Baaghi TV

Category: ٹوبہ ٹیک سنگھ

  • گوجرہ: اڈا دواکھڑی پر گیس سلنڈر پھٹنے سے دکان میں آگ بھڑک اٹھی،سامان جل کر خاکستر

    گوجرہ: اڈا دواکھڑی پر گیس سلنڈر پھٹنے سے دکان میں آگ بھڑک اٹھی،سامان جل کر خاکستر

    گوجرہ ،باغی ٹی وی(نامہ نگار عبدالرحمان جٹ سے) تھانہ صدر گوجرہ کی حدود اڈا دواکھڑی پر گیس سلنڈر پھٹنے سے دوکان میں آگ بھڑک اٹھی، لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل کر خاکستر ہوگیا

    معلوم ہوا ہے کہ پینسرہ روڈ پر چک 281ج۔ب اڈا دواکھڑی پر گیس سلنڈر پھٹنے سے کاسمیٹکس گفٹ سینٹر کی دوکان میں آگ بھڑک اٹھی، آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے دو دکانوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا جس سے منیاری و کراکری کی دوکان میں پڑا لاکھوں روپے کا سامان جل کر خاکستر ہوگیا

    اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 نے کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پالیا، ڈی ایس پی آفتاب احمد صدیقی صدر پولیس کے ہمراہ موقع پر موجود ضابطہ کی کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے.

  • گو جرہ :ایلومینیم بنانے والی فیکٹری میں آتشزدگی 4 مزدور جھلس گئے

    گو جرہ :ایلومینیم بنانے والی فیکٹری میں آتشزدگی 4 مزدور جھلس گئے

    گو جرہ ،باغی ٹی وی (نامہ نگار چوہدری عبدالرحمان جٹ سے)ایلومینیم بنانے والی فیکٹری میں آتشزدگی چار مزدور جھلس کر زخمی ہوگئے پینسرہ روڈ کوریاں سٹاپ کے نزدیک قائم پاک ایلومینیم فیکٹری میں اچانک آگ بھڑک اٹھی

    فیکٹری میں بھٹی کی تیاری کے دوران اچانک گیس لیکج کی وجہ سے چنگاریاں اٹھیں اور آگ لگ گئی اور دیکھتے ہی دیکھتے فیکٹری کو لپیٹ میں لے لیا

    آگ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پا لیا ہے، آگ سے جھلس کر زخمی ہونے والوں میں17 سالہ ابوبکر، 21 سالہ شہریار ، 24 سالہ نور محمد اور 18 سالہ محمد ندیم شامل ہیں

    تمام زخمیوں کو ریسکیوں ٹیموں نے ٹی ایچ کیو اسپتال گوجرہ منتقل کر دیاہے –

  • گوجرہ:مبینہ پولیس مقابلہ ،ریکارڈ یافتہ خطرناک ملزم ہلاک

    گوجرہ:مبینہ پولیس مقابلہ ،ریکارڈ یافتہ خطرناک ملزم ہلاک

    گوجرہ،باغی ٹی وی( نامہ نگار عبدالرحمان جٹ سے) گوجرہ کے نواح علاقے مونگی بنگلہ روڈ پر چک نمبر 159 گ ب کے قریب مبینہ پولیس مقابلہ میں ایک ریکارڈ یافتہ خطرناک ملزم اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک اور دو فرار ہونے میں کامیاب، نعش کو سول ہسپتال گوجرہ منتقل کر دیا گیا

    معلوم ہوا ہے کہ چک نمبر 159گ ب کے قریب ایس ایچ او تھانہ صدر گوجرہ اعجاز احمد کھوکھر نے پولیس ملازمان کے ہمراہ ناکہ لگایا ہوا تھا اسی دوران مونگی بنگلہ کی جانب سے تین موٹر سائیکل سوار مسلح ملزمان آئے اور پولیس ناکہ کو دیکھ کر پیچھے مڑ کر موٹر سائیکل کچی سڑک پر پھینک کر فصلوں میں چپ گئے

    جس پر پولیس پارٹی نے موٹر سائیکل سوار ملزمان کو مشکوک جان کر ان کا پیچھا کیا جس پرمسلح ملزمان نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کر دی پولیس نے حفاظت اختیاری میں جوابی فائرنگ کی کچھ دیر بعد جب دوطرفہ فائرنگ بند ہوئی تو چک 370ج ب کا رہائشی ندیم ولد بنیامین مبینہ طور پر اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے موقع پر ہلاک ہونا پایااور باقی دو ملزمان اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے

    ہلاک ہونے والا ملزم قتل اقدام قتل ڈکیٹی چوری کی وارداتوں میں پنجاب بھر کی پولیس کو مطلوب تھا اطلا ع ملنے پر ڈی ایس پی گوجرہ آفتاب احمد صدیقی چوکی انچارج مونگی بنگلہ پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے اور نعش کو تحویل میں لیکر سول ہسپتال گوجرہ منتقل کر دیا اور پولیس مصروف کارروائی ہے

  • گوجرہ:موجودہ منہ زورمہنگائی نے چھوٹے ملازمین کا کچومر نکال دیاہے،سی بی اے یونین

    گوجرہ:موجودہ منہ زورمہنگائی نے چھوٹے ملازمین کا کچومر نکال دیاہے،سی بی اے یونین

    گوجرہ ،باغی ٹی وی(نامہ نگار عبدالرحمن جٹ سے)موجود ہ منہ زورمہنگائی نے چھوٹے ملازمین کاکچومر نکال کر رکھ دیاہے۔قلیل تنخواہ میں بچوں کاپیٹ پالنادشوار ہو چکا ہے۔وزیر اعلی پنجاب مریم نواز غریب ملازمین کی تنخواہوں اور ریٹائرڈملازمین کی پینشن میں سو فیصد اضافہ کرکے غریب پروری کا ثبوت دیں۔

    ان خیالات کا اظہار اریگیشن پاور یونین (سی بی اے)کے ریٹائرڈو سینئر ممبراللہ بخش سیال نے جاری کی گئی پریس ریلیز میں کیا۔انہوں نے مریم نواز کووزیر اعلی پنجاب منتخب ہونے پر مبارکباد دیتے ہو ئے نیک تمناؤں کااظہارکیاہے اورکہاہے کہ ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی نے چھوٹے ملازمین کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے اور ان حالات میں زندگی گزارنامشکل ہو چکاہے۔

    انہوں نے وزیر اعلی پنجاب سے مطالبہ کیاہے کہ چھوٹے ملازمین کی تنخواہوں اور ریٹائرڈملازمین کی پینشن میں سو فیصد اضافہ کیا جائے۔

  • گوجرہ:میونسپل کمیٹی، افسران نے من پسندوں کونوازنے کیلئے دکانوں کی نیلامی کی سیکیورٹی فیس بڑھا دی

    گوجرہ:میونسپل کمیٹی، افسران نے من پسندوں کونوازنے کیلئے دکانوں کی نیلامی کی سیکیورٹی فیس بڑھا دی

    گوجرہ(نامہ نگار باغی ٹی وی عبدالرحمن جٹ سے)میونسپل کمیٹی گوجرہ کے افسران نے سرکاری دکانوں کی نیلامی کی سیکیورٹی میں ازخوداضافہ کر کے منظور نظر افراد کو نوازنے کانیاطریقہ تلاش کر لیا۔

    ان خیالات جماعت اسلامی گوجرہ کے رہنماوسابق امیدوار برائے قومی اسمبلی ڈاکٹر عطاء اللہ حمید نے اپنے بیان میں کیاانہوں نے کہاکہ میونسپل کمیٹی گوجرہ کی حدودنیشنل بینک روڈ گوجرہ پرعرصہ دراز سے گرائی گئی سرکاری دکانوں کی دو بارہ نیلامی کیلئے گزشتہ ماہ اخبار میں اشتہار دیاگیاتھاجس میں دکانوں کی نیلامی میں حصہ لینے کیلئے امیدواران کیلئے سیکیورٹی فیس 25ہزارروپے مقررکی گئی تھی جو نامعلوم وجوہات کی بناء پر نیلامی نہ ہو سکی

    اب دوبارہ مذکورہ دکانوں کی نیلامی جس کی تاریخ6مارچ مقررکی گئی ہے اور اس میں ازد خودسیکیورٹی فیس میں بے پناہ اضافہ کر تے ہوئے 1لاکھ روپے فی دکان مقرر کر دی ہے جس سے عام آدمی کو نیلامی میں حصہ لینے سے محروم کیاجا رہاہے

    ڈاکٹر عطاء اللہ حمید نے کہاکہ مذکورہ دکانوں کی نیلامی کی سیکورٹی فیس میں کیاگیاظالمانہ اضافہ صرف اور صرف اپنے منظور نظر افراد کو نوازنے کیلئے کیاگیاہے تاکہ غریب اورمتوسطہ طبقہ نیلامی میں حصہ نہ لے سکے۔

