Baaghi TV

Category: وہاڑی

  • وہاڑی : زمین کے تنازعے پر مقدمہ درج کر لیا گیا

    وہاڑی (نمائندہ باغی ٹی وی) چک نمبر333 ای بی زمین کے تنازعہ پر اصغر علی کو زخمی کرنے کا معاملہ.ڈی پی او وہاڑی ثاقب سلطان المحمود کا نوٹس مقدمہ درج

    تفصیلات کے مطابق مورخہ 14.09.19کو چج نمبر 333ای بی کے رہائشی اصغر علی کا شریف وغیرہ سے زمین کے تنازعہ پر تلخ کلامی ہوئی جس پر شریف وغیرہ نے سر پرکسی کے وار کر کے اصغر علی کوزخمی کر دیا. اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچی. زخمی کی برائے علاج معالجہ ہسپتال منتقل کیا گیا جسے ابتدائی طبی امداد کے بعد نشتر ملتان منتقل کر دیا گیا. ڈی پی او وہاڑی ثاقب سلطان المحمود کے نوٹس میں بات آئی تو ان کی ہدایات پر پولیس تھانہ ساہوکا خود مدعی کے گھر گئی اور درخواست برائے کاروائی لے کر مقدمہ نمبر 373بجرم324/148/149ت پ درج رجسٹر کیا. ملزمان کی گرفتاری کے لئے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں. اس موقع پر ڈی پی او وہاڑی نے کہا کہ قانون سے بالاتر کوئی نہیں. ملزمان کتنے ہی بااثر کیوں نہ ہوں قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے. مظوم کے ساتھ انصاف کے تمام تقاضے پورے کئے جائیں گے.

  • وہاڑی : کمسن بچی سے زیادتی کی کوشش پر مقدمہ درج

    وہاڑی (نمائندہ باغی ٹی وی) چک نمبر 259 ای بی میں 4سالہ بچی سے زیادتی کو کوشش کا معاملہ.ڈی پی او وہاڑی ثاقب سلطان المحمود کا نوٹس مقدمہ درج

    تفصیلات کے مطابق کل مورخہ 14.09.2019 بوقت شام چک نمبر 259 ای بی کے رہائشی عظیم عرف بگا نے اپنے ہمسائیہ کی 4سالہ بیٹی شفاء سے زیادتی کی کوشش کی. ریسکیو15کی کال پر پولیس تھانہ صدر بوریوالا موقع پر پہنچی. بچی کا میڈیکل کروایا کروایا گیا. ڈی پی او وہاڑی ثاقب سلطان المحمود کی ہدایات پر مقدمہ نمبر 577 بجرم 376/511ت پ رجسٹر کر کے قانونی کاروائی کا آغاز کر دیا گیا. ملزم کی گرفتاری کے لئے ریڈ کئے جا رہے ہیں

  • بورے والا : موٹرسائیکل چور کی فوٹیج مل گئی

    گگو منڈی (نمائندہ باغی ٹی وی) گرین سٹی گگو منڈی سے دن کے وقت تین موٹر سائیکل سوار CD 125 چوری کرنے میں کامیاب۔
    واردات مورخہ 14-09-2019 بروز ہفتہ کو ہوئی۔
    موٹر سائیکل نمبرVRK 786-17 چوری ہوئی چور سیکورٹی کیمرے میں دیکھے جا سکتے ہیں۔

    کافی عرصے سے علاقے میں موٹرسائیکل چوروں کا گروہ متحرک ہے لوگ آئے روز اپنے موٹرسائیکل سے محروم ہو رہے ہیں

  • بورے والا : پنجاب پولیس کا رویہ تبدیل نہ ہو سکا

    بورے والا (نمائندہ باغی ٹی وی) پولیس کی وردی بدلی لیکن رویہ نہ بدلا
    تحصیل ہسپتال بورے والا میں لیڈی ڈاکٹر آمنہ خالد سے ڈی پی او آفس میں تعینات کانسٹیبل کی شدید بدتمیزی ، مبینہ طور پر کھلے عام گالم گلوچ کا نشانہ بناتا رہا ، فائلیں بھی اٹھا کر دے ماریں ، فوٹیج منظر عام پر آگئی ۔

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز رات کو 12بجے سفیع اللہ نامی کانسٹیبل جو کہ ڈی پی او وہاڑی کے پاس تعینات ہے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں کچھ فائلیں لے کر مریض کا چیک اپ کروانے کے لیے گیا تو لیڈی ڈاکٹر آمنہ خالد جن کی ایمرجنسی میں ڈیوٹی تھی حادثہ میں زخمی شخص کو چیک کر رہی تھیں تو سفیع اللہ نے لیڈی ڈاکٹر پر رعب ڈالنا شروع کر دیا اور مبینہ غلیظ گالم گلوچ نکالتے ہوئے دھمکیاں دیں اور فائلیں بھی اٹھا کر دے ماریں ، پولیس کانسٹیبل سفیع اللہ اس دوران لیڈی ڈاکٹر کو قتل کرنے کی دھمکیاں بھی دیتا رہا اور کہتا تھا کہ تم کو کسی جھوٹے کیس میں اٹھا لوں گا، سیکورٹی گارڈ نے سفیع اللہ کانسٹیبل کی منت سماجت کر کے وہاں سے لے گیا

