Baaghi TV

Category: ٹوبہ ٹیک سنگھ

  • گوجرہ:فرسٹ ائیر کےطالب علم کی گھریلو ناچاقی پر پنکھے سے لٹک کر خودکشی

    گوجرہ:فرسٹ ائیر کےطالب علم کی گھریلو ناچاقی پر پنکھے سے لٹک کر خودکشی

    گوجرہ ، باغی ٹی وی (نا مہ نگارعبدالرحمان جٹ سے)فرسٹ ائیر کےطالب علم کی گھریلو ناچاقی پر پنکھے سے لٹک کر خودکشی

    تفصیلات کے مطابق ہاؤ سنگ کالونی گوجرہ کے رہائشی فرسٹ ایئر کے طالب علم نوجوان خالد پرویز نے گھریلو ناچاقی اورپریشانی کی بنا پر گلے میں رسی ڈال کر پنکھے سے لٹک کر مبینہ طور پر خودکشی کر لی

    اطلاع ملنے پر ڈی ایس پی گوجرہ آفتابِ احمد صدیقی اور ایس ایچ او تھا نہ سٹی گوجرہ چوہدری حاکم علی موقع پر پہنچ گئے اور لاش کو اپنی تحویل میں لے کر ضروری کارروائی کے لیے سول ہسپتال گوجرہ منتقل کر دیا گیا اور مختلف پہلوؤں پر تفتیش کاآغاز کر دیا ہے

  • گوجرہ :نجی ہوٹل میں گورنمنٹ سینٹ البرٹ ہائی سکول کے سابق طلباء کی طرف ایک عید ملن پارٹی

    گوجرہ :نجی ہوٹل میں گورنمنٹ سینٹ البرٹ ہائی سکول کے سابق طلباء کی طرف ایک عید ملن پارٹی

    گوجرہ نامہ نگار باغی ٹی وی عبدالرحمن جٹ سے کے نجی ہوٹل میں گورنمنٹ سینٹ البرٹ ہائی سکول کے سابقہ سٹوڈنٹس کی طرف ایک عید ملن پارٹی کا اہتمام کیا گیا جس میں سکول کے سابقہ اساتذہ اکرام اور سٹوڈنٹس نے شرکت کی۔

    تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا،تقریب کے مہمان خصوصی ماسٹر منیر ،ماسٹر عبدالقادر ،ماسٹر شمشیر ،ماسٹر شیخ منظور ،ماسٹر پطرس گل اور ماسٹر نذیر نے شرکت فرمائی۔

    تمام اساتذہ کرام نے سٹوڈنٹس کی اس کاوش کو سراہتے ہوئے کہا کہ آج کے دور میں اپنے سکول وقت کے اساتذہ کرام کو یاد رکھا اور اپنے سب دوستوں کو ایک ساتھ اکٹھا کیا۔تقریب میں دوسرے شہروں سے بھی سٹوڈنٹس نے خصوصی طور پر شرکت کی۔

    میزبان کے فرائض میں بابر نجمی آف فیصل آباد ،اصغر گجر ،محمد رفع مغل اور محمد طاہر گوگی نے ادا کئے

  • گوجرہ:نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے وکیل قتل

    گوجرہ:نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے وکیل قتل

    گو جرہ،باغی ٹی وی ( نامہ نگار چوہدری عبدالرحمان جٹ سے)نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے وکیل قتل

    تفصیل کے مطابق محمد عرفان سمرا ایڈوکیٹ ولد محمد اسحاق سکنہ چک نمبر 280ج ب حال مقیم ستارہ سٹی گوجرہ شہر سے کیک رس لے کر اپنے موٹر سائیکل پر گھر جا رہا تھا جب ڈاکٹر عطااللہ حمید کے ہسپتال کے قریب پہنچا تو پیچھے سے دو موٹر سائیکل سوار سردست نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے زخمی کر دیا جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا

    جس کی اطلاع موصول ہونے پر ایس پی انویسٹیگیشن ٹوبہ ٹیک سنگھ ڈی ایس پی گوجرہ افتاب احمد صدیقی پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے اور نعش کو قبضہ پولیس میں لے کر ضروری کارروائی کے لیے گورنمنٹ آئی کام ہسپتال گوجرہ منتقل کر دیا گیا اور مختلف پہلوؤں پر تفتیش کا آغاز کر تے ہوئے تلاش ملزمان شروع کردی گئی اس کی اطلاع ملنے پر صدر بار گوجرہ چوہدری اعجاز اختر اور وکلاء کی کافی تعداد ہسپتال پہنچ گئی

  • گوجرہ: موٹروے پولیس نے ساہیانوالہ کے قریب گاڑی سے منشیات برآمد کرلیں، سیکٹر کمانڈر

    گوجرہ: موٹروے پولیس نے ساہیانوالہ کے قریب گاڑی سے منشیات برآمد کرلیں، سیکٹر کمانڈر

    گوجرہ ،باغی ٹی وی(نا مہ نگار عبدالرحمن جٹ سے )نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروےپولیس ایم فور موٹر وے پولیس کی بڑی کاروائی موٹروے پر منشیات کی اسمگلنگ کی کو شش ناکام بنا دی گئی سیکٹر کمانڈر موٹروے پولیس قلب عباس سپرا کی پریس کانفرنس

    موٹروے پولیس نے ساہیانوالہ کے قریب گاڑی سے منشیات برآمد کرلی. سیکٹر کمانڈر ایم فور قلب عباس سپرا نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ پنڈی بھٹیاں سے ساہیانوالہ کی جانب موٹروے پولیس کے افسران کو معمول کے گشت کے دوران مشکوک گاڑی ملی۔ گردونواح میں تلاشی کے باجود گاڑی کا کؤی وارث موجود نہ تھا، ایڈمن آفیسر اور ڈیوٹی آفیسر موقع پر پہنچے ۔ مکینک کے زریعے گاڑی کے دروازے کھلواے تو گاڑی سے چار بیگ برآمد ہوئے جس میں مبینہ طور پر منشیات تھی۔

    سیکٹر کمانڈر نے فوری طور پر اینٹی نارکوٹکس کو بلوایا ، اے این ایف کے مطابق منشیات چرس پر مشتمل تھی ، ہربیگ سے مجموعی طور پر 81 پیکٹ برآمد ہوئے۔ ایک پیکٹ میں 1200 گرام چرس تھی۔ مجموعی طور پر 2من 17کلو چرس برآمد کی گئی ۔ پکڑی ہوئی گاڑی پر پولیس کا جعلی مونو گرام بھی نصب ہے۔ گاڑی کے حوالے سے تحقیقات جاری ہیں۔ اے این ایف کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر سلمان ہندل بھی پریس کانفرنس میں موجود تھے۔ اندازے کے مطابق برآمد کردہ منشیات کی مالیت 50 لاکھ روپے سے زائد بنتی ہے ۔

    مزید تفتیش اور قانونی کاروائی کے لیے منشیات گاڑی سمیت اے این ایف کے حوالے کر دی گئی ۔ سیکٹر کمانڈر کا مزید کہنا تھا کہ عید کے دنوں میں بھی موٹروے پولیس تندہی اور لگن سے اپنے فرائض منصبی انجام دے رہی ہے افسر تعلقات عامہ ایم فور سیکٹر ون محمد عثمان افسر تعلقات عامہ ایم فور سیکٹر ون محمد عثمان شبیر موٹروےپولیس نے ایک مشکوک گاڑی سے بھاری مقدار میں منشیات سمگل کی کوشش ناکام بنا دی

