Baaghi TV

Category: وہاڑی

  • بورے والا : 6 سو زائد جعلی لائسنس کا بڑا سکینڈل منظر عام پر

    بورےوالا (نمائندہ باغی ٹی وی)

    جنرل پوسٹ آفس بورے والا اور داود آباد(بی ٹی ایم) میں 6 سو سے زائد جعلی اسلحہ لائسنسوں کے اندراج اور تجدید کا میگا سکینڈل منظر عام پر اگیا۔
    محکمہ ڈاک کے پوسٹ ماسٹر کی درخواست پر عدالت عالیہ نے ایف آئی اے کو ذمہ داروں کے خلاف کاروائی کا حکم دے دیا۔

    چھ سال قبل ہونے والی محکمانہ انکوائری رپورٹ میں تمام حقائق سامنے آگئے۔

  • بورے والا : معمولی رنجش پر فائرنگ 2 افراد زخمی

    بورےوالا (نمائندہ باغی ٹی وی)

    بورےوالا کے نواحی گاوں چک نمبر 447 ای بی میں معمولی رنجش پر دو گروپوں میں اندھا دھند فائرنگ۔ فائرنگ کی زد میں آ کر دو حقیقی بھائی شدید زخمی ہو گئے۔
    زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال بورےوالا منتقل کر دیا گیا ہے۔ زخمیوں کی شناخت اکبر چیمہ ولد محمد شریف اور شفقت چیمہ ولد محمد شریف سکنہ چک نمبر 447 ای بی کے ناموں سے ہوئی ہے۔تھانہ سٹی پولیس مصروف تفتیش ہے۔

  • وہاڑی : مختلف وارداتوں میں ملوث گینگ گرفتار مسروقہ سامان برآمد

    وہاڑی (نمائندہ باغی ٹی وی)

    پولیس تھانہ لڈن کی کاروائی سرقہ بالجبر/ نقب زنی گینگ کے ریکارڈ یافتہ 2ملزمان گرفتار. 5لاکھ مالیتی مال مسروقہ اور نقدی برآمد

    ڈی ایس پی سرکل صدر خالد جاوید کے زیر نگرانی ایس ایچ او لڈن انسپکٹر مظہر حیات اور اے ایس آئی مظہر فرید نے ٹیم کے ہمراہ سرقہ بالجبر/نقب زنی گینگ کی وارداتوں میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کر کے 5لاکھ مالیتی مال مسروقہ جس میں 1بھینس, 1موٹر سائیکل, 1ٹوکہ مشین, 1واٹر پمپ, 4من گندم, الیکٹرانکس و دیگر سامان اور نقدی 1لاکھ برآمد کی. دوران تفتیش ملزمان نے متعدد وارداتوں میں ملوث ہونے کا انکشاف کیا ملزمان سابقہ ریکارڈ یافتہ ہیں جن سے تھانہ لڈن میں 8مقدمات ٹریس ہوئے. ملزمان روڈ پر کھڑے ہو کر سرقہ بالجبر اور بذریعہ نقب زنی گھریلو وارداتوں کرتے تھےجن کو شب و روز کی محنت اور ٹیکنیکل ذرائع استعمال کرتے ہوئے گرفتار کیا گیا. ایس ایچ او لڈن انسپکٹر مظہر حیات نے پریس کانفرنس کے دوران مال مسروقہ اصل مالکان کے حوالے کردیا اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ جرائم پیشہ عناصر کسی معافی کے لائق نہیں ان کو سخت سے سخت سزا دلوائی جائے گی. لڈن کے شہریوں اور میڈیا کے تعاون سے علاقہ کو کرائم فری بنانے کی بھرپورکوشش کر رہے ہیں.علاقہ کے لوگوں نے پولیس کی اس بہترین کاروائی پر خراج تحسین پیش کیا اور مبارکباد دی

  • وہاڑی : اغواء ہونے والا بچہ بازیاب کروا لیا گیا

    وہاڑی (نمائندہ باغی ٹی وی)

    ڈی پی او احسان اللہ چوہان کی قیادت میں ایس ایچ او تھانہ صدر چوہدری طفیل گجر اور ان کی ٹیم کی شاندار کاروائی 37 ڈبلیو بی سے اغواء ہونیوالا بچہ 48 گھنٹوں میں ملتان سے بازیاب کروالیا۔
    پولیس کی اعلی کارکردگی پر والدین اور اہل علاقہ کا پولیس ٹیم کو خراج تحسین ایس ایچ او کے بچہ والدہ کے حوالہ کرنے پر وہ خوشی سے آبدیدہ ہو گئی

