Baaghi TV

Category: وہاڑی

  • بورے والا : دکانداروں کو جرمانے کر دیئے گئے

    بورےوالا (نمائندہ باغی ٹی وی) مصنوعی مہنگائی پیدا کرنے والے دکانداروں کو جرمانے کر دیئے گئے

    تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر بورے والا رانا اورنگزیب کی ہدایت پر سیکٹری مارکیٹ کمیٹی نے اندرون شہر کی سبزی منڈی میں سرکاری ریٹ لسٹ سے زائد قیمت پر سبزیوں کی فروخت پر متعدد دوکانوں اور ریڑھی والوں کو جرمانے کئے
    آئندہ سے
    ریٹ لسٹ کے مطابق ہی اجناس کی فروخت کو یقینی بنایا جائے گا.

  • بورے والا: ناک کاٹ دینے کی وجہ سامنے آ گئی

    بورےوالا ( نمائندہ باغی ٹی وی) زمین کے تنازعے پر ناک کاٹ دی گئی
    تفصیلات کے مطابق نواحی گاؤں 415/ ای بی میں زمین کے تنازعہ پر کزنوں نے ساتھی سےملکر کلہاڑی سےچچا زاد گل شیر ملکہ کی ناک کاٹ دی جبکہ جسم کے مختلف حصوں پر وار کر کے چھلنی کردیا، زخمی کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کردیا گیا. پولیس نے واقعہ کی رپورٹ درج کر لی ہے

  • بورے والا : دوران مزاحمت لڑکی زخمی ہو گئی

    بورےوالا (نمائندہ باغی ٹی وی) نواحی آبادی مجاہد کالونی میں 13 سالہ کمسن بچی سے زیادتی کی کوشش ۔پٹواری کا منشی جنسی ہوس پوری کرنے کے لئے ناخنوں سے جسم نوچتا رہا بچی نے نیم برہنہ حالت میں بھاگ کر جان بچائی

    بورے والا کی نواحی آبادی مجاہد کالونی کی رہائشی 13 سالہ بے سہارا بچی کو گزشتہ روز انکے ہمسائے میں رہائش پذیر پٹواری کے منشی نثار احمد نےکسی کام کے لئے گھر بلایا اسکی بیوی گھر میں نہ تھی نثار نے بچی کو زبردستی پکڑ کر اس سے زیادتی کرنے کی کوشش میں ناخنوں سے اسکے جسم کو نوچتا رہا اس دوران بچی کے کپڑے ہھٹ گئے اور اس نے چیخ و پکار کی اور مشکل سے جان چھڑا کر گھر آگئی

    جسکی درخواست تھانہ سٹی پولیس کو دی گئی میڈیکل رپورٹ میں ناخنوں کےنشانات بھی ثابت ہوگئے اور اہل محلہ کے مطابق بھی نثار اس سے قبل بھی کئی بچیوں کو بے آبرو کرچکا ہے لیکن عزت بچانےبکے لئے کسی نے منہ نہ کھولا تاہم تھانہ سٹی پولیس نے تاحال مقدمہ درج نہیں کیا نثار کا کہنا ہے کہ میں نے بچی سے پیسے لینے تھے واپسی کا تقاضا کیا تو اس نے الزام لگا دیا

  • بورے والا : نہر سے نا معلوم شخص کی نعش برآمد

    بورےوالا (نمائندہ باغی ٹی وی) نہر سے نامعلوم شخص کی سر کٹی نعش برآمد

    تفصیلات کے مطابق چکنمبر 110 ای بی کے قریب نہر سے ایک نامعلوم نوجوان کی نعش برامد ہوئی ہے ریسکیو 1122بورے والا نے بروقت رنسپانس کرتے ہوئے نعش کو نہر سے نکال کر پولیس تھانہ شیخ فاضل کے حوالے کر دیا
    ڈوبنے والے نوجوان کی عمر تقریباً 25 سال ہے اور شناخت نہیں ہو سکی ہے پولیس مصروف تفتیش ہے.

  • بورے والا : ڈکیتی کی وارداتیں عروج پر

    بورےوالا (نمائندہ باغی ٹی وی)
    معصوم شاہ روڈ پر 455/ ای بی کے قریب مسلح ڈکیتی کی واردات ہوئی جس میں نامعلوم ڈاکو دیہاتی سے موٹر سائیکل نقدی اور موبائل لوٹ کر فرار،مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے دیہاتی شدید زخمی،زخمی تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے ۔ریسکیو ذرائع

    جب مقامی پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی اور واقعہ کی رپورٹ درج کر لی گئی ہے