    سیکٹرکمانڈرموٹروےپولیس قلب عباس سپرا نے پریس کانفرنس میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ساہیانوالہ کے پاس موٹروے پر ایک گاڑی کا انجن پرابلم ہو گیا۔ موٹروے پولیس کے افسران موقع پر پہنچے تو ڈرائیور گاڑی چھوڑ کر فرار ہو چکے تھے۔ اینٹی نارکوٹکس فورس نے مشکوک گاڑی کے بارے اطلاع دی۔

    گاڑی کو ساہیانوالہ کے قریب روکنے کی کوشش کی گئی مگر ڈرائیور نے ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے گاڑی نہ روکی، ڈی ایس پی افتخار علی وینس نے اپنی ٹیم کے ہمراہ ناکہ بندی کرتے ہوے گاڑی کا تعاقب جاری رکھا۔ متعلقہ گاڑی کا ڈرائیور امین پور انٹرچینج کے قریب گاڑی چھوڑ کر اندھیرے کا فائدہ لیتے ہوئے فرار ہو گیا۔

    گاڑی کی تلاشی کے دوران 420 کلو چرس اور 117 کلو افیون برآمد ہوئی ۔ گاڑی اور منشیات اینٹی نارکوٹکس فورس کے حوالے کی گئیں ۔ سیکٹر کمانڈر قلب سپرا نے افسران کی کارکردگی کو سراہا۔سیکٹر کمانڈر نے مزید کہا کہ ٹریفک مینجمنٹ کے ساتھ ساتھ جرائم کے خلاف بھی نبردآزما ہیں ۔

  • ٹاٹا موٹرز کی کینٹین میں سموسوں سے کنڈوم،تمباکو،پتھرنکل آئے،مقدمہ درج

    ٹاٹا موٹرز کی کینٹین میں سموسوں سے کنڈوم،تمباکو،پتھرنکل آئے،مقدمہ درج

    ٹاٹا موٹرز کی کینٹین میں سموسوں سے تمباکو،کنڈوم،پتھر نکل آئے، مقدمہ درج کر لیا گیا
    مہاراشٹر کے شہر پونے میں ٹاٹا موٹرز کی کینٹین میں سموسوں کے اندر سے کنڈوم، پتھر اور تمباکو نکل آیا، جس پر پولیس نے پانچ افراد کے خلاف مقدمہ کر لیا ہے، پولیس نے ملزمان رحیم شیخ، اظہر شیخ، مزار شیخ، آذر شیخ اور وکی شیخ کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے،پولیس حکام کے مطابق کمپنی کی جانب سے معاہدہ منسوخ ہونے کے بعد ملزمان نے یہ کام کیا، پولیس نے ایک ملزم کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔

    واقعہ پونے کے علاقے پمپری چنچواڑ علاقے میں پیش آیا، کیرتی کمار شنکر راؤ دیسائی، جو ایک کمپنی کے افسر ہیں، نے پولیس کو درخواست دی، چکھلی تھانے میں دی گئی درخواست میں کہا گیا کہ ان کی کمپنی کو چکھلی کی ایک کمپنی سے کھانے پینے کی اشیاء کا آرڈر ملا۔ اس ترتیب میں کیرتی کمار نے سموسوں کی سپلائی کے لیے ایس آر ایس انٹرپرائزز نامی کمپنی کے ساتھ معاہدہ کیا۔ایس آر ایس کمپنی کے مالک کا نام رحیم شیخ ہے۔ کیرتی کمار کے مطابق، ایک دن زخموں پر لگائی جانے والی پٹی سموسوں سے ملی، یہ شکایت موصول ہونے کے بعد، ٹاٹا موٹرز نے اپنا معاہدہ ختم کر دیا اور پونے کی ایک اور کمپنی منوہر انٹرپرائزز کو سموسے سپلائی کرنے کا حکم دیا۔ ایس آر ایس کے مالک رحیم شیخ اس بات پر ناراض ہوگئے اور انہوں نے اپنے ساتھیوں اظہر شیخ اور مزار شیخ کے ساتھ مل کر سازش کی،ملزم رحیم شیخ نے اپنے کارکنوں کو کنڈوم،تمباکو اور پتھروں سے سموسے بھرنے کا حکم دیا۔ رحیم نے یہ سموسے صبح ساڑھے سات سے نو بجے کے درمیان تقسیم کیے تھے۔