    انہوں نے وزیر اعلی پنجاب مریم نواز،وزیر بلدیات واعلی حکام سے مطالبہ کیاہے کہ سیکیورٹی فیس میں کیاگیا اضافہ فی الفور واپس لیاجائے۔

  • گوجرہ:قلب عباس سپرا سیکٹر کمانڈرموٹروے ایم فور ون تعینات

    گوجرہ:قلب عباس سپرا سیکٹر کمانڈرموٹروے ایم فور ون تعینات

    گوجرہ ،باغی ٹی وی( نامہ نگار عبدالرحمن جٹ سے)قلب عباس سپرا سیکٹر کمانڈر ایم فور ون تعینات نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس سیکٹر ایم فور ون میں تعینات ہونیوالے نئے سیکٹر کمانڈر قلب عباس سپرا نے اپنے عہدے کا باقاعدہ چارج سنبھال لیا ہے۔

    دوران سروس انہوں نے مختلف اہم مناصب پر کام کیا ہے۔ قلب عباس سپرااعلیٰ ریکارڈ کے حامل پروفیشنل اور ایماندار پولیس افسر کے طور پر جانے جاتے ہیں۔

    سیکٹر آفس آمد کے بعد انہوں نے افسران اور سٹاف سے ملاقات کی جس میں سٹاف کی جانب سے سیکٹر کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

    نئے سیکٹر کمانڈر نے عوام کی خدمت کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ افسران ہمیشہ خوش اخلاقی سے مسافروں کی بروقت خدمت کرتے رہیں اور شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کرتے رہیں۔

    کیونکہ نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کو قومی اداروں میں ایک نمایاں مقام حاصل ہے ۔

  • گوجرہ :واپڈاملازم حادثہ کا شکار ہوکرجاں بحق

    گوجرہ :واپڈاملازم حادثہ کا شکار ہوکرجاں بحق

    گوجرہ، باغی ٹی وی ( نا مہ نگار عبدالرحمان جٹ)واپڈاملازم حادثہ کا شکار ہوکرجاں بحق
    تفصیل کے مطابق محمد ناصر جوواپڈا میں ملازم تھا آدھا پل سے ڈیوٹی سے فارغ ہو کر اپنی موٹر سائیکل پر سوار ہو کر واپس گھر 430 کو جا رہا تھا کہ 422 ج ب کے قریب موٹر سائیکل کو جمپ لگنےسے موٹر سائیکل بےقابو ہو کرخشک نہر میں جاگرا

    نہرمیں گرنے کی وجہ سے سر میں چوٹ لگی جسے ریسکیو 1122 نے طبی امداد فراہم کی، مگر وہ جانبرنہ ہوسکا اور موقع پر ہی فوت ہو گیا ،مقامی پولیس ضروری کارروائی کے بعد میت ورثاکءے حوالے کر دی.

  • گوجرہ :میونسپل کمیٹی کے سینئر کلرک کی ریٹائرمنٹ پر ایک پر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا

    گوجرہ :میونسپل کمیٹی کے سینئر کلرک کی ریٹائرمنٹ پر ایک پر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا

    گوجرہ ، باغی ٹی وی(نامہ نگار عبدالرحمن جٹ سے )میونسپل کمیٹی گوجرہ میں محمد اکرام ہیرا سینئر کلرک کی ریٹائرمنٹ پر ایک پر وقار تقریب کا اہتمام کیا گیا۔تقریب میں سابقہ چیف آفیسر زاہد فرید تارڈ، توصیف الرحمان میونسپل آفیسر ریگولیشن آفیسران سٹاف میونسپل کمیٹی اور معززین علاقہ نے بھر پور شرکت کی

    تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف آفیسر اشتیاق احمد گوندل نے کہا کہ ریٹائرڈ ملازم محمد اکرام ہیرا محکمہ کے لیے باعث عزت ہے،نوکری سے ریٹائرمنٹ نوکری کا حصہ ہے،مگر ہمارے دروازے ان کے لیے ہمیشہ کھلے رہیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ باعزت ریٹائرمنٹ ہر ملازم کا خواب ہےاور وہ لوگ خوش نصیب ہوتے ہیں جنہیں پورے اعزاز کے ساتھ محکمہ سے رخصت کیا جاتا ہے،توصیف الرحمان میونسپل آفیسر ریگولیشن نے کہا کہ فرض شناس محنتی اور ایماندار ملازم ہمارا اثاثہ ہیں۔

