Baaghi TV

Category: ٹوبہ ٹیک سنگھ

  • گن پوائنٹ پر نقدی اور موٹر سائیکل چھیننے والا ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

    گن پوائنٹ پر نقدی اور موٹر سائیکل چھیننے والا ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

    پولیس کو 15 پر اطلاع موصول ہوئی کہ دربار بابا مرید شہید بائی پاس کمالیہ کے قریب 3 کس مسلح نامعلوم ملزمان نے واردات کی ہے پولیس کی فوری ضرورت ہے وقوعہ کی اطلاع پر ڈی پی او ٹوبہ رانا عمر فاروق نے فوری طور پر ایس ایچ اوتھانہ صدر کمالیہ ناصر عظیم ایس آئی کو فوری موقع پر پہنچنے اور ملزمان کو گرفتار کرنے کا حکم دیا۔

    جس پر ایس ایچ او تھانہ صدر کمالیہ ناصر عظیم ایس آئی ہمراہ دیگر نفری موقع پر پہنچے موقع پر موجود محمد آصف ولد بشیر احمد قوم جکھڑ سکنہ 739 نے بتلایا کہ وہ اپنے موٹر سائیکل ہنڈا CD/70cc نمبری SLM/8716 پر اپنے دوست محمد نعیم کے ہمراہ سوار ہو کر بائی پاس پر جا رہے تھے کہ اچانک3 کس نا معلو م مسلح ملزمان ہنڈا 125پر سوار نے زبر دستی گن پو ائنٹ پر ہمیں روکا اور نعیم کی جیب سے نقدی5000روپے اور موبائل فون اور مجھ سے نقدی 35000چھین کر فرار ہو گئے ہیں جس پر پولیس ٹیم نے فوری طور پر ملزمان کا تعاقب شروع کیا

    پولیس کے تعاقب کرنے پر ملزمان موٹر سائیکل پھینک کر قریبی فصل کماد میں داخل ہو گئے اور پولیس پارٹی پر جان لیوا فائرنگ شروع کر دی پولیس نے بھی حق حفاظت خود اختیاری کے تحت جوابی فائرنگ کی۔

    فائرنگ رکنے پر سرچ آپریشن کے دوران پولیس ٹیم کو ایک ڈاکو اپنے ہی ساتھی کی فائرنگ سے زخمی حالت میں پڑا ہوا ملا جس کو گرفتار کر لیا گیا زخمی ڈاکو کی شناخت سعید احمد ولد رحمت اللہ قوم مسلم شیخ سکنہ 68/EBپاکپتن کے نام سے ہوئی جس کے قبضہ سے پسٹل30بور معہ گولیاں،واردات کے دوران چھینا گیا موبائل اورنقدی برآمد ہوئی۔

    جبکہ ملزمان کے زیر استعمال موٹر سائیکل ہنڈا125 برنگ سرخ بلا نمبری بھی قبضہ پولیس میں لے لیا گیا ہے زخمی ملزم کو فوری طور پر THQ ہسپتال کمالیہ شفٹ کیا گیا۔ ملزم کے دیگر 2 فرار ساتھیوں کی تلاش جاری ہے۔

    گرفتار ملزم کا ریکارڈ چیک کرنے ملزم سعید پنجاب بھر کے مختلف تھانوں تھانہ صدر چیچہ وطنی،تھانہ ہڑپہ،تھانہ ڈیرہ رحیم اور ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کے تھانہ صدر کمالیہ کو ڈکیتی، روڈ رابری اور ناجائز اسلحہ کے مقدمات395/19،372/19،413/19،389/19،377/19،496/19، 371/19،253/19، 525/19،246/21،247/21 میں مطلوب ہے۔

  • ڈی پی او ٹو بہ رانا عمر فاروق کا ڈپٹی کمشنر کے ہمراہ علی الصبح سبزی منڈی ٹوبہ کا وزٹ

    ڈی پی او ٹو بہ رانا عمر فاروق کا ڈپٹی کمشنر کے ہمراہ علی الصبح سبزی منڈی ٹوبہ کا وزٹ

    ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ٹوبہ ٹیک سنگھ رانا عمر فاروق نے ڈپٹی کمشنرعمر جاوید کے ہمراہ پھلوں اور سبزیوں کی نیلامیوں کے عمل کا جائرہ لینے کے لیے علی الصبح سبزی منڈی ٹوبہ کا دورہ کیا۔ڈی پی او رانا عمر فاروق اور ڈی سی ٹوبہ نے سبزی منڈی کے مختلف شیڈزمیں جا کر ریٹ لسٹیں چیک کیں اور خریداروں سے ریٹ معلوم کیے اس کے ساتھ ساتھ سبزیوں اور پھلوں کی دستیابی اور ان کے تھوک کے حساب سے فروخت کے لیے دیجانے والی بولیوں کا جائزہ لیا ڈی پی او ٹوبہ اور ڈپٹی کمشنر ٹوبہ نے آلو اور پیاز کی دی جانے والی بولیوں کو چیک کیا تا کہ خریدار کو پوری قیمت میں اشیاء کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔

    ڈی پی او ٹوبہ اور ڈپٹی کمشنر نے سبزی منڈی کے آڑھتیوں سے ملاقات بھی کی اور کہا کہ سبزیوں و پھلوں کی قیمتوں سے بلاجواز نہ بڑھنے دیں انہوں نے مارکیٹ کمیٹی کے افسران سے کہاکہ وہ سبزیوں و پھلوں کی سپلائی پر گہری نظر رکھیں اور کسی شے کی قلت کی صورت میں سپلائی کے فوری اقدامات کئے جائیں تاکہ گورنمنٹ کی پالیسی کے مطابق قیمتیں کنٹرول میں ہوں اور قیمتیں بڑھنے کا اندیشہ نہ ہو تا کہ رمضان بازاروں کو بھی سستی اور معیاری سبزیاں اور فروٹ مہیا ہو سکے۔اس موقع پر پرائس مجسٹریٹ زاہدشریف ای اے ڈی اے،پی آر او محمد عطا ء اللہ اور مارکیٹ کمیٹی کا عملہ بھی ان کے ہمراہ تھے۔

  • کمالیہ ، سستا رمضان بازار ، روزے کی حالت میں مردو خواتین خوار

    کمالیہ ، سستا رمضان بازار ، روزے کی حالت میں مردو خواتین خوار

    کمالیہ میں حکومت پنجاب کی جانب سے لگائے گئے سستے رمضان بازار میں آٹے کی فراہمی بے حد تکلیف دہ ہوگئی روزے دار مرد اور خواتین کی لمبی لمبی قطاریں لگ گئیں….آٹے کا ایک تھیلا ملنا بے حد مشکل ہو گیا

    روزے کی حالت میں خواتین سستے آٹے کے حصول کے لیے 2سے تین گھنٹے مردوں کے ساتھ لگائی گئی قطار میں ذلیل و خوار ہوکر انتظار کرنے پر مجبور ہیں

    تفصیلات کے مطابق کمالیہ شہر میں لگائے گئے سستے رمضان بازار میں کم جگہ ہونے کے باعث انتظامیہ کی جانب سے مرد اور خواتین کی اکٹھی قطاریں لگوانا انتہائی قابل افسوس اقدام ہے جبکہ شہریوں کا انتظامیہ سے مطالبہ ہے کہ رمضان بازار میں سستے آٹے کی فراہمی آسان بنانے کےلیے آٹے کے مذید کاؤنٹر لگائے جائیں اور روزے دار مرد اور خواتین کی عزت نفس اور تقدس کا خیال رکھا جانا چاہیے اور مرد و خواتین کی الگ الگ قطاریں لگائی جانی چاہییں…..

  • خوشگوار موسم میں بھی شہری کیوں ہیں پریشان ؟ وجہ سامنے آگئی

    خوشگوار موسم میں بھی شہری کیوں ہیں پریشان ؟ وجہ سامنے آگئی

    کمالیہ : رمضان المبارک گیس کی غیر متوقع لوڈ شیڈنگ شہر بھر کے چولہے ٹھنڈے شہریوں کی بڑی تعداد سحری و افطاری میں شدید مشکلات کا شکار اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق رمضان المبارک کی آمد کیساتھ ہی صبح سے لے کر شام ساڑھے پانچ بجے تک گیس کی غیر متوقع لوڈ شیڈنگ نے شہر بھر کے چولہے ٹھنڈے کردیئے تفصیل کے مطابق سوئی گیس انتظامیہ نے گھریلو صارفین کی مشکلات کو مزید بڑھانے کا آغاز کردیا

    شہریوں کو سہولیات کی فراہمی پر مامور مشینری کی تقلید کرتے ہوئے سوئی گیس انتظامیہ کی جانب سے گذشتہ روز شہر بھر کے رہائشی علاقوں میں صبح سے سہہ پہر ساڑھے پانچ بجے تک غیر اعلانیہ گیس کی بندش اور پریشر انتہائی کم رہا جبکہ بعض علاقوں میں سحری کے اوقات میں بھی گیس سپلائی بند رہی ہے جس سے شہریوں کی ایک بڑی تعداد ایل پی جی سلنڈر استعمال یا لکڑیاں جلانے پر مجبور ہو گئی شہری حلقوں نے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

