Baaghi TV

Category: رمضان

  • یکم رمضان المبارک 3 اپریل کو ہونے کا امکان

    یکم رمضان المبارک 3 اپریل کو ہونے کا امکان

    اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے یکم رمضان المبارک 3 اپریل کو ہونے کا امکان ظاہر کیا ہے۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق کم رمضان المبارک 3 اپریل بروز اتوار کو ہونے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات نے 29 شعبان بروز ہفتہ 2 اپریل کو چاند نظر آنے کا امکان ظاہر کردیا ہے۔

    مقبوضہ کشمیر:بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں کشمیریوں کا قتل عام جاری:عالمی برادری پرخاموشی طاری

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ رمضان المبارک کا چاند 29 شعبان کو نظر آنے کے واضح امکانات ہے، 2 اپریل کو مطلع صاف و کہیں کہیں بادل چھائے رہنے کا امکان ہے۔

    عرب میڈیا کے مطابق سعودی ماہرفلکیات کا کہنا ہے کہ سعودی عرب میں پہلا روزہ 2 اپریل کو بروز ہفتہ کوہوگا، جبکہ عید الفطر 2 مئی 2022 کو متوقع ہے سعودی ماہرین فلکیات کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ فلکیاتی مطالعے کے مطابق رواں سال ماہ شعبان 29 دن جبکہ رمضان المبارک کا مہینہ 30 دن پرمشتمل ہوگا۔

    اسلاموفوبیا قرارداد منظور ہونے پر بھارت کا شدید ردعمل

    شعبان کی 29 تاریخ یعنی یکم اپریل کی صبح 9 بج کر24 منٹ پرچاند کی پیدائش ہوگی، جبکہ اسی شام کومکہ مکرمہ کے مغربی افق پرہلال کی پیدائش ہوگی جو16 منٹ تک دیکھا جاسکے گا چاند کا دکھائی دینا موسم پرمشروط ہے، مطلع صاف ہونے کی صورت میں چاند نظر آنے کے امکانات ہوں گے۔

    اسی طرح فلکیات کے مطالعے کے مطابق رمضان المبارک 30 دن کا ہوگا، یوں شوال کا چاند یکم مئی کی شام کودکھائی دے گا اور عید الفطر2 مئی بروز پیر کو ہوگی –

    او آئی سی وزراء خارجہ اجلاس،وفود 23 مارچ کی پریڈ میں شریک ہوں گے،طاہر اشرفی

    عریبیہ ویدر کی رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب میں رمضان المبارک 1443 ہجری کے چاند کی پیدائش یکم اپریل کی صبح 3 بج کر 24 منٹ پر ہو گی، یوں اسی روز مغرب کے وقت چاند کی عمر 15 گھنٹے سے زائد ہو چکی ہو گی، اسی باعث یکم اپریل کو ماہ مبارک کا چاند باآسانی نظر آ جائے گا –

    تاہم ان پیشن گوئیوں کی روشنی میں پاکستان میں بھی عید الفطر 2 مئی کو ہونے کا امکان ہے، تاہم حتمی اعلان 29 رمضان المبارک کو مرکزی رویت ہلال کمیٹی کی جانب سے ہی کیا جائے گا۔ .

    ملک بھر میں کورونا سے 4 افراد جاں بحق ،مثبت کیسز کی شرح 1.42 فیصد

  • عدنان صدیقی کو رمضان المبارک کی یاد ستانے لگی

    عدنان صدیقی کو رمضان المبارک کی یاد ستانے لگی

    پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کے سینئیر اور معروف اداکارعدنان صدیقی کو رمضان المبارک کی یاد آنے لگی۔

    باغی ٹی وی : پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے معروف اداکار عدنان صدیقی سوشل میڈیا ویب سائٹس پرخاصے فعال ہیں، اور مختلف معاملات سے متعلق اپنے مداحوں کو آگاہ بھی کرتے ہیں۔


    اداکارنے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپر اپنے مداحوں کو سوال کیا کہ کیا انہیں بھی رمضان کی یاد آرہی ہے؟

    اداکارنے لکھا کہ کیا آپ سب بھی افطارسے پہلے والے جوش و جذبے کو، سحری سے قبل کھانا کھانے سمیت بھوک سے بچنے کے لیے نیند پوری کرنے کے طرزعمل کو یاد کر رہے ہیں؟

    اداکار نے ٹوئٹ کے ساتھ ساتھ ’مسنگ رمضان‘ کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔

  • تمام مسلمان ایک روزہ قضا رکھیں معتکف ایک روز کا اعتکاف کریں     مفتی منیب الرحمن

    تمام مسلمان ایک روزہ قضا رکھیں معتکف ایک روز کا اعتکاف کریں مفتی منیب الرحمن

    کراچی: مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے سابق چیئرمین مفتی منیب الرحمن نے کہا ہے کہ رویت ہلال کمیٹی کے فیصلے پر میں پوری رات روتا رہا ہوں۔

