Baaghi TV

Category: ٹوبہ ٹیک سنگھ

  • کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئےتربیتی ورکشاپ کا انعقاد۔

    کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئےتربیتی ورکشاپ کا انعقاد۔

    کمالیہ:سول ڈیفنس کے زیر اہتمام تحصیل بھر کے سرکاری سکولوں پرائمری اور ایلیمنٹری سکولوں کے ہیڈ کو کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئےتربیتی ورکشاپ کا انعقاد۔ابتدائی طبی امداد اور سیلف ڈیفنس کی عملی تربیت دی گئ۔
    تفصیلات کے مطابق
    ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ آمنہ منیراسسٹنٹ کمشنر کمالیہ نوشین اسراراور ڈسٹرکٹ آفیسر سول ڈیفنس محمود حسین انجم کی ہدایات پر سرکاری سکولوں کے ہیڈز کو شہری دفاع کی تربیت دینےکیلئےگورنمنٹ ہائی سکول نمبر 1 ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا جس میں سول ڈیفنس انسٹرکٹر محمد شکور عاصم نےابتدائی طبی امداد اور ھنگامی صورتحال جس میں کی بھی طرح کے بم دھماکے ، فائرنگ یا آگ لگنے سمیت دیگر واقعات سے نمٹنے کے لئے فائر فائٹنگ اور فوری ابتدائی طبی امداد کی تربیت دی گئی تمام تربیتی عمل کو عملی طور پر کر کے دکھایا اس موقع پر انسٹرکٹر سول ڈیفنس محمد شکور نے گفتگو کرتے ہوۓ کہا کہ تربیتی ورکشاپ کا مقصد سکولوں میں خدانخواستہ کسی بھی ہنگامی صورتحال کے پیش نظر جلد سے جلد بچوں اور اساتذہ کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے سمیت بچاؤ کے طریقہ کار کو اپنانا ہے کیونکہ سکولوں میں چھوٹے بچے زیر تعلیم ہوتے ہیں اس لیۓ وہ کسی مدد کے بغیر ہنگامی حالات سے نمٹنے سے قاصر ہوتے ہیں۔

  • سپورٹس سٹیڈیم کی بحالی کےمتعلق اہم اجلاس

    سپورٹس سٹیڈیم کی بحالی کےمتعلق اہم اجلاس

    سپورٹس سٹیڈیم کو فنکشنل کرنے کے لئے اسسٹنٹ کمشنر و ایڈمنسٹریٹر کمالیہ نوشین اسرار کی زیر صدارت اہم اجلاس جس میں ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر محمد جمیل اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت چوہدری محمد اکرم سپورٹس آفیسر محمد یونس اسپورٹس آفیسر محمد قیوم خاں ایس ڈی او ہائی وے وحید احمد ایس ڈی او آپاشی محمد عادل لطیف سب انجینئر میونسپل کمیٹی محمد امجد غوری اے آی او ایجوکیشن عمران حمید نےاجلاس میں شرکت کی جس میں سپورٹس سٹیڈیم کی بحالی اور سپورٹس کے مقابلہ جات کا انعقاد کیا جاسکے

  • منشیات کا استعمال افسوسناک حد تک بڑھتا جا رہا ہے

    منشیات کا استعمال افسوسناک حد تک بڑھتا جا رہا ہے

    کمالیہ شہر میں منشیات کا استعمال افسوسناک حد تک بڑھتا جا رہا ہے۔ شہر کے کئی نوجوان اس لعنت کا شکار ہوچکے ہیں کمالیہ کی سب سے بڑی عیدگاہ خیرا شہید سے ملحقہ قبرستان میں ہمہ وقت درجنوں افراد نظر آتے ہیں جنہیں منشیات نے برباد کر دیا لیکن اس سلسلہ میں کسی سرکاری غیر سرکاری ادارہ کی طرف سے اقدامات نظر نہیں آتے شہریوں کا کہنا ہے جب بھی عیدگاہ جائیں وہاں نشہ آور انجیکشن نظر آتے ہیں جو دیگر شہریوں میں بھی بیماریوں کا سبب بن سکتے ہیں شہریوں نے اپیل کی ہے کہ ان نوجوانوں کو مناسب علاج کی سہولت فراہم کی جائے اور انہیں منشیات فراہم کرنیوالے افراد کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے سرکاری محکموں کےافسران اُن والدین سے پوچھو جن کےلخت جگر بہنوں کے بھائی کئ عورتوں کے سہاگ اس لعنت کی وجہ سےموت کاشکار ہو گے خدا کے لیے سوچو اور اسکا حل نکالیں۔

  • تیز رفتار کار بے قابو ہو کر درخت سے جاٹکرائی۔

    تیز رفتار کار بے قابو ہو کر درخت سے جاٹکرائی۔

    کمالیہ :جھکڑ روڈ پر تیز رفتار کار بے قابو ہو کر درخت سے جاٹکرائی۔
    جکھڑ روڈ پر تیز رفتار کار درخت سے ٹکرانے سے کار میں آگ بھڑک اٹھی اور کار میں موجود 3افراد جھلس گئے زخمیوں کو تحصيل ہیڈکوارٹر ہسپتال کمالیہ منتقل کر دیا گیا زخمیوں کے نام عمران، توقیر اور صداقت ہیں، ریسکیو

