Baaghi TV

Category: ٹوبہ ٹیک سنگھ

  • نادرا آفس میں کرونا ایس او پیز کی کھلی خلاف ورزی

    نادرا آفس میں کرونا ایس او پیز کی کھلی خلاف ورزی

    کمالیہ میں کورونا پنجے گاڑنے لگا جبکہ انتظامیہ خاموش تماشائی ایک طرف کورونا سے بچاﺅ کے لئے سکول اور تمام تعلیمی ادارے بندکردیے گئے ہیں جبکہ دوسری طرف میلے ٹھیلے اور دفاتر میں کورونا ایس اوپیز پر عملدرآمد ہوتا نظر نہیں آرہاتفصیلات کے مطابق کمالیہ میں کرونا مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوتا ہوا دکھائی دیتا ہوا نظر آ رہا ہے لیکن انتظامیہ کی جانب سے صورتحال کو مسلسل نظر انداز کیا جا رہا ہے ایسی ہی تشویشناک صورتحال نادار دفتر کمالیہ میں نظر آرہی ہے نادرا آفس میں کروناایس او پیز کی کھلی خلاف ورزی کی جارہی ہے پنجاب حکومت نے سکول داخلے کے لیے جب سے ب فارم لازمی قرار دیا ہے لوگوں کا نادرا آفس میں ہر وقت جم غفیر رہتا ہے نادرا آفس میں آئے لوگ کورونا ایس پیز کی کھلم کھلا خلاف ورزی کررہے ہیں بغیر سماجی فاصلہ اور بنا ماسک س سینکڑوں افراد لمبی قطاروں میں لگے ہوئے ہیں دوسری جانب شہریوں نے نادرا آفس کو بڑی اور کھلی جگہ پر منتقل کرنے کا مطالبہ بھی کیا۔

  • ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل کا تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کمالیہ کا اچانک معائنہ

    ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل کا تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کمالیہ کا اچانک معائنہ

    ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ٹوبہ ٹیک سنگھ سید تنویر مرتضیٰ کا اسسٹنٹ کمشنر و ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی محمد عرفان ہنجرا کے ہمراہ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کمالیہ سمیت پناہ گاہ کا اچانک معاینہ ، ایم ایس ڈاکٹر جواد احمد کو صفائی ستھرائی بہتر کرنے کی ہدایت
    تفصیلات کے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ٹوبہ ٹیک سنگھ سید تنویر مرتضیٰ نے اسسٹنٹ کمشنر و ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی محمد عرفان ہنجرا کے ہمراہ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا اچانک معاینہ کیا. ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ٹوبہ ٹیک سنگھ سید تنویر مرتضیٰ نے مریضوں سے ادویات و سہولیات کی فراہمی بارے دریافت کیا اور ایم ایس ڈاکٹر جواد احمد کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ہسپتال کے وارڈز کی صفائی ستھرائی کو مزید بہتر کیا جائے. بعد از ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ٹوبہ ٹیک سنگھ سید تنویر مرتضیٰ نے اسسٹنٹ کمشنر و ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی محمد عرفان ہنجرا کے ہمراہ پناہ گاہ کا بھی وزٹ کیا اور مسافروں کو پناہ گاہ میں دی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا.

  • ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) ٹوبہ ٹیک سنگھ سید تنویر مرتضی کا محرم الحرام کے سلسلہ میں قائم کنٹرول روم سمیت 7 محرم الحرام کے مرکزی جلوس کا معاینہ

    ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) ٹوبہ ٹیک سنگھ سید تنویر مرتضی کا محرم الحرام کے سلسلہ میں قائم کنٹرول روم سمیت 7 محرم الحرام کے مرکزی جلوس کا معاینہ