    جو بعد میں دوبارہ آگیا اور پھر غلیظ گالم گلوچ بھی نکالتا رہا۔ جس پر ہسپتال کے عملہ نے ڈی پی او وہاڑی ثاقب سلطان محمود کوشنوائی کے لیے درخواست تو دائر کر دی لیکن ڈی پی او وہاڑی اپنے چہیتے شیر دل ملازم جو کہ عورتوں پر تشدد کرتے ہیں کے خلاف ٹس سے مس تک نہ ہوئے ہیں ۔

    جس پر لیڈی ڈاکٹر آمنہ کا کہنا ہے کہ ڈی پی او وہاڑی نا اہل ہیں میری تبدیلی سرکار اور وزیر اعلیٰ عثمان بزدار ، آئی جی پنجاب اور آر پی او ملتان وسیم احمد خان سے اپیل ہے کہ ڈی پی او وہاڑی ثاقب سلطان کو فی الفور معطل کیا جائے ۔ ان کے ہوتے ہوئے وہاڑی میں عورتیں محفوظ نہیں ہیں

  • وہاڑی : ملزمان کے خلاف کاروائی نہ ہو سکی

    وہاڑی (نمائندہ باغی ٹی وی) کے نواحی علاقے لڈن نو عمر لڑکی کو اغواء کرنے کی کوشش ناکام، بااثر افراد کا ضعیف عورت پر بہیمانہ تشدد، کلہاڑی کے وار سے عورت شدید زخمی ، ایک ہفتہ گزرنے کے باوجود پولیس تھانہ لڈن انصاف مہیا کرنے میں ناکام ، متاثرین کا احتجاج ڈی پی او وہاڑی اور آرپی او ملتان سے نوٹس لینے کا مطالبہ ۔

    تفصیلات کے مطابق اڈا کچی پکی کی رہائشی منیراں بی بی اپنے گھر میں معہ اہل و عیال موجود تھی کہ اللہ بخش، اللہ رکھا ، کاشف، فیصل و چار کس نامعلوم اس کی چادر چار دیواری کا تقدس پامال کر کے اس کی بہو کو اغواءکرنے کے لیے اس کے گھر میں داخل ہو گئے جس پر بوڑھی خاتون منیراں بی بی نے مزاحمت کی تو اللہ بخش و دیگران نے کلہاڑی کے وار کر کے اسے شدید زخمی کر دیا جس پر مضروبہ انصاف کے لیے پولیس تھانہ لڈن کے پاس درخواستیں لے کر گئی

    لیکن پولیس تھانہ لڈن نے کوئی انصاف نہیں کیا اور ایک ہفتہ سے بوڑھی خاتون تھانہ لڈن کے چکر لگا لگا کر تھک گئی ہے ، اس موقع پر منیراں بی بی کے بیٹے محمد عدنان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتلایا کہ میڈیکل سرٹیفکیٹ جاری ہونے کے باوجود ہمارا مقدمہ درج نہ کیا گیا ہے

    اب بھی ہمیں اللہ بخش وغیرہ کی جانب سے سنگین جانی و مال نقصان کا اندیشہ ہے ، ہمارا ڈی پی او وہاڑی ثاقب سلطان محمود اور آر پی او ملتان وسیم احمد خان سے مطالبہ ہے کہ ہمارا فی الفور مقدمہ درج کیا جائے اور ملزمان کو گرفتار کیا جائے

  • وہاڑی : ٹریفک قوانین کی پابندی پر سمینار

    وہاڑی (نمائندہ باغی ٹی وی )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی ثاقب سلطان المحمودنے کہا کہ ٹریفک قوانین کی پابندی محفوظ سفر کی ضمانت اور مہذب قوم کی پہچان ہے۔

