Baaghi TV

Category: ٹوبہ ٹیک سنگھ

  • گوجرہ :تعمیر و ترقی کے سنہری باب کو جاری  رکھنے لئے چوہدری خالد جاوید وڑائچ کو کامیاب کرائیں،مقبول چوہان

    گوجرہ :تعمیر و ترقی کے سنہری باب کو جاری رکھنے لئے چوہدری خالد جاوید وڑائچ کو کامیاب کرائیں،مقبول چوہان

    گوجرہ ، باغی ٹی وی (نامہ نگار عبدالرحمن جٹ سے) گوجرہ کے باشعور غیور عوام کے لئے ضروری ہے کہ تحصیل گوجرہ کی تعمیر و ترقی کے سنہری باب کو جاری وساری رکھنے لئے باہمت عظیم شخصیت پاکستان مسلم لیگ کے نامزد امیدوار برائے قومی اسمبلی حلقہ 105 چوہدری خالد جاوید وڑائچ کو اپنے قیمتی ووٹ سے کامیاب کروائیں۔

    ان خیالات کا اظہار سوشل ایکٹیوسٹ اور حکومت پاکستان کے سابق چیف آفیسرمقبول احمد چوہان نے صحافیوں تنویر حسین،شاہد اقبال شیروانی، چوہدری عبدالرحمن جٹ،میاں حسن خالد،شیخ محموداحمداورڈاکٹر اجمل ودیگر سے خصوصی ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

    انہوں نے کہا کہ عظیم قومیں اپنے نمائندوں کے انتخاب کے وقت ان کی عوام اور علاقہ کی تعمیر وترقی اور فلاح بہبود کے لئے کئی گئی کاوشوں کو کو کبھی نہیں بھولتی اور الحمدللہ یہ تمام خوبیاں چوہدری خالد جاوید وڑائچ میں موجود ہیں جن کی کامیابی سے علاقہ میں ترقی کی نئی راہیں کھلیں گی۔

    مقبول احمد چوہان نے کہا کہ انشاللہ 8 فروری کا سورج چوھدری خالد جاوید وڑائچ کی فتح کی نویدے کر طلوع ہوگا۔کیونکہ ان کے سیاسی مخالفین نے ہمیشہ عوام کے حقو ق کی ترجمانی کی بجائے اپنے ذاتی مفاد کو ترجیح دی ہے۔

  • گوجرہ:پی ٹی آئی رہنمامحمد اعظم جارا اور شیخ محمود ربانی نمبردارساتھیوں سمیت ن لیگ میں شامل

    گوجرہ:پی ٹی آئی رہنمامحمد اعظم جارا اور شیخ محمود ربانی نمبردارساتھیوں سمیت ن لیگ میں شامل

    گوجرہ ،باغی ٹی وی(نامہ نگار چوہدری عبدالرحمن جٹ کی رپورٹ )پی ٹی آئی رہنمامحمد اعظم جارا اور شیخ محمود ربانی نمبردارساتھیوں سمیت ن لیگ میں شامل
    تفصیل کے مطابق پا کستا ن تحریک انصا ف کے رہنما سا بق کو نسلر محمد اعظم جارا اور شیخ محمود ربانی نمبردار شہر سا تھیو ں سمیت پا کستا ن مسلم لیگ ن میں شامل ہو گئے انہوں نے مقا می میرج ہا ل میں پر ہجو م پریس کا نفرنس کرتے ہوئے پا کستا م مسلم لیگ ن کے قومی اسمبلی حلقہ این اے 105 کے امیدوار چوہدری خا لد جاوید وڑائچ، اور آ زاد امیدوار برائے صوبا ئی اسمبلی حلقہ پی پی 120 محترمہ فوزیہ خا لد وڑا ئچ کی مکمل حما یت کا اعلان کیا اور آ ئندہ انکی الیکشن مہم بھر پور طریقے سے چلا نے کا بھی اعلا ن کیا

    اس سے قبل چوہدری خا لد جا وید وڑائچ اور محتر مہ فوزیہ خا لد وڑائچ کا میرج ہا ل پہنچنے پر پر جوش استقبال کیا گیا پریس کا نفرنس سے پا کستا ن مسلم لیگ ن کے امیدوار صوبا ئی اسمبلی حلقہ پی پی 119 چوہدری عقبہ علی وڑائچ امیدوار قومی اسمبلی حلقہ این اے 105 چوہدری خا لد جاوید وڑائچ اور آ زاد امیدوار صوبا ئی اسمبلی حلقہ پی پی 120 محترمہ فوزیہ خا لد وڑائچ نے بھی پریس کا نفرنس سے خطا ب کیا اور گروپ میں شامل ہونے وا لے اعظم جارا گروپ اور شیخ محمود ربانی نمبردار گروپ کا شکریہ ادا کیا

