Baaghi TV

Category: وہاڑی

  • بورے والا ، پولیس وین حادثہ کا شکار ، ایس او پیز کی خلاف ورزی پر سخت ایکشن

    بورے والا ، پولیس وین حادثہ کا شکار ، ایس او پیز کی خلاف ورزی پر سخت ایکشن

    بورےوالا۔ ڈی ایس پی اشرف تبسم نے حیدر سکواڈ اور ٹائیگر فورس کے ہمراہ ریل بازار ، عارف بازار، وہاڑی بازار، جویہ روڈ ، گول چوک میں پیدل بازار کا دورہ کیا اور شام 6 بجے کے بعد لاک ڈاؤن میں حکومت کے جاری کردہ ایس او پیز کے مطابق متعدد دوکانیں کو بند کروایا اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی۔۔۔

    بورےوالا۔ ڈی ایس پی اشرف تبسم کا عوام سے مزید کہنا تھا کہ خدارا کرونا وائرس کو مد نظر رکھتے ہوئے گورنمنٹ کے جاری کردہ ایس او پیز پر عملدرآمد کر کے ایک اچھے شہری ہونے کا ثبوت دیں اور لاڑی اڈے میں موجود ٹرانسپورٹرز حضرات کو ہدایات جاری کی کہ گورنمنٹ آف پنجاب کے ایس او پیز کے مطابق سماجی فاصلہ ہونا ضروری ہے بس مالکان کو ہدایات کیں کہ بس کے اندر ہینڈ سینی ٹائزر گاڑیوں میں موجود ہونا لازم ہے بسوں میں 50 فیصد سواریوں کو بیٹھنے کی اجازت دی گئی ہے جبکہ بسوں میں بیٹھنے والی ہر سواری ڈرائیور کنڈیکٹر کو ماسک ضروری قرار دیا گیا جو اس کی خلاف ورزی کرے گا اس کے خلاف سخت سے سخت قانونی کارروائی کی جائے گی….

    دوسری جانب بورےوالا تھانہ شیخ فاضل کی حدود 193 ای بی کے قریب تھانہ گگو منڈی کی پولیس وین کو حادثہ حادثہ میں وین میں سوار2_پولیس اہکار شدید ذخمی ہو گئے

    تھانہ شیخ فاضل کی حدود 193 ای بی کے قریب تھانہ گگو منڈی کی پولیس وین کو حادثہ حادثہ میں وین میں سوار دو پولیس اہلکار شدید زخمی ہو گئے زخمی ہونے والوں میں اے ایس آئی افتخار اور ڈرائیور محمد نوید شامل حادثہ گاڑی کا ٹائر بریسٹ ہونے سے ہوا جس سے گاڑی بے قابو ہو کر درخت سے جاٹکرائی زخمی ہونے والے پولیس ایلکاروں کو تحصیل ہیڈ کو آرٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

  • سوئی گیس کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ جاری، مٹر گشت کرنے والے 18 افراد پہ مقدمہ

    سوئی گیس کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ جاری، مٹر گشت کرنے والے 18 افراد پہ مقدمہ

    بورے والا۔گیس کی لوڈشیڈنگ بورے والا اور اس کے گردونواح میں گیس کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ جاری, کئی علاقوں میں پریشر انتہائی کم ہو گیا

    بورے والا اور اسکے گردنواح میں رمضان المبارک کے مہنیے میں گیس کی لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے جس معمولات زندگی شدید متاثر نظر ارہے ہیں بعض علاقوں میں گیس کا پریشر انتہائی کم ہے

    عوام والناس کا کہنا ہے کہ بورے والا اور اس کے گردونواح میں صبح اٹھ سے شام چھ بجےتک گیس کی بندش معمول بن گی ہے جبکہ بعض علاقوں میں سحری اور افطاری کے وقت بھی گیس نہیں ھوتی گیس نہ ھونے کی وجہ سے مہنگے ایل پی جی سلنڈر استعمال کرنے پہ مجبور ہیں اعلی احکام بورے والا میں گیس کی بندش کے مسلے کا نوٹس لے کر فوری طور پہ حل کرنے کے لیے اقدامات کرے

