Baaghi TV

Category: وہاڑی

  • وہاڑی : محرم الحرام کے موقع پر سخت ترین سکیورٹی پلان

    وہاڑی (نمائندہ باغی ٹی وی) 9 محرم الحرام کے موقع پر وہاڑی پولیس کی طرف سے سیکورٹی کی فول پروف انتظامات

    تفصیلات کے مطابق 9 محرم الحرام کے موقع پر ضلع وہاڑی میں64 مجالس کے پروگرام اور 26 جلوس برآمد ہوں گے.سرکل بوریوالا میں 15 مجالس اور10جلوس, سرکل وہاڑی میں 14 مجالس اور 05 جلوس جبکہ میلسی سرکل میں 35 مجالس کے پروگرام اور 11جلوس برآمد ہوں گے.

    سکیورٹی انتظامات کےلحاظ سے 2مجالس کو اے کیٹگری, 4کو بی کیٹگری اور 58مجالس کو سی کیٹگری میں تقسیم کیا گیا گیاہے. سکیورٹی انتظامات کے لحاظ سے 9جلوسوں کو اے کیٹگری, 4کو بی اور13کو سی کیٹگری میں تقسیم کیا گیا ہے.

    ضلع وہاڑی میں محرم الحرام کے تمام پروگرامز انتہائی احترام و عقیدت سے منائے جا رہے ہیں جن کی سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں۔محرم الحرام کی سکیورٹی کے لئے 1655پولیس افسران و جوان، لیڈیر پولیس،پولیس رضا کاران، جانباز فورس اور900والنٹیرزخدمات سرانجام دے رہے ہیں.

    محرم الحرام کے موقع پر مجالس و جلوسوں کی ویڈیوکوریج بذریعہ CCTV، سرویلنس وین اور ہینڈی کیم سے کی جائے گی.

    جلوس کے راستوں کی ٹکینکل سویپنگ بذریعہ سپیشل برانچ کروائی جا رہی ہے جبکہ ملحقہ دکانوں کو بذریعہ سٹیکر اور راستوں کو خاردار تاروں سے سیل کیا گیا.ڈیوٹی پر تعینات نفری کو 9 محرم کے لئے مخصوص رنگ کے کارڈ جاری کئے گئے ہیں.مشکوک عناصر اور سرگرمیوں پر نظر رکھنے اور روف ٹاپ سکیورٹی ڈیوٹی کے چیکنگ کے لئے ڈرون فلائنگ کیمرہ کا استعمال کیا جا رہا ہے.

    خفیہ نگرانی کے لئے سفید پارچات میں پولیس جوان بھی روٹس پر موجود ہوں گے جبکہ رابطہ کے لئےپولیس لائنز میں ایک کنٹرول روم بھی قائم کیا گیا ہے.

    چیکنگ بذریعہ میٹل ڈیٹیکر اور واک تھرو گیٹ کی جارہی ہے.ڈیوٹی کی مانیٹرنگ کے لئے6 ویجیلنس ٹیمیں بھی تشکیل دی گئی ہیں۔ مجالس او ر جلوسوں کی آڈیو،ویڈیوریکاڈنگ بذریعہ سٹیٹک کیمرہ جات، ہینڈی کیم اورویڈیو سرویلینس گاڑیوں کے ذریعے کی جا رہی ہے۔

    کسی بھی قسم کی ایمرجنسی سے نمٹنے کے لئے خصوصی و متفرق ریزو ہائے بھی الرٹ موجود ہیں۔ ضلع وہاڑی میں 28 ٹربل سپاٹس کی نہایت باریک بینی سے مانیٹرنگ کی جائے گی

    دوران محرم الحرام میں عوام کی جان و مال کی حفاظت،مقامات جلوس پر ٹریفک متبادل راستوں سے گزارنا، شر پسند عناصرپر کڑی نظر رکھنا، ضابطہ اخلاق کی پابندی کرواناپولیس کی اہم ذمہ داری ہو گی جس کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں.

  • وہاڑی : خاتون تشدد پر پیش رفت جاری

    وہاڑی (نمائندہ باغی ٹی وی) طاہر اقبال چوہدری ایم این اے،وزیراعظم عمران خان کی خصوصی ہدایت پر متاثرہ خاتون کے پاس ڈی ایچ کیو وہاڑی پہنچے۔خاتون کی عیادت کے بعد اسے یقین دلایاکے حکومت انصاف کے تمام تقاضے پورے کرنے کیلئے ہر ممکن قدم اٹھائے گئی انہوں نے ایم ایس ڈی ایچ کیو کو ہدایت کی کہ متاثرہ خاتون کا مکمل علاج معالجہ سرکاری خرچ پر کیا جائے مزید برآں واقعے کی مکمل رپورٹ وزیر اعظم پاکستان عمران خان کو پیش کی جائے گی اس موقع پر ان کے ہمراہ رہنما پاکستان تحریک انصاف زاہد اقبال چوہدری،رانا عمران،اور ڈاکٹر محسن ممتاز بھی موجود تھے.

