Baaghi TV

Category: وہاڑی

  • وہاڑی : دھند کے باعث افسوس ناک حادثہ 2 افراد جاں بحق

    وہاڑی (نمائندہ باغی ٹی وی)

    وہاڑی میں دھند کے باعث افسوس ناک واقعہ سکول جاتے 15 اور 16 سالہ بہن بھائی جاں بحق

    ریسکیو ذرائع کے مطابق
    کرم پور روڈ نزد چک 47 ڈبلیو بی ممتاز گارڈن کے پاس موٹر سائیکل پر سوار بہن بھائی ٹریکٹر ٹرالی کے نیچے آ گئے جاں بحق ہونے والوں کی شناخت رمشا دختر شکور احمد اور محمد جنید ولد شکور احمد چک نمبر 47 ڈبلیو بی وھاڑی سے ہوئی ہے.

  • میلسی : شہر میں تجاوزات کو ختم کر دیا گیا

    میلسی (نمائندہ باغی ٹی وی)

    ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) وقاص رشید نے میلسی شہر کے مختلف علاقوں کا وزٹ کیا ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) وقاص رشید نے چیف آفیسر بلدیہ کے اوپر تجاوزات کی بھرمار ہونے پر اظہار برہمی کا اظہار کیا ۔ اسسٹنٹ کمشنر کے ہمراہ اپنی نگرانی میں قائداعظم روڈ سے تجاوزات کا خاتمہ کروایااور فوری طور پرچیف آفیسر میونسپل کمیٹی کو سڑکوں سے تجاوزات کو ہٹانے کی ہدایت کی.

  • وہاڑی : زخمی اہلکار کی تیمارداری کے ڈی پی او کی گھر آمد

    وھاڑی (نمائندہ باغی ٹی وی)

    گزشتہ روز وہاڑی پولیس کے ٹی اے ایس آئی محمد عمران تعینات چوکی گڑھا موڑ اپنے قریبی عزیز کلیم شوکت کی گاڑی پر مثل پیش کرنے ہائی کورٹ ملتان جا رہے تھے کہ راستے میں بس کے ساتھ ساتھ حادثہ کا شکار ہو گئے جس سے ٹی اے ایس آئی محمد عمران شدید زخمی گئے جبکہ کلیم شوکت کے بازو فریکچر ہو گئے. جن کو علاج معالجہ کے لئے نشتر ملتان داخل کروا دیا گیا. آج ٹی اے ایس آئی محمد عمران ہسپتال سے ڈسچارج ہو کر اپنے گھر چک نمبر 46ڈبلیو بی پہنچے تو ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی احسان اللہ چوہان زخمی کے عیادت کے لئے ان گھر پہنچے اور خیرو عافیت دریافت کی جبکہ مکمل صحت یابی تک بیڈ ریسٹ کرنے کی تلقین کی. اس موقع پر ان کے ہمراہ ایس ایچ او ٹھینگی ظہور احمد بھی موجود تھے.

  • نجی ہوٹل میں کارنر میٹنگ کرنے پر ن لیگ کی مقامی قیادت پر مقدمہ درج

    نجی ہوٹل میں کارنر میٹنگ کرنے پر ن لیگ کی مقامی قیادت پر مقدمہ درج

    بورےوالا نجی ہوٹل میں کارنر میٹنگ کرنے پر ن لیگ کی مقامی قیادت پر مقدمہ درج ، پولیس کے مطابق مقدمہ پنجاب انفکیشن آرڈینینس کے تحت درج کیا گیا۔مقدمہ میں 15 معلوم اور 15 نامعلوم افراد نامزد کئے گئے۔ میٹنگ میں کورونا کے حوالے سے ایس او پیز کو نظر انداز کیا گیا ، مقدمہ میں ایم این اے چوہدری فقیر احمد آرائیں ، ایم پی اے سردار خالد محمود ڈوگر ، ایم پی اے چوہدری یوسف کسیلیہ ، سابق ایم این چوہدری نذیر احمد آرائیں ، منظور برکت ماڑی والا ، اسلم جمال ، نذیر رندھاوا ، خان خالد خاں ، فرخ اسلام و دیگر شامل۔ پولیس نے ملزمان کو گرفتار کرنے کے لیے رات گئے گھروں پر چھاپے مارے۔ اس حوالہ سے (ن) لیگی قیادت کا کہنا ہے کہ ایسے پرچوں سے ہم نہیں گھبراتے۔ یہ فاشسٹ کاروائیاں ہمیں 30 نومبر کے جلسے میں جانے سے نہیں روک سکتی۔ (ن) لیگی قیادت نے گھروں پر پولیس کے چھاپوں کی پر زور مزمت کرتے ہوئے حکومت کی ناکامی قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ ہم ہر حال میں جلسے میں شرکت کریں گے۔