    دوسری جانب ماسک کے بغیرمٹرگشت کرنے والوں کی شامت آگئی تھانہ گگومنڈی پولیس نے18 افراد کے خلاف مقدمات درج کر لیے۔

    گگومنڈی پولیس نے ماسک کے بغیر مٹر گشت کرنے والوں کے خلاف ایکشن لینا شروع کر دیا 18 افراد کے خلاف مقدمات درج کرلیے، تمام ملزمان گرفتارکر لیے۔ملزمان سے حوالات بھر گئیں گرفتار کیے گئےملزمان میں رفیق،عثمان،یوسف،بہزاد،توقیراحمد،شفیق،عرفان،فیاض،عبدالرؤف،سجاد،طارق،مرزاندیم،خالق نواز،مزمل حسین،عمررشید،وسیم رسول شامل
    ملزمان کوکروناایس اوپیزکی خلاف ورزی کرنے پر مقدمات کےاندراج کے بعدتھانے کی حوالات میں بندکردیا گیا ہے

  • اس کے نام پر چھٹی ہو گی ، خود وہ کام پر جائے گا

    اس کے نام پر چھٹی ہو گی ، خود وہ کام پر جائے گا

    اس کے نام پر چھٹی ہو گی خود وہ کام پر جاے گا
    میرے دیس میں آج یوم مزدور منایا جاے گا
    پورے ملک کی طرح بورےوالاوہاڑی میں بھی یوم مزدور کے حوالہ سے میونسپل ایمپلائز یونین کے زیر احتمام ریلی نکالی گئی

    یکم مئی کو مزدوروں کے عالمی دن کے طور پر منایا جاتاہے اور پورے ملک پاکستان میں مزدوروں کے حقوق کے لئے آواز بلند کی جاتی ہے
    بورےوالا وہاڑی میں بھی میونسپل ایمپلائز یونین کے زیر اہتمام مزدوروں کے حق میں ریلی نکالی گئی جس کی صدارت سید فرحت علی شاہ جنرل سیکرٹری یعقوب واہلہ اور کاشف غوری نےکی مہنگائی کے اس دورمیں ایک مزدور اپنی یومیہ اجرت چھے سو روپے میں اپنی زندگی کیسے گزار رہے اس حوالے سے مزدوروں نے میڈیاسے بات کرتے ہوئے کہاکہ ہمیں پہلے بھی پوری اجرت نہیں ملتی تھی اور اب بھی کرونا کی وجہ سے کام بندہونے سے بے روزگاری میں اضافہ ہو گیا ہے مزدوروں نےموجودہ حکومت سےمزدوروں کے لئے عیدپیکج اور ریلیف فنڈ قائم کرنے کامطالبہ کیاہے

  • ورلڈ ہیلتھ اینڈ سیفٹی کے عالمی دن کے موقع پر ریسکیو 1122 کی جانب سے آگاہی مہم جاری

    ورلڈ ہیلتھ اینڈ سیفٹی کے عالمی دن کے موقع پر ریسکیو 1122 کی جانب سے آگاہی مہم جاری

    بورےوالا۔ورلڈ ہیلتھ اینڈ سیفٹی کے عالمی دن کے موقع پر ریسکیو 1122 کی جانب سے آگاہی مہم جاری ۔ریسکیو 1122 کی جانب سے کسانوں اور مزدوروں کو حفظان صحت اور سیفٹی کے اصولوں کے بارے میں آگاہ کیا ، ریسکیو 1122 بورے والا نے بھی آج کے دن کے حوالے سے کسانوں میں ایک آگاہی مہم کا آغاز کیا ۔ جس میں ریسکیو اینڈ سیفٹی آفیسر عبدالجبار،کیمونٹی انسٹرکٹر کنول شہزاد بلوچ اور انسٹرکٹر ریسکیو آصف منیر برولہ نے کسانوں کو حفاظتی اقدامات اور حفظان صحت کے اصولوں کے متعلق آگاہی دی۔ریسکیو اینڈ سیفٹی آفیسر بورے والا عبدالجبار کا کہنا تھا کہ ہیلتھ اینڈ سیفٹی کے اصولوں پر عمل پیرا ہو کر کارکن اپنی کام کرنے کی صلاحیت کو مزید بڑھا سکتے ہیں ۔

