Baaghi TV

Category: وہاڑی

  • وہاڑی میں ریڈز کے زیراہتمام جشن آزادی کی ریلی نکالی گئی

    وہاڑی میں ریڈز کے زیراہتمام جشن آزادی کی ریلی نکالی گئی

    وہاڑی شہر اور گردونواح میں جشن آزادی کی تقریبات جوش و جذبہ سے جاری ہیں، سماجی تنظیم ریڈز پاکستان کے زیراہتمام پاکستان زندہ باد ریلی کا انعقاد کیا گیا ہے، ریلی کے شرکاء نے پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے، شہریوں کی ریلی پرگلپاشی کی گئی ہے.

    ملک بھر کی طرح وہاڑی شہر میں بھی جشن آزادی بھرپور جوش و جذبہ سے منایا جارہا ہے، سماجی تنظیم ریڈز پاکستان کے زیراہتمام پاکستان زندہ باد ریلی نکالی گئی ہے، ریلی کے شرکاء نے قومی پرچم فضا میں لہراتے ہوئے پاکستان زندہ باد کے فلک شگاف نعرے لگائے ہیں، ریلی کی قیادت مانیٹرنگ آفیسر ریڈز پاکستان محمد عرفان نے کی جبکہ ریلی میں ترجمان ایم این اے سجاد خان کھچی، صدر مرکزی انجمن تاجران ارشاد حسین بھٹی،سی ای او بلدیہ راو نعیم خالد سمیت کثیر تعداد میں شہری شریک ہوئے ریلی شرکاء نے اپنے خطابات میں قوم کو آزادی کی مبارکباد دی اور اس بات پر زور دیا کہ قیام پاکستان کے وقت بزرگوں کی قربانیوں بارے نوجوان نسل کو آگاہ کیا جائے، مقررین نے حکومتی ویژن گرین اینڈ کلین مہم کو کامیاب بنانے کیلئے شہریوں سے اپنا کردار ادا کرنے کی اپیل کی ریلی میونسپل کمیٹی چوک سے شروع ہوکر ہمدرد چوک پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی.

    طیب اشرف
    نمائندہ باغی ٹی وی لڈن
    تحصیل وہاڑی ضلع وہاڑی

  • پرائمری سکول بنا بھینسوں کا باڑہ

    پرائمری سکول بنا بھینسوں کا باڑہ

    وہاڑی کے نواحی گاؤں موضع تجوانہ میں با اثر زمیندار نے گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول کو مویشیوں کے بھانے میں تبدیل کر دیا ہے.

    وہاڑی کے نواحی گاؤں موضع تجوانہ میں گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول پر بااثر زمیندار نے قبضہ کرکے سکول کے کمروں میں مویشی باندھ لیے ہیں، سکول کی چاردیواری کو ختم کرکے اینٹیں، مین گیٹ اور ونڈوز وغیرہ غائب کر دیں ہیں، سکول میں لاکھوں روپے کے سرکاری درخت بھی کاٹ کر فروخت کر دیے ہیں، جس پراہل علاقہ نے احتجاج کرتے ہوئے بتایا کہ سکول کئی ماہ سے بند ہوچکا ہے، سکول کا عملہ گھر بیٹھ کر تنخواہیں وصول کر رہا ہے، یہاں پر کوئی دوسرا سکول نہ ہونے پر ہمارے بچوں کو دورداز کے سکولوں میں جانا پڑتا ہے، جس پر اہل علاقہ نے احتجاج کرتے ہوئے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے.

    طیب اشرف
    نمائندہ باغی ٹی وی لڈن
    تحصیل وہاڑی ضلع وہاڑی

  • سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش کرنے والا نوجوان پولیس کی حراست میں

    سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش کرنے والا نوجوان پولیس کی حراست میں

    نیکے تھانیدار نے کاروائی کرتے ہوئے سوشل میڈیا پراسلحہ کی نمائش کرنے والے نوجوان کو گرفتار کرلیا ہے، ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے.

    ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی ڈی ایس پی صدر سرکل وہاڑی کے احکامات کی روشنی میں منصور منیر خان ایس ایچ او تھانہ لڈن نے محمد اقبال اے ایس آئی اور دیگر ملازمان پر مشتمل ٹیم کو سوشل میڈیا پر مسمی محمد مبشرعرف باشو ولد حاجی ممتاز قوم رکھیہ سکنہ حسن محمود کالونی لڈن کی کھلے عام اسلحہ کی نمائش اور خوف و ہراس پھیلانے کی تصویر وائرل ہونے کے بعد فوری گرفتاری کا ٹاسک دیا جنہوں نے ملزم کی فوری گرفتاری عمل میں لاتے ہوئے مقدمہ نمبر 641/21 مورخہ 09.08.2021 بجرم AO13(2)A20/65 تھانہ لڈن درج کرکے تفتیش مقدمہ شروع کر دی ہے.

    طیب اشرف
    نمائندہ باغی ٹی وی لڈن
    تحصیل وہاڑی ضلع وہاڑی

  • محرم الحرام کے جلوسوں کیلئے فول پروف سیکیورٹی کے انتظامت مکمل، ڈی پی او وہاڑی

    محرم الحرام کے جلوسوں کیلئے فول پروف سیکیورٹی کے انتظامت مکمل، ڈی پی او وہاڑی

    ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی امیر عبداللّہ خان نیازی نے کہا کہ ضلع وہاڑی میں محرم الحرام کے تمام پروگرامز انتہائی احترام و عقیدت سے منائے جائیں گے، اگرچہ وہاڑی میں مذہبی رواداری کی روایات مثالی ہیں، لیکن اس کے باوجود بھی محرم الحرام کے دوران 311 مجالس اور 128 روایتی اورلائسنسی جلوسوں کے لئے سکیورٹی ریڈ الرٹ رکھی جائے گی، ضلع میں مثالی امن و مان کے قیام کے لئے علماء کرام، امن کمیٹی کے ممبران، اور سول سوسائٹی پولیس کے دست بازو بنیں، تاکہ ماہ محر م الحرام میں کسی قسم کی ناخوشگوارصورتحال کا سامنا نہ کرنا پڑے.

    ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی نے مزید کہا کہ ضلع وہاڑی میں محرم الحرام کے دوران سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں، اس دوران 311 مجالس اور128 روایتی اورلائسنسی جلوسوں کے روٹس کے کمپیوٹرائزڈ نقشہ جات تیار کرلئے گئے ہیں، دوران محرم الحرام 1820 پولیس افسران وجوان، لیڈیز پولیس مسلح ہائے ویپن ومیٹل ڈیٹکٹر، 163پولیس رضاکاران، 900 والنٹئیرزڈیوٹی کی خدمات سرانجام دیں گے، ڈیوٹی کی مانیٹرنگ کے لئے 6 ویجیلنس ٹیمیں بھی تشکیل دی گئی ہیں، اس کے علاوہ کسی بھی قسم کی ایمرجنسی سے نمٹنے کے لئے 22 خصوصی و متفرق ریزو ہائے ہیڈکوارٹر پرالرٹ موجود رہیں گی، جبکہ روف ٹاپ ڈیوٹی کے علاوہ خفیہ نگرانی کے لئے سفید پارچات میں پولیس جوان بھی روٹس پر موجود ہوں گے، راستوں کو خار دار تاروں سے سیل کیا جائے گا، جبکہ چیکنگ بذریعہ میٹل ڈیٹیکٹر اور واک تھرو گیٹ سے ہوگی، پولیس لائنز میں ایک کنٹرول روم بھی قائم کیا گیا ہے.

    طیب اشرف
    نمائندہ باغی ٹی وی لڈن
    تحصیل وہاڑی ضلع وہاڑی

  • دہم کلاس کے طلبا کیلئے الوداعی تقریب

    دہم کلاس کے طلبا کیلئے الوداعی تقریب

    غزالی سکول لڈن وہاڑی میں کلاس دہم کے اعزاز میں الوادعی پارٹی کا انعقاد کیا گیا ہے، جس میں سکول کے تمام اساتذہ اور دہم کلاس کے طلبہ نے شرکت کی ہے، اس موقع پر تمام اساتذہ نے کلاس دہم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے.