  • بورے والا میں بڑے پیمانے پر آگہی و تقسیم ماسک پروگرام

    بورے والا میں بڑے پیمانے پر آگہی و تقسیم ماسک پروگرام

    کرونا وائرس کی حالیہ لہر پہلے کی نسبت تیز بھی ہے اور خطرناک بھی. چنانچہ اہلیانِ بورےوالا کو کرونا کی تباہ کاریوں سے بچانے کیلئے گلوبل یوتھ آرگنائزیشن رجسٹرڈ ، ڈسٹرکت بورےوالا موومنٹ اور ٹائیگر فورس بورےوالا کے شاہین صفت نوجوانوں کے ہمراہ امام بارگاہ روڈ اور ملحقہ علاقوں میں عملی آگہی اور تقسیمِ ماسک کی مہم چلائی گئی. اس مہم کے دوران پیدل افراد، موٹر سائیکل سواروں، رکشا ڈرائیوروں اور دکانداروں کو آگہی بھی دی گئی اور ساتھ ماسک بھی تقسیم کئے جاتے رہے.
    ایکٹیوٹی کا آج تیسرا روز تھا. ایک کامیاب اور شاندار ایکٹیوٹی پر تمام نوجوان مبارکباد کے مستحق ہیں. سید ساجد نقوی بیورو چیف، سید علی حسنین نقوی، علی عثمان سید عامر اعجاز، شیخ سلیم، اللہ یار بٹ، حماد رزاق چدھڑ جبکہ ٹائیگر فورس بورےوالا کے سلمان حیدر، شوکت علی، احمد الیاس، ملک ارشد، عثمان علی، فرخ جٹ نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا.
    سجاد حسین بخاری صاحب کا کہنا تھا کہ ہمیں صحت مند پاکستان کے لیے عوام الناس آگہی پیدا کرنے کی پر زور کوشش کرنی ہے اور ہم جناب کامران بشیر ڈوگر، اسسٹنٹ کمشنر / ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن بورےوالا اور جناب شکیل اکرم اینڈ برادرز آف فضل دین فارما پلس کے ممنون ہیں جنہوں نے اس شاندار ایکٹیوٹی کیلئے ہمیں اپنے بے لوث تعاون سے نوازا.

  • بورے والا میں موٹرسائیکل چور گینگ پکڑا گیا

    بورے والا میں موٹرسائیکل چور گینگ پکڑا گیا

    بورےوالا میں تھانہ سٹی پولیس نے زبردست بر وقت کاروائی کر کے موٹر سائیکل چور گینگ گرفتار کر لیا جن سے مال اور مسروقہ بھی برآمد کیا گیا۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی احسان اللہ چوہان کی خصوصی ہدایت پر ایس ڈی پی او بورےوالا شمس الدین خان کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ سٹی زبیر انور لودھی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ بین الاضلاعی موٹر سائیکل چور گینگ کا سرغنہ اصغر علی ولد برکت علی سکنہ فیصل آباد حال مقیم جیون سٹی معصوم شاہ روڈ بورےوالا کو گرفتار کر کے 10 موٹر سائیکل اور چار لاکھ روپے برآمد کر لئے۔۔۔

