Baaghi TV

Category: ٹوبہ ٹیک سنگھ

  • گوجرہ : یوم دفاع کے موقع پر  ایک پر وقار تقریب کا اہتمام کیا گیا

    گوجرہ : یوم دفاع کے موقع پر ایک پر وقار تقریب کا اہتمام کیا گیا

    گوجرہ (نامہ نگار باغی ٹی وی عبدالرحمن جٹ) 6 ستمبر کو پورے پاکستان میں منائے جانے والے یوم دفاع کے موقع پر گوجرہ میں ایک پر وقار تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ اس تقریب کا مقصد 1965 کی جنگ میں شہداء کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرنا تھا۔

    میونسپل کمیٹی گوجرہ میں منعقدہ اس تقریب کی سربراہی اسسٹنٹ کمشنر نعمان علی ڈوگر اور چیف آفیسر اشتیاق احمد گوندل نے کی۔ تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک اور نعت خوانی سے ہوا۔

    خطاب کرتے ہوئے میونسپل آفیسر آئی شاہ رخ طارق نے کہا کہ 6 ستمبر 1965 کی جنگ میں پاکستانی افواج نے دکھائی جانے والی بہادری اور قربانیاں ہمیں ہمیشہ یاد رکھنی چاہئیں۔ اس دن بھارت نے پاکستان پر حملہ کیا تھا اور دونوں ممالک کے درمیان جنگ چھڑ گئی تھی۔ پاکستانی افواج نے دشمن کو کچل کر شکست دی تھی۔

    تقریب میں میونسپل کمیٹی کے افسران، سٹاف اور علاقہ کے لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ آخر میں شہداء کے لیے دعا کی گئی اور ایک ریلی نکالی گئی۔ ریلی کے شرکا نے پاکستانی افواج کے حق میں نعرے بازی کی۔

  • گوجرہ: وزیراعظم کی چوہدری خالد جاوید واڑائچ سے اہم ملاقات

    گوجرہ: وزیراعظم کی چوہدری خالد جاوید واڑائچ سے اہم ملاقات

    گوجرہ (باغی ٹی وی،نامہ نگارعبدالرحمن جٹ سے) گوجرہ کے سابق ایم این اے اور سابق وفاقی پارلیمانی سیکرٹری پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ، چوہدری خالد جاوید واڑیچ نے ماڈل ٹاؤن لاہور میں وزیراعظم پاکستان، میاں محمد شہباز شریف سے اہم ملاقات کی۔ اس ملاقات میں ملکی سیاسی، علاقائی اور انتظامی مسائل پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

    وزیراعظم شہباز شریف نے چوہدری خالد جاوید واڑیچ کی سیاسی خدمات کو سراہا اور کہا کہ ان کی فیملی کا ملکی سیاست میں اہم کردار ہے۔ وزیراعظم نے چوہدری خالد جاوید واڑیچ اور سابق ڈسٹرکٹ چیئر پرسن ٹوبہ ٹیک سنگھ، محترمہ فوزیہ خالد واڑیچ کی سیاسی خدمات پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ممکنہ تعاون کی یقین دہانی کروائی۔

    سابق ایم این اے چوہدری خالد جاوید واڑیچ نے وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف کا شکریہ ادا کیا اور ان کی مدد و تعاون پر اطمینان کا اظہار کیا۔

  • گوجرہ : تاجراورعوام ہوشرباء بجلی کےبلوں اور ناجائزٹیکسوں کے خلاف سراپا احتجاج

    گوجرہ : تاجراورعوام ہوشرباء بجلی کےبلوں اور ناجائزٹیکسوں کے خلاف سراپا احتجاج

    گوجرہ (باغی ٹی وی،نامہ نگارعبدالرحمن جٹ سے): ناجائز اور ظالمانہ بجلی کے بلوں نے عوام کا جینا حرام کر دیا ہے۔ اس کے خلاف گوجرہ میں تاجر تنظیموں اور جمعیت اسلامی کے زیر اہتمام چوک ملکانوالہ میں ایک بڑا احتجاجی مظاہرہ ہوا۔