    دوسری جانب شہر و گردونواح میں ہلکی بوندا باندی پورا دن ٹھنڈی ہواﺅں کا سلسلہ روزہ داروں کے چہرے خوشی سے کھل اٹھے موسم انتہئای سہانا و خنک تفصیلات کے مطابق کمالیہ شہر و گردنواح میں ہلکی بارش کے بعد موسم کی شدت میں کافی کمی آنے اور سن بھر تیز ٹھنڈی ہواﺅں سے روزہ داروں نے اللہ کو شکر ادا کیا ۔جبکہ موسم کی ٹھنڈک کے سبب افطاری کے وقت سموسوں اور پکوڑوں کی دوکانوں پر بے پناہ رش لگا رہا۔

  • کمالیہ ، ڈپٹی کمشنر نے  سستے رمضان بازار کا دورہ کیا ، اہم ہدایات جاری کر دیں

    کمالیہ ، ڈپٹی کمشنر نے سستے رمضان بازار کا دورہ کیا ، اہم ہدایات جاری کر دیں

    ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ عمر جاوید نے اسسٹنٹ کمشنر رانا غلام مصطفیٰ کے ہمراہ سستارمضان بازار کمالیہ کا وزٹ کیا. اس موقع پر ڈی ڈی ڈویلپمنٹ احمد جواد و چیف آفیسر میونسپل کمیٹی چوہدری شہریار وڑایچ بھی ان کے ہمراہ موجود تھے.
    ڈپٹی کمشنر عمر جاوید نے رمضان بازار میں مختلف اسٹال پر اشیاء خوورد نوش کامعائینہ کیا اس کے علاوہ آٹے و چینی کے بیگ کا وزن چیک کیا. اس موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر عمر جاوید نے کہا حکومت کی جانب سے لگائے گئے سستے رمضان بازار میں قیمتوں اورمعیار کو مدنظر رکھتے ہوئے اشیاء ضروریہ فراہم کی جارہی ہیں.

    انہوں نے مزید کہا کہ صفائی ستھرائی سمیت سیکورٹی کے بہترین انتظامات کیے گئے. قیمتوں میں استحکام کے لئے عملی اقدامات کرتے ہوئے سبزی منڈی سمیت ضلع بھر کے بازار میں خود چیک کر رہا ہوں اور اس سلسلہ میں اسسٹنٹ کمشنر ز و دیگر عملہ بھی تعینات ہے.

  • ٹوبہ ٹیک سنگھ / طوفانی بارش/ زالہ باری

    ٹوبہ ٹیک سنگھ / طوفانی بارش/ زالہ باری

    ٹوبہ ٹیک سنگھ : شہر اور گردونواح میں طوفانی بارش بارش کے باعث متعدد فیڈر ٹرپ بجلی غائبزالہ باری سے گندم کی تیار فصل کو شدید نقصان کا خطرہ شہر میں زالہ باری اور تیز بارش گلیوں میں پانی جمع

  • چوری اور ڈکیٹیوں  کا نہ رکنے والا سلسلہ جاری

    چوری اور ڈکیٹیوں کا نہ رکنے والا سلسلہ جاری

    بورےوالا، سرکل میں چوری اور ڈکیتیوں کا نہ رکنے والا سلسلہ جاری شہری لا کھوں روپے مالیت سے محروم ہوگئے گزشتہ رات تھانہ فتح شاہ کی حدود میں سات مسلح ڈاکو مسافروں سے نقدی چھین کر فرار ہو گئے دوسری واردات میں تھا نہ ماڈل ٹاون کے علاقے جوئیہ روڈ پر دو نامعلوم ڈاکو یو فون کی فرنچائز سے گن ہوائنٹ پر چالیس ہزار روپے نقدی لوٹ کر فرار ہوگیے تھے

    تیسری واردات کچھ دیر پہلے کالج روڈ پر واقع نجی بینک کے باہر ہوئی مسلح موٹر سائکل سوار ڈاکو شہری سےنقدی چھین کر فرار ہوگئے بورےوالا سرکل پولیس تمام وارداتوں میں ملوث افراد کو ٹریس کرنے میں مصروف لیکن ابھی تک کوئی بھی کامیابی نہیں مل سکی۔

