Baaghi TV

Category: ٹوبہ ٹیک سنگھ

  • آٹے کے بعد سبزیوں,دالوں اور مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں بھی زبردست اضافہ

    آٹے کے بعد سبزیوں,دالوں اور مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں بھی زبردست اضافہ

    ٹوبہ ٹیک سنگھ آٹے کے بعد سبزیوں,دالوں اور مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں بھی زبردست اضافہ،

    دال چنا 108،مونگ 172، ماش180 ،دال مسور135روپے کلو ہو گئی،ادرک لہسن 300سے اوپر ،مرغی کا گوشت بھی 260تک پہنچ گیا،حکومت مہنگائی کنٹرول کرنے کیلئے عملی اقدامات کرے ایک طرف آٹے کا بحران تو ایسے میں سبزیوں ،دالوں اور مرغی کے گوشت کی قیمتوں کو بھی پر لگ گئے ،مہنگائی کی لہر نے عوام کی زندگی اجیرن بنا دی تنخواہیں وہیں ہیں لیکن مسائل میں کئی گنا اضافہ ہو گیا ہے آٹا نایاب ہونے کے ساتھ ساتھ سبزیوں ،دالوں اور مرغی کے گوشت کی قیمتیں بھی عام آدمی کی قوت خرید سے تجاوز کر گئیں،چند روزمیں دال چنا 108،دال مونگ 172،دال ماش180 ،دال مسور 135 ، سفید اور کالے چنے 103 سے 108 روپے فی کلو تک پہنچ گئے ۔ سبزیوں کی قیمتیں بھی آسمان سے باتیں کر رہی ہیں،شملہ مرچ 180،مٹر 120،کریلے 200،مونگرے 140روپے کلو تک پہنچ گئے ، ادرک اور لہسن ٹرپل سنچری مکمل کر چکے ، شہری کہتے ہیں مہنگائی کے باعث دو وقت کی ہانڈی روٹی بھی مشکل ہو گئی جبکہ ریٹس میں اضافے سے دالیں بھی عام آدمی کی پہنچ سے دور ہو گئیں ہیں دالوں اور سبزیوں کے بعد مرغی کی قیمت بھی اچانک بڑھ گئی چند روزپہلے 205 روپے کلو میں فروخت ہونیوالے ایک کلو چکن کا ریٹ 260 روپے تک پہنچ گیا شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ مہنگائی کو کنٹرول کرنے کے لیے عملی اقدامات ہونے چاہیے

  • ٹڈی دل سے بچاو کے اقدامات

    ٹڈی دل سے بچاو کے اقدامات

    کمالیہ آگاہی مہم
    ٹڈی دل سے بچاو کے اقدامات، اسسٹنٹ کمشنر نوشین اسرار اے ڈی ایگریکلچر محمد اکرم چوہدری کا حولی تارا میں کسانوں کو احتیاطی تدابیر اپنانے کی اپیل…
    تفصیلات کے مطابق ٹڈی دل کے ممکنہ حملے سے بچاو کے لیے حویلی تارا میں کسانوں سے خطاب کرتے ہوئے اےڈی ایگریکلچر محمد اکرم چوہدری نے کہا ہے کہ پنجاب میں ٹڈی دل مکڑی کا کئی علاقوں میں حملہ ہو چکا ہے فصلات کو شدید نقصان پہنچا ہے اس لیےخطرہ لاحق ہے ٹڈی دل کہیں بھی دکھائی دے تو فورا ڈھول یا پٹاخہ بجایں اور محکمہ زراعت و ریونیویا اپنے گاؤں کے نمبردار سے فورارابطہ کریں اگر آپ کو ٹڈی دل مکڑی کہیں بھی دکھائی دے تو فورا شور کرکے یا دھواں کرکےاس کو فصل پر بیٹھنے نہ دیا جائے آخر میں آگاہی واک کا اہتمام کیا گیا

  • غریب عوام کا جینا محال ہوگیا ہے

    غریب عوام کا جینا محال ہوگیا ہے

    سابق چئیرمین بلدیہ کمالیہ ملک امجد یعقوب اور سنئیر نائب صدر مسلم لیگ ن الریاض سعودی عرب نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ ملک پاکستان میں مہنگائی کیوجہ سے غریب عوام کا جینا محال ہوگیا ہے بجلی کے بلوں میں بے پناہ ٹیکسوں کا اضافہ پٹرول کی قیمتیں آسمان سے باتیں کررہی ہیں تبدیلی کانعرہ لگانے والوں نے ملک میں مہنگائی کا جن چھوڈ کر اپنا نعرہ سچ کر دکھایا تحریک انصاف کی حکومت نے انتقامی کاروائی جو سیاستدانوں کے ساتھ شروع کر رکھی ہے ایسی مثال کبھی بھی نہیں دیکھی ہمارے قائد میاں نواز شریف اور میاں شہباز شریف نے ملک سے مہنگائی کا جو خاتمہ کیا تھا آج تحریک انصاف نے مہنگائی کا جن بے قابو کرکے غریب عوام کو زندہ دفن کردیا ہے تحریک انصاف کے ناسمجھ منچلے کارکن اپنی حکومت کی ناقص پالیسوں کی وجہ سے بے انتہا پریشان ہیں ملک پاکستان میں جب بھی مسلم لیگ کی حکومت آئی ہمیشہ ترقی کے راستے نکلے۔

