Baaghi TV

Category: وہاڑی

  • وہاڑی : میجر محمد طفیل شہید کے مزار پر حاضری

    وہاڑی (نمائندہ باغی ٹی وی) سے نشان حیدر کا اعزاز پانے والے میجر محمد طفیل شہید کے مزار پر پاک فوج کے دستے کی حاضری

    تفصیلات کے مطابق میجر محمد طفیل شہید رحمتہ اللہ علیہ جن کا تعلق ضلع وہاڑی سے ہے اور وہ ان نوجوانوں شہداء میں سے ہیں جن نے ملک کا سب سے بڑا نشان نشان حیدر حاصل کیا ہے آج ان کے مزار پر پاک فوج کے دستے نے سلامی پیش کی اور قبر پر پھول کے گلدستے چڑھائے گئے

  • بورے والا : یکجہتی کشمیر اور یوم دفاع پر اہم تقریب

    بورےوالا (نمائندہ باغی ٹی وی) ڈی پی ایس سکول بوریوالا کے سبزہ زارمیں یوم دفاع پاکستان اور کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لئے خصو صی تقریب کا انعقاد کیا گیا

    تفصیلات کے مطابق ٹھیک 12 بجے سائرن بجا یا گیا. شہدائے وطن کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے ایک منٹ کی خاموشی اختیارکی گئی۔

    تقریب میں پاکستان کا قومی ترانہ اور آزاد کشمیر کا ترانہ چلا یا گیا۔پولیس کے چاک و چوبند دستے نے پرجوش سلامی پیش کی

    تقریب میں ڈپٹی کمشنر وہاڑی عرفان علی کاٹھیا ،ڈسٹرکٹ پو لیس آفیسر ثاقب سلطان المحمود ، ایم پی اے اعجاز سلطان بندیشہ ، خالد نثار ڈوگر،عائشہ نذیر جٹ ، چوہدری ارشاد احمد آرائیں نے خصوصی شر کت کی.

  • وہاڑی : محافظ ہی دہشت کی علامت بن گئے

    وہاڑی (نمائندہ باغی ٹی وی) پولیس کا اے ایس آئی جلاد بن گیا اور مقامی لوگوں سے غنڈی گردی شروع کر دی
    تفصیلات کے مطابق لڈن تھانہ ٹارچر سیل کے سپیشلسٹ حاجی یونس اے ایس آئی کی غنڈہ گردی سے چادر چار دیواری اور عورتوں کی حرمت پامال ہو رہی ہیں

    گھروں میں گھس کر خواتین کو ہراساں کرنے پر خواتین کا شدید احتجاج

    پنجاب پولیس کو چند کالی بھیڑوں نے بدنام کررکھا ہے حاجی یونس کا عورتوں پر بہیمانہ تشددمتاثرین کا آئی جی پنجاب سے نوٹس لینے کا مطالبہ.

  • وہاڑی : پولیس گردی عروج پر

    وہاڑی (نمائندہ باغی ٹی وی) تھانہ صدر وہاڑی کے SHOاختر شاہ نے پپلی اڈا پر گرمی سے نڈھال پیاس سے بلکتے بچوں کے ورثا جو واپڈا کے خلاف سراپا احتجاج تھے مقدمہ درج کرکے پولیس گردی کی مثال قائم کردی ایسی مثال کہ کوریج کرنے والے پپلی پریس کلب کے صحافیوں کے علاوہ ایڈووکیٹ کو بھی نہ چھوڑا اہل علاقہ کےلوگ SHO تھانہ صدر کے خلاف سراپا احتجاج

    تفصیلات کے مطابق کے مطابق پپلی فیڈر کے علاقوں گذشتہ ایک ماہ سے لوڈ شیڈنگ اور ایسی لوڈشیڈنگ کہ کئی کئی گھنٹوں بجلی کا نہ آنا لوگوں کا جینا محال بن چکا تھااور اگر بجلی آبھی جاتی تو وولٹیج کی کمی کی وجہ گھروں میں لگی ہزاروں روپے لگی الیکٹرانک کی اشیا جلنے لگتی تھیں اور ایسا کئی دنوں سے ہورہا تھا سابقہ عید الضحی پر تقریبا دس دن تک بجلی نہ رہنے کی وجہ سے لوگ میں مختلف بیماریوں ہونے لگے تھے جس کے بارے متعدد بارے متعدد بار میپکو وہاڑی کے اعلی حکام کو مطلع کیا جاتاتھا لیکن وہ وقتی کاروائیاں کرکے چلے جاتے اور بجلی کا نظام پھر ایسے ہوجاتا جس پر اہل علاقہ کے لوگوں نے روڈ بلاک کرکے احتجاج کا فیصلہ کیا