    اور کہا کہ اعظم جارا گروپ اورنمبردارگروپ نے مسلم لیگ ن میں شامل ہوکر ہمارے گروپ کی حمایت کرکے ہماری کامیابی پر مہر لگا دی ہے انشا ء اللہ آ ٹھ فروری کو ہمارا گروپ کلین سویپ کرے گا۔

  • گو جرہ :تیز رفتارکارکی ٹکر ، 2موٹرسائیکل سوارنوجوان جاں بحق

    گو جرہ :تیز رفتارکارکی ٹکر ، 2موٹرسائیکل سوارنوجوان جاں بحق

    گو جرہ باغی ٹی وی ( نا مہ نگارعبدالرحمن جٹ کی رپورٹ) تیز رفتارکارکی ٹکر سے 2موٹرسائیکل سوارنوجوان جاں بحق
    تفصیل کے مطابق مونگی بنگلہ کے علاقہ میں تیز رفتارکارکی ٹکرلگنے سے موٹرسائیکل سواردونوجوان جاں بحق جبکہ ایک شدیدزخمی ہوگیا، چک نمبر181گ ب کے احتشام۔ذوہیب اورساجد اپنے موٹرسائیکل نمبر3355ٹی ایس ایل پرسوارشہر سے گاؤں جارہے تھے کہ مونگی بنگلہ کے علاقہ شاکرآبادکے قریب مخالف سمیت سے آنیوالی کار نمبر1549ایل ای سی نے انیہں ٹکردے ماری

    جس کے نتیجہ میں تینوں شدیدذخمی ہوگئے جبکہ احتشام اورذوہیب شدیدزخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پرہی جاں بحق ہوگئے ،شدیدزخمی ساجدکوریسکیو1122 نے فوری طورپرتحصیل ہیڈکوارٹرہسپتال منتقل کردیاگیا،جہاں پرطبی امدادکی فراہمی جاری ہے

    اطلاع ملنے پرتھانہ صدرپولیس نے متوفیان کی نعشیں تحویل میں لے کرضروری کارروائی کے بعدورثاکے حوالے کردیں اورگاڑی قبضہ میں لےکرڈرائیورکی تلاش شروع کردی ہے.

  • گوجرہ : دلیر اور محنتی پولیس افسران کو سلام پیش کر تے ہیں۔ڈاکٹر عطاء اللہ

    گوجرہ : دلیر اور محنتی پولیس افسران کو سلام پیش کر تے ہیں۔ڈاکٹر عطاء اللہ

    گوجرہ ، باغی ٹی وی(نامہ نگار عبدالرحمن جٹ سے )دلیر اور محنتی پولیس افسران کو سلام پیش کر تے ہیں جنہوں نے گوجرہ میں وارداتیں کر نے والے ڈاکوؤں کو کیفر کردارتک پہنچایا۔ان خیالات کا اظہار جماعت اسلامی گوجرہ کے امیدوار برائے قومی اسمبلی ڈاکٹر عطاء اللہ حمید،جماعت کے رہنماڈاکٹر ناصر چوہدری نے پولیس پر فائرنگ کر نے اور پولیس جوابی فائرنگ سے ہلاک ہو نے والے ڈاکوؤں کی ہلاکت پرایس ڈی پی او آفس گوجرہ میں افسران کوخراج تحسین پیش کر تے ہو ئے کہاکہ ہم اپنے افسران پران کی دلیری وبہادری پرفخر کرتے ہیں کہ جنہوں نے محکمہ کی عزت اور وقارکو بلند کیاہے اگر دلیراور محنتی افسران اسی طرح سے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی کر تے رہے تو گوجرہ ایک پرامن شہر بن جائیگا۔