    اس موقع پر ان کا مزید کہنا تھا کہ گندم کی کٹائی کے موسم میں کھیتوں میں آگ لگنے کی بڑی وجہ لاپرواہی اور کھیتوں میں موجود بجلی کے کھمبوں پر ہونے والا شارٹ سرکٹ ہے ۔انہوں نے کسانوں کو پیغام دیا کہ ایسی صورت حال میں کھمبے کے نیچے سے کچھ جگہ چھوڑ کر فصل کاشت کی جائے تاکہ کسی بڑے نقصان سے بچا جاسکے ۔۔

  • کرونا کیسز میں خطرناک حد تک اضافہ ، ٹریفک پولیس حرکت میں آ گئی

    کرونا کیسز میں خطرناک حد تک اضافہ ، ٹریفک پولیس حرکت میں آ گئی

    بورے والا میں کرونا کیسسزز میں خطرناک حد تک اضافہ ۔کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد کےلیے ٹریفک پولیس متحرک ۔سرکل ٹریفک پولیس ڈی ایس پی قاسم بھٹی کی سربراہی میں ان ایکشن بین الصوبای اور بین الضلاعی پبلک ٹرانسپورٹ کو چیک کیا۔۔

    ۔ دن بدن بڑھتے کرونا کیسسزز کی روک تھام کرنے کےڈی ایس پی ٹریفک قاسم بھٹی کی سربراہی میں ٹریفک پولیس ایکشن میں آگئی ۔ٹریفک پولیس نے بین الصوبائی اور بین الضلاعی پبلک ٹرانسپورٹ کو چیک کیااور کرونا ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنانے کی کی ہدایات جاری کیں اور مسافروں کو کورونا ایس اوپیز کے متعلق آگائی فراہم کی گئی ڈی ایس پی قاسم بھٹی کا کہنا تھا کے ماسک کا استعمال کریں اور بار بار صابن سے ہاتھ دھوئیں ۔ٹریفک پولیس کی جانب سے سواریوں میں ماسک بھی تقسیم کیے گے۔۔۔

    جبکہ دوسری جانب ہسپتال میں آکسیجن نہ ملنے سے 25 کرونا مریضوں کی موت،کئی کی جانیں خطرے میں باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کرونا کی تیسری لہر نے بھارت میں تباہی مچا دی ہے، کرونا کے لاکھوں مریض روزانہ سامنے آ رہے ہیں

    بھارت میں آکسیجن سلنڈر کی کمی ہو چکی ہے، ہسپتال کرونا مریضوں سے بھر چکے ہیں، سڑکوں، گلی محلوں میں کرونا مریض لیٹے دکھائی دیتے ہیں کوئی پوچھنے والا نہیں ، ایسے میں دہلی کے گنگا رام ہسپتال سے خبر آئی ہے کہ ہسپتال کے اندر آکسیجن کی کمی کی وجہ سے 25 اموات ہوئی ہیں، اگر آکسیجن نہ ملی تو مزید 60 افراد کی جنانوں کو خطرہ ہے جو ہسپتال میں داخل ہیں

  • سٹی آف سپورٹس اینڈ ایجوکیشن کا اعزاز ، نوجوان فاسٹ باؤلر پاکستان انڈر19 کرکٹ ٹیم میں شامل

    سٹی آف سپورٹس اینڈ ایجوکیشن کا اعزاز ، نوجوان فاسٹ باؤلر پاکستان انڈر19 کرکٹ ٹیم میں شامل

    بورےوالا( رضوان سلیمی ) سٹی آف سپورٹس اینڈ ایجوکیشن سے تعلق رکھنے والے نوجوان فاسٹ باؤلر بنگلہ دیش کا دورہ کرنے والی پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم میں شامل کرلئے گئے ۔تفصیلات کے مطابق سٹی آف سپورٹس اینڈ ایجوکیشن بورےوالا کے نواحی گاؤں 259ای بی سے تعلق رکھنے والے نوجوان فاسٹ باؤلر طاہر حسین بنگلہ دیش کا دورہ کرنے والی پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم کا حصہ بن گئے نوجوان باصلاحیت فاسٹ باؤلر طاہر حسین قبل ازیں جنوبی افریقہ میں منعقد ہونے والے انڈر 19 ورلڈ کپ میں شرکت کرنے والی ٹیم میں بھی شامل تھے ۔

