Baaghi TV

Category: وہاڑی

  • وہاڑی : موٹرسائیکل سوار جاں بحق

    وہاڑی (نمائندہ باغی ٹی وی) تیز رفتار بس نے موٹرسائیکل سوار کو کچل دیا
    تفصیلات کے مطابق وہاڑی بورے والا روڈ فیصل آباد پٹرول پمپ کے قریب موٹرسایکل سوار بس کے نیچے آ گیا موٹرسائیکل سوار غلط اوور ٹیک کرتے ہوئے بس کے نیچے آیا

    موٹر سائیکل سوار موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا.جاں بحق ہونے والا 40 سالہ محمد زبیر ولد شوکت علی گگو منڈی کا رہائشی ہے.
    #کھوجی

  • میلسی : لاش نکال لی گئی

    میلسی (نمائندہ باغی ٹی وی) موضع بھڈا بھالو شاہ مترو تھانہ میلسی سے کنٹرول روم وہاڑی میں کال موصول ہوئی کہ ایک کنویں میں ایک شخص کی لاش ہے۔ریسکیو 1122وہاڑی کو اطلاع ملتے ہی ایمبولینس اور ریسکیو وہیکل روانہ کر دیں..ریسکیو 1122وہاڑی نے بروقت رسپانس کرتے ھوئے کامیاب ریسکیو آپریشن کے بعد متاثرہ جانبحق شخص کی لاش نکال لی ہے۔ جانبحق شخص کا نام ظفر اقبال ولد ملازم حسین جس کی عمر 40سال اور رہائش کوٹ مالک دوکوٹہ میلسی ہے.

  • بورے والا : قتل کے ملزم نے گرفتاری دے دی

    بورےوالا (نمائندہ باغی ٹی وی) دیوان صاحب میں دوہرے قتل کی لرزہ خیز واردات
    تفصیلات کے مطابق سابق خاوند نے خاتون اور اسکے دو سالہ بچے کو بے دردی سے قتل کر دیا۔دوسرا پانچ سالہ بیٹا بھی لا پتہ،ملزم نے واردات کے بعد گرفتاری دیدی،ملزم نے پانچ سال قبل مقتولہ کو طلاق دیدی تھی۔مقتولہ کے والدین نے اسکی دوسری شادی کر دی تھ۔قتل ہونے والا بچہ مقتولہ کے دوسرے خاوند سے تھا، ملزم نے تھانہ ساہوکا میں پیش ہوکر گرفتاری دیدی.

  • وہاڑی : ڈی پی او وہاڑی کی افسران سے اہم میٹنگ

    وہاڑی (نمائندہ باغی ٹی وی) ڈسٹرکٹ پولیس آٖفیسر وہاڑی ثاقب سلطان المحمود نے کہا کہ شہریوں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف اور میرٹ پر انصاف کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔

    تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی ثاقب سلطان المحمود کے زیر صدارت پولیس لائنز کے کانفرنس ہال میں میٹنگ کا انعقاد کیا گیا میٹنگ میں ضلع بھر کے ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز، انچارج برانچزاور سی آئی اے سٹاف موجود تھا۔میٹنگ کے دوران ڈی پی او وہاڑی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کیپٹن(ر) عارف نواز خان کی ہدایات پر عملدآمد رکرتے ہوئے تمام ضابطہ اخلاق کی پابندی کو یقینی بنایا جائے۔انہوں نے کہا کہ کرپشن کرنے والوں کی ضلع وہاڑی میں کوئی جگہ نہیں ہے۔ نیک نیتی، ایمانداری اور محنت کو اپنا منشور بناتے ہوئے پورے اعتماد کے ساتھ اپنے فرائض سرانجام دیں۔ اگر آپ حق پر ہیں تو مجھے آپ اپنے ساتھ پائیں گے۔ لیکن اگر آ پ معصوم عوام کیساتھ زیادتی کریں گے تو آپ کے لیے کوئی رعایت نہ ہوگی۔ نفرت انسان سے نہیں جرم سے کی پالیسی کو اپنایا جائے حوالات میں بند قیدیوں کی صحت کی خیال اولین ترجیح ہونی چاہئے اور ان پر تشدد پر کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی اور ملوث پولیس اہلکاروں کو نشان عبرت بنایا جائے گا۔۔ حوالات میں بند قیدیوں کے اصلاحی مواد رکھا جائے تاکہ وہ اپنی اصلاح کر سکیں۔انہوں نے مزید کہا کہ کسی بھی کرائم یا دیگر معاملہ کی صورت پی آر او کی وساطت سے ایس پی انوسٹی گیشن کے علاوہ کوئی اور رینک کا آفیسر میڈیا کو اپنا ورژن نہیں دے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ دوران ڈیوٹی کا موبائل فون استعمال کرنا خلاف ڈسپلن اوروقت کا ضائع ہے جس سے ڈیوٹی اور عوام کے مسائل کے حل میں رکاوٹ پیش آتی ہے لہذا دوران ڈیوٹی ایس ایچ او اور متعینہ ڈیوٹی انچارج کے علاوہ کسی کے پاس موبائل فون نہ ہو۔انہوں نے مزید کہا کہ پولیس افسران بالخصوص ایس ایچ اوز اپنے رویوں میں بہتری لا کر شہریوں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دیں۔شہریوں کی عزت نفس کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے ان کے ساتھ اچھا رویہ اپنائیں.