    اس موقع پر ڈی ایس پی گوجرہ آفتاب صدیقی نے جماعت کے قائدین کا شکریہ ادا کر تے ہو ئے کہاکہ عوام کے جان ومال کاتحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے جس میں کبھی کوتاہی نہیں برتیں گے۔گوجرہ کو امن کا گہوارہ بنانے اور چوری وڈکیتی جیسی وارداتوں کی روک تھام کیلئے مجھ سمیت میری پوری ٹیم جانفشانی سے دن رات کوشاں ہیں میں جرائم پیشہ عناصرکسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔

    ایسے قانون شکن عناصرسے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائیگا۔ ایس ایچ او سٹی گوجرہ انسپکٹرچوہدری حاکم علی نے کہاکہ ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ عبادت نثار کی طرف سے گوجرہ میں بڑھتی ہوئی وارداتوں پرکی روک تھام کیلئے سخت احکامات جاری کرتے ہو ئے ڈی ایس پی گوجرہ آفتاب صدیقی کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دی گئی تھی جس پر پوری ٹیم نے جان ہتھیلی پر رکھ کر جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کیلئے اپنا بھر پورکردارادا کیاہے۔

    اس موقع پر ڈی ایس پی آفتاب صدیقی،ایس ایچ او چوہدری حاکم علی سمیت فوری ٹیم کو گلدستے پیش کئے گئے۔

  • گوجرہ:مبینہ پولیس مقابلہ ،2 ڈاکو ہلاک،ایک فرار

    گوجرہ:مبینہ پولیس مقابلہ ،2 ڈاکو ہلاک،ایک فرار

    گو جرہ( نا مہ نگار باغی ٹی وی عبدالرحمان جٹ سے) گوجرہ میں مبینہ پولیس مقا بلہ میں دو ڈاکو ہلا ک ایک فرار ہو گیا۔ معلو م ہوا ہے کہ تین مو ٹر سا ئیکل سوار ڈا کو پینسرہ روڈ کی طرف سے ڈکیتی کی واردات کرکے آ رہے تھے کہ چک نمبر 364 ج ب موچی وا لا روڈ پر سٹی پولیس کے ڈوالفن فورس کے اہلکا رو ں سے سا منا ہو گیا

    جس پر ڈا کوؤ ں نے پولیس اہلکارو ں پر فائرنگ شروع کردی اطلا ع ملنے پر سٹی پو لیس گوجرہ کے ایس ایچ او حاکم علی اور ڈی ایس پی گوجرہ آ فتاب احمد صدیقی بھاری پولیس نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے

    پولیس کی جوا بی فائرنگ سے دو ڈا کو ہلا ک ہو گئے اور تیسرا فرار ہو نے میں کا میاب ہو گیا ،ہلا ک ہونیوالوں کی شنا خت چک نمبر 439 ج ب کے علی رحما ن اور چک نمبر 306 ج ب کے سانول کے نا م سے ہوئی ہے

    پولیس نے نعشیں تحویل میں لے کر تحصیل ہیڈکوارٹرز ہسپتا ل منتقل کر دیں،وا ضح رہے کہ مذکورہ ڈا کوؤ ں نے گوجرہ میں نا ن سٹاپ وار داتو ں کا سلسلہ شروع کر رکھا تھا۔شہری حلقوں کاپولیس کو خراج تحسین

  • گوجرہ:تھانہ صدر کی کارروائی،38جواریوں سمیت41ملزمان گرفتار

    گوجرہ:تھانہ صدر کی کارروائی،38جواریوں سمیت41ملزمان گرفتار

    گو جرہ نامہ نگار باغی ٹی وی( عبدالرحمن جٹ سے) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ٹوبہ عبادت نثار کے حکم پرٹوبہ پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں جاری،تھانہ صدر گوجرہ38جواریوں سمیت41ملزمان گرفتار، جواء کی رقم1لاکھ24ہزار،55لیٹر شراب،1300گرام ہیروئن، اسلحہ ناجائز1 پسٹل30بور معہ گولیاں برآمدمقدمات درج

    ڈسٹرکٹ پولیس ٹوبہ ٹیک سنگھ ڈی پی او ٹوبہ عبادت نثارکے حکم پر ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے
    سرکل گوجرہ۔ڈی ایس پی گوجرہ آفتاب احمد کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ صدر گوجرہ انسپکٹر سرفراز احمد معہ ملازمان پولیس پر مشتمل ٹیم نے مخبر کی اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے کتوں اور بھینسوں کی لڑائی پر جواء کروانے والے38ملزمان اشرف،فرید،نذیر ولد پہلوان وغیرہ کو جواء کھیلتے رنگے ہاتھوں قابو کیا جن کے قبضہ سے جواء پر لگی رقم1لاکھ24ہزارروپے برآمد ہوئی۔ پولیس ٹیم نے دوران ریڈ 3کتے اور بھینسا بھی قبضہ میں لے لیا ہے۔