    کمالیہ: ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) ٹوبہ ٹیک سنگھ سید تنویر مرتضی کا اسسٹنٹ کمشنر و ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی محمد عرفان ہنجرا کے ہمراہ محرم الحرام کے سلسلہ میں قائم کنٹرول روم سمیت 7 محرم الحرام کے مرکزی جلوس کا معاینہ۔
    تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) ٹوبہ ٹیک سنگھ سید تنویر مرتضی نے میونسپل کمیٹی کمالیہ میں محرم الحرام کے جلوس و مجالس اور ان کی سیکورٹی و مانیٹر نگ کے لیے بنائے گیے کنٹرول روم کا معاینہ کیا.اس موقع پر چیف آفیسر عمیر دلدار بھی ہمراہ موجود تھے.اسسٹنٹ کمشنر و ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی محمد عرفان ہنجرا نے کنٹرول روم میں محرم الحرام کے حوالہ سے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ جلوس کے راستوں کو کلئیر کروانے کے ساتھ ساتھ صفائی ستھرائی کے بھی مناسب انتظام کیے گیے ہیں. بعد از ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) ٹوبہ ٹیک سنگھ سید تنویر مرتضی نے 7 محرم الحرام کے مرکزی جلوس کا بھی معائنہ کیا اور منتظمین سے بھی ملاقات کی. اس موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل)ٹوبہ ٹیک سنگھ سید تنویر مرتضی نے کہا کہ ضلع بھر میں سیکورٹی سمیت تمام انتظامات بہترین کیے گیے ہیں. انتظامیہ کی جانب سے مجالس و جلوس کی مانیٹرنگ کے لیے جدید سی سی ٹی وی کیمراز لگاے گیے ہیں. انہوں نے مزید کہا کہ ضلع بھر میں قیام امن کے لیے ہمیشہ سے تمام مکاتب فکر کے علماء کا کلیدی کردار رہا ہے جو کہ قابل ستائش ہے.

  • صوبائی وزیر کا محرم الحرام کے حوالے سے ضلع بھر کے کنٹرول رومز کا وزٹ

    صوبائی وزیر کا محرم الحرام کے حوالے سے ضلع بھر کے کنٹرول رومز کا وزٹ

    ٹوبہ ٹیک سنگھ : پنجاب گورنمنٹ کی طرف سے فوکل پرسن برائے محرم الحرام ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ صوبائی وزیر برائے وومن ڈویلپمنٹ محترمہ آشفہ ریاض فتیانہ نے ڈی پی او ٹوبہ رانا عمر فاروق اور ڈپٹی کمشنر ٹوبہ آمنہ منیر کے ہمراہ محرم الحرام کے حوالے سے بنائے گئے کنٹرول رومز اور اہم جلوس ہائے کے روٹس کا وزٹ کیا۔ٹی ایم اے ہال ٹوبہ میں بنائے گئے محرم کنٹرول روم کے وزٹ کے دوران ڈی پی او رانا عمر فاروق،ڈی سی ٹوبہ آمنہ منیر اور اسسٹنٹ کمشنر ٹوبہ رضوان الحق پوری اور ڈی ایس پی صدر سرکل ٹوبہ نعیم عزیز سندھو نے محترمہ آشفہ ریاض کو محرم الحرام کے سیکورٹی انتظامات،روٹس ہائے اور اہم ایشوز بارے بریف کیا۔
    ڈی پی او ٹوبہ رانا عمر فاروق نے صوبائی وزیر برائے و ومن ڈویلپمنٹ محترمہ آشفہ ریاض کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ڈسٹرکٹ پولیس کی جانب سے محرم الحرام میں جلوس،مجالس پر سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں جبکہ کسی بھی ایشو کو فوری طور پر حل کرنے کے لیے امن کمیٹی ممبران بھی جلوس ہائے کے ساتھ ہوں گے تا کہ کسی قسم کے لاء اینڈ آرڈر کا مسلۂ پیدا نہ ہواس کے علاوہ سوشل میڈیا پر کسی بھی قسم کے ایشو کو حل کرنے کے لیے مسلسل مانیٹرنگ کی جا رہی ہے۔ اس موقع پر امن کمیٹی کے ممبران،ایس ایچ او سٹی ٹوبہ مظہر حسین ایس آئی،سی ای او ایم سی ملک زاہد خلیل،الیکٹرانک و پرنٹ میڈیا نما ئندگان بھی موجود تھے۔

  • اسسٹنٹ کمشنر و ایڈمنسٹریٹر کمالیہ محمد عرفان ہنجرا کی زیر قیادت "یوم استحصال کشمیر” منانے کے حوالہ سے واک کا انعقاد۔

    اسسٹنٹ کمشنر و ایڈمنسٹریٹر کمالیہ محمد عرفان ہنجرا کی زیر قیادت "یوم استحصال کشمیر” منانے کے حوالہ سے واک کا انعقاد۔