    مظاہرین نے نعرے بازی کرتے ہوئے حکومت کے خلاف شدید ناراضی کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ نالائق حکمرانوں نے ملک کو آئی ایم ایف کا غلام بنا دیا ہے اور عوام کو مہنگائی کی آگ میں جھلس رہے ہیں۔

    ڈاکٹر عطاء اللہ حمید، ڈاکٹر ناصر چوہدری اور دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بجلی کے بلوں میں اضافے سے عوام کی جیبیں خالی ہو رہی ہیں۔ حکومت کو چاہیے کہ عوام کے مفادات کا خیال رکھے اور بجلی کے بلوں میں کمی کرے۔

    صرافہ ایسوسی ایشن کے صدر، حاجی اشرف محسن نے کہا کہ "حکومت بجلی کے معاہدوں کو خفیہ رکھ کر عوام کو دھوکہ دے رہی ہے۔ ان معاہدوں کو عوام کے سامنے لایا جائے تاکہ یہ بات واضح ہو کہ عوام کا پیسہ کہاں جا رہا ہے۔”

    گوجرہ میں تاجروں نے احتجاج کے طور پر اپنی دکانیں بند رکھیں اور مکمل ہڑتال کی۔

  • گوجرہ :جنرل ہسپتال میں دو نومولود بچوں کی موت، ڈاکٹروں پرغفلت کا الزام

    گوجرہ :جنرل ہسپتال میں دو نومولود بچوں کی موت، ڈاکٹروں پرغفلت کا الزام

    گوجرہ (باغی ٹی وی ،نامہ نگارعبدالرحمن جٹ)جنرل ہسپتال میں دو نومولود بچوں کی موت، ڈاکٹروں کی غفلت کا الزام

    تفصیل کے مطابق گوجرہ جنرل ہسپتال میں دو مختلف واقعات میں دو نومولود بچوں کی موت ہو گئی ہے۔ متاثرہ خاندانوں نے ڈاکٹروں کی غفلت کا الزام لگاتے ہوئے کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

    بتایا گیا ہے کہ محمد اکرام ولد غلام قادر اور شہزاد اختر ولد محمد علی کے ہاں پیدا ہونے والے بچے علاج کے دوران دم توڑ گئے۔ دونوں خاندانوں کا موقف ہے کہ ڈاکٹروں کی لاپرواہی کی وجہ سے ان کے بچے جان سے گئے ہیں۔

    اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ نے فوری نوٹس لیتے ہوئے ایک انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔ کمیٹی کو 24 گھنٹوں کے اندر اپنی رپورٹ پیش کرنی ہے۔ مقامی پولیس بھی معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔

  • گوجرہ میں دو افراد قتل، ملزمان فرار

    گوجرہ میں دو افراد قتل، ملزمان فرار

    گوجرہ (نامہ نگار باغی ٹی وی عبدالرحمن جٹ): گوجرہ میں پیش آنے والے دو علیحدہ واقعات میں دو افراد کو قتل کر دیا گیا ہے۔ دونوں واقعات میں ملزمان موقع سے فرار ہو گئے۔

    پہلے واقعے میں چک نمبر 154/GB ڈھوٹیاں کا رہائشی 42 سالہ کبیر انور رات کے وقت اپنے گھر کے باہر سویا ہوا تھا کہ نامعلوم شخص نے اس پر تیز دھار آلے سے حملہ کر دیا اور اسے قتل کر دیا۔

    دوسرے واقعے میں، محلہ شریف پورہ کا رہائشی محمد اخلاق اپنے دوست کی دکان پر موجود تھا جب ماجد عرف بلوانڈے لینے دکان پر آیا اور انڈوں کے ریٹ پر بحث ہو گئی جو جھگڑے میں بدل گئی۔ اس دوران چک نمبر 366/JB کا رہائشی افضل اور علی رضا بھی موقع پر آئے اور انہوں نے محمد اخلاق اور شہباز پر چھریوں سے حملہ کر دیا۔ محمد اخلاق زخموں کی تاب نہ لا سکا اور موقع پر ہی دم توڑ گیا جبکہ شہباز کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

    دونوں واقعات کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر قانونی کارروائی شروع کر دی اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

