Baaghi TV

Category: وہاڑی

  • پولیس کی گرفت سے اشتہاری ملزم کیسے بچ نکلا؟ وجہ سامنے آگئی

    پولیس کی گرفت سے اشتہاری ملزم کیسے بچ نکلا؟ وجہ سامنے آگئی

    انسپکٹرجنرل آف پنجاب پولیس انعام غنی کی ہدایت پر صوبے کے تمام اضلاع میں سماج دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، خاص طور پراشتہاری ملزمان ناجائز اسلحہ اور منشیات کے خلاف کریک ڈاؤن میں تیزی لائی گئی ہے، اس سلسلہ میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی امیر عبداللہ خان نیازی کی قیادت میں وہاڑی پولیس نے ماہ جولائی 2021 میں سماج دشمن عناصر کی گرفتاریوں کے لیے ہنگامی بنیادوں پراقدامات اٹھانے اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف اہم کامیابیاں حاصل کیں ہیں، اس دوران وہاڑی پولیس کی جانب سے تھانہ فتح شاہ سنگین مقدمات میں مطلوب اشتہاری مجرمان کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے، قتل ڈکیتی اور رابری سمیت سنگین وارداتوں میں ملوث خطر ناک مجرمان اشتہاریوں کا سراغ ملتے ہی تھانہ فتح شاہ پولیس کو دوران گشت مخبری ہوئی کہ ڈکیتی کے مقدمہ میں مطلوب ملزم سلیم دولتانہ اس وقت قطب خان وسیر کے ڈیرہ پر موجود ہے جو گینگ کا سرغنہ ہے اور پناہ دیتا ہے ڈکیتی وغیرہ کرواتا ہے جس پر پولیس تھانہ فتح شاہ نے ریڈ کر کے ملزم کو گرفتار کیا ہے، قطب خان اور اس کے ساتھیوں اسلام ولد عبدالغفار وسیر، گل شیر، ناصر، اسرار اقبال وغیرہ سمیت تقریباً 18 افراد نے اشتہاری کو بچا لیا ہے، جنہوں نے پولیس سے مزاحمت کی اور ہاتھا پائی کی اور پولیس کو تشدد کا نشانہ بنایا ہے، پولیس تھانہ فتح شاہ نے کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے.

    اہل علاقہ نے احتجاج کرتے ہوئے بتایا کہ اس گینگ کا سرغنہ قطب خان وسیر ہے، اس گینگ کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کی عمل میں لائی جائے اور ان کو فوری گرفتار کیا جائے، ان مجرمان کی وجہ سے علاقہ میں خوف و ہراس پھیلا ہوا ہے، عوام کی ناک میں دم کر رکھا ہے، اہل علاقہ کا وزیراعلیٰ پنجاب سے فی الفور نوٹس لینے کا مطالبہ ہے کہ اس گینگ کو فی الفور گرفتار کیا جائے.

    طیب اشرف
    نمائندہ باغی ٹی وی لڈن
    تحصیل وہاڑی ضلع وہاڑی

  • ڈاکٹرز کے بروقت علاج کرنے پر بچہ معزور ہونے سے بچ گیا

    ڈاکٹرز کے بروقت علاج کرنے پر بچہ معزور ہونے سے بچ گیا

    ڈسٹرکٹ سرجن ڈاکٹر محسن ممتاز نے بروقت کامیاب آپریشن کرتے ہوئے طالب علم کی بازو سے لوہے کی آہنی گرل نکال کر اس کا بازو معذور ہونے سے بچا لیا ہے، والدین نے ڈاکٹر کو دعائیں دی ہیں.

    تیسری کلاس کا طالب علم واحد عظیم سکنہ 75 ڈبلیو بی سکول سے چھٹی کے بعد قائد اعظم پارک میں کھیل رہا تھا، گرل کے اوپر سے کودتے ہوئے آہنی گرل کا اوپری حصہ اس کے دائیں بازو میں گھس گیا تھا، جو بازو کے آرپار ہوگیا، ریسکیو 1122 نے گرل کاٹ کر بچے کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا تھا، جہاں نصف گھنٹے کے آپریشن کے بعد ڈسٹرکٹ سرجن محسن ممتاز نے طالب علم کے بازو سے آہنی گرل کا راڈ نکال دیا، اس کی نہ صرف اس کی شریان کٹنے سے بچا لی بلکہ بچے کا بازو معذور ہونے سے بھی بچا لیا گیا ہے، بچے کے والدین نے ڈاکٹر کو ڈھیروں دعائیں دیں ہیں،

