وہاڑی (نمائندہ باغی ٹی وی) چند روز پہلے وہاڑی بازار میں موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے نجی ٹی وی چینل کے رپورٹر ملک راشد فراز اعوان جو کہ نشتر ہسپتال ملتان میں زیر علاج تھی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان کی بازی ہار گئے.
راشد فراز کو گولیاں لگنے سے گہرے زخم آئے جن کی وجہ سے وہ جاں بحق ہو گئے پولیس فائرنگ کرنے والے قاتلوں کا ابھی تک سراغ نہیں لگا سکی
Category: وہاڑی
وہاڑی : زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے صحافی جاں بحق
وہاڑی : ڈی پی او آفس میں گرین پاکستان مہم
وہاڑی (نمائندہ باغی ٹی وی) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی ثاقب سلطان المحمود نے دفتر پولیس کے احاطے میں پودا لگا کر گرین پاکستان شجر کاری مہم میں حصہ لیا..ضلعی سطح پر پولیس ملازمان کوکم از کم ایک پودا لگانے کی ہدایات
تفصیلات کے مطابق وہاڑی پولیس نے بھی گرین پاکستان شجر کاری مہم شروع کر دی اس سلسلے میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی ثاقب سلطان المحمود نے دفتر پولیس کے ا حاطے میں پودا لگا کر گرین پاکستان شجر کاری مہم میں حصہ لیا۔ اس موقع پر ڈی پی او وہاڑی ثاقب سلطان المحمود نے کہا کہ اس مہم کے آغاز کا مقصد لوگوں کو شجرکاری کی اہمیت اور افادیت کی جانب راغب کرنا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ڈپٹی کمشنر وہاڑی عرفان علی کاٹھیا اور محکمہ جنگلات کے وساطت سے دفاتر, پولیس لائنز اور تھانہ جات 5ہزار پودے لگائے جائیں گےجس سے بلاشبہ مستقبل میں ان تمام مقامات پر موسمی لحاظ سے ناصرف مثبت اثرات دیکھنے کو ملیں گے بلکہ صحت مند اور تندرست ماحول جیسے اقدامات کو بھی فروغ ملے گا۔انہوں نے ضلعی سطح پر پولیس ملازمان کوکم از کم ایک پودا لگانے کی ہدایات بھی دیں.
وہاڑی : ڈکیتی کی واردات کرنے والوں کی گرفتاری
وہاڑی (نمائندہ باغی ٹی وی) نجی مشروب کمپنی کے سیلز مین کے ساتھ ڈکیتی کی واردات. پولیس
تفصیلات کے مطابق تین نا معلوم ڈاکو سیلز مین سے دو لاکھ پچاس ہزار روپے چھین کر فرار ہوئے. جس کی فوری اطلاع 15 پر کی گئی جس پر پنجاب پولیس نے بھرپور اور بروقت کاروائی کرتے ہوئے دو ڈاکو موقع پر گرفتار کر لیے جبکہ تیسرے ڈاکو موقع سے فرار ہو گیا جس کا تعاقب جاری ہے اور گرفتار ہونے والے اس کے ساتھیوں کی مدد سے اس کے مختلف ٹھکانوں پر چھاپے مارے جا رہے ہیں
وہاڑی : سوشل میڈیا پر خوف و ہراس پھیلانا مہنگا پڑ گیا
میلسی (نمائندہ باغی ٹی وی) پولیس تھانہ مترو نے کاروائی کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش کرنے والے ملزم شمشاد ڈون کو گرفتار کر لیا-
تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس کی خصوصی ہدایات پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی ثاقب سلطان المحمود کی زیرنگرانی ضلع بھر میں سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز کر دیا گیا ہے اسی سلسلہ میں پولیس تھانہ مترو نے چک نمبر 90 ڈبلیو بی کے رہائشی شمشاد لبانہ عرف ڈان کو گرفتار کر کے قانونی کاروائی کا آغاز کر دیا ہے. ملزم کا سابقہ کریمینل ریکارڈ بھی ہے جبکہ پولیس چوکی گڑھا موڑ پر حملہ میں بھی مرکزی ملزم تھا. علاقہ کے لوگوں کے مطابق ملزم کے جرائم پیشہ افراد کے ساتھ قریبی تعلقات بھی تھے. اور علاقہ میں بدمعاشی کر کے خوف حراس پھیلا رکھا تھا.
پولیس کی اس کاروائی پر شہریوں نے خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان نسل اسلحہ کی سوشل میڈیا پر نمائش کو فخر سمجھتے تھے ڈی پی او وہاڑی کے اس قدم سے ایسے عناصر کی حوصلہ شکنی ہو گی. ڈی پی او وہاڑی ثاقب سلطان المحمود نے اپنے ایک پیغام میں والدین کو نصیحت کرتے کہ وہ اپنے بچوں کو اسلحہ کی نمائش پر مبنی مواد سوشل میڈیا پر پھیلانے سے روکیں جبکہ شہری بھی علاقہ میں بدمعاشی کرنے والوں کی نشاندہی کر کے ان کی حوصلہ شکنی کرنے میں پولیس کا ساتھ دے.