  • گوجرہ میں یوم آزادی کاجشن جوش و خروش سےمنیایاگیا

    گوجرہ میں یوم آزادی کاجشن جوش و خروش سےمنیایاگیا

    گوجرہ (باغی ٹی وی نامہ نگار عبدالرحمن جث): گوجرہ میں یوم آزادی کو جوش و خروش سے منایا گیا۔ مختلف مقامات پر ملی جذبے سے لبریز تقاریب کا انعقاد کیا گیا۔

    میونسپل کمیٹی گوجرہ میں منعقدہ ایک بڑی تقریب میں سابق ممبر قومی اسمبلی چوہدری خالد جاوید وڑائچ مہمان خصوصی تھے جبکہ اسسٹنٹ کمشنر نعمان علی ڈوگر نے صدارت کی۔ تقریب میں ڈی ایس پی گوجرہ، چیف آفیسر، سینئر صحافی، سیاسی و سماجی شخصیات اور تاجر برادری کے نمائندے بھی شامل تھے۔

    تقریب میں قومی پرچم کشائی کی گئی اور پولیس کے چاک و چوبند دستے نے سلامی پیش کی۔ آزادی کیک کاٹا گیا اور مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم اپنے شہداء کی قربانیوں کو کبھی نہیں بھول سکتے۔ ہمیں اس آزادی کی نعمت کی قدر کرنی چاہیے اور اس وطن کے دفاع کو مضبوط بنانا ہے۔

  • گوجرہ :یوم شہدائے پولیس جوش و جذبے سے منایا گیا

    گوجرہ :یوم شہدائے پولیس جوش و جذبے سے منایا گیا

    گوجرہ ،باغی ٹی وی (نامہ نگارعبدالرحمن جٹ سے )یوم شہدائے پولیس جوش و جذبے سے منایا گیا

    تفصیل کے مطابق گوجرہ میں ہر سال کی طرح اس سال بھی یوم شہدائے پولیس بڑی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا۔ شہر کے مرکزی مقام کلمہ چوک پر شمعیں روشن کرکے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔

    اس موقع پر ڈی ایس پی گوجرہ اختر علی وینس نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہداء پولیس نے اپنی جانوں کا نذرانہ دے کر ملک و ملت کی خدمت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہداء کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی اور انہیں خراج تحسین پیش کیا جائے گا۔

    اس موقع پر ایس ایچ او تھانہ صدر گوجرہ انسپکٹر چوہدری حاکم علی، انجمن تاجران گوجرہ، امن کمیٹی کے ممبران، علماء کرام، میڈیا نمائندے اور سول سوسائٹی کے لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

    آخر میں پیر سید اسرار البہار شاہ نے شہداء کی مغفرت کے لیے خصوصی دعا کی اور کہا کہ شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔

    آخر میں پیر سید اسرار البہار شاہ نے شہداء کی قربانیوں پر روشنی ڈالی اور ان کی مغفرت کے لیے دعا کی۔

  • گوجرہ:نامعلوم افراد کی فائرنگ سے زمیندار جاں بحق

    گوجرہ:نامعلوم افراد کی فائرنگ سے زمیندار جاں بحق

    گوجرہ، باغی ٹی وی(نامہ نگار عبدالرحمن جٹ)نامعلوم افراد نے کھیتو ں کو پانی لگا کر واپس آتے ہو ئے زمیندار کو فائرنگ کر کے موت کے گھاٹ اتاردیا۔ملزمان موقع سے فرارہو گئے۔نعش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی گئی۔مقدمہ درج کر لیاگیا۔

    معلوم ہواہے کہ چک نمبر332ج ب کاعمر حیات اپنے کھیتوں کو پانی لگا کرموٹر سائیکل پر سوار واپس گھر آرہاتھاکہ راستہ میں نامعلوم افراد نے اس پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجہ میں وہ شدید زخمی ہو گیااور زخموں کی تاب نہ لاتے ہو ئے موقع پر ہی جاں بحق ہو گیاملزمان موقع سے فرارہو نے میں کامیاب ہو گئے۔

    اطلاع ملنے پر تھانہ نواں لاہور پولیس نے مقتول کی نعش اپنی تحویل میں لے کر رورل ہیلتھ سنٹرنواں لاہو رمنتقل کیااور ضروری کارروائی کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کر دی اور نامعلوم افرادکے خلاف مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلا ش شروع کر دی ہے۔