  • وہاڑی : عوامی مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی کوشش کر رھے ہیں

    وہاڑی (نمائندہ باغی ٹی وی)

    ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) وقاص رشید نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کے ویژن کے مطابق عوامی مسائل ترجیح بنیادوں پر حل کئے جا رہے ہیں تاکہ عوام کی مشکلات کم ہو سکیں جس کیلئے باقاعدگی سے لوگوں کے مسائل سنے جا رہے ہیں انہوں نے ان خیالا ت کا اظہار اپنے آفس میں لوگوں کے مسائل سنتے ہوئے کیا ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) وقاص رشید نے مزید کہا کہ مسائل کے حل کیلئے آنے والے افراد کو عزت و احترام دیاجاتا ہے مسائل کے حل کیلئے آنے والے افراد کیلئے ویٹنگ لا ﺅ نچ قائم کیا گیا ہے جس میں ائیر کنڈیشنڈ، ایل ای ڈی ٹی وی اور منی لائبریری بھی موجود ہے مسائل کے حل کیلئے آنے والے افراد ویٹنگ لاﺅ نچ میں آرام و سکون سے بیٹھتے ہیںانہوں نے مزید کہا کہ عوام کی طرف سے آنے والے درخواستوں کو ڈپٹی کمشنر کمپلنٹس پورٹل پر بھی اپ لوڈ کیا جاتا ہے تاکہ درخواست پر عملدرآمد کے حوالے سے آن لائن سٹیٹس چیک کیا جا سکے درخواست متعلقہ محکمے کو بھجوائی جاتی ہے جس پرمحکمہ عملدرآمد کر کے درخواست کے حوالے سے متعلقہ فرد کو بذریعہ ایس ایم ایس آگاہ کرتا ہے۔

  • وہاڑی : پٹرولنگ پولیس نے مختلف وارداتوں میں ملوث گینگ گرفتار کر لیا

    وہاڑی (نمائندہ باغی ٹی وی)

    پٹرولنگ پولیس پکھی موڑکی کاروائی،روڈ پروارداتیں کرنے والے گروہ کے تین ارکان گرفتار،اسلحہ برآمد

    تفصیلات کے مطابق پنجاب ہائی وے پٹرول پکھی موڑ کے انچارج محمدتوصیف اورشفٹ انچارج غلام عباس نے ایس پی پٹرولنگ ملتان اورڈی ایس پی پٹرولنگ وہاڑی کے احکامات کے مطابق کاروائی کرتے ہوئے اڈا ظہیرنگرپل نہرکے قریب سے روڈپرڈکیتی کی وارداتیں کرنے والے گروہ کے تین ارکان کوگرفتارکر لیاجبکہ دوملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے گرفتار ملزمان سے ایک کلاشنکوف،دو پسٹل اور ایمونیشن برآمد کرلیا ملزمان کے خلاف تھانہ ماچھیوال میں مقدمات درج کروا دیئے گئے ہیں گرفتار ملزمان روڈ پر ڈکیتی اور راہزنی کی وارداتوں میں ملوث تھے اور اس روز بھی ڈکیتی کی نیت سے پل نہر ظہیر نگر پر موجود تھے کہ پٹرولنگ پولیس کے ہتھے چڑھ گئے. ایس پی پٹرولنگ ملتان میڈم زبیدہ پروین نے کاروائی کرنے والے اہلکاروں کو شاباش دی

  • وہاڑی : دو مزدور کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہو گئے


    وہاڑی (نمائندہ باغی ٹی وی) پیپلز کالونی زیڈ بلاک ایک زیر تعمیر گھر میں دو مزدوروں کو فرش کی رگڑائی کرتے ہوئے کرنٹ لگ گیا۔دونوں مزدور جاں بحق ہو گئے۔