    رضوان سلیمی نمائندہ باغی ٹی وی بورے والا

  • واپڈا کی نجکاری کے خلاف ،  ورکز یونین کی مکمل ہڑتال اور اجتجاج جاری

    واپڈا کی نجکاری کے خلاف ، ورکز یونین کی مکمل ہڑتال اور اجتجاج جاری

    کمالیہ ، واپڈا کی نجکاری کے خلاف ہائیڈرو الیکٹرک ورکز یونین کا مکمل ہڑتال اور واپڈ آفس میں احتجاج … قومی محکمہ کو کسی صورت بھی پرائیویٹ نہیں ہونے دیں گے محکمہ واپڈا سے سینکڑوں ملازمین کے گھر کا چولہا جلتا ہے ہائیڈرو الیکٹرک ورکز یونین کی واپڈا آفس مکمل ہڑتال احتجاج جاری

    کمالیہ واپڈا آفس میں ہائیڈرو الیکٹرک یونین ورکز نے مکمل ہڑتال کرتے ہوے احتجاج کیا ورکز کا کہنا تھا کہ حکومت کو آگاہ کررہے ہیں کہ کسی صورت میں محکمہ واپڈا کی نجکاری نہیں ہونے دینگے اس موقع پر چئیر مین ہائیڈرو فیسکو ڈویژن کمالیہ طاہر گجر کہا کہنا تھا وزیراعظم پاکستان عمران خان محکمہ بجلی و دیگر اداروں کی نجکاری رکوانے کے لیے اپنا کردار ادا کریں حکومت سرکاری و نیم سرکاری اور محکمہ بجلی کےملازمین کی ریٹائرمنٹ کےقانون میں کمی کی تجاویز رد کرے تنخواہ اور پینشن میں فوری اضافہ کیا جائے بجلی محکہ سے جُڑے سینکڑوں ورکرز کو بے روز گار ہونے سے بچایا جائے

  • نشے میں دھت شخص نے شہریوں پر گاڑی چڑھا دی

    نشے میں دھت شخص نے شہریوں پر گاڑی چڑھا دی

    ٹوبہ ٹیک سنگھ شراب کے نشہ میں دھت کار سوار نے راہ گیروں کو کچل ڈالا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق شراب کے نشے میں دھت کار سوار شہباز نے چار راہ گیروں کو بے دردی سے کچل ڈالا اور فرار ہونے کی کوشش۔
    شہریوں کی چیخ و پکار سن کر گاڑی کا تعاقب کرتے ہوئے نشہ میں دھت کار سوار کو پکڑ لیا
    مشتعل شہریوں نے کار کو توڑ کر کار سوار کی درگت بھی بنائی
    پولیس نے موقع پر پہنچ کر کار سوار شہباز کو گرفتار کرکے تھانہ سٹی میں بند کردیا ہے.
    ریسکیو 1122 نے موقعہ پر پہنچ کر زخمیوں کوطبی امداد دیتے ہوئے ڈی ایچ کیو منتقل کردیا۔
    جاں بحق ہونے والوں صابراں بی بی اور ماجد شامل ہیں.
    پولیس نےگرفتار ملزم سےتفتیش شروع کردی یے..

  • شہر کی صفائی ستھرائی کو برقرار رکھنے میں شہری بھی اپنا کردار ادا کریں

    شہر کی صفائی ستھرائی کو برقرار رکھنے میں شہری بھی اپنا کردار ادا کریں

    کمالیہ. اسسٹنٹ کمشنر و ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی محمد عرفان ہنجرا کا چیف آفیسر چوہدری شہریار کے ہمراہ شہر کے مختلف علاقوں کا معائنہ، صفائی ستھرائی سمیت سیوریج لاینز کی بحالی کے عمل کا جائزہ….
    تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر و ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی محمد عرفان ہنجرا کا چیف آفیسر چوہدری شہریار کے ہمراہ شہر کے مختلف علاقوں کا اچانک معائنہ اور عملہ صفائی کی جانب سے سیوریج لاینز کی بحالی سمیت صفائی ستھرائی کے عمل کا جائزہ لیا. اس موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر و ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی محمد عرفان ہنجرا نے کہا کہ شہر کی صفائی ستھرائی کو برقرار رکھنے میں شہری بھی اپنا کردار ادا کریں اور کوڑا کرکٹ کو کولیکشن پوائنٹس پر پھینکیں. انہوں نے مزید کہا کہ سیوریج لاینز کی صفائی کے دوران پلاسٹک کی بوتلز، کباڑ کا سامان، بوریاں، بلڈنگ میٹریل و دیگر سامان نکل رہا ہے جو کہ سیوریج لاینز کی بلاکج کا باعث بنتا ہے. اس لیے ہر شخص ذمہ داری نبھاتے ہوئے شہر کی صفائی کو بہتر بنانے کے لیے تعاون کرے۔