  • بورے والا میں ایک ہی رات  اکٹھی تین ڈکیٹی کی وارداتیں

    بورے والا میں ایک ہی رات اکٹھی تین ڈکیٹی کی وارداتیں

    بورےوالا کے تھانہ ساہوکا کے نواحی گاؤں 307/ای۔بی ڈوگراں والا میں نامعلوم چور ایک ہی رات میں چوری کی تین مختلف وارداتوں میں دو بکرے ، طلائی زیورات ، کپڑے ، موبائل فون و الیکٹرونکس کا سامان لے کر موقع سےپر فرار ہو گئے۔ پہلی واردات مقامی زمیندار محمد افضل ڈوگر ولد محمد علی ڈوگر کے گھر ہوئی جہاں نامعلوم چور دیوار پھلانگ کر گھر داخل ہوئے اور اس دوران رہائشی کمرہ میں رکھی سیف الماری و صندوقوں سے طلائی زیورات ، دس سوٹ کپڑے و سامان الیکٹرونکس چوری کر لے گئے جبکہ دوسری واردات میں نامعلوم چور مبارک علی ڈوگر کے احاطہ مویشیاں کی دیوار توڑ کر ایک بکرا اور ایک بکری چرالے گئے جبکہ تیسری واردات میں چور اسد ڈوگر ولد محمد رفیع ڈوگر کے احاطہ سے قیمتی موبائل فون چوری کر لے گئے۔ ابتدائی اطلاع پر مقامی پولیس تھانہ ساہوکا نے وارداتوں کی جگہ پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کیے اور نامعلوم چوروں کی تلاش شروع کر دی ہے۔

  • بورے والا میں محکمہ انہار کا آفیسر رشوت لیتا رنگے ہاتھوں پکڑا گیا

    بورے والا میں محکمہ انہار کا آفیسر رشوت لیتا رنگے ہاتھوں پکڑا گیا

    بورےوالا میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر اینٹی کرپشن نے چھاپہ مار کر محکمہ انہار کے ایس ڈی او کو رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق چک نمبر 407 ای بی کے رہائشی محمد سلیم نے پانی کی وارہ بندی کے لیے محکمہ انہار بنگلہ بورےوالا کے ایس ڈی او محمد سعید ڈھڈی کے پاس درخواست گزاری جس نے کام کرنے کے لئے زمیندار سے 10 ہزار روپے رشوت طلب کی جس کی اطلاع پر اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ محمد سرفراز ایبک نے سول جج کے ہمراہ چھاپہ مار کر ایس ڈی او محکمہ انہار سعید احمد ڈھڈی کو رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا اور 10 ہزار کے نشان زدہ نوٹ بھی برآمد کر لئے۔ ایس ڈی او کے خلاف رشوت کا مقدمہ درج کر کے تھانہ دانیوال کی حوالات میں بند کر دیا۔۔

  • 12 ربیع الاول کے موقع پر بورے والا کی تاریخ کا سب سےسے بڑا اجتماع

    12 ربیع الاول کے موقع پر بورے والا کی تاریخ کا سب سےسے بڑا اجتماع

    ملک بھر کی طرح بورےوالہ میں جشن عید میلادالنبی کا بہت بڑا تاریخی جلوس نکالا گیا ۔ مرکزی جلوس کا آغاز غلہ منڈی سے ہوا۔نواحی جلوس بھی مرکزی جلوس میں ضم ہوئے ۔جلوس کے شرکا۶نے اظہار عقیدت کیلئے درودوسلام کے نذرانے پیش کیے۔ جلوس سے مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ حرمت رسولﷺؓکی خاطر اپنا سب قربان کر دیں گے ۔ جلوس میں تمام مکاتب فکر کے لوگ موجود تھے ۔ فرانس کی جانب سے بنائے گئے گستاخانہ خاکوں کی شدید مذمت کی گئی۔ان خاکوں کی وجہ سے شرکاء پہلے سے زیادہ پر عزم اور کثیر تعداد میں نظر آئے۔ ایڈمنسٹریٹر بورے والا کامران بشیر ڈوگر و دیگر افسران نے گول چوک میں مرکزی جلوس کو خوش آمدید کہتے ہوئے بھر پور انداز میں شرکاء کا استقبال کیا۔
    جلوس کے آخر میں امت مسلمہ اور ملک پاکستان کی سالمیت و ترقی کی دعا بھی کی گئی۔

  • وہاڑی : عید میلادالنبی کے موقع پر سخت سکیورٹی انتظامات

    وھاڑی (نمائندہ باغی ٹی وی)

    ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی احسان اللہ چوہان کی ہدایات پر جشن عید میلاد النبی کے موقع پر ضلع میں جلوسوں اور محافل میلاد الالنبی کی سیکیورٹی کیلئے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لاکر فول پروف سیکیورٹی انتظامات کئے گئے ہیں جبکہ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی احسان اللہ سمیت تمام ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز خود فیلڈ میں رہ کر سیکیورٹی انتظامات اور ٹریفک مینجمنٹ کی نگرانی کر رہے ہیں تاکہ عید میلادالنبی کے پروگراموں میں عوام بلا خوف و خطر شرکت کرسکیں.