    آبادی کم کرنے کا منصوبہ، نئے شادی شدہ جوڑوں کو حکومت دے گی تحفے میں "کنڈوم”

    کرونا وائرس ، لاک ڈاون یا کوئی اور وجہ : دنیا بھرمیں کنڈوم کی کمی ہوگئی

    ایک ماہ میں چار لاکھ سے زائد جوڑوں میں مانع حمل ادویات تقسیم

    مردوں کے لئے مانع حمل ٹیکہ کا کامیاب تجربہ

    تعلیمی ادارے میں ہوا شرمناک کام،68 طالبات کے اتروا دیئے گئے کپڑے

    لاک ڈاؤن کے بعد سیکس ٹوائیز کی مانگ میں زبردست اضافہ

    شوہرکے موبائل میں بیوی نے دیکھی لڑکی کی تصویر،پھر اٹھایا کونسا قدم؟

    خاتون پولیس اہلکار کے کپڑے بدلنے کی خفیہ ویڈیو بنانے پر 3 کیمرہ مینوں کے خلاف کاروائی

    جب کمپنی کے عملے نے اس کی شکایت کی تو کیرتی کمار نے پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی۔ رحیم شیخ، فیروز شیخ، وکی شیخ، آذر شیخ اور مزار شیخ کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے۔ملزمان کے خلاف آئی پی سی کی دفعہ 328، 120-B اور 34 کے تحت کارروائی کی گئی ہے۔

    حال ہی میں گجرات کے وڈودرا سے میں بھی ایک ایسا واقعہ سامنے آیا تھا۔ چپواڑ علاقے میں حسینی سموسہ والا نامی دکان سے لیے گئے سموسے کے نمونے میں گائے کا گوشت پایا گیا تھا،پولیس نے مقدمہ درج کرکے 6 افراد کو گرفتار کرلیا تھا جن کی شناخت یوسف شیخ، نسیم شیخ، حنیف بھٹیارا، دلاور پٹھان معین حبدل اور مبین شیخ کے نام سے ہوئی ہے۔یہ کاروبار ایک عمارت کی 5ویں منزل پر بغیر لائسنس کے چل رہا تھا۔ ’حسین سموسے والا‘ وڈودرا کی بہت سی دکانوں پر کچے سموسے سپلائی کرتا تھا جہاں دکاندار اسے بھون کر گاہکوں کو بیچ دیتے تھے۔

    شادی کی ضد مہنگی پڑ گئی،ملزم نے خاتون کو پارک میں زندہ جلا دیا

    خبردار، حق خطیب سے بڑا فنکار آ گیا، سائنس ہار گئی،ہاتھ سے موبائل کی بیٹری چارج

    بلیک میلنگ کی ملکہ حریم شاہ کا لندن میں نیا”دھندہ”فحاشی کا اڈہ،نازیبا ویڈیو

    سوشل میڈیا پر دوستی،پھر عریاں تصاویر،پھر زیادتی،کم عمر لڑکیاں‌بنتی ہیں زیادہ شکار

    حاجرہ خان کی کتاب کا صفحہ سوشل میڈیا پر وائرل،انتہائی شرمناک الزام

    سوشل میڈیا پر رابطہ،دبئی ویزے کے چکر میں خاتون عزت لٹوا بیٹھی

    زبردستی دوستی کرنے والے ملزم کو خاتون نے شوہر کی مدد سے پکڑوا دیا

    دوران دوستی باہمی رضامندی سے جنسی عمل کو شادی کے بعد "زیادتی” قرار دے کر مقدمہ درج

