Baaghi TV

Category: ٹوبہ ٹیک سنگھ

  • گوجرہ: فارمیسی پر ڈکیتی کی کوشش، سیکیورٹی گارڈ فائرنگ سے جاں بحق

    گوجرہ: فارمیسی پر ڈکیتی کی کوشش، سیکیورٹی گارڈ فائرنگ سے جاں بحق

    گوجرہ (باغی ٹی وی،نامہ نگارعبدالرحمن جٹ) چک نمبر 154 گ ب ڈھوٹیاں کے رہائشی میاں منظور الحق کی مونگی روڈ پر واقع تاج فارمیسی پر ڈکیتی کی کوشش کے دوران سیکیورٹی گارڈ امام بخش کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا۔

    واقعہ اس وقت پیش آیا جب تین نامعلوم موٹر سائیکل سوار ڈاکو فارمیسی پر پہنچے اور گارڈ سے گن چھیننے کی کوشش کی۔ مزاحمت پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کر دی، جس سے گارڈ شدید زخمی ہو گیا۔ امام بخش کو فوری طور پر تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کیا جا رہا تھا، لیکن وہ راستے میں دم توڑ گیا۔

    پولیس نے موقع پر پہنچ کر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے، جبکہ ملزمان تاحال فرار ہیں۔ تھانہ سٹی پولیس مزید کارروائی میں مصروف ہے۔

  • گوجرہ: مبینہ پولیس مقابلہ، ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار، دوسرا فرار

    گوجرہ: مبینہ پولیس مقابلہ، ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار، دوسرا فرار

    گوجرہ(باغی ٹی وی ،نامہ نگارعبدالرحمن جٹ) مبینہ پولیس مقابلہ، ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار، دوسرا فرار

    گوجرہ کے علاقے تھانہ سٹی کی حدود میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار جبکہ دوسرا فرار ہو گیا۔ واقعہ نواحی چک 370 ج ب کے لنک روڈ پر پیش آیا، جہاں پولیس نے دو مشکوک موٹر سائیکل سواروں کو رکنے کا اشارہ کیا۔ ملزمان نے فرار کی کوشش کرتے ہوئے پولیس پر فائرنگ کر دی۔

    پولیس کے تعاقب پر ملزمان نے انی پلی کے قریب جھاڑیوں کی آڑ میں دوبارہ فائرنگ کی۔ جوابی کارروائی میں ایک ملزم اپنے ہی ساتھی کی گولی لگنے سے زخمی ہو گیا، جسے گرفتار کر کے گورنمنٹ آئی کام جنرل اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

    زخمی ملزم کی شناخت اسد ولد عبد الستار سکنہ ساہیوال کے طور پر ہوئی ہے، جبکہ فرار ہونے والے ساتھی کا نام ثاقب ولد بوٹا مسیح سکنہ 318 ج بتایا گیا ہے۔

    ایس ایچ او تھانہ سٹی گوجرہ پولیس نفری کے ہمراہ فرار ملزم کی تلاش میں مصروف ہیں، جبکہ مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔

  • گوجرہ: اتائی ڈاکٹر کے ایکسپائر انجیکشن سے نوجوان جاں بحق

    گوجرہ: اتائی ڈاکٹر کے ایکسپائر انجیکشن سے نوجوان جاں بحق

    گوجرہ(باغی ٹی وی،نامہ نگارعبدالرحمن جٹ )اتائی ڈاکٹر کے ایکسپائر انجیکشن سے نوجوان جاں بحق

    گوجرہ کے نواحی گاؤں چک نمبر 95 ج ب میں اتائی ڈاکٹر جاوید کے ہاتھوں ایکسپائر انجیکشن لگنے سے اختر علی ولد اسماعیل جان کی بازی ہار گیا۔ نوجوان سر درد کی شکایت پر اتائی کے پاس گیا تھا، جہاں انجیکشن لگانے کے بعد اس کی حالت غیر ہوگئی اور ہسپتال لے جاتے ہوئے راستے میں دم توڑ گیا۔

    اتائی جاوید نے اپنے گھر میں کلینک قائم کر رکھا تھا، جہاں انگریزی ادویات اور ایکسپائر میڈیسن کا استعمال کیا جاتا تھا۔ اہل علاقہ نے ڈی سی ٹوبہ سے فوری کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے عطائی کو سخت سزا دینے کی اپیل کی ہے۔