    ڈاکٹر محسن ممتاز نے بتایا کہ لوہے کی گرل طالب علم کے آر پار ہوگئی تھی، اگر گرل سے بازو زبردستی نکالا جاتا تو شریان کٹ جانے سے بچہ ہمیشہ کے لئے بازو سے معذور بھی ہوسکتا تھا، لیکن ریسکیو 1122 نے گرل کاٹ کر بچے کو ہسپتال منتقل کیا اور اب الحمداللہ بچے کو بازو سے معذور ہونے سے بچا لیا گیا ہے، بچے کو مزید علاج کے لئے ہسپتال داخل کرلیا ہے.

    طیب اشرف
    نمائندہ باغی ٹی وی لڈن
    تحصیل وہاڑی ضلع وہاڑی

  • ڈیوٹی زیادہ اورتنخواہ کم، سینٹری ورکرز نے انتظامیہ کے خلاف احتجاج کردیا

    ڈیوٹی زیادہ اورتنخواہ کم، سینٹری ورکرز نے انتظامیہ کے خلاف احتجاج کردیا

    وہاڑی ڈی ایچ کیو اسپتال کے سینٹری ورکرز نے ایڈمن کے نامناسب رویے کے خلاف مکمل طور پر کام بند کردیا گیا ہے، جبکہ اپنے مطالبات کے حق ق میں احتجاجی مظاہرہ بھی کیا گیا ہے.

    وہاڑی ڈی ایچ کیو اسپتال کے سینٹری ورکرز نے اسپتال انتظامیہ کے نامناسب رویے کے خلاف کام چھوڑ کر ہڑتال کردی ہے، جبکہ انتظامیہ کے خلاف احتجاج بھی کیا ہے، سینٹری ورکرز نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ ہم سے اسپتال میں ڈیوٹی زیادہ اور تنخواہ کم دی جاتی ہے، بیماری یا ضروری کام پر چھٹی لیں تو بھی تنخواہ کاٹ لی جاتی ہے، ہماری یونیفارم بہت پرانی ہوچکی ہے، جس کی وجہ سے الرجی کا شکار ہوچکے ہیں، متعدد بارایڈمن کو کہا مگر کوئی بھی ہماری بات نہیں سنتا ہے، سینٹری ورکرز نے اسپتال انتظامیہ سے اپنے مطالبات پورے کرنے کا مطالبہ کیا ہے.

    طیب اشرف
    نمائندہ باغی ٹی وی لڈن
    تحصیل وہاڑی ضلع وہاڑی

  • ریونیو عوامی خدمت سروسز کا مقصد عوام کا اعتماد بحال کرنا ہے، ڈپٹی کمشنر وہاڑی

    ریونیو عوامی خدمت سروسز کا مقصد عوام کا اعتماد بحال کرنا ہے، ڈپٹی کمشنر وہاڑی

    ڈپٹی کمشنر وہاڑی مبین الہی کی زیر صدارت تحصیل کونسل ہال میں ریونیو عوامی خدمت سروسز کا انعقاد کیا گیا ہے، ریونیو عوامی خدمت سروسز میں فرد کا اجراء، رجسٹریشن، انتقال، درستگی نام، ڈومیسائل اور دیگر ریونیو سے متعلقہ مسائل کوسنا گیا ہے، ریونیو سے متعلقہ سائلین کی شکایات کو سن کر فوری عملدرآمد کیلئے احکامات جاری کئے گئے ہیں،

    ڈپٹی کمشنر مبین الہی نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار خان کی ہدایت پر ماہانہ ریونیو عوامی خد مت سروسز کا انعقاد جاری ہے، ریو نیو عوامی خدمت سروسز کا مقصد عوام کے ریونیو سے متعلق درپیش مسائل کو ترجیح بنیادوں پر حل کرنا ہے، ریونیو عوامی خدمت سروسز میں ایک ہی چھت تلے ریو نیو سے متعلقہ تمام مسائل کو حل کیا جا رہا ہے، ریونیو عوامی خدمت سروسز میں لوگوں کے مسائل حل ہونے سے اداروں پر اعتماد بحال ہوا ہے، تمام محکمے عوامی مسائل کو بروقت حل کرنے کریں اور کسی قسم کے تاخیری حربے استعمال نہ کئے جائیں.