  • سبزیوں اور پھلوں کی سپلائی پر گہری نظر

    سبزیوں اور پھلوں کی سپلائی پر گہری نظر

    ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ٹوبہ ٹیک سنگھ وقار قریشی نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ آمنہ منیر صاحبہ کے ہمراہ پھلوں اور سبزیوں کی نیلامیوں کے عمل کا جائرہ لینے کے لیے علی الصبح سبزی منڈی ٹوبہ کا دورہ کیا
    ڈی پی او وقار قریشی اور ڈی سی ٹوبہ نے سبزی منڈی کے مختلف شیڈز میں جا کر ریٹ لسٹیں چیک کیں اور خریداروں سے ریٹ معلوم کیے اس کے ساتھ ساتھ سبزیوں اور پھلوں کی دستیابی اور ان کے تھوک کے حساب سے فروخت کے لیے دی جانے والی بولیوں کا جائزہ لیا
    آلو اور پیاز کی بوریوں کے وزن کو کنڈے کے ذریعے تول کر چیک کیا تا کہ خریدار کو پوری مقدار میں اشیاء کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔
    سبزی منڈی کے آڑھتیوں سے ملاقات بھی کی اور کہا کہ سبزیوں و پھلوں کی قیمتوں سے بلاجواز نہ بڑھنے دیں انہوں نے مارکیٹ کمیٹی کے افسران سے کہا کہ وہ سبزیوں و پھلوں کی سپلائی پر گہری نظر رکھیں اور کسی شے کی قلت کی صورت میں سپلائی کے فوری اقدامات کئے جائیں تاکہ گورنمنٹ کی پالیسی کے مطابق قیمتیں کنٹرول میں ہوں اور قیمتیں بڑھنے کا اندیشہ نہ ہو اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر ٹوبہ رضوان الحق پوری بھی موجود تھے

  • سپورٹس سٹیڈیم کمپلیکس میں شہری دفاع کی مشقوں کا اھتمام

    سپورٹس سٹیڈیم کمپلیکس میں شہری دفاع کی مشقوں کا اھتمام

    *ٹوبہ ٹیک سنگھ/ محکمہ سول ڈیفنس کے زیر اھتمام سپورٹس سٹیڈیم کشمیر روڈ (جھنگ روڈ) میں عظیم الشان شہری دفاع کا مظاہرہ، مختلف دوسرے اداروں نے بھی مشقوں میں حصہ لیا۔۔*

    تفصیلات کے مطابق سول ڈیفنس آفیسر محمود حسین انجم کی زیر سرپرستی محکمہ سول ڈیفنس ٹوبہ ٹیک سنگھ نے سپورٹس سٹیڈیم کمپلیکس میں شہری دفاع کی مشقوں کا اھتمام کیا جس کے مہمان خصوصی چوھدری محمد اشفاق نائب صدر پاکستان تحریک انصاف تھے جبکہ محترمہ آمنہ منیر ڈپٹی کمشنر و کنٹرولر سول ڈیفنس نے تقریب کی صدارت کی۔
    یہ پر وقار تقریب اسسٹنٹ ڈائریکٹر سول ڈیفنس فیصل آباد محترم اصغر علی اور مقامی ایم پی اے جناب سعید احمد سعیدی کی زیر نگرانی منعقد ھوئی جس میں DPO صاحب معززین شہر اور سکول کے طلباء کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

    شہری دفاع کے اس مظاھرے میں فضائی حملے کی صورت میں متاثرہ افراد کو ابتدائی طبی امداد، بم کو ناکارہ بنانے، پٹرول پمپ کو لگی آگ بجھانے اور متاثرہ بلند و بالا بلڈنگ سے رہائشیوں کو واگزار کرکے محفوظ مقام تک پہنچانے کا عملی مظاہرہ کیا گیا جس پر ناظرین نے اھلکاران کی کارکردگی کو خوب سراھا اور بھرپور داد دی۔

    اس عملی مظاھرے میں پنجاب پولیس کی ایلیٹ فورس کے کمانڈوز نے بنک میں گھسے دھشت کردوں کو گرفتار کرنے اور ریسکیو 1122 کی ٹیموں نے ابتدائی طبی امداد و آگ پر قابو پانے کا عملی مظاہرہ بھی کیا۔

