Baaghi TV

Category: وہاڑی

  • بورے والا : سڑکیں تالاب کا منظر پیش کرنے لگیں

    بورےوالا (نمائندہ باغی ٹی وی) 505 ای بی روڈ پر نزد گلشن رحیم، سیوریج، بارش کا پانی تالاب کے منظر پیش کرنے لگا.
    مقامی لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا،
    محکمہ پروانشل ہائی وے کے ٹھیکیدار کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے عوام کے ٹیکس کے پیسہ کا صحیح استعمال نہ کیا گیا، جس کی وجہ سے نئی سڑک ٹوٹ جانے کا خطرہ ہے
    مقامی لوگوں نے احتجاج کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا.

  • وہاڑی : خطرناک تصادم میں ایک شخص جاں بحق دو شدید زخمی

    وہاڑی (نمائندہ باغی ٹی وی) موٹرسائیکل اور آئل ٹینکی کے درمیان تصادم ایک شخص جاں بحق
    تفصیلات کے مطابق ٹھینگی کالونی نزد T کراس میں موٹر سائیکل نمبر VRL3878 اور آئل ٹینکی نمبر RLl 178 کی ٹکر سے ایک سخص ہلاک اوردو زخمی ہو گئے
    ریسکیو 1122 مے امدادی کاروائی کرتے ہوئے زخمیوں کو وہاڑی ہسپتال داخل کروایا حادثے میں دو زخمی اور ایک ہلاک ھونے والے چک نمبر 78/WB کےرہائشی تھے
    #جوگی

  • وہاڑی : شہر کو خوبصورت بنانے کے لئے اہم اقدامات کا فیصلہ

    وہاڑی (نمائندہ باغی ٹی وی) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رھنماء زاہد اقبال چوہدری نے کہا ہے کہ وہاڑی کو خوبصورت، صاف ستھرا اور سر سبز و شاداب شہر بنائیں گے.
    تمام پارکوں ،اہم سڑکوں اور چوکوں پر ڈسٹ بن لگائی جائیں گی ۔ تاکہ کوڑا کر کٹ ڈسٹ بن کے اندر ڈالا جائے ۔ اسی طرح شہر بھر میں شجر کاری مہم کو بھر پور طر یقے سے جاری رکھا جائے گا ۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار طاھر اقبال چوھدری ممبر قومی اسمبلی کی خصوصی ھدائیت پر محکمہ لوکل گورنمنٹ کی جانب سے شروع کی گئی
    کلین اینڈ گرین مہم کے سلسلے میں ڈسٹ بینز ، بینچوں اور پودے لگانے کی مہم کا جائزہ لیتے ہو ئے کیا.
    زاہد اقبال چوہدری نے مز ید کہا کہ وہاڑی شہر کے تمام پارکوں میں عوام کے بیٹھنے کے لئے 60بینچ لگا ئے جا رہے ہیں ۔ تاکہ پارک میں آنے والے لوگوں کو بیٹھنے کے سہو لیات میسر آسکے ۔
    انہوں نے مز ید کہا کہ شہر کی مختلف سڑکوں کے ڈوائیڈر کے درمیان گملوں میں پودے بھی لگائے جائیں گے ۔ جو کہ خوبصورت منظر پیش کریں گے ۔ اور ماحول کو خوشگوار بنائیں گے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ ہم اپنے شہر کو خو بصورت اور دیدہ زیب بنائیں ۔
    شہریوں کو چاہیے کہ وہ کوڑا کر کٹ سڑکوں پر پھینکنے کے بجائے کوڑا دان میں ڈالیں تاکہ ہمارا شہر صاف ستھرا نظر آئے ۔

  • وہاڑی : حالات زندگی سے تنگ نوجوان نے اہم اقدام اٹھایا لیا

    وہاڑی (نمائندہ باغی ٹی وی) وجھیانوالہ تھانہ چھب کلاں کے نواحی علاقہ 87پندرہ ایل ٹولہ کے رہائشی 20 سالہا نوجوان خلیل احمد قوم چدھڑ نے بیماری سے تنگ آ کر آج صبح پانچ بجے میلسی لینک کینال میں چھلانگ لگا دی.نوجوان گردہ کے عارضہ میں عرصہ پانچ سال سے مبتلا تھا۔اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 نے موقع پر پہنچ کر امدادی کاروائی شروع کردی۔

  • وہاڑی : سماج دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن میں کئی افراد گرفتار

    وہاڑی (نمائندہ باغی ٹی وی) پولیس کا گزشتہ دو یوم میں سماج دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن

    13مجرمان اشتہاری, 7منشیات فروش اور5اسلحہ ناجائز رکھنے والے گرفتار. ملزمان کے قبضہ530لیٹر شراب, 1670گرام چرس, 3بندوق اور 2پسٹل برآمد

    تفصیلات کے مطابق ڈی پی او وہاڑی ثاقب سلطان المحمود کی ہدایات پر وہاڑی پولیس نے سماج دشمن عناصر کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے13مجرمان اشتہاری, 7منشیات فروش اور5اسلحہ ناجائز رکھنے والے گرفتار کر کے ملزمان کے قبضہ530لیٹر شراب, 1670گرام چرس, 3بندوق اور 2پسٹل برآمد کئے. بجلی چوری کر کے سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے پر ساہوکا اور فتح شاہ میں 3مقدمات درج کئے گئے. پرائس کنٹرول کی خلاف ورزی پر تھانہ سٹی میلسی اور صدر بوریوالا میں 4مقدمات درج کئے گئے. تیز رفتاری سے گاڑی چلا کر ممکنہ حادثات کا موجب بننے پر ضلع کے مختلف تھانہ جات میں 8مقدمات درج کئے گئے. پانی چوری کر کے سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے پر تھانہ ٹھینگی اور سٹی میلسی میں 2مقدمات درج ہوئے. لاوڈ سپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی پر 1اور سکیورٹی آرڈیننس کی خلاف ورزی پر بھی ایک مقدمہ درج کیا گیا. تھانہ سٹی میلسی سے ندیم حسن ٹی ایس آئی نے 520گرام شراب اور 1چالو بھٹی برآمد کی. تھانہ ماچھیوال سے زعیم ٹی ایس آئی نے 1090گرام چرس برآمد کی.

