Baaghi TV

Category: وہاڑی

  • پراصرار بیماری کا شکار محنت کش مسیحا کا منتظر

    پراصرار بیماری کا شکار محنت کش مسیحا کا منتظر

    لعل دیہہ کا رہائشی غریب محنت کش پراصرار بیماری کا شکار ہوگیا ہے، ہر گزرتے دن کے ساتھ حالت خراب ہونے لگی ہے، بوڑھی والدہ نے گھر کی جمع پونجی بیچ کر بیٹے کے علاج پر خرچ کردی ہے، غریب خاندان علاج معالجہ کےلئے کسی مسیحا کا منتظر ہے.

    وہاڑی کے نواحی علاقہ لعل دیہہ کا رہائشی ظفر اقبال نامی غریب محنت کش پراصرار بیماری کا شکار ہوچکا ہے، جسکے باعث ہر گزرتے دن کے ساتھ اسکی حالت خراب ہورہی ہے، غریب نوجوان محنت مزدوری کرکے اپنا اور اپنی بوڑھی والدہ کا پیٹ پالتا تھا، لیکن بیماری کے باعث ایک سال سے چار پائی پر پڑا ہے، ڈاکٹرز کے پاس دھکے کھارہاہے، بوڑھی والدہ گھر کی جمع پونجی بیچ کر بیٹے کے علاج پر لگا چکی ہے، لیکن علاج ممکن نہیں ہوسکا ہے، ڈاکٹرز کے مطابق اس کے علاج کے لئے لاکھوں روپے کی ضرورت ہے، لیکن متاثرہ خاندان کے گھر میں کھانے پینے تک کی قلت ہے.

    بیمار نوجوان کا کہنا ہے کہ اب بڑھتی ہوئی بیماری کی وجہ سے بہت زیادہ پریشان ہوں کیونکہ علاج کی کوئی امید نظر نہیں آرہی ہے، بیماری کا شکار غریب محنت کش اور بوڑھی والدہ حکومت اور مخیر حضرات کی امداد کے منتظر ہیں کہ کوئی مسیحا اسکا علاج کروادے.

    طیب اشرف
    نمائندہ باغی ٹی وی لڈن
    تحصیل وہاڑی ضلع وہاڑی

  • ماں سمیت چودہ ماہ کے بچے کو قتل کردیا گیا

    ماں سمیت چودہ ماہ کے بچے کو قتل کردیا گیا

    ہوا کی ایک اور بیٹی جنسی بربریت کی بھینٹ چڑھ گئی ہے، وہاڑی کی رہائشی نسیم بی بی اور اس کے 14 ماہ کے کمسن بیٹے کو راولپنڈی میں تھانہ چونترہ کے علاقہ میں تیزدھارآلہ سے بڑی بے دردی سے قتل کردیا گیا ہے، مقتولین کی میتیں وہاڑی پہنچی تو ہر آنکھ اشک بار تھی، نسیم بی بی کے ساتھ پہلے زیادتی کی گئی اور پھر اس کو بڑی بے دردی سے قتل کردیا گیا ہے، سنگدل قاتل نے کم سن 14 ماہ کے بچے کو بھی بے رحمی سے موت کے گھاٹ اتاردیا ہے.

    وہاڑی کی رہائشی نسیم بی بی جو اپنے خاوند کے ساتھ راولپنڈی میں مقیم تھی، دو روز قبل ماجد نامی شخص نے نسیم بی بی کو پہلے جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا تھا، اس کے بعد اسے بڑی بڑی بے رحمی سے تیز دھار آلے سے قتل کردیا تھا، سنگدل قاتل کو 14 ماہ کے معصوم بچے پربھی رحم نہ آیا، اس نے اس کم سن بچے کو بھی اسی تیز دھار آلے سے موت کے گھاٹ اتاردیا تھا، راولپنڈی پولیس تھانہ چونترہ نے نعش کو پوسٹمارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کردیا ہے، ماں بیٹے کی میتیں جب وہاڑی پہنچی تو اس سانحہ پر ہر آنکھ اشک بار تھی.

    مقتولہ نسیم بی بی کی والدہ نے آہ زاری کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب سے اپنی بیٹی اور نواسے کے قاتل کو گرفتار کرکے سخت ترین سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے.

  • ڈی پی او کا محرم الحرام میں‌ وہاڑی کے مثالی امن کو برقرار رکھنے کا عزم

    ڈی پی او کا محرم الحرام میں‌ وہاڑی کے مثالی امن کو برقرار رکھنے کا عزم

    وہاڑی پولیس لائن میں ریجنل پولیس آفیسرملتان سید خرم علی آغا کی صدارت میں امن کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا ہے، جس میں تمام مذہبی سیاسی وسماجی وکلا اورتاجر برادری کے نمائندوں نے شرکت کی ہے.

    آر پی او ملتان نے کہا کہ امن سماجی، معاشرتی اورمعاشی ترقی کا ضامن ہے، رواداری، اتحاد، یگانگت بھائی چارہ وقت کی ضرورت ہے.