بورے والا : زائد منافع پر کاروائی
بورے والا (نمائندہ باغی ٹی وی) اسسٹنٹ کمشنر رانا اورنگزیب کی گراں فروشوں کے خلاف کاروائی
تفصیلات کے مطابق کئی دوکانداروں کو زائد منافع خوری پر ہزاروں روپے جرمانہ ۔ تفصیل کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر رانا اورنگزیب نے گزشتہ روز گراں فروشوں کے خلاف متعدد مقامات پر کاروائی کی اور مقررہ قیمت سے زائد نرخوں پر اشیاء کی فروخت کرنے پر الحبیب سپر مال ، داتا والے ، العزیز سپر مال اور الفرید ایل پی جی شاپ کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے انہیں ہزاروں روپے جرمانہ کر دیا اسسٹنٹ کمشنر رانا اور نگزیب کا کہنا تھا کہ گراں فروشی کر نے والوں کے خلاف بلا تفریق کا روائی کرتے رہیں گے اور شہریوں کو مقررہ نرخوں پر اشیاء کی فروخت کو یقینی بنایا جائے گا.
وہاڑی : دن دیہاڈے قاتلانہ حملہ
وہاڑی (نمائندہ باغی ٹی وی) نجی ٹی وی چینل کے رپورٹر راشد فراز قاتلانہ حملے میں شدید زخمی
تفصیلات کے مطابق راشد فراز وہاڑی بازار میں پٹواری سے زمین کی فرد لینے آئے تھے۔۔دو نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے ان پر فائرنگ کر دی جس سے وہ شدید زخمی ہو گئے
رپورٹر کو تشویشناک حالت میں ملتان ریفر کردیا گیا یاد رہے راشد فراز اعوان حلقہ پی پی 229 سے سابق امیدوار صوبائی اسمبلی بھی رہ چکے ہیں.بورے والا : اندھے قتل کا فیصلہ سنا دیا گیا
بورے والا (نمائندہ باغی ٹی وی) ایڈیشنل سیشن جج بورے والا نے مشہور مقدمہ قتل کا فیصلہ سنا دیا،سکول ٹیچر کی بیوی اور سوتیلی ماں کو سزائے موت اور ایک ایک لاکھ جرمانہ کی سزا سنادی.
بیوی اور سوتیلی ماں نے 15 ماہ قبل 173/ ای بی میں سکول ٹیچر کو قتل کردیا تھا۔دونوں نے سکول ٹیچر کو زہر دیکر قتل کے بعد نعش کو آگ لگا دی تھی.
قتل کی واردات کو شارٹ سرکٹ سے آتشزدگی کا رنگ دے دیا تھا۔بورےوالا: نوجوان کے جاں بحق کی کیا وجہ بنی ؟
بورےوالا (نمائندہ باغی ٹی وی) گگو منڈی کے علاقے اڈا کوارٹر کے قریب مسافر بس کی موٹرسائیکل کوٹکر موٹر سائیکل سوار نوجوان موقع پر جاں بحق۔
تفصیل کے مطابق یاسر سکنہ 211 ای بی اپنی موٹر سائیکل پر سوار ہو کر اڈا کوارٹر کے قریب جا رہا تھا کہ تیز رفتار مسافر بس نے اسے کچل دیا.
جس کے نتیجہ میں نوجوان یاسر موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا.وہاڑی : ترقیاتی کاموں کی حقیقت کھل گئی
وہاڑی (نمائندہ باغی ٹی وی) ایک طرف تو ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا ڈینگی سے بچاؤ کیلئے سمینار کر رہے ہیں.
دوسری طرف وہاڑی شہر کی سب سے بڑی پیپلز کالونی کے وائی بلاک میں سابق سٹی کونسلر ظفر اقبال قریشی کے گھر کے سامنے سیوریج سسٹم ناکارہ ہونے سے پوری گلی گندے پانی کے جوہڑکا منظر پیش کر رہی ہے مسجد میں نماز پڑھنے والے کے لیے سخت پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہےمگر افسوس بلدیہ وہاڑی سب اچھے کے دعوے کر رہی ہے محلے داروں نے بار بار بلدیہ وہاڑی میں شکایات درج کروائی ہے مگر بلدیہ کا ادارہ ٹس سے مس نہیں ہو رہا۔گندہ پانی میں کھڑا ہونے سے بدبو اور کئی جلدی بیماریاں پھیل رہی ہیں گندہ پانی کھڑے ہونے سے راہگیر کا گزرنا بھی مشکل ہو گیا ہےوائی بلاک کے رہائشیوں نے احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایم این اے طاہر اقبال چوہدری۔ڈپٹی کمشنر وہاڑی سےفوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہےوہاڑی : سماجی کارکن پر قاتلانہ حملہ
وہاڑی (نمائندہ باغی ٹی وی) معروف سماجی کارکن اسلم گجر پر بااثرافراد کا قاتلانہ حملہ شدید زخمی کر دیا.
پولیس کاروائی کرنے سے گریزاں تفصیل کے مطابق چکنمبر 75 ڈبلیو بی کے رہائشی معروف سماجی کارکن اسلم گجر نے زخمی حالت میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ کئی دنوں سے گاؤں کی سیورج لائن بند پڑ ی تھی.جس کو کھلوانے کیلئے میں نے مشینری منگوائی تھی سیورج لائن صاف کرنے کا عمل جاری تھا کہ با اثر افراد کاشف ولد محمد رمضان. نذیر گجر. حیدر. صدیق. نے میرے پر حملہ کر دیا کہ پہلے ہماری گلی کا سیورج صاف کیوں نہیں کروایا اور ڈنڈے کلہاڑیوں کے وار کر کے مجھے شدید زخمی کر دیا موقع پر میں نے 15 پر کال بھی کی لیکن نہ تو پولیس موقع پر پہنچی اور نہ ہی پولیس بااثر ملزمان کے خلاف کارروائی کر رہی ہے سماجی کارکن اسلم گجر نےڈی پی او وہاڑی آر پی او ملتان وزیر اعلیٰ پنجاب سے نوٹس لیکر کاروائی کا مطالبہ کیا.