Baaghi TV

Category: وہاڑی

  • وہاڑی : ہزاروں لوگوں کی نماز جنازہ میں شرکت

    وہاڑی (نمائندہ باغی ٹی وی) آزاد کشمیر میں لائن آف کنٹرول پر شہید ہونے والے سپاہی کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی ہے

    تفصیلات کے مطابق شہید سپاہی محمد رمضان کی نماز جنازہ گورنمنٹ ہائی سکول وجھیانوالہ میں ادا کر دی گئی۔ جس میں ڈی سی خانیوال اشفاق احمد اور اعلی فوجی حکام کے ساتھ ساتھ علاقہ بھر سے لوگوں کی کثیر تعداد میں شرکت کی

    سپاہی محمد رمضان کو ان کے آبائی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا اس موقع پر پاک فوج کے دستے نے گن سلیوٹ بھی پیش کیا

  • وہاڑی : 60 کلو گرام سے زائد چرس برآمد

    وہاڑی (نمائندہ باغی ٹی وی) پولیس تھانہ ٹھینگی کا منشیات ڈیلرز کے خلاف کریک ڈاؤن

    تفصیلات کے مطابق بدنام زمانہ منشیات فروش علی اصغر عرف ببی کو گرفتار کر لیا گیا پولیس تھانہ ٹھینگی نے کامیاب کاروائی کے دوران ملزم کو رنگے ہاتھوں گرفتار کیا.

    کاروائی کے دوران60کلو 560گرام چرس برآمد کی گئی.ملزمان کے باقی ساتھیوں کی گرفتاری کے لئے ریڈ کئے جا رہے ہیں.ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ثاقب سلطان المحمود کی ہدایات پر منشیات کے خلاف خصوصی کریک ڈاؤن جاری ہے.

  • لودھراں : غیرقانونی کھالیں اکٹھی کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن

    لودہراں (نمائندہ باغی ٹی وی) عید الاضحٰی پر غیر قانونی طور پر کھالیں جمع کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری.

    تفصیلات کے مطابق غیر قانونی طور پر کھالیں جمع والے 12 افراد کے خلاف مقدمات درج. کر لیا گیا ہے غیر قانونی طور پر جمع کی گئی درجنوں کھالیں برآمد ہوئی ہیں انتظامیہ کی اجازت کے بغیر کھالیں جمع کرنے والوں کے خلاف بلاتقریق کاروائی جاری رہے گی. ترجمان پولیس

  • بورے والا : چار خواتین کی خودسوزی کی کوشش

    بورے والا (نمائندہ باغی ٹی وی) گھریلوں ناچاقی پر ،چار مختلف گھرانوں کی خواتین نے زہریلی دوائی پی کر خودکشی کرنے کی کوشش کی حالت غیر ہونے پر تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال بورے والا منتقل کر دیا گیا

    تحصیل بورے والا کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والی چار خواتین
    کرن ،آمنہ ،شکیلہ اور نیر نے ذہریلی دوائی پی کر خود کشی کی کوشش کی

    حالت غیر ہونے پر تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال بورے والا منتقل کر دیا گیا
    جن میں سے ایک دوشیزہ کی حالت غیر ہونے پر نشتر ہسپتال ملتان ریفر کر دیا گیا

  • بورے : ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق

    بورےوالا (نمائندہ باغی ٹی وی) تهانہ صدر کے علاقہ 463/ ای بی کے قریب ناکہ لگا کر ڈاکوؤں کی لوٹ مار
    تفصیلات کے مطابق ڈاکوؤں نے نواحی علاقے 463 ای بی میں ناکہ لگا رکھا تھا نہ رکنے والے موٹر سائیکل رکشہ سوار راہگیروں پر فائرنگ کردی فائرنگ سے رکشہ سوار ایک شخص جانبحق ہو گیا ڈاکوؤں نے دوران لوٹ مار متعدد راہگیروں سے ہزاروں روپے نقدی لوٹ لی. جاں بحق ہونے والے شخص کی نعش کو پوسٹمارٹم کیلئے تحصیل ہسپتال ہیڈ کوارٹر بورے والا منتقل کر دیا گیا پولیس نے واقعے کی رپورٹ درج کر کے ڈاکوؤں کی تلاش شروع کر دی ہے