  • وہاڑی : بھائی ہی بہن کا قاتل بن گیا

    وہاڑی (نمائندہ باغی ٹی وی) کے نواحی علاقے چک 20 ڈبلیو بی بستی ٹالاں والی
    میں بھائی نے کلہاڑی کے وار کر کے بہن کو قتل کردیا

    ریسکیو 1122 نے بروقت رسپانس کرتے ھوئے مریضہ کو چیک کیا تو وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو چکی تھی جاں بحق ہونے والی لڑکی ثمینہ بی بی دختر محمد حق نواز تھی
    تاہم فی الحال قتل کی وجوہات سامنے نہیں آ سکیں

    پولیس کے قتل کا مقدمہ درج کر کے بھائی کی تلاش شروع کر دی ہے

  • بورے والا : بااثر زمیندار کے ہاتھوں اہل علاقہ مجبور

    بورےوالا (نمائندہ باغی ٹی وی) تھانہ صدر کی حدود تھانہ چوکی ڈلن بنگلہ کے علاقہ سکنہ 511ای۔بی میں ظالم بااثر زمیندار نے تمام راستے بند کر دیئے

    تفصیلات کے مطابق قبرستان اور مسجد کو جانے والے راستوں کو بھی کانٹوں سے سیل کر دیا ۔لوگوں کا جینا محال ،زندگی قید کی طرح گزرنے لگی ظالم زمیندار جان سے مارنے کی دھمکیاں دیتا ہے پولیس کارووائی کر کے راستہ دلائے ۔اہل علاقہ کا موقف
    تفصیل کے مطابق بورے والا کے نواحی گاوں 511 ای۔بی کے بااثر زمیندار نے علاقے کے غریب لوگوں کو ستانے کا انوکھا انداز اپنا لیا مسجد، قبرستان ،سکول،شہر کو جانے والے سرکاری راستوں پر کانٹے بچھا کر راستے کو مکمل بند کردیا اہل علاقہ نے احتجاج کرتے ہوئے میڈیا کو بتایا کہ ہمارے بچے سکول کالج نہیں جا سکتے

    اور ہم شہر کی طرف کیسے جائیں بااثر چوہدری ہمیں فحاشی گالیاں اور کلہاڑیاں بندوقیں دکھا کر ڈراتا دھمکاتا ہے تو کبھی ہمیں اپنے ہی ٹریکٹر کو جلائے جانے کی ایف آئی آر کے اندراج کی دھمکیاں دیتا ہے عدالت سے اسٹے آڈر لینے کے باوجود بھی کوئی شنوائی نہیں ہو رہی پولیس ملزم کے خلاف کارووائی کر کے فوری راستہ دلائے

  • میلسی : صحافتی کی گمشدگی اغواء یا کوئی اور معاملہ

    میلسی (نمائندہ باغی ٹی وی) مقامی صحافی ظفر عباس کو نا معلوم اشخاص نے مبینہ طور پر اغوا کرلیا
    گزشتہ رات 1 بجے مجلس کی کوریج کے بعد سے ظفر عباس لا پتہ ہے، ورثاء
    مقامی صحافی کے بھانجے آفتاب حسین نے کاروائی کیلئے تھانہ مترو میں درخواست دے دی
    پولیس نے کاروائی کا آغاز کردیا ہے ، لیکن تاحال ظفر عباس کا کوئی سراغ نہیں مل سکا
    ورثاء کی جانب سے اعلی حکام سے مطالبہ ہے کہ مغوی کو فوری بازیاب کروایا جائے.

  • وہاڑی : آر پی او ملتان کی متاثرہ خاتون کے گھر آمد

    وہاڑی (نمائندہ باغی ٹی وی) تھانہ لڈن خاتون تشدد کیس
    .وزیراعلی کا نوٹس، آر پی او ملتان وسیم احمد سیال متاثرہ خاتون کے گھر پہنچ گئے،آر پی او ملتان کی جانب سے متاثرہ خاتون ظہوراں بی بی کو مکمل انصاف فراہم کرنے کی یقین دہانی، انچارج سی آئی اے سٹاف سمیت 3 تھانیداروں کو معطل کرکے انکے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے,آر پی او.بہت جلد ملزمان کو گرفتار کرکے انصاف کے تقاضے پورے کئے جائیں گے,آر پی او وسیم احمد سیال