  • وہاڑی : بس اور کار کا تصادم

    وہاڑی (نمائندہ باغی ٹی وی) وہاڑی میلسی روڈ کرم پور کے قریب بس اور کار میں تصادم ہوا جس کے نتیجے میں کار ڈرائیور معمولی زخمی ہو گیا کار مکینک ورکشاپ سے کار نکال رہا تھا کہ کراچی سے آنے والی بس کی ذد میں آگیا
    حادثہ میں کار بری طرح متاثر ہوئی ہے لیکن بس مسافر و کار ڈرائیور محفوظ رہے پولیس موقع پر پہنچ کی گئی اور قانونی کارروائی شروع کر دی

  • وہاڑی : کرائم میٹنگ کا انعقاد

    وہاڑی (نمائندہ باغی ٹی وی) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی ثاقب سلطان المحمود کا پولیس لائنز وہاڑی میں پولیس دربار اورکانفرنس ہال میں کرائم میٹنگ کا انعقاد

    علاقہ کوکرائم فری بنانے کے لئے عوام کی جان و مال کی حفاظت کیلئے نئی سائنٹیفک تکنیکی اپروچ کو استعمال کرتے ہوئے ایک ٹیم ورک کی طرح کام کرنا ہو گا۔ ضلع میں کرائم کنٹرول کرنا، عوام کے ساتھ پولیس کا اچھا رویہ،پولیس فورس کی ویلفیئر اور احتساب کے علاوہ پولیس کے جوانوں کی کیپسٹی بلڈنگ و کریکٹر بلڈنگ اور کمیونٹی پولیسنگ اولین ترجیحات ہوں گی۔ محکمہ کے ساتھ مخلص ہو کر کام کریں گے تواس کا اجر بھی ملے گا۔عام شہریوں اور تمام پولیس ملازمان کے لئے میرے دروازے ہمیشہ کھلے ہیں۔ثاقب سلطان المحمود ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی کا پولیس دربار سے خطاب

  • میلسی : اہم شاہراہ خستہ حالی کا شکار

    میلسی (نمائندہ باغی ٹی وی) اہم شاہراہ قائد اعظم روڈ انتظامیہ کی عدم توجہ کے باعث خستہ حالی کا شکار ہو گیا ہے
    تفصیلات کے مطابق میلسی کے اس مین روڈ پر اے سی آفس ، ریونیو آفس ، تعلیمی اداروں سمیت دیگر متعدد سرکاری دفاتر بھی اسی روڈ پر موجود ہیں شہریوں کا گزرنا محال ہو گیا ہے متعلقہ حکام کو چاہیئے ترجیحی بنیادوں پر میلسی کے اس مسئلے کو سنجیدگی سے حل کیا جائے

  • بورےوالا : دو سالہ بچی جاں بحق ہو گئی

    بورےوالا (نمائندہ باغی ٹی وی) وہاڑی روڑ نزد خان ہوٹل ایک بچی کھیلتے ہوئے 20فٹ گہرے نلکے کے بور میں گر گئی. کنٹرول روم ریسکیو 1122وہاڑی کو اطلاع ملتے ریسکیو 1122 کی ایمبولینس اور ریسکیو وہیکل کو روانہ کر دیا. ریسکیو 1122 نے بروقت رسپانس کرتے ھوئے ریسکیو آپریشن شروع کر دیا ریسکیو 1122 کے اہلکاروں نے ایک گھنٹا آپریشن کے بعد بچی کو بور سے نکال لیا بچی بور کے اندر دم گھٹنے سے جاں بحق بچی کا نام عائشہ عمر 2سال تھی ۔

  • وہاڑی: ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفس کی صفائی کی ناقص صورتحال

    وہاڑی (نمائندہ باغی ٹی وی) ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفس ایلمنٹری میں صفائی کی انتہائی ناقص صورتحال جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر لگ گئے ہیں پلاٹس کا گھاس خشک ہو چکا ہےواٹر پمپ گزشتہ کئی روز سے خراب ہے واش رومز بھی ناقابل استعمال ہو کر گندگی سے اٹ چکے ہیں جس سے تمام دفاتر کا ماحول پراگندہ و آلودہ ہو چکا ہے ڈی ای اوز میل فی میل اپنے اے سی آفسز میں بیٹھ کر ضروری معاملات نمٹا کر چلے جاتے ہیں عملہ اور اپنے مسائل کے حل کے لیے آنے والے عوام کو پینے کا پانی تک میسر نہیں سائلین نے کہا کہ یہاں ہمارے مسائل حل ہونا تو درکنار ہمیں اذیتوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے افسران سکولوں میں وزٹ کے دوران ایسا باتھ روم اور صفائی کی صورتحال دیکھ کر سب کو فوری معطل کردیں لیکن خود انہیں شاید کوئی پوچھنے والا نہیں ڈپٹی کمشنر سے نوٹس لیکر اصلاح احوال کے لیے اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کیا ہے.