    اہل علاقہ کے لوگوں نے بتایا کہ احتجاج شروع ہوتے ہی SHOتھانہ صدر کاSHOاختر شاہ جو حال ہی میں ضلع بدر ہو کر تھانہ صدر کا چارچ سنبھالہ پپلی اڈا موقع پر پہنچ گیا اور بجائے میپکو والے افسران کو بلانے مظاہرین کو مبینہ طور پر گندی اور فحاشہ گالیاں دینا شروع کردی اور پپلی چوکی پر تعنیات کو مظاہرین پر لاٹھی چارج کرنے کا حکم بھی دے دیا جس پر پپلی پریس کلب کے صحافیوں اور موقع پر ایڈووکیٹ صاحب نے منع کیا تو وہ ان سے بدتمیزی اور دھکم پیل کرنے لگا جس پرمظاہرین نے میپکو وہاڑی کے خلاف خوب نعرے بازی کی اور روڈ کو کھول دیا بعد ازاں تھانہ صدر کے SHO نے کچھ ٹاوٹ مافیا اور شرسند عناصر کے کہنے پرمقدمہ درج کر دیا اور درج مقدمے میں کوریج کرنے والے صحافی رانا پرویز اور وکیل صاحب کا نام بھی درج کر لیا

    اہل علاقہ نے بتایا SHOصدر وہاڑی نے مبینہ طور پر غلیظ گالیاں دے کر عوام کے ساتھ ہتک امیز رویہ اختیار کرکے سخت زیادتی کی ہے اور پولیس گردی کی مثال قائم کردی ہے انہوں نے ڈی پی او سے SHOصدر کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ کیا ہے.

  • بورے والا : اہم ڈکیت گینگ کی گرفتاری

    بورے والا (نمائندہ باغی ٹی وی) وہاڑی پولیس کی کاروائی. فقیریا ڈکیٹ گینگ کا سرغنہ ساتھیوں سمیت گرفتار..مال مسروقہ برآمد پولیس عوام کی جان و مال، عزت و آبرو کی حفاظت اور جرائم کے خاتمہ کے لئے ہمہ وقت مصروف عمل ہے۔آصف رضا ایس ڈی پی او بوریوالا

    تفصیلات کے مطابق ایس ڈی پی او بورے والا آصف رضا نے کہا کہ پولیس عوام کی جان و مال، عزت و آبرو کی حفاظت اور جرائم کے خاتمہ کے لئے ہمہ وقت مصروف عمل ہے۔جرائم پیشہ عناصر کے گرد گھیرا تنگ کر کے کاروائی کو منطقی انجام تک پہنچاکر جرائم میں ملوث عناصر کو نشانِ عبرت بنایا جائے گاان خیالات کا اظہار انہوں نے تھانہ گگو میں ڈکیٹ گینگ کی گرفتاری پر پریس کانفرنس کے دوران کیا

    ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی ثاقب سلطان المحمود نے حالیہ کرائم کی لہر کو کنٹرول کرنے کے لئے بالخصوص ڈکیتی کی وارداتوں کو ٹریس کرنے کے لئے اے ایس پی بوریوالا آصف رضاکی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ گگو سب انسپکٹرعبدالستار, سب انسپکٹر فاروق رمضان, سب انسپکٹر محمد یسین ٹی اے ایس آئی محمد عمران پر مشتمل خصوصی ٹیم تشکیل دی۔تشکیل دی ہوئی ٹیم نے شب و روز محنت محنت اورجدید سائنسی طریقہ تفتیش کے ذریعے درجنوں وارداتوں میں ملوث فقیریا گینگ کے 5 ممبران فقیر حسین عرف ببی, مجاہد حسین, علی اکبر, اسد علی اور فرحان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے نقدی مبلغ 48ہزار, 12عدد موبائل فونز مالیتی 2لاکھ 15ہزار, 5عدد موٹرسائیکلز مالیتی 3لاکھ 5 ہزار, 1عدد رائفلز اور 3پسٹل برآمد کئے.

    ملزمان علاقہ میں لوگوں کے ساتھ تعلقات بنا کر ان کے ہمراہ گلی, محلوں اور بازاروں میں گھومتے تھے اور گن پوائنٹ پر ڈکیتی کی وارداتیں کرتے تھے.ملزمان کی گرفتاری پر علاقہ کے لوگوں نے خوشی اور وہاڑی پولیس کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ ملزمان کہ گرفتاری سے سٹریٹ کرائم میں نمایاں کمی واقع ہوئی.