    اس موقع پر اے ڈی سی ریونیو اشفا ق الرحمن خان، اے سی وہاڑی محمد جعفر چوہدری، اے سی بوریوالا عمر فاروق، اے سی میلسی عبدالرزاق علی، تحصیلدار حافظ محمود اقبال کاٹھیا اور دیگر افسران موجود تھے۔

    طیب اشرف
    نمائندہ باغی ٹی وی لڈن
    تحصیل وہاڑی ضلع وہاڑی

  • باغی ٹی وی بنا مظلوم کی آواز، مشہور ٹک ٹاکر کی کمشنر ملتان ڈویژن سے ملاقات

    باغی ٹی وی بنا مظلوم کی آواز، مشہور ٹک ٹاکر کی کمشنر ملتان ڈویژن سے ملاقات

    باغی ٹی وی کی خبرپرایکشن لیتے ہوئے کمشنر ملتان ڈویژن جاوید اختر محمود سے بااثر رشتہ داروں کی ویڈیو کے ذریعے شکایت کرنے والی میڈیکل کی طالبہ عالیہ شعیب سڈل سے ملاقت کی ہے، ملاقات میں کمشنر ملتان ڈویژن نے عالیہ شعیب کے نسائل سنے ہیں، انہیں‌ فوری حل کروانے کے احکامات جاری کیے ہیں.

    کمشنر جاوید اختر محمود نے طالبہ کو بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرواتے ہوئے اے سی ریونیو خالد مسعود ستی کو طالبہ کے ریونیو مسائل حل کرنے کا حکم دیا ہے، اسسٹنٹ کمشنر ریونیو ملتان ڈویژن خالد مسعود ستی اس معاملے کے فوکل پرسن ہونگے، پورے معاملے کو از خود مانیٹر کررہا ہوں، کوئی پریشر نہیں ہے، طالبہ کی شکایت کو میرٹ پر حل کیا جائے گا، اے سی آر کو ریونیو ریکارڈ نکلوا کر فوری نشاندہی کروانے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب سردارعثمان بزدار کے شہریوں کو فوری اور میرٹ پر ریلیف دینے کے واضح احکامات ہیں. ہرشہری کیلئے کمشنر آفس کے دروازے کھلے ہیں.

    عالیہ شعیب سڈل نے کمشنر ملتان سے ملاقات کے بعد کہا کہ انکو یقین ہے کہ ان کی داد رسی کی جائے گی، اس موقع پرانکی والدہ اور بھائی بھی ہمراہ تھے.

    عالیہ شعیب سڈل کے واقع کی خبر کو باغی ٹی وی پر نشر کیا گیا ہے تھا، جس پر کمشنر ملتان ڈویژن نے فوری ایکشن لیتے ہوئے مظلوم کی داد رسی کے احکامات جاری کردیے ہیں. باغی ٹٰی وی ہمیشہ مظلوم کی آواز بنا ہے.

    طیب اشرف
    نمائندہ باغی ٹی وی لڈن
    تحصیل وہاڑی ضلع وہاڑی

    مشہور ٹک ٹاکر کو والد کی جائیداد میں حصہ نہ مل سکا

  • قبضہ مافیا کا خاتون پر تشدد اور مکان بھی قبضہ میں لے لیا

    قبضہ مافیا کا خاتون پر تشدد اور مکان بھی قبضہ میں لے لیا

    ماچھیوال میں بااثر قبضہ مافیا بے لگام ہوگیا ہے، نواحی علاقہ 553 ای بی کی رہائشی سات بچوں کی ماں سدرہ بی بی کے مکان پر قبضہ کرلیا گیا ہے، چادراورچاردیواری کاتقدس پامال کرتے ہوئے ملزمان نے خاتون پر وحشیانہ تشدد کیا ہے، خاتون کو زکمی حالت میں ڈی ایچ کیو اہسپتال شفٹ کر دیا ہے، ڈاکٹرز کے مطابق خاتون کو تیز دھار آلے سے زخمی کیا گیا ہے، جسے پندرہ کے قریب ٹانکے لگاۓ گئے ہیں، اس حوالہ سے مظلوم خاندان نے بتایا کہ پولیس کو درخواست دی ہے، مگر پولیس تھانہ ماچھیوال نے ابھی تک کوئی کاروائی عمل میں نہ لائی ہے، وقوعہ کو تقریبا پانچ دن ہوگے ہیں، جس پر مظلوم خاندان نے آر پی او ملتان اور ڈی پی او وہاڑی سے انصاف کی اپیل کی ہے.