    اسی طرح پولیس ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش 2ملزمان سلطان اور ضیغم کوقابو کیا جن کے قبضہ سے مجموعی طور پر55لیٹر شراب اور 1300 گرام ہیروئن برآمد ہوئی۔

    اسی طرح ایک اور کارروائی کے دوران پولیس ٹیم نے اسلحہ ناجائز رکھنے والے ملزم رضوان کو قابو کیا جس کے قبضہ سے اسلحہ ناجائز پسٹل30بور معہ گولیاں برآمد ہوا۔

    گرفتار تمام ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج رجسٹر کر کے کارروائی عمل میں لائی گئی ہے۔

  • گوجرہ: بھینسے اور کتوں کی لڑائی پر جواء،پولیس  نے 3 درجن سے زائد دھرلئے

    گوجرہ: بھینسے اور کتوں کی لڑائی پر جواء،پولیس نے 3 درجن سے زائد دھرلئے

    گو جرہ باغی ٹی وی ( نامہ نگار عبدالرحمان جٹ سے) گوجرہ کے نواحی گاؤں میں بھینسوں اورکتوں کی لڑائی پر جواء کروانے والے تین درجن سے زائد افرادپولیس نے چھاپہ مار کر دھر لئے۔

    پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ چک نمبر415 میں بھینسوں اور کتوں کی لڑائی پر جواء کھیلا جا رہا ہے جس پر پولیس نے بروقت کارروائی کر تے ہو ئے چھاپہ مار کر موقع سے 30سے زائد افراد کوعثمان،اسد علی ساکنان شیخو پورہ،علی حسن ساہیوال سمیت دیگرکو قابو کر لیا

    جبکہ موقع سے بھینسوں اور کتوں کی لڑائی کروانے والے رانا اعجاز اور بوٹا وغیرہ موقع سے فرارہوگئے اورپولیس نے موقع سے کتوں سمیت ساؤنڈ سسٹم،ٹریکٹر ٹرالی،ڈالہ کاریں وغیرہ قبضہ میں لے کر ملزمان کے خلاف کارروائی کا آغاز کر دیاہے۔

  • گوجرہ:بارایسوسی ایشن سالانہ انتخابات اعجاز اختر کہوجہ صدرمنتخب

    گوجرہ:بارایسوسی ایشن سالانہ انتخابات اعجاز اختر کہوجہ صدرمنتخب

    گوجرہ باغی ٹی وی( نامہ نگار عبدالرحمن جٹ ) بارایسوسی ایشن سالانہ انتخابات اعجاز اختر کہوجہ صدرمنتخب

    بارایسوسی ایشن گوجرہ کے سالانہ انتخابات میں اتحادگروپ کامیاب صدر اعجاز اختر کہوجہ253نے الائیڈگروپ کی شازیہ جبیں نے53 اتحادگروپ کےنائب صدر زاہد اعوان177مخالف امیدواریاسر گورایہ نے113اتحادگروپ سے جنرل سیکرٹری اسد بشیر220مدمقابل رانافاروق الہی نے88اتحادگروپ کےجوائنٹ سیکرٹری حسن امین نے178مدمقابل علی مرتضی بیگ نے114جبکہ الائیڈگروپ کی امیدوارفنانس سیکرٹری سحرش کرامت 168 ووٹ لیکر کامیاب

    اتحاد گروپ کے رانا افضل نظامی نے132اور اتحاد گروپ کے ثاقب اقبال خان آ ڈیٹر158اورالائیڈگروپ کے امجد علی جنجوعہ نے125ووٹ حاصل کئے اتحادگروپ نے کامیابی پر ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے اور مٹھائیاں تقسیم کیں 

  • پولیس نے 5 اندھے قتلوں کا سراغ لگا لیا، مدعی ہی قاتل نکلے

    پولیس نے 5 اندھے قتلوں کا سراغ لگا لیا، مدعی ہی قاتل نکلے

    جھنگ پولیس نے 5 اندھے قتلوں کا سراغ لگا لیا، مدعی ہی قاتل نکلے

    ملزمان اختر عباس و اصغر نے اپنے والدالطاف،سوتیلی والدہ نسرین بی بی،2سوتیلے بھائی منظر علی،سرور اوربہن بسم اللہ کو قتل کیا

