Baaghi TV

Category: وہاڑی

  • بورے والا : صفائی کی صورتحال انتہائی خراب

    بورے والا (نمائندہ باغی ٹی وی) میں گلشن رحیم کالونی 505 روڈ کے مین گیٹ پر سیوریج کے پانی سے پیدا شدہ بدترین صورتحال پیدا ہو گئی ہے
    گٹر کے گندے پانی نے مکینوں کا جینا دوبھر کر دیا ہے ہر آنے جانے والے کو گندے پانی سے گزرنا پڑتا ہے کئی ہفتوں سے مسلسل خراب صورتحال چل رہی ہے میونسپل کمیٹی بورے والا نے اس صورتحال کو کوئی ترجیح نہیں دی جس کی وجہ سے اہل علاقہ شدید پریشان نظر آ رہے ہیں

  • وہاڑی : اے ایس آئی ہارٹ اٹیک سے فوت

    ٹبہ سلطان پور (نمائندہ باغی ٹی وی)اے ایس آئی محمد اسماعیل جو تھانہ ٹبہ سلطانپور میں تعینات تھے
    اے ایس آئی اسماعیل تھانہ ٹبہ سلطانپور میں ڈیوٹی کرنے کے بعد تھانہ میں ریسٹ کر رہے تھے کہ اچانک ہارٹ اٹیک ہوا اور موقع پر ہی فوت ہو گئے
    نماز جنازہ مورخہ 06.07.2019بروز ہفتہ بوقت شام 6:00بجے ان کے رہائش گاہ چک نمبر 41ڈبلیو بی بھٹہ شادی خان میں ادا کی جائے گی.

  • وہاڑی : نوجوان جاں بحق ہو گیا

    وہاڑی (نمائندہ باغی ٹی وی) گرمی سے تنگ نوجوان کھادر نہر میں نہاتے ھوئے ڈوب کر جاں بحق ہو گیا ہے تفصیلات کے مطابق قصبہ دیوان صاحب کا رہائشی نوجوان محمد عدنان ولد محمد کریم شدید گرمی سے تنگ آ کر کھادر نہر میں نہاتے ھوئے ڈوب کر جاں بحق ہو گیا ۔ مقامی افراد نے جب دیکھا تو اس کی نعش نہر سے باہر نکال لی ۔ نہر میں ڈوبنے کی وجوہات معلوم نہیں ہو سکی

  • وہاڑی : شہریوں کے مسائل کے حل کیلئے کھلی کچہری

    وہاڑی (نمائندہ باغی ٹی وی) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی نجیب الرحمن بگوی نے کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔جس میں لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی اوراپنے مسائل /شکایات سے آگاہ کیا۔ ڈی پی او وہاڑی نے کھلی کچہری میں موجود تمام شہریوں کے مسائل سننے کے بعد متعلقہ افسران کو ان کے مسائل حل کرنے کے احکامات جاری کئے اور سختی سے ہدایت کی کہ شہریوں کو در پیش مسائل اور شکایات پر فوری ایکشن لیا جائے اور ذمہ داران کے خلاف کاروائی کر کے رپورٹ بجھوائی جائے۔ ڈی پی او وہاڑی نے شہریوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کھلی کچہریوں کے انعقادکا مقصد عوام اور پولیس کے درمیان حائل خلیج کو دور کرتے ہو ئے فوری میرٹ پر انصاف مہیا کرنا ہے۔شہری بغیر کسی سفارش کے براہ راست مجھ سے مل سکتے ہیں۔ عوام کے مسائل کے حل کے لئے میرے دروازے ہمہ وقت کھلے ہیں۔

  • وہاڑی : حکومت بوکھلاہٹ کا شکار

    وہاڑی (نمائندہ باغی ٹی وی) رانا ثنااللہ کی گرفتاری کے بارے میں بات کرتے ہوئے تحصیل صدر مسلم لیگ ن سابق ایم پی اے شمیلہ اسلم نے شدید الفاظ میں مذمت کی.
    کہا کے حکومتی بوکھلاہٹ اور سیاسی مخالفین کے خلاف انتقامی کاروائی کی انتہاء ہے.
    پریس کلب میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت ہر تنقید کرنے والے کو پابند صلاصل بنانا چاہتی تاکہ سب اچھا کے راگ کا کوئی جواب نہ دے انہوں نے کہا کہ حکومت بوکھلاہٹ میں آمریت کے دور کے غیر قانونی اقدامات کا ریکارڈ توڑ چکی ہے جس کے جتنے بھی بھیانک نتائج نکلیں نکلیں اس کے ذمہ دار صرف اور صرف حکمران ہوں گے

  • وہاڑی : اسسٹنٹ کمشنر بورے والا کے مختلف جگہوں پر چھاپے

    وہاڑی (نمائندہ باغی ٹی وی) بورے والا اسسٹنٹ کمشنر بورے والا رانا اورنگ زیب ان ایکشن سلاٹر ہاؤس کا اچانک دورہ، جانوروں کی صحت اور گوشت کے معیار کا معائنہ بیمار اور لاغر جانوروں کی سلاٹر ہاؤس آمد پر ویٹرنری ڈاکٹر اور عملہ ذمہ دار ہوگا۔ دوسری چھاپہ مار کاروائی میں اسسٹنٹ کمشنر بورے والا رانا اورنگ زیب نے 505/ ای بی روڈ پر دو غیر قانونی ہیٹرول پمپ سیل کر دیئے۔پیڑول پمپ انتظامیہ دفتر سے غائب ہو گیا

  • وہاڑی : احتجاج کی دھمکی دے دی گئی

    وہاڑی (نمائندہ باغی ٹی وی) بورے والا میں موٹر کار ڈیلرز ایسوسی ایشن کی بجٹ میں نئے ٹیکسوں کے نفاذ کے خلاف احتجاجی ریلی۔کار ڈیلرز کی عائد کردہ ٹیکسوں کے خلاف مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال،حکومت نے بجٹ میں گاڑیوں کی خریدوفروخت پر جو ٹیکس لگائے ہیں اسے مسترد کرتے ہیں۔موٹر کار ڈیلرز کا مطالبہ
    نئے ٹیکسوں سے ہمارے گھروں میں فاقے اور کاروبار تباہ ہوجائیں گے اگر حکومت نے ٹیکس واپس نہ لئے تو 5 جولائی کو ملک بھر میں شٹر ڈاؤن ہوگا۔ کار ڈیلرز ایسوسی ایشن کا فیصلہ

  • وہاڑی : ڈی پی او نے بڑے پیمانے پر افسران کے تبادلے کر دیئے

    وہاڑی (نمائندہ باغی ٹی وی) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نجیب الرحمن بگوی نے متعدد پولیس افسران کے تبادلہ کر دئیے.

    تفصیلات کے مطابق انسپکٹر ذوالفقار علی کو ایس ایچ او صدر وہاڑی تعینات کر دیا گیا. سب انسپکٹر محمد یعقوب کو ایس ایچ او تھانہ سٹی میلسی تعینات کر دیا گیا. سب انسپکٹر شمعون جوئیہ کو ایس ایچ او تھانہ ٹبہ سلطانپور تعینات کر دیا گیا. سب انسپکٹر عدنان جمیل بطور ایس ایچ او ماچھیوال اپنی خدمات سر انجام دیں گے. سب انسپکٹر کرم الہی بطور ایس ایچ او میرانپور اپنی خدمات سر انجام دیں گے. انسپکٹر ریاض احمد کا تبادلہ پولیس لائنز وہاڑی کر دیا گیا. انسپکٹر عمران صدیقی بطور معاونین حج سعودی عرب میں حجاج کرام کے لئے اپنی خدمات پیش کریں گے. انسپکٹر محمد بخش ڈی آئی بی برانچ میں اپنی خدمات سرانجام دیں گے.

  • وہاڑی : تصادم میں چار افراد شدید زخمی

    وہاڑی (نمائندہ باغی ٹی وی) ماچھیوال کے علاقے اڈا ظہیر آباد میں کار اور ٹرالر میں رات کو شدید تصادم ہوا جس کے نتیجے میں چار افراد شدید زخمی ہو گئے اور کار کا اگلا حصہ مکمل طور پر تباہ ہو گیا حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیم 1122 موقع پر پہنچ گئی اور زخمی کو ڈسٹرکٹ ہسپتال ہیڈکوارٹر وہاڑی میں منتقل کر دیا گیا ہے حادثے کی وجوہات معلوم نہیں ہو سکیں

  • وہاڑی : دو جانیں چلی گئیں

    وہاڑی (نمائندہ باغی ٹی وی) 5 سالہ پوتے کو بچاتے ہوئے دادی بھی جاں بحق

    تفصیلات کے مطابق عارف والا نواحی گاؤں 31 کے بی میں 5 سالہ پوتا اور ساٹھ سالہ دادی ٹیوب ویل کے گہرے حوض میں گر کر جاں بحق ہو گئے 5 سالہ محمد حسیب ولد غلام فرید نے حوض میں چھلانگ لگا دی بچہ گہرے پانی میں ڈوبنے لگا تو اس بچانے کے لیے دادی نے بھی چھلانگ لگا دی پانی گہرا ہونے کی وجہ سے دادی اور پوتا دونوں ہی جاں بحق ہو گئے