    طیب اشرف
    نمائندہ باغی ٹی وی لڈن
    تحصیل وہاڑی ضلع وہاڑی

  • باغی ٹی وی بنا کینسر کی مریضہ کی آواز، وزیراعلیٰ پنجاب نے ریاستی ذمہ داری پوری کردی

    باغی ٹی وی بنا کینسر کی مریضہ کی آواز، وزیراعلیٰ پنجاب نے ریاستی ذمہ داری پوری کردی

    باغی ٹی وی وہاڑی کے نواحی گاؤں کی رہائشی کینسر کے مرض میں مبتلا طالبہ فریدہ کی آواز بن گیا ہے.

    وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے طالبہ فریدہ کی بیماری سے متعلق باغی ٹی وی پر لگنے والی خبروں کا نوٹس لے لیا ہے، آنکھ کے کینسر میں مبتلا طالبہ فریدہ کے فری علاج معالجے کیلئے ہدایات جاری کردیں گئی ہیں، بچی فریدہ کے علاج معالجے کے لئے فی الفور میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کی ہدایت کردی گئی ہے، بچی کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال وہاڑی داخل کردیا گیا ہے.

    وزیر اعلیٰ پیجاب عثمان بزدار نے کہا کہ پنجاب حکومت بچی فریدہ کے علاج کے اخراجات اٹھائے گی، میڈیکل بورڈ کی سفارشات کی روشنی میں بچی کا علاج جہاں بھی ممکن ہوا کرایا جائے گا، بچی فریدہ کی جلد صحت یابی کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا گیا ہے، طالبہ فریدہ قوم کی بیٹی ہے اوراس بچی کا علاج کرانا ریاست کی ذمہ داری ہے، حکومت اپنی یہ ذمہ داری بطریق احسن ادا کرے گی، طالبہ فریدہ کے خاندان کی دیکھ بھال بھی کی جائے گی.

  • اوور بلوں کے خلاف وہاڑی میں پاکستان کسان اتحاد کا احتجاج 18 گھنٹوں جاری

    اوور بلوں کے خلاف وہاڑی میں پاکستان کسان اتحاد کا احتجاج 18 گھنٹوں جاری

    پاکستان کسان اتحاد کا وہاڑی میں 18 گھنٹے سے وی چوک میں دھرنا جاری ہے، احتجاجی کسانوں نے رات اپنے مرکزی صدر ملک ذوالفقار اعوان کے ہمراہ دھرنے میں ہی گزاری ہے.

    واپڈا کی طرف سے اوور بلنگ، بند ٹیوب ویلوں، جعلی کھادوں اور غیر معیاری بیج کے خلاف پاکستان کسان اتحاد کا وہاڑی میں دھرنا جری ہے، گزشتہ 18 گھنٹے سے جاری احتجاجی کسانوں نے رات اپنے مرکزی صدر ملک ذوالفقار اعوان کے ہمراہ دھرنے میں ہی گزاری ہے، جبکہ انتظامیہ کی جانب سے تاحال مذاکرات کے لئے کوئی بھی نہیں آیا ہے، کسانوں نے ناشتے اور دیگر ضروریات سے فارغ ہوکر پھر سے لاٹھیاں اٹھا کر احتجاج شروع کردیا ہے.

    مرکزی صدر ملک ذوالفقار اعوان نے کہا کہ انتظامیہ ہمیں بھیڑ بکری سمجھ کر مذاکرات کرنے سے انکار کر رہی ہے، مگر ہم بھی اپنا حق لئے بغیر یہاں سے نہیں جائیں گے، ہمارا اگلا لائحہ عمل واپڈا کمپلیکس کا گھیراؤ کرنا ہے، خدا نخواستہ اگر کوئی معاملہ پیش آتا ہے تو اس کی ذمہ داری انتظامیہ پر ہوگی، ہم بھوکے پیاسے مرجائیں گے، لیکن اپنا حق لے کر رہیں گے احتجاجی مظاہرین نے ریلوے پھاٹک بھی بند کردیا ہے.