    مقامی پولیس موقع پر موجود ہے اور قانونی کارروائی جاری ہے۔

  • گوجرہ: ٹریکٹر ڈرائیور گنا لوڈ ٹرالی کے حادثے میں جاں بحق

    گوجرہ: ٹریکٹر ڈرائیور گنا لوڈ ٹرالی کے حادثے میں جاں بحق

    گوجرہ(باغی ٹی وی،نامہ نگارعبدالرحمن جٹ) ٹریکٹر ڈرائیور گنا لوڈ ٹرالی کے حادثے میں جاں بحق

    تفصیل کے مطابق چک نمبر 46 گ ب سمندری کے رہائشی سلطان مسیح، جو گنا لوڈ کرکے کمالیہ شوگر مل کی طرف جا رہے تھے، افسوسناک حادثے کا شکار ہو گئے۔ سمندری روڈ پر چک نمبر 367 ج ب سٹاپ کے قریب پیچھے سے آنے والے مزدا نمبر 1563 FDS کے نامعلوم ڈرائیور نے ٹرالی کو ٹکر ماری، جس کے باعث ٹریکٹر ٹرالی بے قابو ہو کر 10 فٹ گہرائی میں جا گری۔

    حادثے میں سلطان مسیح ٹریکٹر ٹرالی کے نیچے دب گئے۔ ریسکیو 1122 اور مقامی لوگوں نے کافی کوششوں کے بعد انہیں نکالا اور فوری طور پر گورنمنٹ آئی کام جنرل ہسپتال گوجرہ منتقل کیا۔ تاہم سلطان مسیح راستے میں ہی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گئے۔

    حادثے کے بعد مقامی پولیس نے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے، جبکہ نامعلوم مزدا ڈرائیور کی تلاش جاری

  • گوجرہ: نہر سے تیرتی ہوئی نامعلوم شخص کی لاش برآمد

    گوجرہ: نہر سے تیرتی ہوئی نامعلوم شخص کی لاش برآمد

    گوجرہ(باغی ٹی وی،نامہ نگار عبدالرحمن جٹ) نہر سے تیرتی ہوئی نامعلوم شخص کی لاش برآمد

    تفصیل کے مطابق تھانہ صدر گوجرہ کے نواحی علاقے چک نمبر 283 ج ب کے قریب نہر جھنگ برانچ سے ایک مسخ شدہ لاش برآمد ہوئی۔ یہ نہر فیصل آباد سے ٹوبہ ٹیک سنگھ کی طرف جاتی ہے۔ لاش نہر کے کنارے آ کر رک گئی، جس کی اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس موقع پر پہنچ گئی۔

    ریسکیو 1122 کی مدد سے لاش کو نہر سے نکال کر بیگ میں ڈال کر ضروری کارروائی کے لیے ٹی ایچ کیو ہسپتال گوجرہ منتقل کر دیا گیا۔ پولیس نے لاش کے ورثاء کی تلاش شروع کر دی ہے۔ مزید تحقیقات جاری ہیں۔

  • گوجرہ:جانوروں کو گل گھوٹو سے بچاؤ کیلئے  ویکسینیشن مہم جاری ہے

    گوجرہ:جانوروں کو گل گھوٹو سے بچاؤ کیلئے ویکسینیشن مہم جاری ہے

    گوجرہ(باغی ٹی وی ،نامہ نگارعبدالرحمن جٹ سے) محکمہ لائیو اسٹاک کی جانوروں میں گل کھوٹو کی بیماریوں سے بچاؤ کے لیے ویکسینیشن مہم جاری

    ڈسٹرکٹ ٹوبہ ٹیک سنگھ کے دیہی علاقوں میں جانوروں کو گل کھوٹو سمیت مختلف بیماریوں سے محفوظ رکھنے کے لیے محکمہ لائیو اسٹاک کی جانب سے حفاظتی ویکسینیشن مہم تیزی سے جاری ہے۔ اس سلسلے میں چک نمبر 329 ج ب چھوٹا رسالہ میں ویکسینیشن کا عمل مکمل کر لیا گیا۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو اسٹاک اعجاز میانہ اور ڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹر عاطف طفیل کی خصوصی ہدایات پر عمل درآمد کیا گیا، جبکہ پورے عمل کی نگرانی سینئر صحافی اور نائب صدر پریس کلب ٹوبہ ٹیک سنگھ محمد آصف حسین رانا نے کی۔