  • آوارہ کتوں کو تلف کرنے کی مہم کا آغاز

    آوارہ کتوں کو تلف کرنے کی مہم کا آغاز

    کمالیہ : اسسٹنٹ کمشنر و ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی کمالیہ نوشین اسرار کی ہدایات پر کمالیہ شہر میں آوارہ کتوں کو تلف کرنے کی مہم کا آغاز کر دیا گیا اس سلسلے میں پہلے روز 18 کتوں کو زہریلی گولیاں ڈال کر مارا گیا، اور مزید آپریشن روزانہ کی بنیاد پر جاری ہے۔

  • ہفتہ وار کھلی کچہری کا انعقاد

    ہفتہ وار کھلی کچہری کا انعقاد

    ڈپٹی کمشنر میاں محسن رشید اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وقار شعیب انور قریشی نے منعقدہ کھلی کچہری کے دوران کہا ہے کہ عوام کے مسائل حل کرنے کیلئے ہفتہ وارکھلی کچہری کا انعقاد مسلسل جاری ہے جس میں لوگوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر انکی دہلیز پر سن کر ان کے حل کے لئے موثر اقدامات کئے جارہے ہیں،اس موقع پرایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ز، اسسٹنٹ کمشنرز،ڈی ایس پیز سمیت محکمہ صحت ، تعلیم،پاپولیشن ، واپڈا، سوئی گیس، محکمہ مال اورسائلین کے علاوہ تما م محکموں کے افسران بھی موجود تھے، انہوں نے کہا کہ عوام کی خدمت ہماری اولین ترجیحات ہیں اور اسی جذبہ کے تحت مشن کو جاری ر کھے ہوئے ہیں اور کھلی کچہری کے علاوہ بھی روزانہ کی بنیاد پر میرے آفس کے علاوہ تحصیل سطح پر بھی باقاعدگی سے عوامی مسائل کے حل کے لئے ہمہ وقت کوشاں ہیں،ڈپٹی کمشنر میاں محسن رشید نے مزید کہا کہ کھلی کچہریوں کے انعقاد سے عوامی مسائل کے حل میں کافی بہتری آئی ہے اور عوام کھلی کچہریوں میں دی جانی والی درخواستوں پر ازالہ کے حوالہ سے عوام الناس اطمینان بخش ہے۔

  • صفائی کے عمل کا معائنہ

    صفائی کے عمل کا معائنہ

    کمالیہ. چیف آفیسر عمیر دلدار محلہ چڑھ پارک و ذیشان کالونی میں گندگی کے ڈھیر اپنی نگرانی میں ختم کروارہے ہیں، اس موقع سینٹری انسپکٹر رب نواز خان و شوکت علی بھی ہمراہ موجود ہیں..
    تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر و ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی نوشین اسرار کی ہدایت پر چیف آفیسر عمیر دلدار نے ذیشان کالونی و محلہ چڑھ پارک میں گندگی کے ڈھیر ختم کروانے کے ہمراہ سینٹری انسپکٹر رب نواز خان موقع پر پہنچ گئے اور صفائی کے عمل کا معائنہ کیا. اس موقع پر چیف آفیسر عمیر دلدار نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہر میں صفائی کی صورت حال کو بہتر بنانے کے لیے شہریوں کا تعاون درکار ہے. شہری کوڑا کرکٹ وغیرہ میونسپل کمیٹی کے مخصوص کردہ پوائنٹس پر پھینکیں عملہ صفائی خود اٹھا لے گا.

  • شدید دھند سے موسم سرد

    کمالیہ: شہر اور گردونواح میں شدید دھند سے موسم سرد ہوگیا شدید دھند میں حد نگاہ 100میٹر تک رہ گئی شدید دھند کے باعث ٹریفک کی روانی تعطل کا شکار اداروں میں جانے والے ملازمین کو مشکلات کا سامنا شہری غیر ضروری سفر اور اوور سپیڈ سے پرہیز کریں۔ دوران سفر ڈرائیور حضرات فوگ لائٹ کا استعمال کریں اور دن کے وقت بھی لائٹس کو آن رکھیں تاکہ سامنے سے آنے والا محتاط رہے دھند کے دوران اوور ٹیکنگ نہ کریں اپنی لین میں رہیں۔ڈی ایس پی ٹریفک مہر سعید سیال

  • سرچ آپریشن

    ٹوبہ ٹیک سنگھ : ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وقار قریشی کے حکم پر امن و امان کے قیام اور شر پسند عناصر کی تلاش و سر کوبی کے لئے پولیس کا حساس اداروں کے ھمراہ علاقہ تھانہ چٹیانہ چک 316 گ ب اضافی آبادی میں سرچ آپریشن

    سرچ آپریشن کے دوران 30 گھروں کی تلاشی لی گئی اور 45 افراد کی بائیو میٹرک تصدیق کی گئی اور شناختی کارڈز چیک کئےگئے دوران سرچ آپریشن کرایہ داران کے کوائف بھی چیک کئےگئے،
    ترجمان ٹوبہ ٹیک سنگھ پولیس

  • ڈپٹی کمشنر کا ڈی ایچ کیو ہسپتال کا دورہ

    ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ میاں محسن رشید کا ڈی ایچ کیو ہسپتال کا دورہ۔ مریضوں کے لواحقین سے احوال دریافت کیا اور دو دن پہلے جو مریض کمالیہ کے گاؤں سے شفٹ کیا گیا تھا اس کی بھی عیادت کی اور رپورٹس چیک کی مزید انہوں نے ڈاکٹرز کو تلقین کی کہ تمام مریضوں کو بہترین طبی سہولتیں فراہم کریں۔