    کمالیہ: اسسٹنٹ کمشنر و ایڈمنسٹریٹر کمالیہ محمد عرفان ہنجرا کی زیر قیادت "یوم استحصال کشمیر” منانے کے حوالہ سے واک کا انعقاد، ڈی ایس پی کمالیہ فرخ سہیل سندھو سمیت دیگر کی شرکت..
    تفصیلات کے مطابق حکومت پاکستان نے سرکاری سطح پر 5 اگست کو یوم استحصال کشمیر منانے کا اعلان کیا. اس سلسلہ میں اسسٹٹ کمشنرو ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی محمد عرفان ہنجرا کی زیر قیادت اے سی آفس سے علامتی پوائنٹ مظفر آباد تا ایک کلومیٹر کے فاصلے پر واقع علامتی پوائنٹ سری نگر چیچہ وطنی روڑ تک ایک واک نکالی گئی. جس میں ڈی ایس پی کمالیہ فرخ سہیل سندھو، میونسپل آفیسر انفراسٹرکچر اینڈ سروسز فراز احوز، مرکزی صدر انجمن تاجران سید اکبر علی، صدر بار ایسوسی ایشن مظہر اقبال ملہوترا، تحصیلدارغلام غوث، ضیاء اللہ ڈوگر سمیت تحصیل بھرکے محکمہ جات کے افسران و ملازمین، شہری۔میڈیا ،طلباء و سول سوسائٹی کے نمایندگان نے شرکت کی. واک کا آغاز 8:58 پر سائرن بجا کر ہوا. جس کے بعد شرکاء نے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی. بعد میں پاکستانی و کشمیر قومی ترانہ بجایا گیا. شرکاء واک نے پلے کارڈز و بینرز اٹھا رکھے تھے. جس پر کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے نعرے درج تھے. اس کے علاوہ شرکاء نے پاکستانی و کشمیری پرچم، سیاہ ماسک و سیاہ پٹیاں باندھ رکھی تھیں. اس موقع پر اسسٹٹ کمشنر و ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی محمد عرفان ہنجرا نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پاکستان نے مقبوضہ کشمیر کو پاکستانی نقشہ میں شامل کرکے پاکستان کا حصہ بنا دیا ہے انشاءاللہ ایک دن ہم کشمیر کی سر زمین پر بھی قدم رکھیں گے . انہوں نے مزید کہا کہ ہم اقوام عالم سے مطالبہ کرتے ہیں کہ مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے مظالم کا نوٹس لیا جائے اور کشمیری امنگوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کو حل کرکے پاکستان کا حصہ بناے جاے.

  • مولانا محمد احمد لدھیانوی نے کمالیہ میں سینٹیائزڈ گیٹ کی تنصیب کا اعلان کر دیا

    مولانا محمد احمد لدھیانوی نے کمالیہ میں سینٹیائزڈ گیٹ کی تنصیب کا اعلان کر دیا

    مولانا محمد احمد لدھیانوی نے کمالیہ میں سینٹیائزڈ گیٹ کی تنصیب کا اعلان کر دیا

    جدید ترین سینٹیائزڈ گیٹ ابتدا میں جامعہ فاروقیہ کے قریب نصب کیا جائے گا .کمالیہ میں مختلف مقامات پر گیٹس کی تنصیب کیلئے اگلے چند روز میں کام شروع کر دینگے ۔ مولانا محمد احمد لدھیانوی

    کمالیہ(باغی ٹی وی ) سربراہ اہل سنت والجماعت مولانا محمد احمد لدھیانوی نے ملک بھر میں کرونا وائرس سے بچاو کے پیش نظر جھنگ کے بعد کمالیہ میں بھی سینٹیائزڈ گیٹس لگوانے کا اعلان کردیا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ پہلے گیٹ کی تنصیب انشااللہ بہت جلد جامعہ مسجد فاروقیہ کے قریب کی جائے گی جس کے بعد انجینئرز ، میڈیکل اور ٹیکنیکل ماہرین چند روز میں شہر کے اہم مقامات کا دورہ کرکے حکمت عملی مرتب کرتے ہوئے باقاعدہ شہر بھر کی مکمل کرونا کش ناکہ بندی کو یقینی بنادیں گے ۔ مولانا محمد احمد لدھیانوی نے ملک بھر میں بسنے والے پاکستانیوں اور امت مسلمہ ، مخیر حضرات کو دعوت فکر دیتے ہوئے کہا کہ یہ وقت خدا کے حضور استغفار ، احتیاط اور انسانیت کی خدمت کا ہے یہ برا وقت ہے گزر جائے گا اللہ کے حضور جھک جائیں اس کی مخلوق کے آنسو پونجھ کر خدا کو راضی کرلیں ۔