  • وہاڑی: سسرالیوں کا بہو پر تشدد

    وہاڑی (نمائندہ باغی ٹی وی) نواحی گاؤں 228 ای بی کے رہائشی محمد یوسف نے میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ دو سال قبل اپنی بیٹی(ع) کا رشتہ مصری خاں میں غلام محمد کے بیٹے کاشف سے کیا.
    جو بعدازاں معلوم ہوا کہ کاشف منشیات کا دھندا کرتاہے اور تاس اور میچوں پر جوا کھیلتا ہے وقوعہ سے ایک دن پہلے کاشف جوا میں بھاری رقم ہار گیا اور بیوی کو کو مزید رقم گھر سے لانے کا کہا انکار کرنے پر پر وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا دیا.
    کاشف مصری خاں کا مشہور جواری ہے منشیات کے استعمال کے ساتھ ساتھ منشیات فروشی کے مکروہ دھندے میں بھی ملوث ہے علاقے کے بااثر لوگوں اور مقامی پولیس سے گہرے تعلقات ہیں جس کی وجہ سے مقامی پولیس تھانہ صدر دنیا پور کارروائی کرنے سے گریز ہے شادی کے چند ماہ بعد ہی جب اصل صورتحال سامنے آنے لگی تو لڑکی کو خاموش رکھنے کی غرض سے ڈرایا دھمکایا جانے لگا کچھ عرصہ قبل بھی لڑکی کو بری طرح سے زر و کوب کیا گیا تھا بات علیحدگی تک پہنچ گئی.
    مگر رشتہ دار بیچ میں پڑ گئے اور گارنٹی دیکر دوبارہ بچی کو سسرال لے گئے اس بار بھی پانچ دن سسرال میں نہیں گزرے تھے کہ کاشف نے وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنا ڈالا جب ہمیں اطلاع ملی اور ہم بیٹی کے سسرال پہنچے تو ہمیں بھی سنگین نتائج کی دھمکیاں دی گئیں اور بچی کو حوالے کرنے سے بھی انکار کردیا.
    مجبوراً پولیس کو 15 پر کال کرکے بلایا گیا جس پر ماں بیٹا اور دیگر ملوث رشتہ دار موقع سے فرار ہوگۓ. 4 دن گزرنے کے بعد اور میڈیکل ہوجانے کے بعد بھی میڈیکل رپورٹ دینے میں ٹال مٹول اور اس بہانے سے ایف آئی آر کے اندراج میں بھی تاخیر برتی جارہی ہے. لڑکی کا والد پراۓ ضلع میں مصری کوٹ، دنیا پور اور لودھراں کے درمیان 4 دن سے خوار ہورہا ہے مگر کوئی شنوائی نہیں ہورہی محمد یوسف نے ڈی پی او لودھراں آر پی او ملتان وزیر اعلیٰ پنجاب سے انصاف کی اپیل کی ہے.

  • بورے والا : نامعلوم ڈاکوؤں کی طرف سے دھمکی آمیز رقعہ

    بورے والا (نمائندہ باغی ٹی وی) ڈاکوؤں کا چیلنج
    بورےوالا کا نواحی علاقہ کوٹ سادات میں نا معلوم ڈاکووں کا اہل علاقہ کو کھلا چیلنج۔۔

    جان بچاؤ یا مال بچاؤ ۔
    اگلا ہدف بھی بتا دیا ۔علاقہ میں خوف ہراس پھیل گیا ہے

    رقعہ لکھ کر گاؤں میں پھینک دیا گیا ہے
    غریب آدمی کو کچھ نہیں کہیں گے ۔ مقابلہ امیروں سے ہے ۔رقعہ میں درج تحریر کا متن

  • بورے والا : متعدد بار میں ملوث گروہ کے 2 افراد گرفتار

    بورےوالا (نمائندہ باغی ٹی وی) ارشد عرف مانو گینگ کے 2ممبران اور بشیر گینگ کے 4ممبران گرفتار,5موٹر سائیکل, لیپ ٹاپ, الیکٹرونکس, مسروقہ نقدی 50ہزار ودیگر سامان اور پسٹل برآمد

    تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی ثاقب سلطان المحمود نے حالیہ کرائم کی لہر کو کنٹرول کرنے کے لئے بالخصوص چوری کی وارداتوں کو ٹریس کرنے کے لئے ایس ایچ او تھانہ دانیوال پر مشتمل خصوصی ٹیم تشکیل دی۔

    تشکیل دی ہوئی ٹیم نے شب و روز محنت اورجدید سائنسی طریقہ تفتیش کے ذریعے متعدد وارداتوں میں ملوث ارشد عرف مانو گینگ کے 2ممبران کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے3عدد موٹر سائیکل، 3 عدد لیپ ٹاپ و دیگر سامان برآمد کیا جبکہ بشیر گینگ کے 4ممبران کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے 2عدد موٹر سائیکل,1عدد پسٹل 30 بور اورنقدی 50 ہزار روپے برآمد کی .

