Baaghi TV

Category: وہاڑی

  • بورے والا : سیلابی صورتحال کی وجہ سے شدید مشکلات کا سامنا

    بورےوالا (نمائندہ باغی ٹی وی) سیلاب کی صورتحال
    تفصیلات کے مطابق بورے والا، دریائے ستلج میں سیلاب کے باعث متعدد علاقوں کا زمینی راستہ منقطع ہو گیا ہے کالے شاہ پتن قبرستان بھی آبادی سے کٹ گیا

    جنازہ قبرستان لے جانے میں مشکلات کا سامنا ہے ریسکیو 1122 کے جوانوں نے کشتی کے ذریعے جنازے کو قبرستان تک پہنچا دیا.

    ریسکیو 1122 جوانوں نے میت کے ساتھ جانے والے افراد کو بھی کشتی کے ذریعے قبرستان پہنچایا.. ریسکیو زرائع

    .

  • وہاڑی : فحاشی و عریانی پھیلانے پر گرفتاریاں

    وہاڑی نمائندہ باغی ٹی وی) ڈی ایس پی صدر راؤ طارق پرویز کی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ لڈن کا محفل مجرا پر چھاپہ ، تین ڈانسرز اور چار ملزمان کو غیر حالت میں گرفتار کرلیا گیا

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات لڈن کے نواحی علاقہ کوٹ غلام قادر میں اشرف نامی شخص اپنے ڈیرہ پر مجرا کی محفل کروارہا تھا جس میں انڈین گانوں پر فحش ڈانس جاری تھاکہ ڈی ایس پی صدر وہاڑی راؤ طارق پرویز کی ہدائت پر ایس ایچ او تھانہ لڈن نے محفل مجرا پر چھاپہ ماردیا ۔ اس دوران موقع پر موجود ملزمان تین ڈانسرز کے ساتھ بوس وکنار میں مصروف تھے کہ پولیس نے تین ڈانسرز اور نو ملزمان کو موقع سے گرفتار کرلیا جبکہ دیگر موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔ پولیس کی بڑی کاروائی پر اہل علاقہ نے ڈی ایس پی صدر راؤ طارق پرویز اور ایس ایچ او عارف شاہ کی کارکردگی کو سراہا اور خراج تحسین پیش کیا مشن ٹیم کا حصہ بننے والوں کو ڈی ایس پی صدر راؤ طارق پرویز نے خالد سعید اے ایس آئی سب انسپکٹر شہباز حسین کانسٹیبل محمد آصف کو شاباش بھی دی.

  • بورے والا : نامعلوم افراد کی فائرنگ

    گگومنڈی (نمائندہ باغی ٹی وی) نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہو گیا

    تفصیلات کے مطابق سیلاب ڈیوٹی سے وآپس آتے ہوے حبیب احمد پٹواری کو نامعلوم مسلح شخص نے چک نمبر 271 ای بی کے قریب فائر نگ کر کے شدید زخمی کر دیا۔مضروب کو ٹی ایچ کیو بوریوالہ ریفر کر دیا گیا ہے۔

    پولیس نے واقعے کی رپورٹ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے

  • بورے والا : محکمہ انہار کا آفیسر بازیاب

    بورےوالا (نمائندہ باغی ٹی وی) تھانہ ماچھیوال کی حدود میں پولیس نے دو روز قبل اغواء ہونے والےمحکمہ انہار کے مانیٹرنگ آفیسر محمد رفیع کو بازیاب کروالیا
    تفصیلات کے مطابق نواحی گاوں577۔ای بی لاہوریاں والا کے رہائشی محکمہ انہار کے مانیٹرنگ آفیسر محمد رفیع کو21اگست کو دو کاروں میں سوار ملزمان نادر خاں پٹھان سکنہ سمندری ، بخت خاں پٹھان سکنہ ٹوبہ وغیرہ اسلحہ کے زور پر گاوں سے اغواء کر کے لے گئے تھے.
    جس پر تھانہ ماچھیوال پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے
    ملزم نادر خاں کو گرفتار کر کے اغواءہونے والے محکمہ انہار کے مانیٹرنگ آفیسر محمد رفیع کو بازیاب کروالیا.

  • بورے والا : ایک اور منشیات فروش کی گرفتاری

    بورےوالا (نمائندہ باغی ٹی وی) علاقہ تھانہ صدر بدنام منشیات فروش گرفتار منشیات فروش سے بھاری مقدار میں چرس بر آمد
    تفصیلات کے مطابق ڈی پی او وھاڑی ثاقب سلطان المحمود کی ہدایت پر منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاون جاری
    اے ایس پی ایس ڈی پی او بورے والا آصف رضا کی سربراھی میں
    ایس ایچ او تھانہ صدر انسپکٹر نادر خان نے اپنی ٹیم کے ہمراہ بدنام زمانہ منشیات فروش عدنان ولد ریاض سکنہ
    261 ای بی کو گرفتار کرکے ملزم کے قبضہ سے 1300 گرام چرس بر آمد کرکے
    مقدمہ درج کر لیا گیا ہے

  • بورے والا : معصوم بچی کا قاتل گرفتار

    بورےوالا (نمائندہ باغی ٹی وی) قاتل کو گرفتار کر لیا گیا ہے

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز چھ سالہ معصوم بھتیجی کو تیز دھار آلہ سے زخمی کرنے والا عرفان نامی چچا کو پولیس نے آج نواحی گاوں 255 ای بی سے گرفتار کر لیا
    ذرائع کے مطابق ملزم نشے کا عادی ہے تاہم پولیس کی جانب سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے.

  • بورے والا : جرائم کی روک تھام کیلئے ناکے بندی

    بورےوالا (نمائندہ باغی ٹی وی) ایس ایچ او تھانہ ماڈل ٹاون انسپکٹر ملک طاہر عزیز
    شہر میں جرائم اور سٹریٹ کرائم میں کمی لانے کے لئے پر عزم اور سرگرم عمل
    شہر کے مختلف علاقوں میں ناکہ بندی اور چیکنگ جاری
    کم عمر نوجوان موٹر سائیکل سواروں کی بھی پکڑ دھکڑ
    چیکنگ کے دوران بغیر نمبر پلیٹ کی 10 موٹر سائیکلیں تھانے میں بند کر دی
    نمائندہ شہریوں نے نئے تعینات ہونے والے ایس ایچ او ملک طاہر عزیز کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا ہے
    انکا کہنا تھا کہ اب انکے آنے کے بعد پولیس کے مناسب گشت اور ناکہ بندیوں کی بدولت شہری خود کو محفوظ تصور کر رہے ہیں.

  • بورے والا : گلیاں گندے پانی سے بھر گئی

    بورےوالا (نمائندہ باغی ٹی وی) لکڑمنڈی ایف بلاک کاسیوریج سسٹم ناکارہ لکڑمنڈی سڑکیں جوہڑوں میں تبدیل وبائی امراض پھوٹنے کا شدید خدشہ مکینوں کو شدید مشکلات

    تفصيل کے مطابق بورےوالا میں سیوریج سسٹم ناکارہ ہونے سے حالیہ بارشوں کا پانی نکاسی نہ ہونے کے سبب ایف بلاک کی آبادی میں جمع ہوگیا گندے پانی سے بدبو اور تعفن کے سبب لکڑمنڈی ایف بلاک کے قریبی مکینوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہےگندے پانی سےوبائی امراض ڈینگی ملیریا پھیلنے کا شدید خدشہ لکڑمنڈی روڈ پر بڑے کھڑے بن چکے ہیں جو جوہڑوں میں تبدیل ہوچکے ہیں جس سے لکڑ منڈی کےمکینوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے

  • وہاڑی : ن لیگ ورکرز کنونشن

    وہاڑی ( نمائندہ باغی ٹی وی) ن لیگ ورکرز کنونشن کا انعقاد
    تفصیلات کے مطابق ورکرز کنونشن پاکستان مسلم لیگ ن نواب مارکی وہاڑی میں منعقد ہوا جس میں سابق وزیر احسن اقبال, باغی جاوید ہاشمی, محترمہ تہمینہ دولتانہ, عمران دولتانہ اور ایم پی اے عرفان دولتانہ نے خطاب کیا.

  • وہاڑی : عوام کے جان و مال کا تحفظ پہلی ترجیح

    وہاڑی (نمائندہ باغی ٹی وی ) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی ثاقب سلطان المحمود نے نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد جامع مسجد باغوالی میں شہریوں کے مسائل سنے- ایس ڈی پی اوز اورایس ایچ اوز نے بھی اپنے اپنے علاقے کی مساجد میں کھلی کچہری لگائی

    پولیس عوام کے جان مال اور عزت کی حفاظت کے لئےدن رات کوشاں ہے اوراس سلسلہ میں پولیس کے جوان قیمتی جانوں کا نذرانہ بھی پیش کر چکے ہیں. لہذا ہمیں ان کی قربانیوں کو سراہنا چاہیے. سُود خور عناصر کی نشاندہی کرنے,ٹھیکری پہرہ, کبوتر بازی کی روک تھام اورجرم سے بچاؤ میں کمیونٹی کے کرادر پر بھی روشنی ڈالی. پولیس کو اپنا دوست سمجھا جائے.ثاقب سلطان المحمودڈی پی او

    ریجنل پولیس آفیسر ملتان وسیم احمد خان کے ویژن کے مطابق ہر جمعہ کے روز میں خود, ایس ڈی پی اوز اور ضلع وہاڑی کے تمام ایس ایچ اوز مساجد میں عوام کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے لئے موجود ہوتے ہیں کوئی بھی شخص براہ راست اپنی شکایات کے حل کے لئے مل سکتا ہے۔ثاقب سلطان المحمود ڈی پی او

    پولیس افسران کا مساجد کی سطح پر کھلی کچہریوں کے دوران عوام کے مسائل حل کرنا ایک مثالی قدم ہے جس پر ہم وہاڑی پولیس کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ شہری

    ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی ثاقب سلطان المحمود نے کہا ہےکہ عوام اور پولیس کےدرمیان حائل فاصلوں کوکم کرکے نہ صرف انصاف کے تقاضوں کو پورا کیا جا سکتا ہے بلکہ معاشرے کو امن کا گہوارہ بھی بنایا جا سکتا ہےان خیالات کا اظہار انہوں نے جامعہ مسجد باغوالی میں نمازجمعہ کے بعد کھلی کچہری کے دوران خطاب کرتے ہوئے کیا۔
    تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی ثاقب سلطان المحمود نے نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعدجامعہ مسجد باغوالی کلب والی میں شہریوں کے مسائل سنے. اس موقع پر ڈی ایس پی صدر طارق پرویز اورایس ایچ اودانیوال ناصر تبسم بھی موجود تھے. مسجد میں کھلی کچہری کے دوران مختلف قسم کی شکایات/تجاویز موصول ہوئیں جن کے حل کے لئے متعلقہ افسران کو ہدایات جاری کی گئیں