    ملزمان نے اپنے سوتیلے بھائی منظر علی کو قتل کر کے کھیتوں میں دفن کیا اور الزام عائد کیا کہ منظر علی نے رشتہ کے تنازع پر قتل کئے ہیں

    جھنگ (محمد ناصر ) مورخہ 15 نومبرکی شب ملہوآنہ علاقہ تھانہ صدر جھنگ میں تہرے قتل کا دلخراش اور اندوہناک واقعہ پیش آیا۔ ابتدائی معلومات کے مطابق منظر علی نامی ملزم نے رشتہ کے تنازع پر اپنے والد الطاف حسین بعمر 61 سال، والدہ نسرین بی بی بعمر 55 سال،ہمشیرہ بسم اللہ بعمر 13 سال کو کلہاڑیوں کے وار کر کے قتل کیا اور فرار ہو گیا ہے۔ واقعہ کا مقدمہ ملزم منظر علی کے خلاف اسکے سوتیلے بھائی اختر عباس کی مدعیت میں درج کیا گیا۔واقعہ کی تحقیقات اور ملزم کی گرفتاری کیلئے DPO جھنگ حسن اسد علوی نےDSPسٹی سرکل سیف اللہ بھٹی کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دی۔SHO تھانہ صدر جھنگ فیصل رزاق اور انکی ٹیم نے تفتیش کا دائرہ وسیع کیا،جدید ٹیکنالوجی اور تمام وسائل بروئے کار لاتے ہوئے یہ سراغ لگایا کہ تہرے قتل کے مقدمہ کا مدعی اختر عباس اوراسکا بھائی اصغرعلی ہی اصل قاتل ہیں۔میڈیا نمائندگان سے بات کرتے ہوئے ڈی پی او جھنگ حسن اسد علوی کا کہنا تھا کہ ملزمان اختر عباس و اصغر علی کوگرفتار کیا گیاہے، ملزمان نے اعتراف کیا کہ دیگر ملزمان عباس واقبال کے ساتھ مل کر اپنے سگے والد، سوتیلی والدہ،سوتیلی بہن اور سوتیلے بھائی منظر علی کو قتل کرکے منظر علی کی نعش کھیتوں میں دبا دی اورالزام عائد کیا کہ منظر علی رشتہ کے تنازع پر قتل کر کے فرار ہو گیا ہے،ملزمان کی نشاندہی پرمقتو ل منظر علی کی لاش بھی کھیتوں سے برآمد کر لی گئی ہے جبکہ دیگر ملزمان عباس و اقبال کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔

    ڈی پی او جھنگ کا مزید کہنا تھا کہ ملزمان اختر عباس و اصغر سے مزید انٹیروگیشن پر یہ بات سامنے آئی کہ جنوری 2016 میں ملزمان نے اپنے سوتیلے بھائی سرور علی کو بھی دیگر ملزمان رمضان، شاہد،اقبال کو 1 لاکھ روپے دیکر گلا دبا کر قتل کروایا، جسکا ملزمان نے اعتراف کیا ہے وجہ عناد یہ کہ الزام علیہان اختر عباس و اصغرکی والدہ مسماۃ نسیم بی بی کی وفات کے بعد انکے والد الطاف حسین نے اپنی سالی مسماۃ نسرین بی بی سے عرصہ 25/26 سال قبل شادی کر لی جس سے4 بیٹے اور 1 بیٹی بسم اللہ پیدا ہوئی۔ملزمان اختر عباس و اصغرکو رنج تھا کہ انکے والد کی جائیداد کے حقدارانکے سوتیلے بھائی بھی ہیں۔تمام جائیداد ہتھیانے کے لالچ میں ملزمان اختر عباس و اصغر نے مورخہ15 نومبر کی رات کلہاڑیوں و ٹوکے کے وار کر کے والد، والدہ، بہن اور بھائی منظر عباس کو قتل کر دیا اورمنصوبے کے تحت منظر علی کی لاش کھیتوں میں دفن کر کے قتل کا الزام مقتول منظر عباس پر لگایا اور ملزم اختر عباس خود مدعی بن گیا۔ڈی پی او جھنگ حسن اسد علوی نے تفتیشی ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے تعریفی سرٹیفکیٹ اور انعامات کا اعلان کیا