    خاتون کو برہنہ کر کے تشدد ،بنائی گئی ویڈیو،آٹھ ملزمان گرفتار

  • گوجرہ : مسافر ٹرین کو حادثہ، ڈرائیور اور اسسٹنٹ ڈرائیور زخمی

    گوجرہ : مسافر ٹرین کو حادثہ، ڈرائیور اور اسسٹنٹ ڈرائیور زخمی

    گوجرہ ،باغی ٹی وی (نامہ نگار عبدالرحمن جٹ سے) مسافر ٹرین کو حادثہ، ڈرائیور اور اسسٹنٹ ڈرائیور زخمی

    تفصیل کے مطابق گوجرہ کے قریب کراچی سے پشاور جانے والی مسافر بردار ٹرین رحمان بابا ایکسپریس کو حادثہ پیش آگیا، حادثے میں ٹرین کا ڈرائیور اور اسسٹنٹ ڈرائیور زخمی ہو گئے۔

    ترجمان پاکستان ریلویز کے مطابق گوجرہ کے قریب کراچی سے پشاور جانے والی رحمان بابا ایکسپریس سے ڈمپر ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں ٹرین کا انجن پٹری سے اتر گیا تھا۔

    ترجمان کے مطابق حادثے میں ٹرین کا ڈرائیور اور اسسٹنٹ ڈرائیور زخمی ہوگئے تاہم خوش قسمتی سے تمام مسافر محفوظ رہے۔

    پاکستان ریلوے کے ترجمان کے مطابق چیف ایگزیکٹو ریلوے نے حادثے کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کیلئےانکوائری کمیٹی تشکیل دیدی ہے، کمیٹی 24 گھنٹے میں رپورٹ پیش کرے گی۔

  • گوجرہ:30 سالہ نوجوان نےپستول سے سینے پر گولی مارکر مبینہ خو کشی کر لی

    گوجرہ:30 سالہ نوجوان نےپستول سے سینے پر گولی مارکر مبینہ خو کشی کر لی

    گوجرہ ،باغی ٹی وی (نامہ نگار عبدالرحمن جٹ سے )تیس سا لہ نوجوا ن نے چھاتی میں فائر مار کر مبینہ طور پر خو کشی کر لی۔

    معلو م ہوا ہے کہ گلشن کالو نی پینسرہ رو ڈ کے جاوید اقبا ل کا تیس سا لہ بیٹا محمد حسنین اپنے گھر کے قریب ایک چھت پر موجود تھا جس نے مبینہ طور پر نامعلو م وجوہا ت پر پستو ل سے اپنی چھاتی میں فائر مار لیا جس کے نتیجہ میں وہ شدید زخمی ہو گیا جو زخمو ں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی دم توڑ گیا

    اطلا ع ملنے پر سٹی پولیس گوجرہ نے نعش تحویل میں لے کر ضروری کا رروائی کیلئے تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتا ل منتقل کر دی ہے اور مختلف پہلوؤ ں پر تفتیش کا آ غاز کردیا ہے تا حا ل کسی مقدمہ کے اندرا ج کی اطلا ع نہیں مل سکی ہے۔

  • ٹوبہ ٹیک سنگھ: شوہر نے بیوی اور بچوں کو زہریلی چائے پلا دی، 4 جاں بحق

    ٹوبہ ٹیک سنگھ: شوہر نے بیوی اور بچوں کو زہریلی چائے پلا دی، 4 جاں بحق

    گو جرہ باغی ٹی وی (نامہ نگارعبدالرحمن جٹ سے) ٹوبہ ٹیک سنگھ میں شوہر نے بیوی اور بچوں کو زہریلی چائے پلا دی، 4 جاں بحق
    خاتون کا شوہر پر چائے میں زہر ملانے کا الزام

    ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نواحی گاؤں میں شوہر نے بیوی اور بچوں کو زہریلی چائے پلا دی، جس کے نتیجے میں 2 بچوں سمیت 4 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ 2 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔

    ٹوبہ ٹیک سنگھ میں تھانہ صدر کی حدود میں افسوس ناک واقعہ پیش آیا جہاں زہریلی چائے پینے سے والدہ اور 5 بچوں کی طبیعت خراب ہوگئی۔

    ریسکیو حکام نے بتایا کہ والدہ اور بچوں کو اسپتال منتقل کیا گیا ، جہاں ڈی ایچ کیو اسپتال میں 2 بچوں سمیت 4 افراد دم توڑ گئے جبکہ ماں اور ایک بچی کی حالت تشویشناک ہے۔

    جاں بحق ہونے والوں میں 18 سالی مدیحہ، 17 سالہ ثانیہ، 10 سالہ اقراء اور 7 سالہ علی حسن شامل ہے۔

    خاتون نے شوہر پر چائے میں زہر ملانے کا الزام لگاتے ہوئے کہا چائے میں زہرشوہر نےملایاہے، شوہربچوں کےرشتوں پر جھگڑاکرتا تھا اور مالی حالات بھی برےہیں۔

    اےایس پی محمد فہیم نے کہا کہ تھانہ صدر کی حدود میں فیملی میں 6افراد کو زہر دیا گیا ہے، تفتیش کررہےہیں،جلد حقائق سامنے آجائیں گے، زیرعلاج مریضوں کی علاج کی بہترین سہولتوں کیلئے ڈاکٹر کوشش کر رہے

    یاد رہے معاشی تنگدستی اور بچوں کے رشتے کی وجہ سے اکثر گھر میں میاں بیوی کے درمیان لڑائی ہوتی تھی۔

  • گوجرہ:جھوٹی اور انتقام کی سیاست پر لعنت بھیجتا ہوں، چوہدری خالد جاوید وڑائچ

    گوجرہ:جھوٹی اور انتقام کی سیاست پر لعنت بھیجتا ہوں، چوہدری خالد جاوید وڑائچ

    گوجرہ،نامہ نگار (باغی ٹی وی عبدالرحمن جٹ سے)جھوٹی اور انتقام کی سیاست پر لعنت بھیجتا ہوں،ہمیشہ سیاست کوعبادت سمجھ کر کیاہے،سیاسی مخالفین میری عوام میں مقبولیت سے خائف ہیں، جھوٹے الزامات لگا کر سیاست چمکانے کی کوشش کر رہے ہیں جس میں ان کو کامیابی نصیب نہیں ہو گی،صحافی کسی سیاست دان کے آلہ کار نہ بنیں بلکہ مثبت صحافت کوفروغ دیں۔

    ان خیالات کا ااظہار پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماوسابق رکن قومی اسمبلی چوہدری خالد جاوید وڑائچ نے اپنی رہائش گاہ پر پر یس کانفرنس سے خطاب کر تے ہوئے کیا۔

    انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی کے ممبر قومی اسمبلی اسامہ حمزہ جو الزام تراشی کر رہے ہیں ان میں کوئی صداقت نہیں ہے وہ میرے ساتھ مسجد میں بیٹھ کر مناظرہ کر لیں، سب دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جا ئیگا۔ایک دیہاتی کے بجلی میٹرکو اتروانے کے الزام میں انہوں نے کہاکہ یہ محکمہ فیسکو کا کام ہے جو بھی غیر قانونی میٹر بجلی ہو گا محکمہ اس کے خلاف کارروائی کا مجاز ہے۔

    چک نمبر279ج ب دارا پور میں ایک دیہاتی کیخلاف گاؤں والوں نے محکمہ کو درخواست گزاری جس پر انہوں نے کارروائی کی میرا اس کارروائی سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