    طیب اشرف
    نمائندہ باغی ٹی وی لڈن
    تحصیل وہاڑی ضلع وہاڑی

  • اے سی وہاڑی کے سرپرائز چھاپے، پٹرول پمپ مالکان کو بھاری جرمانے

    اے سی وہاڑی کے سرپرائز چھاپے، پٹرول پمپ مالکان کو بھاری جرمانے

    عوام سے دھوکہ دہی نامنظور ڈپٹی کمشنر وہاڑی مبین الہی کی ہدایات کی روشنی میں اے سی وہاڑی کا شہریوں کو لوٹنے والوں کے خلاف زبردست ایکشن لیا گیا ہے.

    اسسٹنٹ کمشنر وہاڑی محمد جعفر چوہدری عوامی خدمت میں پیش پیش ہیں، عوام کی جیبوں پر ڈاکہ ڈالنے والوں کے خلاف تابڑتوڑ کاروائیاں جاری ہیں، مختلف پٹرول پمپس پر چھاپے مارے جا رہے ہیں، معیار اورمقدار میں کمی پر مختلف پٹرول پمپس کو ایک لاکھ ساٹھ ہزار روپے جرمانہ کیا گیا ہے، چوہدری پٹرولیم چک نمبر 45 کو 15000 روپے لڈن کرم پور روڈ پر، مستان پٹرولیم 20000 روپے کرمپور روڈ پر، لنگاہ پٹرولیم کو 30000 روپے لڈن اڈا پر، نیلی بار پٹرولیم کو 35000 روپے ، جبکہ کرمپور روڈ پر لال شہباز پٹرولیم کو 30000 روپے جرمانہ کیا گیاس ہے، اے سی وہاڑی نے مختلف پمپس کی اچانک چیکنگ کی مزکورہ پمپ معیار اور مقدار ردوبدل کرتے پاۓ گۓ ہیں، شہریوں نے اے سی وہاڑی کو خراج تحسین پیش کیا ہے.

    اسسٹنٹ کمشنر وہاڑی محمد جعفر چوہدی نے کہا ہے کہ ڈپٹی کمشنر وہاڑی مبین الہی کی واضح ہدایات ہیں کے غریب عوام پہلے ہی مہنگائی کی چکی میں پس رہی ہے، مزید ان ناجائز منافع خوروں جعل سازوں اور زخیرہ اندوزوں کو عوام کی جیبوں سے نہیں کھیلنے دیں گے، ایسے عناصر کے خلاف سرپرائز کاروائیاں جاری رہیں گی.

    طیب اشرف
    نمائندہ باغی ٹی وی لڈن
    تحصیل وہاڑی ضلع وہاڑی

  • راناصغیر (ق)  لیگ کے پلیٹ فارم سے الیکسن لڑیں گے، محنت شروع کردی

    راناصغیر (ق) لیگ کے پلیٹ فارم سے الیکسن لڑیں گے، محنت شروع کردی

    امیدوار قومی اسمبلی وھاڑی راناصغیرعرف گڈو نے مسلم لیگ (ق) کے پلیٹ فارم سے الیکسن لڑنے کا اعلان کردیا ہے، اس کے ساتھ ہی اپنے حلقہ میں طوفانی دورے شروع کردیے ہیں.

    سپیکر پنجاب اسمبلی چوھدری پرویز الٰہی نے رانا صغیر عرف گڈو کو وھاڑی کے حلقہ قومی اسمبلی سے (ق ) لیگ کی ٹکٹ دینے کی یقین دھانی کروادی ہے.

    رانا صغیر عرف گڈو نے اپنے حلقہ میں اپنے گروپ کو مظبوط کرتے ھوے شہر شہر گاؤں گاؤں (ق) لیگ کی تنظیم سازی شروع کردی ہے، عوامی رابطہ بڑھانے کے لیے ٹھینگی، چکڑالہ، اڈاراجو، کرمپور، پیپلی، گڑھاموڑ، 27 بھٹہ اورمترو میں آفس کھولنے اعلان کر دیا ہے.

    طیب اشرف
    نمائندہ باغی ٹی وی لڈن
    تحصیل وہاڑی ضلع وہاڑی