    نواز شریف کی نئی میڈیکل رپورٹ عدالت میں جمع، نواز ذہنی دباؤ کا شکار،جہاز کا سفر خطرناک قرار

    جس ڈاکٹر کا سرٹیفیکٹ لگایا وہ امریکہ میں اور نواز شریف لندن میں،عدالت کے ریمارکس

    اشتہاری ملزم کی درخواستیں کس قانون کے تحت سن سکتے ہیں،نواز شریف کے وکیل سے دلائل طلب

    نواز شریف کی جیل میں طبیعت کیوں خراب ہوئی تھی؟ نئی میڈیکل رپورٹ میں اہم انکشاف

    مریم نواز کو بیرون ملک بھجوانے پر حکومت راضی ہو گئی

    مریم نواز کی گاڑی پر پتھراؤ، شہباز شریف، بلاول بھی میدان میں آ گئے

    تمام گاڑیوں کی فوٹیجز موجود ،پتھراؤ کرنیوالوں کیخلاف کاروائی ہو گی، راجہ بشارت

    نیب دفتر کے باہر ن لیگی کارکنان کی ہنگامہ آرائی پر وزیراعلیٰ کا نوٹس، رپورٹ طلب

    کیپٹن صفدر کا کورٹ مارشل کرو، اب سب اندرجائیں‌ گے،مبشر لقمان کا اہم انکشاف

    مریم نواز عدالت پہنچ گئی

    مریم نواز کی گرفتاری کی تیاریاں شروع

    دوسروں کی عزت کی دھجکیاں اُڑاؤ ، پگڑیاں اچھالو تو احتساب ہو رہا ہے،مریم اورنگزیب

    کیپٹن ر صفدر کا تو کوئی "کردار” ہی نہیں،دلائل سن کر مریم بھی وکیل کا چہرہ دیکھنے لگ گئیں

    نیب الزامات ثات کریگا پھر مریم نواز سے پوچھا جائے گا کہ کیسے پراپرٹیز خریدی،عدالت

  • ضلع بھر میں پتنگ فروشوں کے خلاف کارؤائی  2پتنگ فروش گرفتار

    ضلع بھر میں پتنگ فروشوں کے خلاف کارؤائی 2پتنگ فروش گرفتار

    ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ٹوبہ ٹیک سنگھ رانا عمر فاروق کے حکم پر ٹوبہ پولیس ضلع بھر میں ڈور بنانے والوں،پتنگ سازوں،فروخت کرنے اور پتنگ بازی کرنے والوں کے خلاف بلا امتیاز کاروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے حالیہ کاروائی میں ایس ایچ او تھانہ رجانہ انسپکٹر محمد انورمع ملازمان پولیس نے کامیاب کاروائیاں کرتے ہوئے 2پتنگ فروشوں کو گرفتار کیا جن کے قبضہ سے سینکڑوں پتنگیں برآمد ہوئی ہیں۔

    پہلی کاروائی میں پولیس ٹیم نے پتنگیں فروخت کرنے والے ملزم مجاہد فاروق کو قابو کیاجس کے قبضہ سے350 پتنگیں بر آمد ہوئیں۔دوسری کاروائی میں پولیس ٹیم پتنگ فروش ملزم حمزہ کو قابو کیا جس کے قبضہ سے120پتنگیں برآمد ہوئیں۔گرفتار ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کیے گئے ہیں۔

    ڈی پی او ٹوبہ رانا عمر فاروق کا کہنا ہے کہ پتنگ ساز، ڈور بنانے والے اور بیچنے والوں کوشہریوں کے گلے میں ڈور پھرنے جیسے واقعات میں 109 ت پ کے تحت ملوث قرار دیا جائے گا اسی طرح اگر کوئی ڈور پھرنے سے جانبحق ہو گیا تو پتنگ فروش اور پتنگ ساز قتل کے مقدمہ میں ملوث ہونگے۔

    مزید کہا کہ والدین اپنے بچوں کو پتنگ بازی نہ کرنے دیں اگر کو ئی بچہ پتنگ بازی کرتا پکڑا گیا تو اس کے والدین بھی مقدمہ میں نامزد کئے جائیں گے۔پتنگ بازی ایک جان لیوا کھیل بن چکی ہے اس خونی کھیل کو ہر صورت روکیں گے۔