    ٹرانسپورٹر اور روڈ یوزر دوران ڈرائیونگ روڈ سیفٹی قوانین پر عمل درآمد کریں تو نہ صرف بروقت بلکہ محفوظ اپنی منزل مقصود تک پہنچ سکتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پولیس ٹریننگ سکول پولیس لائنز وہاڑی میں ٹرانسپورٹر سے سمینار سے خطاب کے دوران کیا۔
    تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی ثاقب سلطان المحمود کی زیر صدات پولیس لائنز وہاڑی میں روڈ سیفٹی سے متعلق سمینار کا انعقاد کیا گیا۔سمینار میں صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ جہانزیب خان کچھی نے بطور مہمان خصوصی جبکہ اورنگزیب خان کھچی، ارشاد احمد آرائیں، عثمان ڈاہا، عمران ارشاد، کاشف نعیم، ڈی ایس پی ٹریفک شہزاد منظور اور ضلع بھر کے ٹرانسپورٹرز نے شرکت کی۔سمینار کے دوران ٹرینر کاشف نعیم نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پنجاب میں دہشت گردی سے زیادہ جانیں ٹریفک حادثات میں ضائع ہوئیں سال2018ء میں 36ہزارافراد ٹریفک حادثات میں جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ ٹریفک حادثات کو روک تھام کے لئے پولیس لائنز وہاڑی میں روڈ سیفٹی اور ڈرائیونگ سے متعلق کورس کروائے جا رہے ہیں تاکہ شرح میں کمی لائی جا سکے۔

    ٹرانسپورٹر ارشاد احمد آرائیں نے خطاب کے دوران کہا کہ ٹریفک حادثات کی چند وجوہات تیز رفتاری، غلط اوو ٹیکنگ، بغیر لائنس گاڑی چلانا، نیند، عمر رسیدہ ڈرائیورزاور موبائل فون کا استعمال کرنا کے ہیں جبکہ گاڑیوں کی چھتوں پر سواریوں اور طلباء کی اوور لوڈنگ بھی خطرناک حادثے کا سبب بن سکتی ہے۔

    لہذا ہم ٹرانسپورٹر سے اپیل کرتے ہیں وہ ان کمی کوتاہیوں کو دور کریں۔تقریب کے دوران ڈی پی او وہاڑی ثاقب سلطان المحمود نے کہا کہ عوام میں ٹریفک وروڈ سیفٹی قوانین کی آگاہی کے حوالے سے ڈی ایس پی ٹریفک شہزاد منظور کی زیرنگرانی ٹریفک ایجوکیشن ونگ اپنا بھر پور کردار ادا کر رہا ہے۔ تحمل اور ذمہ داری اور محفوظ اور خوشگوار سفر کی ضمانت ہے۔رزق اللہ تعالیٰ کے ہاتھ میں ہے لہذا ٹرانسپورٹر اور روڈ یوزر ٹریفک اور روڈ سیفٹی قوانین پر عمل پیرا کریں
    تیز رفتاری، غیر قانونی اسٹینڈز اور ٹریفک کے بہاؤ میں خلل بننے والی رکاوٹوں کے خلاف آگاہی اور خلاف ورزی کرنے پر بلا تفریق کارائی کی جائے گی۔ صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ جہانزیب خان کھچی نے ٹریفک حادثات کی روک تھام کے حوالے سے ڈی پی او وہاڑی ثاقب سلطان المحمود، ڈی ایس پی ٹریفک شہزاد منظور اور ٹریفک ٹرینر کاشف نعیم کے اقدامات کو سراہا اور کہا کہ اگر روڈ پر آنے والے ٹرانسپورٹر اور روڈ یوزراحساس ذمہ داری محسوس کریں تو کام اور روزی میں بہتری آئے گی۔

    موٹر سائیکل کے حادثات میں صرف موٹر سائیکل سوار کا نقصان ہوتا جبکہ بڑی گاڑی جیسا کہ بس وغیرہ میں حادثات کے صورت میں کثیر نقصان ہوتا اور اگر حادثہ میں گھر کا کمانے فوت یا معذور ہو جائے تو پورا خاندان مصیبت میں آ جاتا ہے لہذا دوران ڈرائیونگ قوانین کی پاسداری کو یقینی بنایا جائے تاکہ قیمتی جانوں کا ضائع نہ ہو

  • وہاڑی : پولیس افسران کے بڑے پیمانے پر تبادلے

    وہاڑی (نمائندہ باغی ٹی وی) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی ثاقب سلطان المحمود نے متعدد تھانہ جات کے ایس ایچ اوز اور چوکیوں کے انچارج تبدیل کر دئیے.

    تفصیلات کے مطابق انسپکٹر اعجاز کو ایس ایچ او ساہوکا تعینات کر دیا گیا سب انسپکٹر محمد صدیق کو ایس ایچ او فتح شاہ تعینات کر دیا گیا.

    سب انسپکٹر ناصر تبسم کو ایس ایچ او لڈن تعینات کر دیا گیا. سب انسپکٹر رائے اکرم کو ایس ایچ او دانیوال تعینات کر دیا گیا.سب انسپکٹر محمد یعقوب کو ایس ایچ او صدر بوریوالا تعینات کر دیا گیا.

