بورےوالا (نمائندہ باغی ٹی وی) کے نواحی علاقے میں نہر میں شگاف پڑ گیا ہے
تفصیلات کے مطابق بورے والا کے نواحی گاؤں229/ ای بی کے قریب راجباہ تھری ایل میں 40 فٹ چوڑا شگاف پڑ گیا۔
شگاف پڑنے سے سینکڑوں ایکڑ پر کھڑی فصلیں زیر آب آگئیں. ابھی تک شگاف بند کرنے کیلئے محکمہ کی طرف سے کوئی آپریشن شروع نہیں ہو سکا مقامی لوگوں کا کہنا ہے اب چلتی نہر کے ساتھ شگاف بند کرنا نا ممکن ہے پانی کا بہاؤ بہت تیز ہے اب شگاف بند کرنے کیلئے نہر کا بند کرنا ضروری ہے
Category: وہاڑی
بورے والا : سینکڑوں ایکڑ پر فصلیں تباہ
میلسی : ایک جھگڑے نے کئی جانیں لے لیں
میلسی (نمائندہ باغی ٹی وی) کے نواحی علاقے چوک سٹھو کی رہائشی مسرت مائی کا اپنے خاوند الطاف سے جھگڑا پر جھوک فاضل کے قریب اپنی دوبیٹیوں 7سالہ ثریا اور 4 سالہ شمیلہ کو دھکا دینے کے بعد خود بھی نہر میں چھلانگ لگا دی. اطلاع پر ریسکیو سمیت ٹیمیں جائے وقوع پر پہنچ گئی اور انکی تلاش کے لئے ریسکیو آپریشن شروع کر دیا. ریسکیو ٹیم نے دونوں بچیوں کے نعشوں کو ریسکیو کر کے ورثاء کے حوالے کر دیا جبکہ خاتون کی تلاش جاری ہے مقامی پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی اور اس واقعہ کے حقائق اکٹھے کرنے شروع کر دیئے ہیں
بورے : تصادم میں کئی افراد گھائل
بورےوالا (نمائندہ باغی ٹی وی) کچی پکی روڑ پر موٹر سائیکل اور کار میں تصادم.
تفصیلات کے مطابق ایکسڈینٹ میں زخمیوں میں باپ بیٹا اور والدہ شامل ہے ماں اور بیٹے کی ٹانگیں ٹوٹ گئی اور باپ کے سر پر گہری چوٹ لگی.
زخمی ہونے والوں میں فرحان احمد ولد محمد بوٹا عمر 25 سال سکنہ 255 ای بی
محمد بوٹا ولد محمد عزیز عمر 55 سال اورنجمہ دختر محمد بوٹا عمر 48 سال شامل ہیںوہاڑی : ڈاکٹروں نے سخت محنت کر کے کیا کارنامہ سر انجام دیا ؟
وہاڑی (نمائندہ باغی ٹی وی) ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں 50 سالہ شخص کی پیدائشی رسولی کامیاب آپریشن.
ڈیڑھ گھنٹے کے آپریشن میں ۱۰کلو وزنی رسولی کو جسم سے الگ کر دیا.
نمونہ جات تشخیص کے لیے آغا خان لیبارٹری بجھوادیے.
ورثا کا ڈاکٹرز کی ٹیم سے اظہار تشکر تفصیل کے مطابق نواحی گاوں 81 ڈبلیو بی کے رہائشی 50 سالہ عبدالطیف کے دائیں بازو کے نیچے پیدائشی رسولی تھی جو گذشتہ 10 سالوں میں خطرناک حد تک بڑھ چکی تھی اور چلنا پھرنا بھی دوبھر تھا عبدالطیف کے ورثاء کے مطابق پیدائشی رسولی پہلے کم تھی اور اس پر دم وغیرہ بھی کرواتے رہے اب تکلیف بڑھنے پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں چیک کروایا تو ڈسٹرکٹ سرجن ڈاکٹر عنایت حسین انجم سربراہ شعبہ سرجری ڈی ایچ کیوُ ہسپتال نے رسولی کا آپریشن تجویز کیا اور اپنی ڈاکٹرز کی ٹیم ڈاکٹر عثمان ہاشم کنسلٹنٹ سرجن ، ڈاکٹر حسین ساجد اور ڈاکٹر منان شاہد کے ساتھ مل کر ڈیڑھ گھنٹہ کے مسلسل آپریشن کے بعد 10 کلو سے زائد وزنی رسولی کو جسم سے الگ کر دیا گیا اس موقع پر ڈاکٹر عنایت حسین کا کہنا تھا کہ رسولی کے نمونے ٹیسٹ کے لئے آغاخان لیبارٹری بھجوا دیے مریض کی حالت خطرے سے باہر ہے ہماری کوشش ہے کہ اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے عوام کی خدمت جاری رکھیں کامیاب آپریشن پر ورثاء اور ایم ایس ڈاکٹر فاضل نے پوری ٹیم کو مبارک باد دیوہاڑی : انوسٹی گیشن برانچ کے ریڈر معطل
وہاڑی (نمائندہ باغی ٹی وی) نام نہاد صحافی کا لفظ استعمال کرنے پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی سلطان المحمود کا سختی سے نوٹس..ایس پی انوسٹی گیشن برانچ میں تعینات ریڈر اور نائب ریڈ معطل. انکوائری رپورٹ مکمل کر کے جلد جمع کروانے کی ہدایات
تفصیلات کےمطابق گگو منڈی کے مقامی صحافی کو انکوائری کے پابند کرنے کے لئے ایس پی انوسٹی گیشن برانچ میں تعینات عملہ نے پروانہ پر لفظ نام نہاد صحافی لکھ دیا جس پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی ثاقب سلطان المحمود نے سختی سے نوٹس لیتے ہوئےایس پی انوسٹی گیشن برانچ میں تعینات ریڈر اور نائب ریڈ معطل کر کے انکوائری رپورٹ مکمل کر کے جلد جمع کروانے کی ہدایات جاری کیں. اس موقع پر ڈی پی او وہاڑی نے کہا کہ صحافت ریاست کا چوتھا ستون ہی نہیں بلکہ معاشرے کا عکس بھی ہے. کسی بھی پولیس آفیسر کو کسی بھی شریف شہری کی عزت نفس مجروع کرنے کی قطعاً اجازت نہیں دی جائے گی. شہریوں کی عزت نفس بحال کرکے ان کو پولیس دفاتر/تھانہ جات میں اچھا ماحول اورعزت فراہم کرنا اولین ترجیح ہے اور اس سلسلہ میں زیرو ٹالرنس برداشت کی جائے گی.