  • وہاڑی : پولیس تشدد سے بازو ٹوٹ گیا

    وہاڑی (نمائندہ باغی ٹی وی) تهانہ لڈن گزشتہ روز ٹی ایس آئی محمد طاہر نے الیاس جوئیہ نامی شخص کو لین دین کے معاملہ پر سبزی منڈی سے اٹھایا اور تشدد کر کے اس کا دائیاں بازو توڑ دیا لیکن پولیس انتظامیہ خواب خرگوش کے مزے لیتی رہی ، بعد ازاں اسے چھوڑ دیا گیا ۔ جسے کوئی بھی میڈیکل ڈاکٹ جاری نہیں کیا گیا ، جب کہ آج آرپی او ملتان وسیم احمد خان کے سامنے الیاس جوئیہ پیش ہوا اور روپڑا کہ اس کے ساتھ پولیس بہت زیادہ ظلم کیا ہے ۔ ایس ایچ او تھانہ لڈن سید عارف شاہ جب تک اس تھانہ میں ہیں ، یہ روایت قائم رہے گا۔ انتظامیہ سے مطالبہ کرتا ہوں کہ فی الفور ایس ایچ او کو سسپنڈ کیا جائے ۔

  • وہاڑی : اہم مقدمہ میں کئی گرفتاریاں

    وہاڑی (نمائندہ باغی ٹی وی) ظہوراں مائی تشدد کیس پر آر پی او وسیم احمد کا وہاڑی واقع کا نوٹس

    تفصیلات کے مطابق پولیس اہلکاروں سمیت 13 افراد کے خلاف مقدمہ درج
    مقدمے میں نامزد ڈی ایس پی ، ایس ایچ او ، انچارج سی آئی اے ، محرر سمیت 8 کو گرفتار کر لیا گیا
    مزید پولیس اہلکاروں اور ملزمان کی گرفتاری کے لیئے پولیس کے چھاپے جاری
    گرفتار ملزمان کو آر پی کے حکم پر حوالات میں بند کر دیا گیا.
    پولیس نے خاتون کو نجی ٹارچر سیل میں بند کر کے تشدد کا نشانہ بنایا تھا
    پولیس اہلکاروں کے خلاف دفع 354 ، 337, 342 سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا
    واقع کی انکوائری ایس پی انویسٹیگیشن وہاڑی نے کی۔
    مرکزی ملزم حاجی یونس اے ایس ائی تاحال فرار۔

  • بورے والا : کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے ریلی

    بوریوالا (نمائندہ باغی ٹی وی) مرکزی انجمن تاجران ، مرکزی علماءکونسل اور جماعت اسلامی زیراہتمام کشمیر کے مظلوم مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کےلیے جمعہ کےروز سٹی گیٹ کالج روڈ سے پریس کلب تک ریلی نکالی گئی

    جس کی قیادت مرکزی انجمن تاجران کےضلعی صدر حاجی محمد جمیل بھٹی ، مولانا یاسر راشدی ، صوبائی نائب صدر مرکزی علماءکونسل پنجاب حافظ محمد ابوسفیان حنفی ، جماعت اسلامی کے رہنماوں محمد رمضان سلیمی ، باو محمد اشفاق ، انجمن تاجران کے شیخ محمد عابد ، چاچا ملک محمد اسلم نے کی ۔

    ریلی میں شہریوں کی کثیرتعداد نے شرکت کی ۔ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہاکہ کشمیر کی آزادی جہاد کے بغیر ممکمن نہیں کشمیریوں پر ہونے والے مظالم اقوام متحدہ کو نظر نہیں آتے ۔ انہوں نے کہا کہ پوری پاکستانی قوم انڈیا کے خلاف جہاد کےلیے پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ۔ ریلی میں ظالم مودی کے خلاف نعرے بازی بھی کی گئی ۔

  • بورے والا : ماڈل تھانہ سٹی کا دورہ

    بورےوالا (نمائندہ باغی ٹی وی) ڈی سی وہاڑی عرفان علی کاٹھیا اور ڈی پی او وہاڑی ثاقب سلطان کا رات اچانک بورےوالا کا تھانہ ماڈل ٹاون کا دورہ

    تفصیلات کے مطابق اور ڈی سی او عرفان علی کاٹھیا ڈی پی او وہاڑی نے تھانہ میں فرنٹ ڈیسک اور حوالات میں موجود قیدی سے ملاقات کی اور اس کے مسائل کے حوالہ سے گفتگو کی اور تھانے میں پولیس ملازمین کی حاضری اور ڈیوٹیاں چیک کیں