Baaghi TV

Category: رمضان

  • Live Traweeh 10th Ramadan Badshahi Masjid Lahore

    Live Traweeh 10th Ramadan Badshahi Masjid Lahore

  • عمران عباس کی آواز میں قصیدہ بردہ شریف‘ریلیز ہوتے ہی مقبول

    عمران عباس کی آواز میں قصیدہ بردہ شریف‘ریلیز ہوتے ہی مقبول

    پاکستان شوبز انڈسٹری کے خوبرو اور معروف اداکار ،میزبان و ماڈل عمران عباس نے خوب صورت کلام ’قصیدہ بردہ شریف‘ کی اپنی ویڈیو ریلیز کردی ہے۔

    باغی ٹی وی : عمران عباس نے قصیدہ بردہ شریف کی ویڈیو اپنے یوٹیوب چینل پر اپ لوڈ کی ہے جسے ان کے ملکی و غیر ملکی مداح خوب پسند کررہے ہیں اور عمران عباس کی خوبصورت آواز پر تعریفی تبصرے کر رہے ہیں-

    اس ویڈیو کو ترکی کے خوب صورت مقامات پر فلمایا گیا ہے جبکہ اس کی ڈائریکشن خود عمران عباس نے دی ہے۔

    فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر عمران عباس نے ایک پوسٹ شیئر کی ہے جس میں انہوں نے قصیدہ بردہ شریف کی نئی ویڈیو کے بارے میں بتائا کہ میرےیو ٹیوب چینل کے اجراء کے ساتھ میری پہلی ہدایتکاری ویڈیو۔ قصیدہ بردہ شریف پریمیئردیکھیں ، لائک اور سبسکرائب کریں۔ آپ کی مزید محبت اور تعاون کی امید ہے۔

    یہ کس اداکار کے بچپن کی تصویر ہے؟

    عمران عباس رواں برس ترکی سے رمضان ٹرانسمیشن کی میزبانی کریں گے

  • صدقہ فطرہ،فدیہ صوم اور کفارہ صوم کے نصاب کا اعلان از مفتی منیب الرحمن

    صدقہ فطرہ،فدیہ صوم اور کفارہ صوم کے نصاب کا اعلان از مفتی منیب الرحمن

    مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان کے سابق چیئرمین مفتی منیب الرحمٰن نے فطرہ، فدیہ اور کفارہ صوم کا اعلان کردیا۔

    باغی ٹی وی :اس حوالے سے جاری ایک اعلامیے کے مطابق مفتی منیب الرحمٰن نے بتایا کہ رواں سال صدقہ، فطر اور فدیے کی کم از کم مقدار 140 روپے فی کس ہے ساتھ ہی اعلامیے میں بتایا گیا کہ اہل ثروت اپنی مالی حیثیت کے مطابق فطرہ و فدیہ ادا کریں-

    اسی طرح جو مسلمان ‘گندم کے آٹے’، ‘جو’، ‘کھجور’، ‘کشمش’ کے حساب سے فطرہ ادا کرنا چاہتے ہیں ان کے لیے نصاب کچھ اس طرح ہے۔

    دو کلو گندم کے آٹے کے حساب سے 140 روپے فی کس ،چارکلو جو کے حساب سے 320 روپے فی کس، چارکلو کھجور کے حساب سے 960 روپے فی کس، چار کلو کشمش کے حساب سے 1920 روپے فی کس کا نصاب ہے۔

    بیان کے مطابق آٹے کے حساب سے ایک روزے کا فدیہ 140 روپے جبکہ 30 روزوں کا 4 ہزار200 روپے رکھا گیا ہے۔

    اس کے علاوہ جو کے حساب سے ایک روزے کا فدیہ 320 جبکہ 30 کا 9 ہزار 600 روپے، کجھور کے حساب سے ایک روزے کا فدیہ 960 روپے اور 30 روزوں کا فدیہ 28 ہزار 800 روپے رکھا گیا ہے جبکہ کشمش کے حساب سے ایک روزے کا فدیہ 1920 روپے جبکہ 30 روزوں کا 57600 روپے ہے۔