    ویکسینیشن کے دوران ندیم مشتاق اے وی ایس نے گھر گھر جا کر جانوروں کو حفاظتی ٹیکے لگائے، یہ خدمت بالکل مفت فراہم کی گئی جسے کسانوں نے بے حد سراہا اور محکمہ لائیو اسٹاک کا شکریہ ادا کیا۔ محمد آصف حسین رانا نے اس موقع پر بات کرتے ہوئے کہا کہ جانوروں کی صحت اور حفاظت کسانوں کی معیشت کے لیے نہایت اہم ہے، اور محکمہ لائیو اسٹاک کا یہ اقدام قابل ستائش ہے۔

    انہوں نے کہا کہ دیہی علاقوں میں اس طرح کے اقدامات سے نہ صرف بیماریوں کا خاتمہ ممکن ہے بلکہ زراعت اور مویشی پالنے کے شعبے کو بھی استحکام ملے گا۔ علاقائی کسانوں نے اس مہم کی کامیابی پر محکمہ لائیو اسٹاک کی ٹیم کی محنت کو سراہا اور کہا کہ اس طرح کے اقدامات جانوروں کی حفاظت کے ساتھ ساتھ مویشی پالنے کے شعبے کی ترقی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

  • گوجرہ: تھانہ پیر محل پولیس نے گمشدہ بچہ والدین کے حوالے کر دیا

    گوجرہ: تھانہ پیر محل پولیس نے گمشدہ بچہ والدین کے حوالے کر دیا

    گوجرہ (باغی ٹی وی،نامہ نگارعبدالرحمن جٹ) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ٹوبہ ٹیک سنگھ عبادت نثار کی قیادت میں پولیس عوام کی خدمت اور تحفظ کے لیے سرگرم ہے۔ تھانہ پیر محل کے علاقے سے گم ہونے والے 5 سالہ بچے، اضہان ولد محمد وقاص، کو چوکی انچارج پیر محل عمران غفور ASI اور ان کی ٹیم نے تلاش کرکے والدین کے سپرد کر دیا۔

    والدین کے لیے یہ لمحہ انتہائی خوشی کا باعث بنا، جبکہ پولیس کی بروقت کارروائی کو سراہا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ بچوں کی حفاظت والدین کی اولین ذمہ داری ہے، اور ان کی نگرانی میں کسی قسم کی غفلت سنگین نتائج کا باعث بن سکتی ہے۔

    پولیس نے والدین سے اپیل کی ہے کہ بچوں کی حفاظت کو یقینی بنائیں کیونکہ بچے ہمارا مستقبل ہیں اور ان کی سلامتی ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔

  • گوجرہ: مسجد علی المرتضیٰ کا سنگ بنیادرکھنے کی تقریب ہوئی

    گوجرہ: مسجد علی المرتضیٰ کا سنگ بنیادرکھنے کی تقریب ہوئی

    گوجرہ (باغی ٹی وی نامہ نگار عبد الرحمن جٹ) مرکزی جمعیت اہلحدیث تحصیل گوجرہ کے سرپرست اعلیٰ مولانا عبدالقادر عثمان، امیر حافظ محمد اسلم جٹ، ناظم اعلیٰ میاں محمد افضل اور اہلحدیث یوتھ فورس تحصیل گوجرہ کے صدر حافظ عمران شاکر نے کہا ہے کہ مسجدیں تعمیر کرنا ایک بڑی سعادت ہے اور اللہ تعالیٰ کی رضا کے لیے مساجد کی تعمیر میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہیے۔ انہوں نے یہ بات چک نمبر 349 ج ب میں نئی مسجد علی المرتضیٰ ؓ کے سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

    مقررین نے کہا کہ مساجد کی تعمیر کے ذریعے اللہ کے گھروں کو آباد کرنا بہت بڑا اجر ہے۔ تمام مخیر حضرات سے اپیل کی کہ وہ اس نیک کام میں حصہ لیں تاکہ مسجد کی تعمیر مکمل ہو سکے۔ اس موقع پر قاری محمد ذکریا، قاری محمد افضل، محمد سعید، محمد شفیق، مولانا عدنان افضل، مولانا کاشف سعید، مولانا ارشد ظہیر، اور چوہدری غلام رسول گجر بھی موجود تھے۔