    سید خرم علی آغا نے کہا کہ اسلام کے لغوی معنی ہی سلامتی اور امن کے ہیں محرم الحرام کے حوالے سے انتظامات بروقت مکمل کئے جائیں اورجلوسوں کے راستوں کی صفائی اور مرمت کرائی جائے، رات کے جلوسوں کے راستوں میں روشنی کا مناسب انتظام کیا جائے، علماء کرام تقاریرمیں مذہبی، فرقہ ورانہ ہم آہنگی کو فروغ دیں، مجالس اور جلوسوں کے وقت اور روٹ کی پابندی کی جائے.

    ڈی پی او وہاڑی امیرعبداللہ خان نیازی نے کہا کہ محرم الحرام کے حوالے سے سیکیورٹی پلان ترتیب دے دیا گیا ہے، وہاڑی کے مثالی امن کو برقراررکھا جائے گا.

    طیب اشرف
    نمائندہ باغی ٹی وی لڈن
    تحصیل وہاڑی ضلع وہاڑی

  • وہاڑی کے تین علماء کی زبان بندی کردی گئی

    وہاڑی کے تین علماء کی زبان بندی کردی گئی

    ڈپٹی کمشنر وہاڑی نے امن و امان برقرار رکھنے کے لیے ضلع وہاڑی کے 3 شعلہ بیاں مقررین پر 2 ماہ کے لیے زبان بندی کے احکامات جاری کردیئے ہیں، ڈپٹی کمشنر نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرکی تجویزپرامن و امان برقرار رکھنے کے لیے پابندی لگائی ہے،
    ان علماء میں گجرکالونی وہاڑی کے مولانا جمشید اقبال، چاہ پنجے والا میلسی کے مشتاق احمد ساقی اور چک نمبر 128/WB
    میلسی کے محمد افضل حسینی شامل ہیں.

    ڈپٹی کمشنر وہاڑی کا کہنا ہے کہ ان شعلہ بیاں مقررین کی تقاریرسے نقص امن کا خطرہ ہوسکتا تھا ، ان پر پہلے سے مختلف تھانوں میں مقدمات درج ہیں.

    طیب اشرف
    نمائندہ باغی ٹی وی لڈن
    تحصیل وہاڑی ضلع وہاڑی

  • کاٹن فیکٹری میں ڈکیتی کی واردات، ٹرک چھوڑ کر بھاگ گئے

    کاٹن فیکٹری میں ڈکیتی کی واردات، ٹرک چھوڑ کر بھاگ گئے

    وہاڑی کے قریبی علاقہ گڑھاموڑمیں‌ رضوان کاٹن فیکٹری میں رات گئے ڈکیٹی کی واردات کی گئی ہے، 8 ڈاکوؤں‌ نے واردات کی ہے، فیکٹری سے 9 لاکھ پچاس ہزار روپے لوٹ کر فرار ہونے میں‌ کامیاب ہوگئے ہیں، علاقہ مکیں اور پولیس کے آنے پر بھینسوں سے بھرا ٹرک چھوڑ کر فرار ہوگئے ہیں، فیکٹڑٰی کے چوکیدار کو چارپائی پر رسی سے باندھا گیا ہے.

    پولیس ڈاکوؤں کا سراغ لگا رہی ہے، جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرلیے گئے ہیں، پولیس کا کہنا ہے کہ جلد ہی ڈاکوؤں‌ کو پکڑلیا جائے گا، ڈاکوؤں‌کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں، ان کے خلاف قانون کے تحت مکمل کاروائی کی جائے گی.

  • بورے والا میں شجرکاری مہم کا آغاز کردیا گیا

    بورے والا میں شجرکاری مہم کا آغاز کردیا گیا

    وزیراعظم پاکستان کے کلین اینڈ گرین پاکستان کے ویژن کے مطابق بورےوالا میں شجرکاری مہم کے سلسلہ میں محکمہ جنگلات کے زیراہتمام اسسٹنٹ کمشنرآفس کے باہرپودے لگائے گئے ہیں، اس موقع پراسسٹنٹ کمشنرعمرفاروق، ڈی ایس پی اشرف تبسم، ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرڈاکٹرشاہد اقبال، ملک فاروق اعوان اورمحکمہ جنگلات کاعملہ بھی موجود تھا.

    شکرکا نے شہر میں مزید درخت لگانے کا عزم کیا ہے، شہر کے ماحول کو خوشگواربنانے کے لیے درخت لگانا ضروری ہیں، درخت لگانے سے فضائی آلودگی ختم ہوجائے گی.