  • ڈانسر عورتیں گرفتار

    ڈانسر عورتیں گرفتار

    تھانہ رجانہ کی ہوائی فائرنگ /آتش بازی/ میرج فنکشن ایکٹ کی خلاف ورزی پر کاروائی33کس مرد اور 5کس ڈانسر عورتیں گرفتار
    ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ٹوبہ ٹیک سنگھ وقار قریشی کے حکم پر ایس ایچ او تھانہ رجانہ انسپکٹر محمداختر سعیدمعہ رفاقت علی اے ایس آئی و ملازمان پولیس نے مخبر کی اطلاع پر چک نمبر269گ ب میں سعید احمد ولد محمد نواز قوم کھتران کی شادی میں مہندی کی تقریب پر ریڈ کیاجہاں پر 5کس ڈانسر عورتیں گھر کے سامنے بازار شارع عام میں نیم برہنہ کپڑے پہن کر ڈانس کر رہیں تھیں چند لوگ ہوائی فائرنگ کر رہے تھے جبکہ کچھ لوگ ڈانسر عورتوں کے ساتھ فحش حرکات کر رہے تھے اور ان پر پیسے نچھاور کرنے میں مصروف تھے۔ایس ایچ او تھانہ رجانہ انسپکٹر محمد اختر سعید و ملازمان پولیس نے فوری طور پر کاروائی کرتے ہوئے 33کس مردوں اور بذریعہ لیڈی کانسٹیبل5کس ڈانسر عورتوں کو شارع عام پر فحش ڈانس،ہوائی فائرنگ،اور فحش قسم کی حرکات کر کے لوگوں کے جذبات مجروح کرنے پر رنگے ہاتھوں قابو کیا جن کے قبضہ سے2عدد سپیکر،ایک عدد مکسچر،سٹیبلائزر، موبائل فون،چلی ہوئی گولیوں کے خول، جبکہ نچھاور کی گئی رقم مبلغ 16000روپے برآمد ہوئی جن پر مقدمہ درج رجسٹر کر کے حسب ضابطہ کاروائی عمل میں لائی جا رہی ہے ۔

  • بھیرہ.  ڈرگ انسپکٹر فہیم ضیا کی عطائیوں کے خلاف کاروئی.

    بھیرہ. ڈرگ انسپکٹر فہیم ضیا کی عطائیوں کے خلاف کاروئی.

    بھیرہ.
    ڈرگ انسپکٹر فہیم ضیا کی عطائیوں کے خلاف کاروئی.
    بھیرہ.
    ڈرگ انسپکٹر فہیم ضیا نے بغیر لائسنس اور ایکسپائر ادویات سیل کرنے والے 4 میڈیکل سٹور/کلینک ہیلتھ کیئر کمیشن کے تحت سیل کر دئے.

  • طیارہ گر کر تباہ

    طیارہ گر کر تباہ

    پاک فضائیہ کا طیارہ شورکوٹ کے قریب گر کر تباہ، طیارہ معمول کی تربیتی پرواز پر تھا، پائلٹ محفوظ۔
    ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق طیارہ نے رفیقی ایئر بیس شور کوٹ کی جانب اڑان بھری تاہم تکنیکی خرابی کے باعث چک 496 کے قریب گر کر تباہ ہوگیا۔ ترجمان نے بتایا کہ پائلٹ جہاز سے بحفاظت اترنے میں کامیاب رہا اور حادثے میں کس قسم کے جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔

    ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے ایئر ہیڈ کوارٹرز کی جانب سے ایک اعلیٰ سطح کا بورڈ تشکیل دے دیا ہے اور اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق طیارے کو آگ لگی ہے۔

    ریسکیو اور فائربریگیڈ کی گاڑیوں کو موقع پر روانہ کیا گیا جب کہ حادثے میں نقصان سے متعلق تاحال تفصیلات سامنے نہیں آئیں ہے۔

  • ناجائز تجاوزات کے خلاف آپریشن شروع

    ناجائز تجاوزات کے خلاف آپریشن شروع

    اہم اعلان
    بحکم جناب اسسٹنٹ کمشنر و ایڈمنسٹریٹر نوشین اسرار صاحبہ شہر بھر میں ناجائز تجاوزات کے خلاف روزانہ کی بنیاد پر آپریشن شروع کر دیا گیا ہے لہذا تمام دوکاندار فلفور اپنے ناجائز تجاوزات کو ہٹالیں ورنہ ناجائز تجاوزات میں اٹھایا ہوا سامان واپس نہیں ہوگا۔