  • لودھراں : تیز رفتار کے باعث حادثہ

    لودھراں (نمائندہ باغی ٹی وی) تیز رفتار کے باعث حادثہ تین افراد کی حالت نازک

    تفصیلات کے مطابق لودہراں کے نزدیک پیر والا پر ہائی ایس بے قابو ہو کر دیوار سے جا ٹکرائی حادثہ میں ڈرائيور سمیت تین افراد کی حالت نازک۔ ریسکیو 1122 موقع پر پہنچ کر زخميوں کو ٹی ایچ کیو ہسپتال لودہراں ریفر کر دیا ۔ اطلاع کے مطابق حادثہ تیز رفتار کے باعث پیش آیا ۔۔۔

  • وہاڑی : محرم الحرام کی سکیورٹی پر میٹنگ

    وہاڑی (نمائندہ باغی ٹی وی) پولیس لائنز وہاڑی کے کانفرنس ہال میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی ثاقب سلطان المحمود کی زیر صدارت کرائم اور محرم الحرام کے سکیورٹی انتظامات کے حوالے سے میٹنگ کا انعقاد

    بہترین سروس ڈیلیوری, عوام کے جان و مال کی حفاظت اور علاقہ کوکرائم فری بنانے کیلئے نئی سائنٹیفک اپروچ کو استعمال کرتے ہوئے ایک ٹیم ورک کی طرح کام کرنا ہو گا. کمیونٹی پولیسنگ کو فروغ دیتے ہوئے عوام کو بلا تفریق زیادہ سے زیادہ ریلیف اور 100فیصد انصاف کی فراہمی اولین ترجیح ہے. محرم الحرام کے دوران سکیورٹی کے حوالے سے کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی.ثاقب سلطان المحمود ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی

    تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی ثاقب سلطان المحمود نے وہاڑی پولیس کی کارکردگی کا جائزہ لینے کیلئے پولیس لائنز میں میٹنگ کا انعقاد کیا. میٹنگ کے دوران ایس پی انوسٹی گیشن کوثر پروین، ایس ڈی پی او سرکل صدر طارق پرویز، ایس ڈی پی او سرکل بوریوالا آصف رضا، ڈی ایس پی ٹریفک شہزاد منظور، ڈی ایس پی آرگنائزڈ کرائم روبینہ عباس اورضلع بھر کے ایس ایچ اوز بھی موجود تھے

    خطاب کے دوران ڈی پی او وہاڑی ثاقب سلطان المحمود نے کہا کہ عوام کو بلا تفریق زیادہ سے زیادہ ریلیف اور 100فیصد میرٹ پر انصاف کی فراہمی اولین ترجیح ہے۔

  • وہاڑی : غیر قانونی شکار کرنے پر گرفتاریاں

    وہاڑی (نمائندہ باغی ٹی وی) پرندوں کے غیر قانونی شکار پر محکمہ وائلڈ لائف کا چھاپہ

    تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ وائلڈ لائف آفیسر میاں منیر کی ہدایت پر وائلڈ لائف ٹیم وہاڑی جس کی قیادت وائلڈ لائف انسپکٹر ملک زوہیب بھارہ ہمراہ صابر حسین، رانا افتخار احمد، محمدجاوید، محمد شفیق نے کاروائی کرتے ہوئے تحصیل وہاڑی اور میلسی کے مختلف مقامات سے پانچ عدد ٹیپ ریکارڈر و جال پٹی قبضہ میں لے کر چلان کر دئیے گئے۔ اور مزید کاروائی کے لیے دائر عدالت کر دیئے ہیں

  • بورے والا : شدید ترین فائرنگ سے علاقہ لرز اٹھا

    بورےوالا (نمائندہ باغی ٹی ویبدنامِ زمانہ جرائم پیشہ گینگ نے موقع واردات پر چوری کرتے رنگے ہاتھوں پکڑے جانے پر مزاحمت کی رنجش پر زرعی کھیتوں کو پانی لگاتے باپ بیٹے کو اندھا دھند فائرنگ کر کے شدید مضروب کر ڈالا،زخمیوں کو ٹی ایچ کیو بوریوالہ اور بعدازاں تشویشناک حالت میں ساہیوال ریفر کردیا گیا۔ مقامی پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارنے شروع کردیئے۔