    تقریب میں محمد اکرم صابر محمد رمضان، اظہر حسین خادم، طیب اشرف حافظ محمد مشتاق، راشد محمود،محمد سلمان،محمد افضل،سید طلحہ شاہ،محمد جنید نے اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے، تقریب میں طلبہ کو مستقبل کے لیے مفید مشورے بھی دیے گئے ہیں، تقریب کے آخر میں اساتذہ،سکول اور ملک کی سلامتی کے لیے دعا کی گئی ہے.

    طیب اشرف
    نمائندہ باغی ٹی وی لڈن
    تحصیل وہاڑی ضلع وہاڑی

  • میجر طفیل شہید کا آج 63 واں یوم شہادت، مزار پر تقریب کا آغاز

    میجر طفیل شہید کا آج 63 واں یوم شہادت، مزار پر تقریب کا آغاز

    وہاڑی میں میجرطفیل شہید نشان حیدرکے مزارپرتقریبات کی تیاریاں شروع ہوگئی ہیں، عظیم سپوت میجر طفیل محمد شہید کا آج 63 واں یوم شہادت ہے، وطن عزیز کا دفاع کرتے ہوئے فاتح لکشمی پور نے آج کے دن 1958 میں جام شہادت نوش کیا، وہاڑی نشہید کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، پاک فوج کے جوانوں نے مزارکا نظم ونسق سنبھال لیا ہے، مزاراوراس کے گردونواح میں سیکورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے ہیں، مزارپرپھولوں کی چادرچڑھائی جائیگی، میجرطفیل محمد شہید نشان حیدرکو پاک فوج کا دستہ سلامی پیش کرے گا.

    وطن عزیز پر اپنی جان نچھاور کرنے والوں کی قربانیوں کو کبھی نہیں بھولا جا سکتا ہے، ہمارے شہداء ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں.

    طیب اشرف
    نمائندہ باغی ٹی وی لڈن
    تحصیل وہاڑی ضلع وہاڑی

  • مہنگی کھاد بیچنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن

    مہنگی کھاد بیچنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن

    عوامی شکایات پر نوٹس لیتے ہوئے کھاد مہنگی فروخت کرنے پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت توسیع وہاڑی محمد قمر محمود نے لڈن میں زراعت آفیسر لڈن طاہر شہزاد کے ہمراہ گورنمنٹ کی مقرر کردہ قیمت سے زائد فروخت کرنے پر مختلف دکانداروں کو تین، تین ہزار روپے تک کا جرمانہ عائد کیا ہے.

    اس موقع پر انہوں نے کہا کہ کسی کو بھی کھاد و زرعی ادویات مہنگے داموں فروخت کرنے کی اجازت ہرگز نہیں دی جائے گی، زائد قیمت وصولی کی صورت میں لوٹ مار کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائے جائے گی، ایسا کرنے والے عناصر کو سزائیں و جرمانے دونوں سنائی جا سکتی ہیں، کھادوں کے ریٹ کی فلیکس نمایاں جگہ پر لگانے، سٹاک پوزیشن، سٹاک رجسٹر، کیش میمو بھی چیک کئے، جبکہ متعدد دکاندار موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنی دکانیں بند کرکے فرار ہوگئے.

    طیب اشرف
    نمائندہ باغی ٹی وی لڈن
    تحصیل وہاڑی ضلع وہاڑی

  • پولیس کا جوئے کے اڈے پر چھاپہ، جواری گرفتار

    پولیس کا جوئے کے اڈے پر چھاپہ، جواری گرفتار

    ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی امیرعبداللّہ خان نیازی کی ہدایات پر سماج دشمن عناصر کے خلاف کاروائیاں مسلسل جاری ہیں، اسی سلسلہ میں ایس ایچ او لڈن منصور خان نے ٹی ایس آئی یاسر نواز، اے ایس آئی مظہر فرید اور ٹیم کے ہمراہ چاہ بھیرے والا میں کامیاب ریڈ کرتے ہوئے بذریعہ لڈو جواء کھیلتے ہوئے 6 جواری رنگے ہاتھوں گرفتار کر لئے ہیں، گرفتار ملزمان میں خضر شاہ، بدر منیر، اصغر، محمد افتخار، سید محبوب حسین اور محمد اکمل شامل ہیں، جبکہ شاہد اور افتخار موقع سے فرار ہو گئے ہیں، پولیس تھانہ لڈن نے موقع سے 14 لاکھ 66 ہزار مالیتی سامان جس میں کار، موٹر سائیکل اور موبائل فونز شامل ہیں قبضہ پولیس میں لے لئے ہیں، جبکہ موقع سے داؤ پر لگی رقم اور سامان جواء بھی برآمد کر لیا گیا ہے، علاقہ کی عوام نے پولیس کی اس کاروائی کو سراہا ہے.