    انسپکٹر عمران صدیقی کو ایس ایچ او گگو تعینات کر دیا گیا. سب انسپکٹر فاروق رمضان کو ایس ایچ او صدر وہاڑی تعینات کر دیا گیا.

    سب انسپکٹر محمد عباس کو ایس ایچ او ٹھینگی تعینات کر دیا گیا.سب انسپکٹر حق نواز کو انچارج چوکی ڈلن بنگلہ تعینات کر دیا گیا.

    اے ایس آئی عبدالجبار جملیرا کو انچادج چوکی جلہ جیم تعینات کر دیا گیا.سب انسپکٹر افتخار کو انچارج چوکی جملیرا تعینات کر دیا گیا

    سب انسپکٹر فتح محمد شیر کو انچارج چوکی گڑھا موڑ تعینات کر دیا گیا.سب انسپکٹر محمد بشیر کو انچارج چوکی تاجپورہ تعینات کر دیا گیا.

    سب انسپکٹر محمد شبیر کو انچارج چوکی دوکوٹہ تعینات کر دیا گیا

  • بورے والا : زخمی کی حالت تشویشناک

    بورے والا (نمائندہ باغی ٹی وی) زمین کے تنازعے پر ایک شخص شدید زخمی ہو گیا حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے

    تفصیلات کے مطابق بورے والا کے نواحی علاقے 333/ای بی زمین کا تنازعہ کسی کے وار کرکے محمد اصغر ولد غلام محمد کو شدید زخمی کردیا جسکو تشویشناک حالت میں ملتان ریفر کر دیا گیا.

    مقامی پولیس اسٹیشن میں واقعہ کی ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے

  • وہاڑی : خواتین پر تشدد کی روک تھام کیلئے اقدامات کا فیصلہ

    وہاڑی (نمائندہ باغی ٹی وی) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی ثاقب سلطان المحمود نے کہا کہ خواتین پر تشدد کے واقعات کی روک تھام اوران کی دادرسی کیلئے حکومتی سطح پر کیے جانیوالے اقدامات قابل ستائش ہیں ان خیالات کااظہار انہوں نے ویمن پروٹیکشن اتھارٹی پنجاب کی چئیرپرسن کنیز فاطمہ چدھڑ سے میٹنگ کے دوران کیا.

    تفصیلات کے مطابق چیئرپرسن پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی کنیز فاطمہ چدھڑ نے ضلع وہاڑی کا دورہ کیا اور اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی ثاقب سلطان المحمودنے وہاڑی میں انسداد تشدد مرکز برائے خواتین کے بارے میں بریفنگ بھی دی جبکہ میٹنگ کے دوران میں خواتین پر تشدد کی روک تھام اوران کے تحفظ کیلئے کیے جانیوالے اقدامات پرتبادلہ خیال کیا گیا.

    کنیز فاطمہ نے میٹنگ کے دوران کہا کہ ویمن پروٹیکشن اتھارٹی کا ادارہ تشدد کا شکار خواتین کی دادرسی اورانہیں تحفظ فراہم کرنے کیلئے ایک بہترین پلیٹ فارم ہے اوراس ادارے کوخواتین پر تشدد کی روک تھام اورتشدد کا شکار خواتین کی دادرسی کیلئے مزید موثر انداز میں کام کرنےکے لئے عوام میں شعور اورآگاہی کیلئے بھر پورمہم بھی چلائی جا رہی ہے.

    جبکہ ڈی پی او وہاڑی نے کہا کہ وہاڑی میں عورتوں کے مسائل کے حل کے حوالے سے انسداد تشدد مرکز برائے خواتین کا قیام عمل میں لایا گیا ہے جہاں پر ضلع وہاڑی کے تمام تھانہ سے عورتوں مسائل کو حل کرنے کے لئے ایک ہی چھت کے نیچے تمام سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں. میٹنگ کے دوران ضلع وہاڑی کی سماجی رہنما نوشین ملک اور عظمی سلیم بھی موجود تھیں

  • بورے والا : بھانوں کے خلاف شہری سراپا احتجاج

    بورےوالا شہری علاقوں میں قائم بھانوں کے خلاف کاروائی کا مطالبہ

    تفصیلات کے مطابق شہر کے گنجان آباد علاقوں بسم اللہ ٹاون ، شاہ فیصل کالونی ، مجاہد گالونی ، حبیب کالونی ، مرضی پورہ سمیت دیگر علاقوں میں بھانوں پر پابندی کے باوجود شہری آبادی میں کھلے عام قانون کی خلاف ورزی کرتے ہیں

    شہریوں نے دپٹی کمشنر وہاڑی ، اسسٹنٹ کمشنر بورےوالا ، چیف افیسر بلدیہ و دیگر حکام سے سخت کاروائی کا مطالبہ کیا