    نوجوان فاسٹ باؤلر طاہر حسین ۔سابق ضلعی صدر وہاڑی کے کلب العباس کرکٹ کلب کی طرف سے کھیلتے ہیں ۔سابق صدر ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن ۔چوہدری عبدلقدیر سلیمی ۔چوہدری جاوید اقبال ۔سابق سیکریٹری میاں حفیظ الرحمن ۔انچارج راشد لطیف کرکٹ اکیڈمی استاد سلیم۔ حماد وقار۔ سردار وقار ڈار۔سابق ضلعی چیئرمین ایڈہاک کرکٹ کمیٹی ڈاکٹر آصف خان ۔سابق ممبر ڈسٹرکٹ ایڈہاک کمیٹی اصغرعلی جاوید ۔اور دیگر نے طاہر حسین کو مبارکباد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے

  • پولیس کی گزشتہ دو یوم میں سماج دشمن عناصر کے خلاف کاروائیاں

    پولیس کی گزشتہ دو یوم میں سماج دشمن عناصر کے خلاف کاروائیاں

    بورےوالا میں پولیس کی گزشتہ دو یوم میں سماج دشمن عناصر کے خلاف کاروائیاں، 8منشیات فروش, 8اسلحہ ناجائز رکھنے والے اور 8مجرمان اشتہاری گرفتار.5530گرام چرس, 105لیٹر شراب معہ لاہن, 3بندوق, 5پسٹل برآمد کر لیے گئے

    ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی زاہدنواز مروت کی ہدایت پر سماج دشمن عناصر کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں اسی سلسلہ میں ضلع وہاڑی کے مختلف تھانہ میں 8منشیات فروشوں کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے 5530گرام چرس, 105لیٹر شراب معہ لاہن اور 1چالو بھٹی برآمد کی جبکہ 8اسلحہ ناجائز رکھنے والوں کو گرفتار کر کے 3بندوق اور 5پسٹل برآمد کئے. مجرمان اشتہاریوں کے خلاف جاری مہم کے دوران کاروائی کرتے ہوئے 8اشتہاری بھی گرفتار کئے گئے. اس کے علاوہ ضلع کے مختلف تھانہ جات میں تیز رفتاری کے11 مقدمات, بجلی چوری کے4 اور کرایہ داری ایکٹ کے4مقدمات درج کئے گئے.

  • پے در پے وارداتوں کا سلسلہ جاری ، ڈاکو بے لگام ہو گئے

    پے در پے وارداتوں کا سلسلہ جاری ، ڈاکو بے لگام ہو گئے

    وہاڑی شہر اور گردونواح میں ڈاکو بے لگام ہوگئے درجن بھر ڈاکووں کا علی الصبح سبزی منڈی میں دھاوا،گن پوائنٹ پر20لاکھ لوٹ کر فرار،آڑھتیوں نے2ڈاکو پکڑ کر پولیس کے حوالہ کردیئے بڑھتی ہوئی ڈکیتی کی وارداتوں پر سبزی منڈی تاجروں کا احتجاج اعلی حکام سے نوٹس کا مطالبہ

    وہاڑی شہر اور گردونواح میں پے درپے ڈکیتی کی وارداتوں کا سلسلہ جاری ہے صبح سویرے درجن بھر مسلح ڈاکووں کا سبزی و فروٹ منڈی میں دھاوا صدر انجمن آڑھتیان چوہدری عباس علی کی دوکان سے گن پوائنٹ پر بیس لاکھ سے زائد رقم لوٹ لی مزاحمت پر صدر سبزی منڈی پر تشدد کیا سبزی منڈی کے آڑھتیوں نے دو ڈاکو پکڑ کر پولیس کے حوالہ کردیئے جبکہ بڑھتی ہوئی ڈکیتی کی وارداتوں کے خلاف سبزی منڈی کے آڑھتیوں نے احتجاج کرتے ہوئے مین ملتان روڈ بلاک کردیا جس سے گاڑیوں کی لمبی لائنیں لگ گئیں اور ٹریفک کی روانی مکمل طور پر بند ہوگئی

    مظاہرین نے روڈ پر آگ لگاکر مطالبات کے حق میں شدید نعرے بازی کی مظاہرین کی قیادت کرتے ہوئے صدر چوہدری عباس کا کہنا تھا کہ دیگر ڈاکووں کی گرفتاری تک احتجاج جاری رکھیں گے ڈی پی او زاہد نواز مروت نے انصاف فراہم کرنے کی یقین دہانی کروائی تو مظاہرین پرامن طور پر منتشر ہوگئے

  • وہاڑی پولیس کی بڑی کاروائی، ناجائز اسلحہ و ایمونیشن کی بھاری کھیپ برآمد!