  • وہاڑی : پنجاب پولیس کا فلیگ مارچ

    وہاڑی (نمائندہ باغی ٹی وی) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی ثاقب سلطان المحمود کی ہدایات پر امن و امان اور سکیورٹی کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے حوالے سےضلع وہاڑی میں فلیگ مارچ کا انعقاد

    تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی ثاقب سلطان المحمود کی ہدایات پر امن و امان اور سکیورٹی کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے حوالے سےضلع وہاڑی میں فلیگ مارچ کا انعقاد کیا گیا –

    فلیگ مارچ میں سرکل وہاڑی کے تھانہ جات کے علاوہ ایلیٹ فورس, ٹریفک اور پولیس لائنز کی گاڑیوں شامل تھیں. اس موقع پر ایس پی انوسٹی میڈم کوثر پروین اور ڈی ایس پی ٹریفک شہزاد منظور بھی موجود تھے- فلیگ مارچ وی چوک, لاری اڈا, جناح روڈ, گول چوک, صرافہ بازار, امام بارگاہ چوک, پیپلز کالونی چوک, خانیوال چوک, کلب روڈ اور شہر کے مختلف حصوں سے گزرتا ہوا ڈی پی او آفس اختتام پذیر ہوا.

    اس موقع پر ایس پی انوسٹی گیشن کوثر پروین نے کہا کہ فلیگ مارچ کا مقصد شہریوں کو باور کرانا ہے کہ پولیس امن وامان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لئے پُر عزم ہے. فلیگ مارچ سے شہریوں کا جذبہ بلند رہتا ہے اور کریمنل اور شر پسند عناصر کی حوصلہ شکنی ہوتی اور عوام میں اس بات کا تاثرپیدا کرنا کہ پولیس اوردیگرسکیورٹی ادارے ان کے جان و مال کے تحفظ کے لئے ہمہ وقت کوشاں ہیں۔

  • وہاڑی : ناگہانی صورتحال سے نبردآزما کیلئے موک ایکسرسائز

    وہاڑی (نمائندہ باغی ٹی وی) حالیہ ملکی صورتحال کے پیش نظر دہشت گردی کی بیخ کنی اور کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نبرد آزما ہونے کے لئے ڈپٹی کمشنر وہاڑی عرفان علی کاٹھیا اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی ثاقب سلطان المحمود کی زیر نگرانی سیکورٹی کے حوالہ سے گورنمنٹ ایم سی گرلز ہائی سکول وہاڑی کے قریب اینٹی ٹیررسٹ موک ایکسرسائز کا اہتمام کیا گیا

    جس کا مقصد اداروں کی صلاحیت اور آپس میں کوآر ڈی نیشن کو جانچنا ہے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے آسانی سے نپٹا جاسکے ۔تربیتی پروگرام میں ریسکیو 1122، سول ڈیفنس، ایلیٹ فورس ، سپیشل برانچ ، فائر بریگیڈ سمیت دیگر اداروں نے حصہ لیا.

    ریہرسل کے دوران10بجے صبح ریسکیو 15 پر اطلاع ملی کہ ایم سی گرلز سکول کے باہر ایک مشکوک بیگ پڑا ہے جس میں بم فکس ہے۔ قانون نافذ کرنے والے اداے موقع پر پہنچے اور ایریا کو کارڈن کر لیا گیا اور فرضی بم کو ناکارہ بنا دیا گیا۔

  • بورے والا : قاتلوں کی فی الفور گرفتاری کا مطالبہ زور پکڑ گیا

    بورے والا (نمائندہ باغی ٹی وی)تحصیل بھر کی صحافی تنظیموں کی نجی ٹی وی کے رپورٹر راشد فراز کے قاتلوں کی عدم گرفتاری کے خلاف احتجاجی ریلی

    تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی کے رپورٹر گزشتہ ہفتے فائرنگ کے واقعے میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہسپتال میں فوت ہو گئے تھے قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ زور پکڑ گیا ہے مختلف اخبارات اور چینلز کے نمائندوں اور رپورٹرز نے احتجاجی ریلی نکال کر قاتلوں کو فی الفور گرفتار کرنے کا سخت مطالبہ کیا ہے ریلی کے شرکاء نے پلے کارڈز اور پینا فلیکسز اٹھا رکھے تھے