  • پولیو سے بچاؤ کے سلسلہ میں آگاہی واک کا اہتمام

    پولیو سے بچاؤ کے سلسلہ میں آگاہی واک کا اہتمام

    کمالیہ. اسسٹنٹ کمشنر و ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی نوشین اسرار کی زیر قیادت پولیو سے بچاؤ کے سلسلہ میں میونسپل کمیٹی آفس تا اقبال بازار تک پولیو سے بچاؤ کے سلسلہ میں آگاہی واک کا اہتمام، صدر انجمن تاجران ،تحصیل افسران،شہری و سول سوسائٹی کے نمائندگان کی شرکت…

  • اپنے بچوں کو پولیو وائرس کے خاتمے کے لیے پولیو ویکسین کے قطرے ضرور پلوائیں

    اپنے بچوں کو پولیو وائرس کے خاتمے کے لیے پولیو ویکسین کے قطرے ضرور پلوائیں

    کمالیہ : اسسٹنٹ کمشنر و ایڈمنسٹریٹر کمالیہ نوشین اسرار کی زیر صدارت پولیو کے حوالہ سے ایک میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈی ایس پی کمالیہ ظفراقبال ڈوگر امن کمیٹی کے ممبران وہ میڈیا کے نمائندوں اور سول سوسائٹی کے نمائندوں نے شرکت کی اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نوشین اسرار نے کہا ہے کہ بچے پاکستان کا مستقبل ہیں ان کو صحت مند اور معذوری سے بچانے کی کوشش کرنا مذہبی اور اخلاقی فریضہ ہے والدین اپنے بچوں کو پولیو وائرس کے خاتمے کے لیے پولیو ویکسین کے قطرے ضرور پلوائیں پولیو مہم کی زیادہ سے زیادہ تشہیر کی جائے اس ضمن میں پولیو سے آگاہی کیلئے لوکل اخبارات اور سوشل میڈیا اور کیبل آپریٹرز اور قومی اخبارات کے نمائندے اس قومی مہم کو کامیاب بنانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں شجرکاری کے حوالہ سے تاکہ وطن عزیز سے اس مہلک وائرس کا جڑ سے خاتمہ ہو سکے اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نوشین اسرار نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ہم سب کو مل کر وزیراعظم پاکستان کے پروگرام کلین اینڈ گرین کے حوالہ سے ہر بشر دو شجر اپنے اپنے حصے کے دو دو پودے لگائیں تاکہ ماحولیاتی آلودگی سے بچا جا سکے آخر میں ملک پاکستان کی ترقی امن وامان اور کشمیر کی زندگی کے لئے دعا کروائے گی۔

  • ٹریفک پولیس کے زیر اہتمام دو روزہ تربیتی ورکشاپ

    ٹریفک پولیس کے زیر اہتمام دو روزہ تربیتی ورکشاپ

    ٹوبہ ٹیک سنگھ : پولیس لائن میں ٹریفک پولیس کے زیر اہتمام دو روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈی ایس پی ٹریفک مہر سید سیال نے اہلکاروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کے شہریوں کی جان و مال کا تحفظ ہماری زمہ داری ہے اور ٹریفک پولیس اہلکار شہریوں سے عزت و احترام سے پیش آئیں۔

  • پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف گھیرا تنگ

    پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف گھیرا تنگ

    ٹوبہ ٹیک سنگھ : ڈی پی او ٹوبہ وقار قریشی کے حکم پرٹوبہ پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف گھیرا تنگ۔
    3 من سے زائد چرس و افیون ڈیڑھ کلو ھیروئن 182 لیٹر شراب برآمد ملزمان گرفتار
    ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ٹوبہ ٹیک سنگھ وقار قریشی کی خصوصی ہدایت پرمنشیات فروشوں کے خلاف گھیرا تنگ کر دیا گیا۔علاقہ تھانہ سٹی کمالیہ میں منشیات فروشی کی متعدد شکایات موصول ہونے پر DPO ٹوبہ ٹیک سنگھ نے فوری نوٹس لیتے ہوئے انسپکٹر غلام شبیر کو تھانہ سٹی ٹوبہ میں منشیات فروشوں کے خلاف اچھی کارکردگی کی بنیاد پر تھانہ سٹی ٹوبہ سے تبدیل کر کے SHO تھانہ سٹی کمالیہ تعینات کیا تاکہ علاقہ تھانہ سٹی کمالیہ میں منشیات فروشوں کا قلع قمع کیا جاسکے۔ اس سلسلہ میں DPO ٹوبہ ٹیک سنگھ نے ظفر ڈوگر DSP/SDPOکمالیہ کی سربراہی میں انسپکٹر غلام شبیر اور ملازمان پولیس معہ ایلیٹ فورس پر مشتمل ٹیم تشکیل دی۔جنہوں نے منشیات فروشوں کے خلاف حکمت عملی بناتے ہوئے سب سے پہلے انٹیلی جنس انفارمیشن کو مربوط کیا۔
    اس ٹیم نے مورخہ9.12.19 کو مخبر کی اطلاع پر کاروائی کرتے ہوئے ریلوے پھاٹک رجانہ روڈ پر ناکہ بندی کر کے ایک ڈالہ نمبرKU2856جس کے پیچھے مرغیوں والا آہنی پنجرہ تھا روکا اور تلاشی لی۔ دوران تلاشی ڈالہ کے خفیہ خانوں میں مختلف جگہوں سے چرس 48کلو گرام اورافیون 32کلو گرام ٹوٹل منشیات 02من برآمد ہوئی اور اس کے علاوہ رقم بکری ۔ ڈرائیور صفدر عباس ولد غلام محمد خان اور اس کے ساتھی محمد عبداللہ ولد علی خان سکنائے چک 165/NBتحصیل سلانوالی ضلع سرگودھاکو حراست میں لیا۔ جنہوں نے دوران انٹیروگیشن انکشاف کیا کہ علاقہ غیر سے چرس، افیون لاکر مختلف اضلاع میں سپلائی کرتے ہیں۔ان کا ذریعہ معاش یہی ہے۔ پولیس اور دیگر ایجنسیوں سے بچنے کی خاطر مرغیوں کی سپلائی والاڈالاہ بنا رکھا ہے۔
    اس کے علاوہ منشیات فروشوں کے خلاف جاری مہم کے دوران مورخہ01.12.19تا09.12.19تک ہیروئن 1.644کلو گرام، چرس 95.226کلو گرام، افیون 32کلو گرام اور شراب 182لیٹر برآمد کی۔ جس میں سے 37کلو گرام چرس PHPپنجاب ہائی وے پٹرول نے ہمراہ تھانہ اروتی پولیس پکڑی
    یہ تمام انفارمیشنDPOٹوبہ ٹیک سنگھ نے پریس کانفرنس میں میڈیا کے ساتھ شیئر کیں۔
    DPOٹوبہ وقار قریشی نے پولیس ٹیم کی شاندار کارکردگی پر نقد انعام اور تعریفی سرٹیفیکیٹ دینے کا اعلان کیا ہے۔جبکہ عوام الناس نے ان خطرناک مجرموں کی گرفتاری پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ٹوبہ پولیس کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ عوام کے جان و مال کے تحفظ کے ساتھ ساتھ معاشرہ کو منشیات جیسی لعنت سے پاک رکھنا پولیس کی اولین ترجیح ہے،وقار قریشی ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ

  • سود خورفل ایکشن میں

    کمالیہ : سود خور فل ایکشن میں غریب لوگوں کو پھنسانے کے لئے حسین پُرکشش مکڑی کی طرح جال بُن لئے ۔
    روزمرہ استعمال کی اشیاء قسطوں کے لالچ میں عام لوگوں کو ڈبل قیمت پر دی جانے لگیں۔

    تفصیلات کے مطابق کمالیہ میں سود خوروں نے اپنے کاروبار کو وسعت دینے کے لئے نئے ہتھکنڈے استمعال کرنے شروع کر دیے ہیں اور قسطوں کا لالچ دے کر روزمرہ استعمال کی عام اشیاء غریب لوگوں کو انتہائی مہنگے داموں فروخت کی جانے لگی۔ اور اکثر اشیاء پر ڈبل سے بھی زیادہ ریٹ وصول کیا جاتا ہے جبکہ عام لوگ خصوصا غریب آدمی قسطوں کے لالچ میں آکر سالہا سال ذلیل وخوار ہوتے رہتے ہیں ۔کمالیہ میں مختلف روڈز پر مخصوص افراد نے مختلف ناموں سے دوکانیں بنا کر جال بچھا رکھا ہے قابل غور بات ہے ان لوگوں کے پاس اس دھن کی کوئی تفصیلات نہیں ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ٹیکس بھی برائے نام دیا جاتا ہے لاکھوں روپے شورومز کے کرائے ملازمین کی تنخواہیں یہ تمام رقم چند سالوں سے کہاں سے آئی جبکہ معمولی سے ٹیکس ریٹرن ہیں الیکٹرونک کے نام پر ناقص اشیاء فروخت کی جاتی ہیں اور لوگوں کو لوٹا جا رہا ہے۔عام طور پر یہ لوگ ٹیکسوں کی مد میں لاکھوں روپے بچا کر سرکاری خزانے کو بھی روزانہ کی بنیاد پر چونا لگا رہے ہیں۔اکثر کالا دھن ایسے کاروبار میں لگایا جاتا ہے۔شہری وسماجی حلقوں نے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