    وہاڑی پولیس کی بڑی کاروائی، ناجائز اسلحہ و ایمونیشن کی بھاری کھیپ برآمد!

    وہاڑی(نامہ نگار ) پولیس تھانہ دانیوال کی بڑی کاروائی،بھٹہ شادی خاں پرناکہ بندی کے دوران ناجائز اسلحہ و ایمونیشن کی بھاری کھیپ برآمد کرلی ھئی اورملزمکو فوری گرفتارکرنے میں بھی کمیاب رہے۔
    ڈی ایس پی صدر کی ڈی ایس پی آرگنائزڈ کرائم کے ہمراہ پریس کانفرنس تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی زاہد نواز مروت کے زیر نگرانی وہاڑی پولیس نے ناجائز اسلحہ کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے اسلحہ و ایمونیشن کی بڑی کھیپ برآمد کر لی۔ ڈی ایس پی آرگنائزڈ کرائم میڈم روبینہ اور ڈی ایس پی سرکل صدر افضل لودھی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتلایا کہ پولیس تھانہ دانیوال بھٹہ شادی خان کے پاس ناکہ بندی پر موجود تھی کہ ایک گاڑی کو مشکوک جان کر روکا جس سے مختلف ویپن کی 24ہزار 7 سو گولیاں و کارتوس اور 63 عدد چھوٹے بڑے آتشیں ہتھیار برآمد کرلئے گئے، جن میں 35عدد پسٹل30بور، 18عدد پسٹل 9ایم ایم، 3عدد رائفل 44بور اور7عدد گن 12بور شامل ہیں۔ ڈی ایس پی آرگنائزڈ کرائم میڈم روبینہ عباس نے بتلایا کہ ملزم نے اپنے مذموم عزائم اور اسلحہ کی سپلائی کے دوران گرفتاری سے بچنے کے لیے انتہائی چالاکی سےاپنی فیملی کا کور لینے کی کوشش بھی کی۔ ڈی ایس پی سرکل صدر افضل خاں لودھی نے مزید بتلایا کہ پولیس نے ملزم امین کو گرفتار کر کے وقوعہ میں استعمال ہونے والی کار اور وٹک رقم 6 لاکھ 21 ہزار بھی برآمد کر کےقبضہ پولیس میں لے لی۔ ملزم اسلحہ جنوبی پنجاب کے مختلف علاقوں میں سپلائی کرتا تھا جسے ایس ایچ او دانیوال محمد عباس, اے ایس آئی قیصر منظور اور مختار احمد نے ٹیم کے ہمراہ مؤثر ناکہ بندی کے دوران گرفتار کیا۔ جس کی مزید انٹیروگیشن کی جارہی ھے۔ شہریوں نے پولیس کی اس زبردست کاروائی پر خراج تحسین پیش کیا۔

  • بورے والا میں کیمیکل سے جعلی دودھ بنانے والا گروہ رنگے ہاتھوں پکڑا گیا

    بورے والا میں کیمیکل سے جعلی دودھ بنانے والا گروہ رنگے ہاتھوں پکڑا گیا

    بورےوالا: پولیس اور محکمہ فوڈ کا مشترکہ آپریشن ، کیمیکل ملا جعلی دودھ بنانے والا کارخانہ پکڑا گیا۔ تفصیل کے مطابق 50 کے بی فتح شاہ میں محکمہ فوڈ کی ٹیم اور اے ایس آئی محمد اقبال نے ریڈ کیا تو مختیار جٹ ساتھیوں سمیت کیمیکل سے جعلی دودھ تیار کرنے میں مصروف تھا۔ موقع سے بھاری مقدار میں کیمیکل اور تیار جعلی دودھ برآمد کر کے ملزمان کے خلاف کاروائی کا آغاز کر دیا گیا۔۔۔