    فاروق ڈوگرباغی نیوز بوریوالا

  • طلباء تنظیموں میں دشمنی،نوبت فائرنگ تک آگئی

    طلباء تنظیموں میں دشمنی،نوبت فائرنگ تک آگئی

    بورےوالا میں انسانیت سوز واقعہ پیش آیا ہے، طلبا تنظیموں کے درمیان تصادم کا نہ رکنے والا سلسلہ جاری ہے، ایک دوسرے کی مخالف تنظیمیں خون کی پیاسی ہیں، انجمن طلبا اسلام کےشفیق عرف بنی بھٹی کو نامعلوم موٹرسائیکل سوارنے فائرنگ کرکے شدید زخمی کردیا ہے، فائرنگ کرنے والے ملزم موقعہ واردات سے فرارہوگئے ہیں، زخمی کو فوری ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے، پولیس ملزمان کو تلاش کررہی ہے، تاہم ملزمان پولیس کی گرفت میں نہیں آرہے ہیں.

    فاروق ڈوگر باغی نیوز بوریوالا

  • شیردیوان کے سالانہ عرس کا آغاز ہوگیا

    شیردیوان کے سالانہ عرس کا آغاز ہوگیا

    بوریوالا ڈسٹرکٹ پولیس آفیسروہاڑی امیرعبداللّہ خان نیازی کی ہدایات پرحاجی شیردیوان کے سالانہ عرس پرفول پروف سکیورٹی انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں، 9جولائی سے 11جولائی تک جاری رہنے والےعرس کے دوران وہاڑی پولیس اورٹریفک پولیس کے177جوان اور متعدد والنٹیرز انرکارڈن، اوٹر کارڈن، روف ٹاپ، قبرستان، لنگر خانے میں دو شفٹوں میں ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دیں گے، جبکہ ٹریفک پولیس کے اہلکار ٹریفک کی روانی برقراررکھنے اورپارکنگ کے انتظامات کو یقینی بنائیں گے، اس دوران جرائم پیشہ اورمشکوک عناصر، جیب تراشوں، غنڈوں کی حرکات پرکڑی نظررکھی جائے گی، ڈیوٹی کی چیکنگ کے لئے دو ویجیلنس ٹیمیں بھی تشکیل دی گئی ہیں، کرونا وائرس کے باعث انتظامیہ کی طرف سے محفل سماع، قرآن خوانی اور نعت خوانی ہوگی کسی قسم کے کھیل، تماشے اورسرکس کی اجازت نہیں ہے، عرس مبارک کے تمام سکیورٹی انتظامات کی نگرانی ایس ڈی پی اوبوریوالا محمد اشرف تبسم خود کررہے ہیں.

    فاروق ڈوگر باغی نیوز بوریوالا

  • مکان کی چھت گرنے سے بچہ دم توڑگیا

    مکان کی چھت گرنے سے بچہ دم توڑگیا

    بورے والا مییں ایک افسوس ناک واقعہ پیش آیا ہے، خستہ حال مکان کی اچانک چھت گرگئی ہے، چھت کے ملبے تلے ایک بچہ دب گیا ہے، مقامی لوگوں‌ نے ریسکیو1122 کوحادثہ کی اطلاع کردی ہے، ریسکیو 1122 کے اہلکاروں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر ملبے تلے دبے بچے کو نکال لیا ہے، بچے کو ہسپتال منتول کیا گیا ہے، زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے بچہ نے راستے میں ہی دم توڑ دیا ہے، ریسکیو 1122 کی جانب سے امدادی کاروئی جاری ہے، بچے کی وفات پروالدین غم ذدہ ہوگئے ہیں.

    فاروق ڈوگرباغی نیوزبوریوالا

  • وہاڑی ، ماہ مقدس میں بھی مکروہ دھندہ عروج پر ، عوام سراپا احتجاج

    وہاڑی ، ماہ مقدس میں بھی مکروہ دھندہ عروج پر ، عوام سراپا احتجاج

    وہاڑی ، تھانہ سٹی کی حدود میں جسم فروشی کے اڈے معمول بن گیے. پولیس تھانہ سٹی بے بس. تفصیل کے مطابق تھانہ سٹی کی حدود میں 3 مرلہ سکیم میں جسم فروشی کے اڈوں کی بھر مار دور دراز سے تتلیاں سپلائی ہوتی ہیں اس مقدس مہینہ میں بھی سارا دن اور رات گئے تک قحبہ خانوں کی مالکن اس مکروہ دھندہ کروانے میں سبقت حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئیں اور پولیس بےبس نظر آنے لگی اگر کوئی شریف آدمی ان جسم فروشی کے اڈوں کی نشاندہی کرتا ہے تو اس کی پگڑی اچھالی جاتی ہے 9.11 ڈبلیو بی کی 3 مرلہ سکیم میں کرائے کے مکان لے کر مکروہ دھندہ کرواتی ہیں کچھ نائکہ تو لڈن کے علاقہ سے ا کر مکان کرائے پر لے کر مکروہ دھندے میں مصروف ہیں.

    سیاسی وسماجی حلقوں میں غم وغصہ کی لہر پائی گئی ہے علاقہ کے لوگوں نے ڈی پی او وہاڑی. آر پی او ملتان سے اس بڑھتے ہوئے مکروہ دھندہ کروانے والی نائکوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے