Baaghi TV

Category: وہاڑی

  • وہاڑی : خطرناک روڈ حادثہ

    وہاڑی (نمائندہ باغی ٹی وی) / ٹریفک حادثہ
    تھانہ دانیوال پولیس ملازمین کا لڈن روڈ پر خوفناک حادثہ ایک ملازم موقع پر جان بحق دوسرا سیریس حالت میں ملتان ریفر

    تفصیلات کے مطابق تھانہ دانیوال کے ملازمین جن کی ہیڈ اسلام پر ڈیوٹی لگی ہوئی تھی واپس وہاڑی آرہے تھے کہ شمس آباد کے قریب تیز رفتار اے سی بس نے کچل دیا ایک ملازم صادق علی جوئیہ موقع پر جان بحق ہوگیا اور دوسرا ملازم زاہد حفیظ کو ڈی ایچ کیو ہسپتال وہاڑی لایا گیا لیکن حادثہ اس قدر خوفناک تھا کہ دونوں ملازم خون میں لت پت تھے ڈی ایچ کیو ہسپتال کے ڈاکٹرز نے طبی ٹریٹمنٹ کے بعد زاہد حفیظ کو ملتان ریفر کردیا ہے جس کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے.

  • وہاڑی : مقدمہ درج کر لیا گیا

    بورےوالا (نمائندہ باغی ٹی وی) زیارت کرنے والے ملزم کے خلاف مقدمہ درج
    تفصیلات کے مطابق پولیس تھانہ صدر نے نواحی گاوں 263 ای بی میں 7 سالہ معصوم بچی کے ساتھ مبینہ زیادتی کرنے والے سکول ٹیچر کلیم اللہ لاڑ کے خلاف مقدمہ درج کر لیا
    واضع رہے کہ ملزم موقع سے فرار ہو گیا تھا جسے بعد میں اہلیان گاوں نے پکڑ کر شدید تشدد کا نشانہ بھی بنایا تھا.

  • وہاڑی : کھلی کچہری میں عوامی مسائل کی سماعت

    وہاڑی (نمائندہ باغی ٹی وی) عوامی مسائل سننے کیلئے کھلی کچہری

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان احمد بزدار کی خصوصی ہدایات پرڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی ثاقب سلطان المحمود اور ڈپٹی کمشنر وہاڑی عرفان علی کاٹھیا ضلع کونسل ہال میں کھلی کچہری کے دوران عوام کے مسائل سنتے ہوئے..اس موقع پر تمام انتظامی اداروں کے سربراہان بھی موجود تھے

  • بورے والا : قتل کا فیصلہ سنا دیا گیا

    بورے والا (نمائندہ باغی ٹی وی) ایڈیشنل سیشن جج بورےوالا نےسابق یونین کونسل چیئرمین کے مشہور مقدمہ قتل کا فیصلہ سنا دیا
    دو مجرموں کو25,25 سال قید اور چار چار لاکھ روپے جرمانہ کی سزا کا حکم سنا دیا
    تفصیل کے مطابق
    نواحی گاوں124۔ای بی کے رہائشی یونین کونسل چئیر مین چودھری نثار احمد ولیکا کو بارہ جولائی2018کو دن دیہاڑے چک نمبر114۔ای بی ملزمان نے اس وقت فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا۔
    جب وہ نماز جنازہ پڑھ کر اپنی کار میں ساتھیوں کے ہمراہ واپس اپنے گاوں آ رہے تھے
    اس کا مقدمہ تھانہ شیخ فاضل میں ملزمان عمران مانی ،افتخار بگا،عبدالجبار، بوٹا ، احسان اور اسلم کے خلاف درج ہوا تھا
    ایڈیشنل سیشن جج بورےوالا سلیم اقبال نے مقدمہ کی سماعت مکمل کر نے کے بعد فیصلہ سناتے ہوئے مجرمان عمران مانی اورافتخار بگا کو پچیس ،پچیس سال قید
    اور چار چار لاکھ روپے جرمانہ کا حکم سنایا
    ۔تین ملزمان کو باعزت بری کر دیا گیا۔
    اور ایک نامزد ملزم اسلم کو جوکہ مفرور ہے کو اشتہاری قرار دے دیا گیا.

  • وہاڑی : مبینہ غفلت نے جان لے لی

    وہاڑی (نمائندہ باغی ٹی وی) ماچھیوال واپڈا حکام کی مبینہ لاپرواہی ایک اور جان لے گئی۔
    تفصیلات کے مطابق وہاڑی کے نواحی گاؤں 553 ای بی کا رہائشی نذیر حیسن کھیتوں میں چارہ کاٹتے ہوئے کئی روز زمین پر گری ہوئی بجلی کی تار سے کرنٹ لگنے سے موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا. واپڈا کو کئی دفعہ اس کے بارے شکایت کی گئی مگر معاملہ حل نہ ہونے کے سبب یہ ناخوشگوار واقعہ پیش آیا جس کی نتیجے میں جان چلی گئی

  • وہاڑی : بروقت امدادی کاروائی نے جان بچا لی

    وہاڑی (نمائندہ باغی ٹی وی) نواحی گاؤں47/ ای بی میں ذہنی معزور شخص 50 فٹ گہرے ویران کنویں میں گر گیا۔

    تفصیلات کے مطابق واقعے کی فوری اطلاع ریسکیو ٹیم کو دی گئی جس پر فوری طور پر ریسکیو 1122 کی ٹیم نے بروقت امدادی کاروائی کرتے ہوئے معذور شخص کو زخمی حالت میں نکال کر ٹی ایچ کیو ہسپتال بورے والا منتقل کردیا زخمی شخص کی حالت تسلی بخش ہے

  • وہاڑی : پنجاب پولیس کی ایک ہفتے کی کارگردگی

    وہاڑی (نمائندہ باغی ٹی وی) پولیس کا گزشتہ ایک ہفتہ میں سماج دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن

    20 مجرمان اشتہاری،20 منشیات فروش اور 17 اسلحہ ناجائز رکھنے والے گرفتار -ملزمان کے قبضہ سے 1803 لیٹر شراب، 890 لیٹر لاہن، 6 چالو بھٹیاں، وٹک رقم 3 لاکھ 85ہزار ، 61 کلو 700 گرام چرس، 10 کلو 700 گرام بھنگ ، 13 پسٹل اور 4 رائفلز برآمد

    تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی ثاقب سلطان المحمود کی ہدایات پر ضلع بھر میں سماج دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے اسی سلسلہ میں وہاڑی پولیس نے گزشتہ ایک ہفتہ کے اندرجرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے اہم کامیابیاں حاصل کیں

  • بورے والا : خاتون تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل

    بورے والا (نمائندہ باغی ٹی وی) موٹر سائیکل اور گدھا ریڑھی میں تصادم سے نوجوان اور اس کی بھابھی شدید زخمی حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا

    تفصیلات کے مطابق حافظ محمد انعام سکنہ 529اڈا ظہیر نگر بسواری موٹر سائیکل اپنی بھابی کے ساتھ 541ای بی جارہا تھا کہ گدھا ریڑھی کے ساتھ تصادم ہو گیا جس سے دونوں شدید زخمی ہو گے
    زخمیوں کو ریسکیو 1122 نے بروقت رسپانس کرتے ہوئے زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال بورے والا منتقل کر دیا گیا

    جبکہ خاتون کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے

  • وہاڑی : پتنگ فروشوں کی گرفتاریاں جاری

    وہاڑی (نمائندہ باغی ٹی وی) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی ثاقب سلطان المحمود کی خصوصی ہدایات پرپتنگ بازی سے ہونے والےحادثات کی روک تھام کے سلسلہ میں ضلع وہاڑی میں پتنگ بازی/فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کاآغاز 2پتنگ فروش گرفتار..1920پتنگیں برآمد

    ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی ثاقب سلطان المحمود کی خصوصی ہدایات پرپتنگ بازی سے ہونے والےحادثات کی روک تھام کے سلسلہ میں ضلع وہاڑی میں پتنگ بازی/فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز کر دیا گیا ہے. اسی سلسلہ میں ایس ایچ او تھانہ سٹی وہاڑی شاہد اسحاق اور بابر سعید اے ایس آئی نے ٹیم کے ہمراہ کامیاب کاروائی کرتے ہوئے 2پتنگ ڈیلرز جاوید اقبال اورمحمد ارشدکو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے 1920پتنگیں برآمد کیں.

    اس موقع پرڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی ثاقب سلطان المحمود نے کہا کہ پتنگ بازی ایک جان لیوا کھیل ہے جس کی وجہ سے ہر سال کئی قیمتی جانوں کا ضیاء ہوتا ہے اسی لئے ضلع وہاڑی کے تمام تھانہ جات کی حدود میں کائٹ فلائنگ ایکٹ کے تحت بلاتفریق کاروائیاں کرنے کی سختی سے ہدایات جاری کی گئی ہیں.

    عوام کو چاہیے کہ پتنگ بازی کی صورت میں پولیس کو فوری اطلاع دی جائے تاکہ بروقت کاروائی کو یقینی بنایا جاسکے.

  • وہاڑی: شجرکاری مہم کی تقریب

    وہاڑی (نمائندہ باغی ٹی وی) ایم این اے طاہراقبال چودھری نے کہاکہ جس طرح زندہ رہنے کیلئے پانی بنیادی ضروریات میں شامل ہے تقریب سے اے ڈی سی جی قمرزمان قیصرانی نے بھی گرین پاکستان مہم کے حوالہ سے گفتگوکی اور سجاد خان کھچی کے علاوہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بھی شریک ہوئے
    مرکزی تقریب گورنمنٹ گرلزایلیمنٹری ہائی سکول 9/11ڈبلیو بی میں ہوئی
    افتتاحی تقریب کی جگہ گورنمنٹ گرلزایلیمنٹری ہائی سکول میں بیک وقت 15 سو سے زائد پودے لگائے گئے۔