    تفصیلات کے مطابق
    وہاڑی پیپلز کالونی زیڈ بلاک میں اللہ دتہ نامی شخص کا ایک گھر زیر تعمیر تھا۔ گھر میں فرش کی رگڑائی کا کام چل رہا تھا کہ اچانک فرش کی رگڑائی کرتے وقت فرش پر پانی میں اچانک کرنٹ آ گیا۔ جس کے نتیجہ میں دو مزدوروں کو کرنٹ لگ گیا اور وہ جاں بحق ہو گئے۔ جاں بحق ہونے والے مزدروں کی عمریں تقریباً 18 سال اور 35 سال کے قریب ہے۔ جاں بحق ہونے والوں کی شناخت فلک شیر ولد محمد اسلم عمر تقریباً 35 سال سکنہ مکہ ٹاون وہاڑی اور محمد وسیم ولد محمد بشیر عمر تقریباً 18 سال سکنہ 13 ڈبلیو بی وہاڑی کے نام سے ہوئی ہے ۔ریسکیو ذرائع

  • بورے والا : ڈی پی او کا سٹی تھانہ کا اچانک دورہ

    بوریوالا( نمائندہ باغی ٹی وی ) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی احسان اللہ چوہان نے تھانہ سٹی بوریوالا کا سرپرائز وزٹ کیا. اس موقع پر ان کے ہمراہ ڈی ایس پی ٹریفک وسیم اعجاز اور ایس ایچ او سٹی بوریوالا ظہور احمد بھی موجود تھے. ڈی پی او وہاڑی احسان اللہ چوہان نے تھانہ میں صفائی کے انتظامات کو چیک کیااور ایس ایچ او کو صفائی کے انتظامات کو مزید بہتر بنانے کی ہدایات دیں. انہوں نے تھانہ جات کی بلڈنگ، فرنٹ ڈیسک، مالخانہ اور حوالات کو چیک کرنے کے ساتھ ساتھ سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا اور زیر تفتیش مقدمات کی جلد ازجلد میرٹ پر تفتیش کر کے چالان عدالت داخل کروانے کا حکم دیا.

  • وہاڑی : بدنام منشیات فروش سے 14 کلو افیون برآمد

    پنجاب پولیس وہاڑی (نمائندہ باغی ٹی وی) سماج دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ صدر بورے والا کا بدنام منشیات فروش ماں بیٹے کے خلاف کریک ڈاون ساڑھے 14 کلو افیون ساڑھے تین کلو سے زائدچرس برآمد کر کے مقدمات درج کرلیے۔

    تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ صدر رانا نیک محمد نے اپنی ٹیم کے ہمراہ بدنام زمانہ منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاون کرتے ہوئے خاتون ڈیلر خالدہ پروین عرف خالے عباسی سکنہ 299 ای بی کو افیون فروخت کرتے رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے لاکھوں روپے مالیتی ساڑھے 14 کلو افیون وٹک رقم 1730 روپے بر آمد جبکہ اس کے بیٹے مدثر ولد انوربھٹی سکنہ 307 ای بی کو گرفتار کر کے 3600 گرام چرس بر آمد کرکے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لیئے ہیں ملزمان پہلے بھی ریکارڈ یافتہ ہیں ایس ایچ او تھانہ صدر رانا نیک محمد نے بتایا کہ ڈی پی او وہاڑی کے احکامات کی روشنی میں تھانہ صدر کے علاقہ کو جرائم اور منشیات سے پاک کرنا مشن ہے

  • میلسی : جرائم پیشہ گینگ اسلحہ سمیت گرفتار

    میلسی (نمائندہ باغی ٹی وی)

    پولیس تھانہ کرم پور کی کاروائی.. موٹر سائیکل ڈکیت گینگ کے 3ممبران اور 1ریکارڈ یافتہ ٹارگٹ افینڈرگرفتار. مال مسروقہ و اسلحہ برآمد

    تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی احسان اللہ چوہان کی ہدایات پر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں مسلسل جاری ہیں اسی سلسلہ میں ایس ایچ او کرمپور الطاف بھروانہ اور ان کی ٹیم نے کاروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث 3 ملزمان ریکارڈ یافتہ امیر حسین سمیت ملزمان سہیل اور اویس کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے مال مسروقہ 2 موٹر سائیکل, 1 عدد کلاشنکوف،2 عدد پسٹل 30 بور اور 20 ہزار روپے نقدی رقم برآمد کی مزید تفتیش جاری ھے۔ جبکہ 1اور کاروائی کے دوران ریکارڈ یافتہ ٹارگٹ افینڈر مشتاق کو بھی گرفتار کیا گیا. ملزمان کے خلاف مزید قانونی کاروائی جاری ہے