  • گوجرہ:مبینہ پولیس مقابلہ،زیرحراست 2 ملزمان ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک

    گوجرہ:مبینہ پولیس مقابلہ،زیرحراست 2 ملزمان ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک

    گوجرہ،باغی ٹی وی (نامہ نگار عبدالرحمن جٹ سے)گوجرہ میں مبینہ پولیس مقابلہ،زیرحراست دو ملزمان ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہو گئے۔پولیس زیرحراست ملزمان کو برآمد گی کیلئے لے جارہی تھی۔آتشیں اسلحہ سے مسلح موٹر سائیکل سواروں نے زیرحراست ملزمان کوچھڑانے کی کوشش کرتے ہو ئے اندھا دھند فائرنگ کر دی۔حملہ آوروں کی فائرنگ سے زیرحراست ملزمان ہلاک ہو گئے۔

    معلوم ہواہے کہ تھانہ صدر پولیس گوجرہ زیرحراست ملزمان عالم شیراور فیاض سکنہ تحصیل دیپالپورضلع اوکاڑہ کو برآمدگی کیلئے لے کر جا رہی تھی کہ سمندری روڈ کے چک نمبر367ج ب جلیانوالہ قبرستان کے قریب دوموٹر سائیکلوں پر سوارچار مسلح ملزمان آگئے اورآتے ہی اندھادھند فائرنگ شروع کر دی اورزیرحراست ملزمان کو چھڑوانے کی کوشش کی، حملہ آور ملزمان کی فائرنگ سے زیرحراست ملزمان شدید زخمی ہو گئے جو موقع پر ہی زخموں کی تاب نہ لاتے ہو ئے ہلاک ہو گئے۔جبکہ حملہ آور ملزمان موقع سے فائرنگ کر تے ہو ئے فرارہو گئے۔

    وقوعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی گوجرہ پولیس نفری سمیت موقع پر پہنچے اورہلاک شدگان کی نعشیں تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کیاگیاپولیس نے فرارہو نے والے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔ہلاک ہو نے والے ملزمان ٹوبہ ٹیک سنگھ سمیت دیگر اضلاع میں ریکارڈ یافتہ اورمختلف مقدمات میں پولیس کو مطلوب بیان کئے جاتے ہیں۔

  • گوجرہ: چوہدری خالد جاوید وڑائچ نے یوم عاشورہ کے موقع پر جلوس کے روٹس کا وزٹ کیا

    گوجرہ: چوہدری خالد جاوید وڑائچ نے یوم عاشورہ کے موقع پر جلوس کے روٹس کا وزٹ کیا

    گو جرہ ،باغی ٹی وی (نا مہ نگار عبدالرحمن جٹ سے)گوجرہ وزیر پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایت پر سابق ایم این اے وفاقی پارلیمانی سیکرٹری پلاننگ اینڈ ڈیویلپمنٹ چوہدری خالد جاوید وڑائچ نے یوم عاشورہ کے موقع پر جلوس کے روٹس کا وزٹ کیا خود جلوس کی نگرانی کی انتظامیہ کی کارکردگی کو سراہا

    اسسٹنٹ کمشنر گوجرہ سردار نعمان علی ڈوگر ڈی ایس پی چوہدری اختر وینس سی او چوہدری اشتیاق گوندل نے روٹس کے متعلق بریفنگ دی جس پر چوہدری خالد جاوید وڑائچ نے اسسٹنٹ کمشنر گوجرہ سردار نمان علی ڈوگر اور انتظامیہ کی کارکردگی کو سراہا اور تعریف کی کہ اپ نےایک مثال قائم کر دی ہے

    صفائی کا بہترین انتظام پانی کی سبیلیں میڈیکل کہ جگہ جگہ کیمپ ٹی ایم اے عملہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار ٹریفک پولیس رضاکار پنجاب پولیس 1122 ریسکیو خصوصی طور پر گوجرہ کی امن کمیٹی کے ممبران مرکزی انجمن تاجران گوجرہ کے عہدے دران سبھی نے مل کر اپنا اپنا کردار ادا کیا میں تمام انتظامیہ اور ممبران کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ جنہوں نے مثال قائم کر دی ہے