  • وہاڑی : فلٹریشن پلانٹ بند ہونے پر احتجاج

    وہاڑی (نمائندہ باغی ٹی وی) انتظامیہ کی غفلت سے غلہ منڈی کاواحد واٹر فلٹر پلانٹ ناکارہ غلہ منڈی کے مزدورپینے کےصاف پانی کی بوند بوند کو ترس گئےشکایات کے باوجود واٹر فلٹر پلانٹ بحال نہ ہوسکاغلہ منڈی کے تاجروں اور مزدوروں کا احتجاج ڈی سی سے نوٹس لینے کا مطالبہ

    تفصیلات کے مطابق غلہ منڈی میں لاکھوں روپےسے لگنے والا واٹر فلٹر پلانٹ چند ماہ بعد ہی ناکارہ ہوگیا جبکہ کہ ٹوٹیاں اور دیگر سامان غائب جس پر غلہ منڈی کے تاجر اور مزدور صاف پانی کی بوند بوند کو ترسنے لگئے یے غلہ منڈی میں پینے کے لئے صاف پانی نایاب ہونے پر غلہ منڈی کے مزدورپیٹ کی موذی بیماریوں میں مبتلا ہونے لگے موذرصحت پانی پینے سے کئی مزدور بیمار ہوکر ہسپتال پہنچ گئےجس پر تاجروں اور مزدوروں نے احتجاج کرتے ہوئے بتایا کہ ضلعی انتظامیہ کو بار درخواست دینے کے باوجودواٹر فلٹر پلانٹ بحال نہ ہوسکا جس سے ہمیں شدید مشکلات کا سامناہے انہوں نے ڈی سی وہاڑی سے واٹر فلٹر پلانٹ فی الفور بحال کروا کے,غلہ منڈی کے مزدوروں کو صاف پینے سہولت فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے

  • وہاڑی : رشوت کے خلاف بڑا ایکشن

    وہاڑی (نمائندہ باغی ٹی وی ) ڈی پی او وہاڑی کا بڑا ایکشن رشوت کی شکایات پر چھ تھانوں کے ایس ایچ اوز سمیت 10 پولیس اہلکار معطل کر دیئے گئے۔ترجمان پولیس
    تفصیلات کے مطابق معطل ہونے والوں میں ایس ایچ اوز میں تھانہ گگو منڈی ، تھانہ ساہوکا ، تھانہ فتح شاہ ، تھانہ صدر بورےوالا ، تھانہ صدر وہاڑی اور تھانہ ٹھینگی شامل ہیں۔ترجمان پولیس

    جبکہ تین سب انسپکٹرز اور دو اے ایس آئی بھی معطل ہونے والوں میں شامل ہیں۔ ترجمان پولیس

  • بورے والا : ایس ایچ او کو معطل کر دیا گیا

    بورےوالا (نمائندہ باغی ٹی وی)ڈی پی او وہاڑی کا مختلف تھانوں کا اچانک دورہ
    تفصیلات کے مطابق بورے والا تھانہ فتح شاہ کی حوالات میں ایک شخص کی غیر قانونی حراست پر ایس ایچ او معطل۔ڈی پی او
    بورے والا۔ایس ایچ او حق نواز کو معطل کر کے لائن حاضر کردیا۔ڈی پی او

  • وہاڑی : خاتون تشدد کیس میں ملزمان کا ریمانڈ

    وہاڑی (نمائندہ باغی ٹی وی) تھانہ لڈن خاتون پر پولیس تشدد معاملہ
    ایف آئی آر میں نامزد 9 ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ اور جسمانی ریمانڈ کے لئے علاقہ مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا گیا
    ایس پی انوسٹی گیشن کوثر پروین نے تفتیش میں ڈی ایس پی صدر راؤ طارق ،آئی ٹی انچارج عظیم ،محرر سی آئی اے محمد شوکت کو بے گناہ قرار دے دیا
    علاقہ مجسٹریٹ نے ایس ایچ او تھانہ لڈن عارف شاہ،اے ایس آئی طارق حسین شاہ،انچارج سی آئی اے امجد اور کانسٹیبل مزمل اقبال جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا
    علاقہ مجسٹریٹ نے ملزمان ہارون،فیاض،محمد زردان کو پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا
    علاقہ مجسٹریٹ نے لیڈی کانسٹیبل شکیلہ رانی ایک لاکھ کے مچلکے لے کرضمانت پر رہا کردیا.

  • وہاڑی : ممبران بلامقابلہ منتخب ہو گئے

    وہاڑی (نمائندہ باغی ٹی وی) وہاڑی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سالانہ انتخابات

    تفصیلات کے مطابق مجلس عاملہ کے ممبران بلامقابلہ منتخب۔
    کارپوریٹ کلاس اور ایسوسی ایٹ کلاس سے پانچ پانچ ممبران کا انتخاب۔
    گزشتہ روز ایوان صنعت و تجارت وہاڑی کے سالانہ انتخابات بابت سال 20 -2019 کے سلسلہ میں مجلس عاملہ کی دس نشستوں کا انتخاب ہوا

  • وہاڑی : کمشنر ملتان نے سکیورٹی کا جائزہ لیا

    وہاڑی (نمائندہ باغی ٹی وی)کمشنر ملتان ڈویژن افتخار سہو نے محرم الحرام کے سکیورٹی انتظامات کے حوالے سے وہاڑی کا دورہ کیا.

    تفصیلات کے مطابق اس دوران انہوں کمانڈ اینڈ کنٹرول روم پولیس لائنز کا دورہ کیا اور سی سی ٹی وی کیمرہ جات سے مجالس اور جلوسوں کی مانیٹرنگ کا جائزہ لیا. اس دوران ان کے ہمراہ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی ثاقب سلطان المحمود اور ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا بھی موجود تھے.