    تفصیلات کے مطابق ساھوکا کے نواحی گاوں چک نمبر 305 ای بی کا رھائشی کاشت کار لیاقت علی ولد نوراحمد جٹ اپنے بیٹے صادق علی کے ہمراہ اپنے کھیتوں کو پانی لگا رھا تھا کہ اچانک ملزمان مبینہ محمد آصف سکھیرا ، محمدزبیر سکھیرا سکونتی چک نمبر 319 ای بی و دیگر افراد جوکہ جدید ہتھیاروں سے لیس تھے آگئے جنہوں نے لیاقت علی جٹ کو یرغمال بنا کر رائفلوں کے بٹوں سے تشدد کرنے لگے تو اس کی چیخ و پکار پر اس کا بیٹا صادق علی باپ کو بچانے کی غرض سے موقع پر آگیا اوراس دوران دونوں باپ بیٹا نے اپنےبچاو کی خاطر مزاحمت شروع کردی جس پر ملزمان مبینہ مزید طیش میں آگئے اور اندھادھند فائرنگ شروع کردی جس کی زد میں آکر وہ دونوں باپ بیٹا شدید مضروب ھوگئے، ملزمان کی اندھادھند فائر سے علاقہ لرزاٹھا اور خوف و ہراس کی فضا پیدا ہونے کے باعث شہری گھروں میں دبک کر رہ گئے

    ذرائع کے مطابق وجہ عناد یہ بتائی جاتی ھے کہ چندروزقبل ملزمان متذکرہ بالا رات کی تاریکی میں اسی زمیندار کے گھر واردات کرنے آئے تو خوش قسمتی سے مکان کی چھت پر سوئے ھوا زمیندار تالے توڑنے کی آھٹ پر جاگ اٹھا اور قریب پڑی خشت چوروں کو دے ماری تو وہ بھاگ نکلنے میں کامیاب ھوگئے اوراب اسی رنجش کی بناء پر ملزمان نے فائرنگ کر کے دونوں باپ بیٹا کو مضروب کر ڈالاھے ۔

    واقعے کی اطلاع پر ریسکیو 1122 نے زخمیوں کو ٹی ایچ کیو بوریوالہ شفٹ کیا اور بعدازاں تشویشناک صورتحال کی ہیشِ نظر ساھیوال ریفر کر دیا گیاھے۔
    وقوعہ کی اطلاع پر مقامی پولیس تھانہ ساھوکا کی بھاری نفری موقع پر پہنچ

    گئی اور ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی ھے۔

  • وہاڑی : بچے کو والدین کے حوالے کر دیا گیا

    وہاڑی (نمائندہ باغی ٹی وی) پولیس کی کاروائی..گھروالوں کی ڈانٹ ڈپٹ سے تنگ آ کر گھر سے بھاگے بچے کو پولیس تھانہ دانیوال نے اس کی والدہ سے ملوا دیا

    بچوں کی تربیت میں شفقت اور نرمی کا تاثر غالب رہنا چاہیے بصورت دیگر بچے کسی بھی انتہائی قدم کی جانب جاسکتے ہیں جو کہ کسی بڑے نقصان کا سبب بھی بن سکتا ہے.ثاقب سلطان المحمود ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی

    تفصیلات کے مطابق پولیس تھانہ دانیوال کو راشدہ بی بی کی طرف سے درخواست موصول ہوئی کہ اس کا بیٹا دانش بعمر 9سال کل سے گھر سےناراض ہو کر چلا گیا ہے جس وجہ سے وہ بہت پریشان ہے اوتھانہ سٹی بوریوالا سب. اس اطلاع پر ڈی پی او وہاڑی ثاقب سلطان المحمود کی ہدایات پر ایس ایچ او دانیوال ناصر علی تبسم اور ان کی ٹیم نے بچے کی تلاش شروع کرنے کے لئے سوشل میڈیا سمیت مساجد میں اعلانات اور اہم جگہوں پر تلاش شروع کر دی اور بالاآخر ہولیس کو کامیابی مل گئی اور بچہ کو ٹریس کر کے اس کی والدہ کے حوالے کیا گیا. بچے کے وارثان نے وہاڑی پولیس کی اس کارکردگی پر زبردست خراج تحسین پیش کیا. اس موقع پر ڈی پی او وہاڑی ثاقب سلطان المحمود نے والدین سے ایک پیغام میں کہا کہ بچوں کی تربیت میں شفقت اور نرمی کا تاثر غالب رہنا چاہیے بصورت دیگر بچے کسی بھی انتہائی قدم کی جانب جاسکتے ہیں جو کہ کسی بڑے نقصان کا سبب بھی بن سکتا ہے.