    انہوں نے اہلکار کی گراں قدر خدمات کو سراہا اور نیک تمناوں کا اظہار کیا۔ادارہ ہمیشہ محمد اکرام ہیرا کی خدمات کو یاد رکھے گا۔اور میونسپل کمیٹی سے آپ کا رشتہ ہمیشہ کے لیے قائم رہے گا،

    میونسپل کمیٹی کے چیف آفیسر اشتیاق احمد گوندل،توصیف الرحمان میونسپل آفیسر ریگولیشن اور سابقہ چیف آفیسر زاہد فرید تارڈ نے اہلکار کو تحفے پیش کیے اور تمام سٹاف اور معززین علاقہ کے لیے ریفریشمنٹ کا خصوصی اہتمام کیا گیا،

    آخر میں محمد اکرام ہیرا کو سرکاری گاڑی میں سرکاری پروٹوکول کے ساتھ پھولوں کے ساتھ رخصت کیا گیا

  • گوجرہ :موٹر وے پر کارحادثہ ،2حقیقی بھائی جاں بحق

    گوجرہ :موٹر وے پر کارحادثہ ،2حقیقی بھائی جاں بحق

    گوجرہ،باغی ٹی وی( نامہ نگار عبدالرحمن جٹ سے) گوجرہ موٹر وے پرحادثہ کے نتیجہ میں کار سواردو حقیقی بھائی جاں بحق ہو گئے۔معلوم ہواہے کہ جنوبی25ضلع سرگودھا لاہور روڈباغانوالہ کے ریاض عالم اورظفر عالم ولد عبدالغفورکارنمبر2039ایل ای ای پر سوارموٹر وے ایم فور براستہ گوجرہ ملتان کی جانب جا رہے تھے جسے ہمایوں مقصودنامی ڈرائیور چلا رہاتھاکہ گوجرہ کے قریب ان کی کار حادثہ کا شکار ہو گئی

    جس کے نتیجہ میں کار سوار تینوں افراد شدید زخمی ہو گئے شدید زخموں کی تاب نہ لاتے ہو ئے دونوں حقیقی بھائی موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ ڈرائیورکوشدید زخمی حالت میں تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال گوجرہ منتقل کر دیا گیا جہاں طبی امدادکی فراہمی جاری ہے

    حادثہ کی اطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی موٹر وے افتخار وینس اورڈی ایس پی گوجرہ آفتاب صدیقی موقع پر پہنچ گئے۔اور متوفیان کی نعشیں تحویل میں لے کر تحصیل ہیڈ کوارٹرمنتقل کر دیں ہیں اور پولیس مصروف کارروائی ہے۔

  • گوجرہ: نواں لاہور کی معروف سیاسی شخصیات چوہدری خالد جاوید وڑائچ گروپ میں شامل

    گوجرہ: نواں لاہور کی معروف سیاسی شخصیات چوہدری خالد جاوید وڑائچ گروپ میں شامل

    گوجرہ ،باغی ٹی وی(نامہ نگار عبدالرحمن جٹ سے) گوجرہ نواں لاہور کی معروف سیاسی شخصیات چوہدری نیک محمد نمبردار اور چوہدری محمد سلیم گجر نے اپنے ساتھیوں سمیت سابق ایم این اے چوہدری خالد جاوید وڑائچ اور عقبہ علی وڑائچ کی موجودگی میں وڑائچ گروپ میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔

    اس موقع پر چوہدری محمد اسلم گجر، چوہدری خالد گجر، مہر بابر، چوہدری محمد حسین نمبردار، چوہدری بابر گجر، چوہدری اسماعیل گجر، چوہدری انوار الحق گجر، چوہدری ناصر گجر، چوہدری اصغر گجر، چوہدری عزیز گجر، غلام سرور بدھڑ، یاسین بدھڑ، مہر اسلم کڑیانہ، شیخ صفدر، شیخ اصغر، سرفراز ریما، حاجی صابر سپراء، عرفان بھٹی، ملک افتخار، ملک شہباز، اشرف ملنگ، چوہدری مجید گجر، چوہدری جاوید گجر اور جاوید مغل بھی موجود تھے۔

    معزز مہمانوں کا استقبال چوہدری ہارون الرشید ایڈوکیٹ، حسن گجر، وسیم گجر،ندیم گجر، فیصل گجر، عرفان گجر حمزہ سرور نے کیا۔