Baaghi TV

Category: وہاڑی

  • بورےوالا : ہسپتال عملہ کا ناروا سلوک بچہ جاں بحق

    بورے والا (نمائندہ باغی ٹی وی) کے رہائشی مبشر کو کمر میں چوٹ لگی تھی اور 7 گھنٹے تک علاج نہ ہونے سے 3 سالہ مبشرغریب ماں کے ہاتھوں میں دم توڑ گیا۔ شام 5 بجے کا بچہ ہسپتال لے کر آئے رات 12:بجے تک بچے کو دیکھا نہیں گیا اور عملہ کہتا رہا بجہ کبھی اوپر لے جائیں کبھی نیچے لے جائیں۔سات گھنٹے تک بچے کو علاج نہیں ملا
    ایک ہفتہ کے دوران ہسپتال کے عملہ کے خلاف 3 دفعہ روڈ بھی بلاک ہو جکا ہے۔
    ورثاء ۔کا وزیر اعلی پنجاب اور وزیر صحت سے ہسپتال کے عملہ کے خلاف فوری کاروئی کا مطالبہ۔

  • بورےوالا : ٹرین کے نیچے آ کر ایک شخص جاں بحق ہو گیا

    بورے والا (نمائندہ باغی ٹی وی) کالونی کے سامنے ریل لائن عبور کرتے ہوئے لاہور سے کراچی جانے والی ٹرین کی زد میں آ کر ایک شخص جاں بحق ہو گیا ہے اور موٹرسائیکل بھی مکمل طور پر تباہ ہو گئی جسکی تاہم شناخت نہیں ہو سکی پولیس نے نعش کو قبضے میں لے کر واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی ہیں جبکہ ورثاء کی تلاش بھی جاری ہے

  • وہاڑی : روڈ حادثہ میں جانی نقصان

    وہاڑی (نمائندہ باغی ٹی وی) ٹبہ سلطان پور مترو روڑ پر گھٹ والا پل کے قریب ایک موٹر سائیکل بے قابو ہو کر کپاس کے کھیت میں جا گری
    حادثہ میں ایک شخص جاں بحق ساتھی شدید زخمی ہو گیا ریسکیو ٹیم نے موقع پر پہنچ کر 50 سالہ نذر حسین کی نعش اور 65 سالہ زخمی اللہ رکھا ولد خدا بخش ساکنان ماہی وین کو ہسپتال منتقل کر دیا

  • بورےوالا: بیوٹی پارلرز اور حجام کی رجسٹریشن لازمی قرار

    بورےوالا (نمائندہ باغی ٹی وی) پنجاب ہیپاٹائٹس آرڈیننس کے تحت تمام بیوٹی پارلرز اور حجام کی رجسٹریشن لازمی ہے.
    ان خیا لات کا اظہار ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آ فیسر ڈاکٹر شاہد اقبال نے اپنے دفتر میں پنجاب پریس کلب کے نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا.
    انہوں نے کہا کہ حکومت کی ہدایت کے مطابق 31جولائی تک رجسٹریشن جاری ہے بیوٹی پارلرز اور حجام مالکان اپنے ہیپاٹائٹس رپورٹ اور دیگر دستاویزات کے ہمراہ ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آ فس سے رجوع کریں 31جو لائی تک رجسٹریشن نہ کروانے والے افراد کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے گی انہوں نے مزید کہا کہ اب تک 6 سو بیوٹی پارلرز اور 700حجام کی رجسٹریشن کی جا چکی ہے اور وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار اور وزیر صحت کی ہدایت کے مطابق عطائیوں کے خلاف بلا تفریق کا روائی کا عمل بھی جا ری ہے اس موقع پر ملک نعیم جاوید ، ملک طالب حسین ، شاہد علی چوہان اور حافظ عمران ساجد اور علی نعمان بھٹی بھی موجود تھے

  • وہاڑی : پولیس لائنز جنرل پریڈ

    وہاڑی (نمائندہ باغی ٹی وی) انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب عارف نواز خان کی ہدایات پرپولیس ملازمان کے ڈسپلن اورٹرن آؤٹ کو بہتر بنانے کے لئے پولیس لائنز وہاڑی میں ایس پی انوسٹی گیشن کوثر پروین کی زیر نگرانی علی الصبح جنرل پریڈ کا انعقاد

    انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب عارف نواز خان کی ہدایات پرپولیس ملازمان کے ڈسپلن اورٹرن آؤٹ کو بہتر بنانے کے لئے پولیس لائنز وہاڑی میں ایس پی انوسٹی گیشن کی زیر نگرانی علی الصبح جنرل پریڈ کا انعقاد کیا گیا. اس دوران ڈی ایس پی ٹریفک شہزاد منظور بھی موجود تھے. جنرل پریڈ کے دوران وہاڑی پولیس کے ساتھ ساتھ ، ٹریفک پولیس, ایلیٹ فورس اور لیڈیز پولیس کے دستے بھی شامل تھے- ایس پی انوسٹی گیشن نے ڈی ایس پی ٹریفک شہزاد منظور کے ہمراہ پریڈ اور جوانوں کے ٹرن آوٹ کا معائنہ کیا جبکہ ڈسپلن اور ٹرن آؤٹ کو مزید بہتر بنانے کی ہدایات بھی دی گئیں.

