بورے والا (نمائندہ باغی ٹی وی) نامعلوم چور زمیندار کے گھر سے ایک لاکھ نقدی اور طلائی زیورات لوٹ کر فرار۔نواحی گاؤں 303/ ای بی کے حاجی سجاد احمد بھٹی اور حاجی شہباز احمد بھٹی کے گھر سے منگل اور بدھ کی درمیانی شب نامعلوم چور دیواریں پھلانگ کر اندر داخل ہوئے اہل خانہ صحن میں سورہے تھے چور انکے کمروں میں سیف الماریوں کے تالے توڑ کر موجود رقم ایک لاکھ روپے اور اڑھائی طولہ طلائی زیورات لوٹ کر فرار ہوگئے پولیس کو اطلاع کردی گئی لیکن مقدمہ درج نہیں ہوسکا۔
Category: وہاڑی
بورےوالا: طالب علم کا قتل میں سیاسی شخصیت ملوث
بورےوالا (نمائندہ باغی ٹی وی)انجمن طلباءاسلام اور متحدہ طلباءمحاذ کے مرکزی صدر رمیض حسن راجہ نے کہا کہ کہ ایم ایس ایف کے غنڈہ عناصر کے ہاتھوں ہمارے کارکن عبدالرحمن کا قتل اورانکے بھائی نعیب کو زخمی کرنے کا واقعہ دہشت گردی ہے بورے والا میں اس تنظیم کے جرائم پیشہ افراد کے ہاتھوں پر امن طلباء تنظیم کے کارکنان کے قتل اور اقدام قتل کے واقعات کے پیچھے جن سیاسی شخصیات کا ہاتھ ہے وہ شہر کا امن تباہ کرنے پر تلے ہوئےہیں ۔پریس کلب میں ہنگامی پریس ریلیز ہوئی ہے یاد رہے گزشتہ روز طالب علم عبدالرحمن فائرنگ سے قتل کر دیا گیا تھا اور اس کا بھائی زخمی ہو گیا تھا
وہاڑی : خطرناک کار حادثہ
وہاڑی (نمائندہ باغی ٹی وی) میاں چنوں بائی پاس بلیو مون ہوٹل کے قریب کتے کو بچاتے ہوئے کار الٹ گئی,حادثہ کے نتیجہ میں کار میں سوار دو افراد معمولی زخمی, کار مکمل تباہ ہو گئی, اطلاع ملنے پر امدادی ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی,حادثے کا شکار افراد احمد اور اشرف ساہیوال سے ملتان جا رہے تھے حادثہ کی وجہ سے روڈ کچھ دیر بند رہا تاہم ریسکیو ٹیم نے جلد ہی امدادی کاروائی کر کے روڈ کھلوا دیا
عارف والا : آگ لگنے سے قیمتی جانور جل گئے
عارف والا (نمائندہ باغی ٹی وی) محمد نگر ترکھنی روڈ پر واقع گاؤں 155 ای بی میں دیہاتی کے بھینسوں کے باڑہ میں آگ بھڑک اٹھی باڑہ میں آگ لگنے سے کسان کی دو سے تین بھینسیں جل کر ہلاک ہو گئیں جبکہ تین کے قریب جلنے سے شدید زخمی ہیں . جاں بحق بھینسوں کی مالیت لاکھوں میں بتائی جاتی ہے آگ بجھاتے ہوئے نوجوان اسد ولد ذوالفقار زخمی ہو گیا فائر بریگیڈ نے جائے حادثہ پر پہنچ کر آگ پر قابو پا لیا ۔ آگ کیسے لگی وجوہات معلوم نہیں ہو سکی
بورے والا : سپورٹس گراؤنڈ نشئیوں کا اڈا بن گیا
بورےوالا (نمائندہ باغی ٹی وی) الحبیب گراونڈ حبیب کالونی میں سرعام منشیات کی فروخت اور نشئیوں کی آماجگاہ
تفصیل کے مطابق بورےوالا حبیب کالونی کے رہاشیوں کے مطابق الحبیب گراونڈ میں آئے دن نشے کے عادی لوگ آتے ہیں.
نشہ آور ٹیکے کھیلنے والے بچوں کے سامنے بے خوف ہو کر لگاتے ہیں اس برے عمل سے وہاں پر کھیلتے ہوئے بچے بہت برا اثر لے رہے ہیں اور جب نشہ آور نشئی اپنی طلب پوری ہونے پر چلے جاتے ہیں تو ان کے جانے کے بعد ان کی پھینکی ہوئی سرنجوں کو اٹھا کر اپنی رگوں میں لگانے کی کوشش کرتے ہیں۔ کھیلنے والے لڑکوں کی اپنی مدد آپ کے تحت نشئی ، پاوڈری اور انجکشن پارٹی کی چھترول کی گئی۔ جبکہ اس کے ساتھ ساتھ سیورج کا گندہ پانی بھی گراونڈ میں چھوڑا جا رہا ہے۔ مقامی عوامی و سماجی حلقوں نے اعلی حکام سے اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے.بورے والا : فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق
بورے والا (نمائندہ باغی ٹی وی) نامعلوم افراد کی دو بھائیوں پر اندھا دھند فائرنگ کے نتیجہ میں ایک بھائی جان بحق ایک شدید زخمی۔ملزمان موقع سے فرار۔جاں بحق اور زخمی کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کردیا گیا، مقتول کی شناخت رحمان اشرف کے نام سے ہوئی ہے۔پولیس،واقعہ دیرینہ دشمنی کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے۔ذرائع، فائرنگ اسد ڈوگر اور وسیم گجر وغیرہ نے کی ہے خاندانی ذرائع۔مقتول رحمان اپنے بھائی نعیم اشرف کے ہمراہ احاطہ مال مویشی میں جارہا تھا
بورے والا : عوامی کی خدمت کو یقینی بنانے کے لئے اقدامات
بورےوالا (نمائندہ باغی ٹی وی) اسسٹنٹ کمشنر بورےوالا رانا اورنگ زیب نے علی الصبح سبزی و فروٹ منڈی اور سلاٹر ہاوس بورےوالا کا وزٹ کیا۔ انہوں نے اپنی نگرانی میں سبزی و پھلوں کی نیلامی کے عمل کا جائزہ لیا اور سبزی و فروٹ کے معیار کو چیک کیا۔ اسسٹنٹ کمشنر بورےوالا رانا اورنگ زیب نے اس موقع پر کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر سبزیوں اور پھلوں کی قیمتوں کو کم کرنے کے لئے تمام اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ کسی کو بھی ناجائز منافع خوری نہیں کرنے دی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ قیمتوں کو ہر صورت کنٹرول کیا جائے گا تاکہ عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف مل سکے۔ بعدازاں اسسٹنٹ کمشنر بورےوالا رانا اورنگ زیب نے سلاٹر ہاوس کا بھی وزٹ کیا۔ انہوں نے اپنی نگرانی میں سلاٹر ہاوس میں جانوروں کو ذبح کرنے کے مراحل کا جائزہ لیا۔ اسسٹنٹ کمشنر رانا اورنگ زیب نے اس موقع پر کہا کہ قصابوں کو مضر صحت گوشت فروخت کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی ۔ بیمار اور لاغر جانور کا گوشت بہت سی بیماریوں کا باعث بنتا ہے۔ صحت مند اور تندرست جانور کا گوشت عوام تک پہنچایا جائے گا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ سلاٹر ہاوس میں صفائی ستھرائی کا خصوصی خیال رکھا جائے تاکہ عوام کو صاف ستھرا گوشت مہیا ہو سکے ۔
وہاڑی : صفائی کی بہتر صورتحال کیلئے اہم اقدام
بورےوالا (نمائندہ باغی ٹی وی)بلدیہ بورے والا کی نائٹ شفٹ کا آغاز کر دیا گیا ہے
تفصیلات کے مطابق ایڈمنسٹریٹر بلدیہ بورے والا رانا اورنگ زیب کی ہدایت پر چیف آفیس بلدیہ راؤ محمد علی کی زیر نگرانی بلدیہ کے عملہ سینٹری ورکرز نے شہر کے تمام مین بازاروں میں رات 8 بجے سے 11 بجے تک صفائی مہم کا آغاز کردیا صبح سویرے بازار اور سڑکیں صاف ملیں گی. مقامی شہریوں نے صفائی کیلئے اٹھائے گئے اس اقدام کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے اس کو سراہا ہے اور اس اقدام کے بارے میں کہا ہے اگر صفائی کے معاملے کو اس طرح ترجیح دی جائے تو شہر کو ماڈل سٹی بنایا جا سکتا ہے اس کیلئے یہ کام مسلسل جاری رکھنا ہو گاوہاڑی : ڈاکوؤں کی فائرنگ ایک شخص جاں بحق ہو گیا
بورے والا (نمائندہ باغی ٹی وی) تهانہ فتح شاہ کے علاقہ پرانا سلدیرا میں ڈکیتی کی خونی واردات۔ڈاکو دکاندار کو رسی سے باندھ کر گھر میں لوٹ مار اور خواتین سے بدتمیزی کرتے رہے
خواتین کے شور مچانے پر ہمسایہ منیر اور دیگر لوگ آگئے اور بھاگتے ہوئے ڈاکوؤں کی فائرنگ کی زد میں آ کر ہمسایہ منیر شدید زخمی ہوا ڈاکوؤں کی فائرنگ سے زخمی منیر کو نشتر ملتان منتقل کیا گیا مگر وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔وہاڑی : ڈرون جہاز اب زراعت میں
ٹبہ سلطان پور (نمائندہ باغی ٹی وی) میں بڑے کسانوں نے سپرے کے لئے ڈرون ٹیکنالوجی کا استعمال شروع کر دیا ہے یہ سپرے کرنے کا جدید اور آسان و انتہائی سستا طریقہ تصور کیا جا رہا ہے مقامی کسانوں اور لوگوں کی بڑی تعداد مقامی کسان کے کھیتوں میں ڈرون سے سپرے کا نظارہ دیکھنے کے لئے جمع ہوئی لوگوں نے ڈرون کے زراعت میں استعمال کو سراہا ہے