    انہوں نے کہاکہ گوجرہ میں ریکارڈ ترقیاتی کام کروائے ہیں جس کی مثال تاریخ میں نہیں ملتی۔پورا شہر جانتا ہے کہ تحصیل بھر میں ترقیاتی منصوبوں کے جال کس نے بچھائے ہیں۔

    انہوں نے کہاکہ کرپشن اورکمیشن مافیا کو کسی بھی صورت معافی نہیں ملے گی،ممبر قومی اسمبلی پی ٹی آئی دور میں ہونے والی کرپشن کا الزام ان پر نہ لگائیں بلکہ اپنے گریبان میں جھانکیں کہ اس دورمیں ہو نے والی کر پشن کا ذمہ دار کون ہے۔پونے چارسال میں گوجرہ میں ایک اینٹ بھی نہ لگ سکی۔

    انہوں نے آکرگوجرہ میں ترقیاتی کاموں کی مثال قائم کی ہے اور عوام کی خدمت کیلئے ہمیشہ کی طرح آج بھی میرے دروازے کھلے ہیں۔

    صحافی اپنا کام ذمہ داری سے انجام دیں بلا وجہ کسی کی پگڑی اچھالنے کی کوشش نہ کریں۔جو حقائق ہیں اس کی مثبت انداز میں رپورٹنگ کرتے ہو ئے تعمیر ی سوچ اپنائیں۔

    انہوں نے گزشتہ روزصحافی کے ساتھ ہو نے والے واقعہ سے لاتعلقی کا اظہار کر تے ہو ئے کہاکہ مسلم لیگ ن کے ورکروں کے بھی جذبات ہیں جن پر وہ قابو نہیں پا سکتے اگر کوئی سوشل میڈیا پر تضحیک کا نشانہ بنائے گا تو اس کا ردعمل لڑائی کی صورت میں آئیگامخالفین مثبت سوچ اپنائیں۔

  • والد اور بھائی کرتے رہے "زیادتی” لڑکی نے بہن کو بتایا تو جان لے لی گئی

    والد اور بھائی کرتے رہے "زیادتی” لڑکی نے بہن کو بتایا تو جان لے لی گئی

    ٹوبہ ٹیک سنگھ میں بھائی کے ہاتھوں بہن کے قتل کا معاملہ ،پراسیکیوٹر جنرل پنجاب سید فرہاد علی شاہ نے کیس ہائی پروفائل ڈکلیئر قرار دیدیا
    ٹوبہ ٹیک سنگھ ڈی پی او، ایس پی اور ڈسٹرکٹ پراسیکیوٹر یکم اپریل کو طلب کر لیے گئے، پراسیکیوٹر جنرل پنجاب کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ کے ویژن کے تحت خاتون کے بہیمانہ قتل کو ہائی پروفائل ڈکلیئر کیا،افسران کو تفتیش، شہادت اکٹھی کرنے بارے لائن آف ایکشن دیا جائیگا، وزیر اعلیٰ کے ویژن کے مطابق صوبے کو کرائم فری بنانے کیلئے اقدامات کرینگے، محکمہ پراسیکیوشن جرائم کے خاتمے کیلئے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا،

    ماریہ بی بی کو سگے بھائی فیصل نے گلہ دبا کر قتل کیا،مقتولہ کا والد عبد الستار اور بھائی شہباز شریک ملزم ہیں، ماریہ کے قتل کا مقدمہ پولیس کی مدعیت میں درج کیا گیا،ٹوبہ ٹیک سنگھ،22 سالہ لڑکی قتل کیس میں انکشاف ہوا ہے کہ بھائی اور والد مقتولہ کے ساتھ مبینہ طور پر زیادتی کرتے رہے ہیں،