    بیان کے مطابق کفارہ برائے قسم آٹے کے حساب سے 1400 روپے ، جو کے حساب سے 3200 ، کھجور کے حساب سے 9600 اور کشمش کے حساب سے 19200 رکھا گیا ہے-

    جبکہ بیان کے مطابق کفارہ برائے صوم برائے 60 مساکین کے لیے آٹے کے حساب سے 8 ہزار 400 روپے،جو کے حساب سے 19 ہزار 200 روپے ،کھجور کے حساب سے 57 ہزار 600 روپے، کشمش کے حساب سے ایک لاکھ 15 ہزار 200 روپے رکھا گیا ہے-

    علاوہ ازیں مفتی منیب الرحمٰن کا کہنا تھا کہ گندم کے حساب سے یہ فطرہ، فدیہ اور کفارات کی کم از کم رقم ہے، یہاں تمام اجناس کا حوالہ اس لیے دیا گیا ہے تا کہ جن حضرات کو اللہ تعالیٰ نے رزق میں کشادگی عطا کی ہے اور وافر دولت سے نوازا ہے ان پر نعمت مال کا تشکر لازم ہے اور وہ اپنی مالی حیثیت کو پیش نظر رکھتے ہوئے آٹے، جو، کھجور، کشمش کے حساب سے فطرہ، فدیہ اور کفارات ادا کریں۔

    انہوں نے قران پاک کی سورۃ البقرہ کی آیت کا بھی حوالہ دیا کہ اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے کہ اور جو کوئی خوش دلی سے زیادہ دے تو یہ اس کے لئے بہتر ہے (البقرہ-184)

    واضح رہے کہ صدقہ فطر عید کی نماز سے قبل ادا کرنا ضروری ہے جبکہ گھر کے سربراہ کو اپنے پیاروں یعنی بیوی اور بچوں وغیرہ کا فطرانہ بھی ادا کرنا ہوگا۔

  • عاطف اسلم کا ’سلامِ عاجزانہ‘ ریلیز ہوتے ہی مقبول

    عاطف اسلم کا ’سلامِ عاجزانہ‘ ریلیز ہوتے ہی مقبول

    معروف گلوکارعاطف اسلم نے رمضان المبارک کی مناسبت سے درود و سلام ’سلامِ عاجزانہ‘ پیش کردیا جو ریلیز ہوتے ہی مداحوں میں مقبول ہوگیا۔

    باغی ٹی وی :عاطف اسلم نے 14 اپریل کو انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے بتایا تھا کہ وہ اس ماہ مقدس میں اپنی نئی پیشکش ’’سلامِ عاجزانہ‘‘ پیش کریں گے 16 اپریل کو انہوں نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ پر ہی بتایا کہ انہوں نے ’سلامِ عاجزانہ‘ ریلیز کردیا ہے۔ اور اس کے ساتھ ہی انہوں نے دعا کی کہ ’’یہ سلامِ عاجزانہ ہو قبول۔‘‘

    ویڈیو میں عاطف اسلم کے ساتھ علی پرویز مہدی، نعمان جاوید، احسن پرویز مہدی اور کمیل جعفری درود و سلام پڑھتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ تمام گلوکاروں کی آواز میں یہ خوبصورت درود و سلام ریلیز ہوتے ہی مقبول ہوگیا۔

    اس کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ محض دو روز قبل یوٹیوب پر ریلیز ہوئی اس ویڈیو کو 14 لاکھ تین ہزار سے زائد لوگ دیکھ چکے ہیں-

    واضح رہے کہ اس سے قبل عاطف اسلم اپنی سُریلی آواز میں اذان، تاجدارِ حرم اور اسماءالحسنیٰ ریلیز کرچکے ہیں۔

    عاطف اسلم جلد اپنی نئی پیشکش ’سلامِ عاجزانہ‘ ریلیز کریں گے