    باغی ٹی وی : مفتی منیب الرحمان نے رویت ہلال کمیٹی پر اعتراض اٹھاتے ہوئے کہا کہ حکومت کو من پسند ، کٹھ پتلی رویت ہلال کمیٹی چاہیے تھی، رویت ہلال کمیٹی مسجد قاسم خان کے مفتی شہاب الدین کا انتظار کر رہی تھی جیسے ہی انہوں نے چاند دیکھے جانے کا اعلان کیا انہوں نے بھی کر دیا، رویت ہلال کمیٹی کے فیصلے پر میں پوری رات روتا رہا ہوں۔

    مفتی منیب نے مزید کہا کہ ہماری میٹنگ میں کسی وزیر کی جرات نہیں تھی کہ وہ بیٹھے ، میں وصیت کرتا ہوں کہ تمام مسلمان ایک روزہ قضا رکھیں ، معتکف بھی روزے کی حالت میں ایک روز کا اعتکاف کریں۔

  • احسن خان کی رمضان ٹرانسمیشن کے دوران نماز پڑھنے کی ویڈیو وائرل

    احسن خان کی رمضان ٹرانسمیشن کے دوران نماز پڑھنے کی ویڈیو وائرل

    پاکستان شوبز انڈسٹری کے نامور اداکار اور میزبان احسن خان کی رمضان ٹرانسمیشن کے دوران نماز پڑھنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

    باغی ٹی وی :اداکار احسن خان گزشتہ کئی برسوں سے رمضان ٹرانسمیشن کی میزبانی کرتے آرہے ہیں اور ان کی میزبانی لوگوں کو پسند بھی آتی ہے اس رمضان المبارک احسن خان پی ٹی وی سے نشر ہونے والی رمضان ٹرانسمیشن ’’رمضان پاکستان‘‘ کی میزبانی کررہے ہیں جس کو مداحوں کی جانب سے کافی پسند کیا جا رہا ہے-
    https://www.instagram.com/p/COuYRPABeTX/
    تاہم حال ہی میں جس چیز نے لوگوں کی توجہ کھینچی وہ احسن خان کی دوران شو نماز کی ادائیگی تھی سوشل میڈیا پر ’’رمضان پاکستان‘‘ کے سیٹ کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں دیگر علما آپس میں کسی موضوع پر بات کررہے ہیں جب کہ احسن خان جائے نماز بچھائے نماز کی ادائیگی میں مصروف ہیں۔

    واضح رہے کہ گزشتہ برس اداکار فہد مصطفیٰ کی بھی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں وہ رمضان المبارک میں جیتو پاکستان شو سے قبل مغرب کی نماز ادا کررہے تھے۔

  • سارہ بلوچ نے رمضان المبارک کے آخری عشرے میں پہلی حمد ریلیز کر دی

    سارہ بلوچ نے رمضان المبارک کے آخری عشرے میں پہلی حمد ریلیز کر دی

    سارہ بلوچ نے رمضان المبارک کے آخری عشرے میں اپنی پہلی حمد ریلیزکردی جسے بہت پسند کیا جارہا ہے۔

    باغی ٹی وی :سارہ بلوچ ماڈل ، اداکارہ ، میزبان اور آر جے بھی ہیں تاہم اب انہوں نے پہلی بارحمد باری تعالیٰ پڑھی ہے سارہ بلوچ نے”میرا چلنا، میرا رکنا، میرا تھکنا، میرا گرنا، میرا اٹھنا، میرا جھکنا، اللہ ہو ہے” کے عنوان سے حمد پڑھی جسے انہوں نے اپنے آفیشل یو ٹیوب چینل سے ریلیز کیا ہے۔

    اس حمد کی خاص بات یہ ہے اس کا میوزک غیرمسلم شیلم زاویر نے تیار کیا ہے جو ذاتی طور پرعیسائی مذہب سے تعلق رکھتے ہیں اوران کے لئے حمد کا میوزک تیار کرنے کا یہ پہلا تجربہ ہے۔

    اس سلسلے میں گفتگو کرتے ہوئے سارہ بلوچ نے کہا کہ اس سے پہلے میں آرٹ کے مختلف شعبوں میں کام کرچکی ہوں، میں نے بہت سے جنگلز بھی کئے ہیں لیکن اب باقاعدہ گلوکاری کا آغازکرتے ہوئے سب سے پہلے حمد پڑھی ہے جسے سب نے بہت پسند کیا ہے

    انہوں نے مزید کہا کہ کورونا کی وجہ سے پوری دنیا ہی پریشانی کا شکار ہے۔ آخری عشرہ میں حمد ریلیز کرنے کا مقصد بھی یہی تھا کہ اللہ تعالیٰ ہم سب پراپنی رحمتیں کرے۔

    سارہ بلوچ کا مزید کہنا تھا کہ مجھے اپنی پہلی کاوش کا رسپانس بہت اچھا ملا ہے جس سے میری حوصلہ افزائی ہوئی ہے۔