    پولیس حکام کے مطابق قتل کے الزام میں گرفتار لڑکی کے بھائی فیصل اور والد عبدالستار کوعدالت پیش کیاگیا، دونوں‌کا جسمانی ریمانڈ لے لیا گیا ہے، ویڈیوبنانے والے مقتولہ کے دوسرے بھائی شہباز اور ویڈیو میں نظر آنیوالی خاتون سمیرا کو بھی تحقیقات میں شامل کر لیا ہے، پولیس حکام کے مطابق بھائی کے ہاتھوں قتل کی تحقیقات کے مطابق ملزم فیصل اپنی بہن سے زیادتی کرتا تھا جس کا والد کو علم تھا،والد بھی اپنی بیٹی سے زیادتی کر تا تھا لڑکی نے بھابھی کو بتایا تو بات بگڑی جس پر ملزم نے بہن کو قتل کیا،

    ویڈیو بنانے والے بھائی شہباز نے اپنے بھائی اور والد پر مقتولہ سے زیادتی کی شکایت کرنے پر اسے قتل کرنے کا الزام لگایا ہے،ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ کا کہنا ہے تینوں باپ بیٹوں کے ڈی این اے ٹیسٹ کروائے جا رہے ہیں جبکہ مقتولہ کی قبر کشائی اور پوسٹ مارٹم کے بعد نمونے فرانزک کیلئے بھجوا دیے گئے ہیں۔

    گلے کی ہڈیاں ٹوٹی ہوئی، جسم پر تشدد کے نشانات،بھائی اور والد کے ہاتھوں زیادتی کا شکار لڑکی کی میڈیکل رپورٹ
    دوسری جانب بھائی کے ہاتھوں قتل ہونے والی ماریہ کی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آئی ہے،مقتولہ پر بدترین تشدد کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے،ابتدائی میڈیکل رپورٹ کے مطابق مقتولہ ماریہ کے گلے کی ہڈیاں ٹوٹی ہوئی تھیں اس کے علاوہ بھی مقتولہ کے جسم کے کئی حصوں پر تشدد کے نشانات موجود تھے،مقتولہ کے ڈی این اے ٹیسٹ کے لئے نمونے فرانزک لیب کو بھجوا دیے گئے۔

    واضح رہے کہ قبل ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نواحی گاؤں 477 ج ب میں 22 سال کی غیر شادی شدہ لڑکی ماریہ کے لرزہ خیز قتل کی ویڈیو کی تحقیقات جاری ہیں،باپ بیٹوں نے ملی بھگت سے لڑکی کو قتل کیا اور اس کی موت کو طبعی قرار دے کر تدفین کرکے جرم چھپانے کی کوشش کی،17 اور 18 مارچ کی درمیانی شب باپ بیٹوں نے مل کر ماریہ کو گلا دبا کر قتل کیا تھا،

    ایف نائن پارک زیادتی کیس؛ مشتبہ پولیس مقابلے کی تحقیقات شروع

     لڑکی کو نیم مردہ حالت میں ساحل پر پھینکا گیا، لڑکی کی موت ساحل پر پڑے پڑے ہوئی

    ایاز امیر کی بہو کا پوسٹمارٹم مکمل،سارہ کے قتل کی وجہ کا تعین نہ ہوسکا

    پہلے مارا، گھسیٹ کر واش روم لے گیا،ایاز امیر کے بیٹے نے سفاکیت کی انتہا کر دی

    خاتون کے ساتھ زیادتی ،عدالت کا چھ ماہ تک گاؤں کی خواتین کے کپڑے مفت دھونے کا حکم

    نرسری وارڈ میں 4 بچوں کے جاں بحق ہونے پر وزیراعلیٰ کا نوٹس

    پسند کی شادی جرم بن گئی، سفاک ملزمان نے بچوں،خواتین سمیت سات افراد کو زندہ جلا ڈالا

    طالبعلم کے ساتھ گھناؤنا کام کرنیوالا قاری گرفتار،قبرستان میں گورکن کی بچے سے زیادتی

    حاملہ خواتین کو سموگ سیزن میں خصوصی احتیاط کی ضرورت