    ملزمان کی گرفتاری پر علاقہ کے لوگوں نے خوشی اور وہاڑی پولیس کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ ملزمان کہ گرفتاری سے سٹریٹ کرائم میں نمایاں کمی واقع ہوگی

  • بورے والا : اوباش نوجوان کی بچی سے زیادتی کی کوشش

    بورےوالا (نمائندہ باغی ٹی وی) اوباش نوجوان کی زبردستی چار سالہ کمسن لڑکی سے زیادتی کی کوشش۔ متاثرہ لڑکی کے والدین کی طرف سے ملزم کے خلاف فوری کاروائی اور انصاف کی فراہمی کا مطالبہ

    تفصیلات کے مطابق نواحی گاؤں چک 259۔ای بی زاہد آباد کی جامع مسجد کے امام جاوید اقبال نے ایس ایچ او تھانہ صدر بورےوالا کو درخواست میں بتایا ہے کہ گزشتہ روز میں اپنے گھر میں موجود تھا ۔کہ میری چار سالہ بیٹی مسماة ( ش) کی چیخ وپکار کی آوازیں آنے لگیں۔لڑکی کے شور واویلا کرنے پر اہل محلہ اور دیگر گواہان آگئے ۔ جنہوں نے دیکھا کہ ملزم عظیم اپنی بیٹھک میں چار سالہ معصوم کمسن بچی سے زبردستی زیادتی کی کوشش کر رہا تھا۔جس کو پکڑنے کی کوشش کی۔ مگر ملزم گواہان کو آ تا دیکھ کر فرار ہو گیا۔

    موقع پر پولیس تھانہ صدر ون فائیو کی کال پر بھی پہنچ گئی اور متاثرہ لڑکی کا ٹی ایچ کیو ہسپتال سے میڈیکل کروایا گیا ۔ متاثرہ لڑکی کے والدین نے اعلی پولیس حکام سے ملزم کے خلاف سخت کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

  • وہاڑی : پولیس لائنز میں جنرل پریڈ

    وہاڑی (نمائندہ باغی ٹی وی) انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کیپٹن (ر) عارف نواز خان کی ہدایات پرپولیس ملازمان کے ڈسپلن اورٹرن آؤٹ کو بہتر بنانے کے لئے پولیس لائنز وہاڑی میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی ثاقب سلطان المحمود کی زیر نگرانی علی الصبح جنرل پریڈ کا انعقاد

    تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کیپٹن(ر)عارف نواز خان کی ہدایات پرپولیس ملازمان کے ڈسپلن اورٹرن آؤٹ کو بہتر بنانے کے لئے پولیس لائنز وہاڑی میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی ثاقب سلطان المحمود کی زیر نگرانی علی الصبح جنرل پریڈ کا انعقاد کیا گیا. اس موقع پر ڈی ایس پی ٹریفک شہزاد منظور بھی موجود تھے. جنرل پریڈ کے دوران وہاڑی پولیس کے ساتھ ساتھ ، ٹریفک پولیس, ایلیٹ فورس اور لیڈیز پولیس کے دستے بھی شامل تھے- ڈی پی او وہاڑی نے پریڈ اور جوانوں کے ٹرن آوٹ کا معائنہ کیا. اس موقع پر ڈی پی او وہاڑی نے اچھی پریڈ پر تمام پریڈ کو شاباش دی. ڈی پی او وہاڑی نے خطاب کے دوران کہا کہ پولیس کو حاکم نہیں خادم بن کر شہریوں کے پیش آنا چاہیے.

    ضلع وہاڑی میں کرپشن, ملزمان پر تشدد کسی صورت میں برداشت نہیں کیا جائے گا. جدید سائنٹیفک انٹیروگیشن ٹیکنیکس کو اپناتے ہوئے تفتیش کی جائے. اللہ تعالیٰ کی رضا کی خاطر روزانہ کم از کم ایک ایسا نیک کام لازمی کریں جس سے شہریوں کا پولیس پر اعتماد بھی بحال ہو.

    سروس اورینٹیڈ پولیسنگ کو اپناتے ہوئے شہریوں کی مدد اور میرٹ پرزیادہ سے زیادہ ریلیف کو یقینی بنائیں. آخر میں ایم ٹی سیکشن پر موجود پولیس کی گاڑیوں انسپکشن کی گئی اور ضروری ہدایات بھی دی. جبکہ جنرل پریڈ کے شرکاء کو ایلیٹ کے کوالیفائیڈ انسٹرکٹرز نے وپین ہینڈلنگ اور ریڈ سے متعلق لیکچرز دئیے اور پریکٹس بھی کروائی.