میلسی : خودکشی کرنے کی کوشش
میلسی (نمائندہ باغی ٹی وی) ٹهینگی سدهنائی میلسی لنک نہر میں عورت نے خود کشی کرنے کے لیے چهلانگ لگا دی لیکن اہل علاقہ نے اپنی جان پر کهیل کر اسے بچا لیا.
عورت نے ٹھینگی پل پر نہر میں چھلانگ لگا دی
لوگوں نے عورت کو ڈوبتے دیکھا تم تو لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت عورت کو ڈوبنے سے بچالیا
ریسکیو ٹیم نے عورت کو ڈی ایچ کیو ہسپتال وہاڑی میں شفٹ کر دیا.
تاحال عورت کی شناخت نہ ہو سکی.میلسی : دو بسیں آپس میں ٹکرا گئی
میلسی (نمائندہ باغی ٹی وی) کے نواحی علاقے اڈا اوٹھیا کے قریب دو ای سی بسیں آپس میں ٹکرا گئی جس کی اطلاع ریسکیو 1122 کو کی گئی ٹبہ سلطان پور ریسکیو ٹیم نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد دی بسوں کے آپس میں ٹکرانے سے 5 افراد زخمی ہوئے ہیں بسوں میں سواریں کم تھی جس کی وجہ سے بڑا نقصان ہونے سے بچ گیا
وہاڑی : فاتر العقل لاوارث لڑکی سوشل ویلفیئر آفس کے حوالے
وہاڑی (نمائندہ باغی ٹی وی) پولیس نے فاتر العقل لاوارث جوان لڑکی کو لوگوں کی بری نظر سے بچانے کے لئے بحفاظت اپنی تحویل میں لے کر سوشل ویلفئیر آفس کے حوالے کر دیا تاکہ اس کے ساتھ کوئی ناخوشگوار واقع پیش نہ آ جائے-
تفصیلات کے مطابق پولیس کو اطلاع ملی کہ مترو کے علاقہ دوکوٹہ میں ایک نوجوان لڑکی بعمر 16سال جس کا ذہنی توازن ٹھیک نہ ہے اکثر پائی جاتی ہے اور بعض لوگ اس پر بری نظر بھی رکھتے ہیں. ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی ثاقب سلطان المحمود کی خصوصی ہدایات پر پولیس تھانہ مترو نے لڑکی کو بحفاظت اپنی تحویل میں لے لیا اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی کی خصوصی کاوش اور ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا کے تعاون سے ضروری کاروائی کے بعد لڑکی سوشل ویلفئیر آفس کے حوالے کر دیا تاکہ بچی کے ساتھ کوئی ناخوشگوار واقعہ نہ پیش آ جائے. علاقہ کے لوگوں نے پولیس کے اس اقدام کو سراہا اور خراج تحسین پیش کیا.
بورےوالا: سکول ٹیچر پر تشدد وزیراعلی پنجاب کا نوٹس
بورےوالا (نمائندہ باغی ٹی وی) سکول ٹیچر پر تشدد کے انسانیت سوز واقعہ پر وزیر اعلیٰ پنجاب کا نوٹس،وزیر اعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل کی رات گئے متاثرہ ٹیچر کے گاؤں 263/ ای بی آمد،متاثرہ ٹیچر کلیم لاڑ کو مکمل انصاف فراہم کرنے کی یقین دہانی کروائی،اہل دیہہ تھانہ صدر پولیس کے خلاف پھٹ پڑے،ڈاکٹر شہباز گل کی اے ایس پی آصف رضا کو شفاف تحقیقات اور انصاف فراہم کرنے کی ہدایت،مقامی پی ٹی آئی راہنماء ملک فاروق اعوان کو حقائق پر نظر رکھنے کی ہدایت کی ہے
وہاڑی : ڈاکو راج عروج پر
وہاڑی (نمائندہ باغی ٹی وی) نواحی علاقہ چوک جمال کے قریب ڈاکوؤں نے ناکہ پر نہ رکنے پر سیدھی فائرنگ کردی ۔ فائرنگ سے ایک شخص شدید زخمی ہوگیا
وہاڑی کے نواحی علاقہ چوک جمال کے قریب مسلحہ ڈاکو ناکہ لگاۓ کھڑے تھے اور عبدالغفار نامی شخص چکنمبر 75 ڈبلیو بی سے واپس آرہا تھا کہ مسلحہ ڈاکوؤں نے اسے رکنے کا اشارہ کیا نہ رکنے پر فائرنگ کر دی۔ فائرنگ سے غفار نامی شخص شدید زخمی ،ڈاکو فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ 15 پر متعدد کالز کے باوجود پولیس موقع پر نہ پہنچ سکی۔ زخمی ہونیوالے شخص کو تشویشناک حالت میں ڈی ایچ کیو ہسپتال وہاڑی منتقل کردیا گیا ہے ۔