    طیب اشرف
    نمائندہ باغی ٹی وی لڈن
    تحصیل وہاڑی ضلع وہاڑی

  • وہاڑی میں باپ اپنے دو بیٹوں کی آنکھوں کا علاج نہ کرواسکا

    وہاڑی میں باپ اپنے دو بیٹوں کی آنکھوں کا علاج نہ کرواسکا

    نواحی علاقہ 11-9 ڈبلیو بی وہاڑی میں غریب سبزی فروش رحمت علی کے دو بیٹے دونوں ہی آنکھوں کے نور سے محروم ہیں، یہ محرومی پیدائشی طور پر نہیں تھی، بلکہ بچوں کے ساتھ ہونے والے واقعات نے ان دونوں کو دنیا کی رنگینیوں کو دیکھنے سے محروم کردیا ہے.

    آصف اور ریحان کے والد رحمت علی نے دکھ بھری داستان سناتے ہوئے بتایا کہ غربت اور مفلسی دونوں بیٹوں کے علاج کے آڑے آگئی ہے، دونوں بچوں آصف اور ریحان نے کہا کہ ہم بھی پڑھ لکھ کر افسر بننا چاہتے ہیں، مگر حادثات اور غریبی کی وجہ سے ہم اپنے باپ کا سہارا بھی نہیں بن سکے ہیں، ایک بیٹے کی بینائی سفید موتیا ہونے اور دوسرے کو کلاس میں ٹیچر کا دھکا مارنے سے چلی گئی تھی، مگر آج بھی انکا علاج ممکن ہے والد رحمت علی نے ریاست مدینہ کے حکمرانوں اور مخیر حضرات سے اپنے بچوں کے علاج کا مطالبہ کیا ہے، تاکہ وہ اپنے بڑھاپے کے سہارے بچوں کی بینائی کو واپس لا سکے.

  • پودے لگانے سے تبدرست اور صحت مند ماحول میسر آئے گا، ڈی پی او وہاڑی

    پودے لگانے سے تبدرست اور صحت مند ماحول میسر آئے گا، ڈی پی او وہاڑی

    وزیراعظم پاکستان کے ویژن کلین اینڈ گرین پاکستان مہم کے حوالے سے وہاڑی پولیس بھی عملی طور پر میدان میں آ گئی ہے، اس سلسلہ میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی امیرعبداللّہ خان نیازی نے دفتر پولیس کے احاطے میں پودا لگا کر شجر کاری مہم میں حصہ لیا ہے، جبکہ ڈی ایس پی بوریوالا محمد اشرف تبسم اور ڈی ایس پی ٹریفک محمد قاسم نے بھی اپنے اپنے حصے کا پودا لگایا ہے، اس موقع پر ان کے ہمراہ سب ڈویژنل فاریسٹ آفیسر وہاڑی راجہ اظہر حیات، بلاک آفیسر منظور احمد، بلاک آفیسر غلام مصطفیٰ اور پی ایس او ٹو ڈی پی او رضوان واحد بھی موجود تھے، پودا لگانے کے بعد دعا کی گئی ہے.

    اس موقع پر ڈی پی او وہاڑی امیرعبداللّہ خان کا کہنا تھا کہ اس مہم کے آغاز کا مقصد لوگوں کو شجرکاری کی اہمیت اور افادیت کی جانب راغب کرنا ہے، محکمہ جنگلات کے وساطت سے دفاتر، پولیس لائنز اور تھانہ جات میں‌ 5 ہزار پودے لگائے جائیں گے، جس سے بلاشبہ مستقبل میں ان تمام مقامات پرموسمی لحاظ سے نا صرف مثبت اثرات دیکھنے کو ملیں گے بلکہ صحت مند اور تندرست ماحول جیسے اقدامات کو بھی فروغ ملے گا.

    طیب اشرف
    نمائندہ باغی ٹی وی لڈن
    تحصیل وہاڑی ضلع وہاڑی