  • وہاڑی : دو معصوم بچے جاں بحق

    وہاڑی (نمائندہ باغی ٹی وی) کے نواحی گاوں101 ڈبلیو بی میں دو بچے ٹیوب ویل میں نہاتے ہوئے ڈوب کر جان بحق ہو گئے ریسکیو 1122 کی امدادی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر نعشوں کو ڈسٹرکٹ ہسپتال ہیڈکوارٹر وہاڑی منتقل کیا بچوں کی اس حادثاتی موت کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی علاقے میں اس طرح دو معصوم بچوں کی اچانک وفات پر ہر آنکھ اشکبار ہو گئی

  • میلسی : چراغ کے نیچے اندھیرا

    میلسی (نمائندہ باغی ٹی وی) صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ جہازیب خان کھچی کا اپنے آبائی شہر سرکاری بس اسٹینڈ سے محروم ہے 20 سال قبل لاکھوں روپے کی لاگت سے بنایاجانے والا سرکاری بس اسٹینڈ انتظامیہ کی نااہلی کی وجہ سے فعال نہ ہو سکا سرکاری بس اسٹینڈ کی سولیات نہ ہونے کی وجہ سے جگہ جگہ غیر قانونی بس اسٹینڈ قائم ہو چکے ہیں.

  • بورے والا (نمائندہ باغی ٹی وی) بجلی کی لٹکتی ہائی وولٹیج تاروں نے ایک خاتون کی جان لے لی , بچہ زخمی ہو گیا
    تفصیلات کے مطابق بورے والا کے نواحی علاقے ڈلن بنگلہ میں ہائی وولٹیج تاریں مکان کی چھت پر سے گزر رہی تھیں، تاروں سے چمٹے بچے کو چھڑواتے ہوئے ماں نے جان دے دی، بچہ طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے,خاتون انتہائی غریب گھرانے سے تعلق رکھتی تھی ,لٹکتی تاروں بارے متعدد بارواپڈا کو شکایت کی گئی

  • بورےوالا : ڈکیتی کی واردات ٹریس کر لی گئی

    بورےوالا (نمائندہ باغی ٹی وی) پولیس تھانہ ماڈل ٹاون کی طرف سےڈکیتی کی واردات ٹریس، 3ملزمان گرفتار، 21لاکھ سے زائد رقم اور اسلحہ برآمد

    تفصیلات کے مطابق پولیس تھانہ ماڈل ٹاون نے صرافہ مارکیٹ میں ڈکیتی کی واردات کا سراغ لگا لیا۔ تین خطرناک ملزمان گرفتار 21 لاکھ سے زائد کی مسروقہ رقم برآمد۔ تفصیلات کے مطابق اے ایس پی بورےوالا آصف رضا نے اپنے دفتر میں پریس کانفرنس میں بتایا ہے کہ اس مسمیان ہارون زاہد وغیرہ جو چیچہ وطنی کے رہائشی ہیں اور سونے کا کاروبار کرتے ہیں 11 جون کو اپنی گاڑی کار نمبری 655 CA پر زاہد لیبارٹری کپڑا مارکیٹ بورےوالا بابت ادائیگی رقم سونا مبلغ 69 لاکھ روپے چیچہ وطنی سے صرافہ بازار بورےوالا آئے ابھی یہ لوگ گاڑی روک کر نیچے اترے ہی تھے کہ اتنے میں 6 مسلح ڈاکو ایک کار نمبری LEF -6177 جو پیچھے پیچھے آئے اور اسلحہ کے زور پر ہارون زاہد وغیرہ کو روکا اور اسلحہ کے زور پر رقم چھین کر فرار ہو گئے تھے جس پر تھانہ ماڈل ٹاون پولیس نے مقدمہ درج کر کے کاروائی شروع کی۔ ڈی پی او وہاڑی نجیب الرحمان بگوی اور اے ایس پی بورےوالا آصف رضا کی ہدایت پر پولیس نے دن رات محنت کر کے تین خطرناک ڈاکو اسلم دولتانہ سکنہ خانیوال ، یار محمد عرف یارو موچی سکنہ کبیروالا ، عثمان راجپوت سکنہ شاکر کالونی سکنہ چیچہ وطنی کو گرفتار کیا ۔ مذکورہ ملزمان کے خلاف مختلف تھانوں میں کافی مقدمات درج ہیں اور مذکورہ ملزمان کے قبضہ سے پولیس نے مسروقہ رقم 21 لاکھ 43 ہزار روپے نقدی اور پسٹل سیون ایم ایم اسلحہ ناجائز برآمد ہوچکا ہے۔ اس مقدمہ میں دیگر 4 ملزمان سعید عرف عثمان سکنہ فرید ٹاون ساہیوال ، ذوالفقار علی سکنہ ساہیوال ، شوکت علی عرف شوکی سکنہ کبیروالا اور حافظ شفیق سکنہ ساہیوال کی گرفتاری باقی ہے۔ جن کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں.

  • بورےوالا : دن دیہاڈے ڈکیتی کی وارداتیں

    بورے والا (نمائندہ باغی ٹی وی)عارف والا ترکھنی روڈ چک نمبر 147 ای بی کے قریب دن دیہاڑے ڈکیتی کی واردات

    تفصیلات کے مطابق 45 سالہ رکشہ ڈرائیور رانا ادیب ولد دلاور شہر سے رکشہ پر اپنے گاؤں واپس آرہا تھا کہ دو نقاب پوش موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے پیچھے سے آکر اس پر فائر کیے جس سے وہ شدید زخمی ہو گیا
    یاد رہے تین دن قبل بھی دو ڈاکوؤں نے اسی روڈ پر تھری ایل نہر کے قریب پیپسی کمپنی کی سیل والی گاڑی سے ایک لاکھ نو ہزار کے قریب رقم چھین لی تھی اور ان کی گاڑی پر فائرنگ بھی کی تھی