    مقررین نے مزید کہا کہ جب انسان خلوص اور سچائی کے ساتھ، نیکی کی بنیاد پر کوئی کام کرتا ہے تو اللہ تعالیٰ اس میں برکت ڈال دیتے ہیں اور اس کے کام میں مدد کرتے ہیں۔ اخلاص کے ساتھ کیے گئے کام دیر پا معاشرتی اثرات رکھتے ہیں اور یہی کام حقیقی طور پر کامیاب ہوتے ہیں۔

  • گوجرہ: صحت مند معاشرہ خوشحال پنجاب کے تحت تین روزہ ہیلتھ کیمپ کا آغاز

    گوجرہ: صحت مند معاشرہ خوشحال پنجاب کے تحت تین روزہ ہیلتھ کیمپ کا آغاز

    گوجرہ (باغی ٹی وی،نامہ نگارعبدالرحمن جٹ) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن "صحت مند معاشرہ، خوشحال پنجاب” کے تحت معیاری طبی سہولیات کی فراہمی جاری ہے۔ تحصیل ہیڈکوارٹر گوجرہ میں تین روزہ سکریننگ ہیلتھ کیمپ کا آغاز کر دیا گیا ہے، جس کا مقصد شہریوں کو بنیادی طبی سہولیات اور صحت سے متعلق آگاہی فراہم کرنا ہے۔

    اسسٹنٹ کمشنر گوجرہ کامران اشرف نے کیمپ کا دورہ کرتے ہوئے انتظامات کا جائزہ لیا اور مریضوں سے سہولیات کے بارے میں استفسار کیا۔ اس موقع پر ایم ایس ڈاکٹر وسیم، ڈاکٹر شہزاد بخاری، نرسز، اور پیرامیڈیکل اسٹاف موجود تھے۔

    ایم ایس ڈاکٹر وسیم نے عوام سے اپیل کی کہ وہ اپنی صحت کے معائنے کے لیے کیمپ کا حصہ بنیں۔ کیمپ میں 9 بنیادی صحت خدمات، بشمول کلینیکل معائنہ، ہیمٹولوجیکل سکریننگ، پھیپھڑوں کی صحت، حاملہ خواتین کی ویکسی نیشن، اور بچوں کی صحت سے متعلق رہنمائی فراہم کی جا رہی ہے۔

    یہ کیمپ 22 نومبر تک جاری رہے گا، جس کا مقصد عوام کو صحت مند طرزِ زندگی اپنانے کی ترغیب دینا اور بنیادی بیماریوں کی بروقت تشخیص کو یقینی بنانا ہے۔

  • گوجرہ: بار ایسوسی ایشن کی سالانہ تقریب، ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ مہمان خصوصی

    گوجرہ: بار ایسوسی ایشن کی سالانہ تقریب، ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ مہمان خصوصی

    گوجرہ (باغی ٹی وی، نامہ نگار عبدالرحمن جٹ) بار ایسوسی ایشن گوجرہ کی سالانہ تقریب مقامی میرج ہال میں منعقد ہوئی۔ تقریب کے مہمان خصوصی ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ عبادت نثار تھے، جبکہ صدارت صدر بار چوہدری اعجاز اختر کہوجہ ایڈووکیٹ نے کی۔ نقابت کے فرائض جنرل سیکرٹری اسد بشیر ایڈووکیٹ اور سابق صدر بار ایسوسی ایشن گوجرہ شیخ محمد جاوید ایڈووکیٹ نے انجام دیے۔ تقریب میں ڈویژن بھر سے وکلاء کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

    تقریب کے دوران مہمان خصوصی ڈی پی او عبادت نثار نے اپنے خطاب میں بار اور پولیس کے درمیان ہم آہنگی کو معاشرتی مسائل کے حل کے لیے اہم قرار دیا اور گوجرہ بار کے عہدیداران و ممبران کی پولیس کے ساتھ تعاون کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ انہیں فخر ہے کہ گوجرہ بار نے ہمیشہ مثبت سوچ کو فروغ دیا ہے۔

    اس موقع پر سابق اسسٹنٹ کمشنر گوجرہ نعمان علی ڈوگر کو بار ایسوسی ایشن کے ساتھ بہترین تعاون پر اعزازی سوینئر بھی دیا گیا۔ تقریب میں ایم پی ایز چوہدری اسد زمان چیمہ اور چوہدری احسن احسان نے بھی شرکت کی۔ تقریب کے اختتام پر شرکاء کے اعزاز میں ظہرانہ پیش کیا گیا۔