کمالیہ چیچہ وطنی مین روڈ پر نقب زنی کی بڑی واردات نامعلوم چور حیدر علی کھدر ہاؤس دوکان کی چھت اکھاڑ کر لاکھوں روپے کا کھدر اور نقدی چوری کرکے لے گئے۔
Category: ٹوبہ ٹیک سنگھ
منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن
ٹوبہ ٹیک سنگھ: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ٹوبہ ٹیک سنگھ وقار قریشی کے حکم پر منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری انچاج چوکی نشاط آباد تھانہ سٹی گوجرہ کی کاروائی 10لیٹر شراب برآمد 1 ملزم گرفتار طہیرعباسASIمعہ ملازمان نے دوران گشت مسمی اللہ دتہ ولد نذیرمسیح سکنہ کرسچن کالونی گوجرہ کو مشکوک پاکر مونگی روڈ پر چیک کیا جس کے ہاتھ میں پکڑے ہوئے کین میں سے شراب دیسی 10لیٹربرآمدہوئی،جس پرمقدمہ نمبر861 جرم3/4امتناع منشیات تھانہ سٹی گوجرہ درج رجسٹر کر کے حسب ضابطہ کاروائی عمل میں لائی جا رھی ھے
ترجمان ٹوبہ ٹیک سنگھ پولیستیز رفتار بس اور ہائی ایس میں تصادم
ٹوبہ ٹیک سنگھ:رجانہ پیرمحل روڈ پر تیز رفتار بس اور ہائی ایس میں تصادم دس مسافر شدید زخمی تین کی حالت نازک
رجانہ پیرمحل روڈ پر تیز رفتار مسافر بس اور ہائی ایس میں خوفناک تصادم ہوا جس کے نتیجے میں دس مسافر شدید زخمی ہوگئے
زخمیوں کو طبی امداد کے لیے ٹی ایچ کیو ہسپتال رجانہ پیرمحل اور ڈی ایچ کیو ہسپتال ٹوبہ ٹیک سنگھ منتقل کیا جہاں انھیں طبی امداد دی جا رہی ہے
پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔منشیات فروشوں اور دیگر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن
کمالیہ نئے تعینات ہونے والے ڈی ایس پی ظفر ڈوگر کے ساتھ الیکٹرانک پریس کلب کمالیہ کے وفد کی ملاقات جس میں شہر میں ہونے والے جرائم اور ان کی روک تھام پر تبادلہ خیال کیا گیا.وفد میں جنرل سیکرٹری الیکٹرانک پریس کلب کمالیہ عمران شاہد ، جرنلسٹ ملک عابد اسلم اور بیوروچیف باغی ٹی وی وقاص سلیم انصاری شامل ہیں. صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی ایس پی ظفر ڈوگر نے بتایا کہ منشیات فروش معاشرے کا ناسور ہیں اور انکے خلاف گھیرا تنگ کر لیا گیا ہے متعلقہ تمام ایس ایچ اوز کو ڈائریکشنز بھی دے دی گئی ہیں جس میں یہ واضح ہے کہ کمالیہ شہراور گردو نواح سے فوری طور پر منشیات فروشوں کا خاتمہ کیا جائے اور نوجوان نسل کو تباہی سے بچایا جائے
غیر حاضر پائے جانے والے ملازمین کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔
کمالیہ. شہر میں صفائی کی صورت حال کو بہتر بنایا جائےاور ڈیوٹی سے غیر حاضر پائے جانے والے ملازمین کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے گی. ان خیالات کا اظہار چیف آفیسر میونسپل کمیٹی عمیر دلدار نے عملہ صفائی سے خطاب کے دوران کیا. اس موقع پر سینٹری انسپکٹر رب نواز خان و سینٹری سپروائزر و دیگر بھی موجود تھے. انہوں نے مزید کہا کہ میں شہر کا خود وزٹ کرونگا اور شہریوں کی شکایات پر بروقت کاروائی کی جائے. غفلت یا کوتاہی ہرگز برداشت نہ ہوگی۔
ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر محمد بابر سلیمان کے اعزاز میں الوداعی تقریب
ٹوبہ ٹیک سنگھ: ڈپٹی کمشنر میاں محسن رشید نے تبدیل ہونے والے ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر محمد بابر سلیمان کے اعزاز میں الوداعی تقریب ضلع کونسل میں اپنے خطاب میں کہا کہ ایسے فرض شناش آفیسر کسی نعمت سے کم نہیں ہوتے جو اپنی ڈیوٹیاں نہایت ایمانداری سر انجام دیتے ہوئے حکومتی احکامات کے مطابق عوام کی سہی خدمت کر کے اللہ تعالیٰ خوشنودی بھی حاصل کرلیتے ہیں،
اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو رضوان محمود،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل سید تنویر مرتضیٰ شاہ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ منورحسین گورایہ،اسسٹنٹ کمشنرز رضوان الحق پوری، سمیراء عنبرین،نوشین اسرار،مرحبا نعمت اور دیگر افسران بھی موجود تھے،ڈپٹی کمشنر میاں محسن رشید نے تبدیل ہونے والے ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر محمد بابر سلیمان کو تحصیل جہانیاں کے اسسٹنٹ کمشنر بننے پر مبارک باد دی اور ظہرانہ کے اختتام پر ایک یاد گاری شیڈ اور پھولوں کا گلدستہ بھی دیا،ڈسٹرکٹ پولیس لائنز میں جنرل پریڈ کاانعقاد
ٹوبہ ٹیک سنگھ: وقار قریشی DPOٹوبہ ٹیک سنگھ کی زیر نگرانی ڈسٹرکٹ پولیس لائنز ٹوبہ ٹیک سنگھ میں جنرل پریڈ کاانعقاد کیا گیا پریڈ میں ضلع پولیس، ایلیٹ فورس، ٹریفک پولیس اور پٹرولنگ پولیس کے دستوں نے سلامی دی۔ اس موقع پر DSP/SDPOصدر ٹوبہ نعیم عزیز سندھو،DSPپٹرولنگ ہائی وے پولیس محمود ہارون،لائن آفیسر عطاء محمد OSI بابر نثار،اورPROمحمد عطاء اللہ بھی ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ کے ہمراہ تھے۔DPOٹوبہ ٹیک سنگھ کی جانب سے بہترین ٹرن آؤٹ پرشرکاء پریڈ میں سے15ملازمان پولیس کوتعریفی سرٹیفیکیٹس سے بھی نوازاگیا۔ اس موقع پر وقار قریشی ڈسرکٹ پولیس آفیسر ٹوبہ ٹیک سنگھ نے خطاب کرتے ہوئے ڈسپلن، فٹنس اور پولیس ورکنگ کے حوالے سے ہدایات جاری کیں۔DPOٹوبہ ٹیک سنگھ نے کہا کہ دور حاضر میں پولیس کی ذمہ داریاں کافی حد تک وسیع ہوگئیں ہیں۔ پولیس ملازمین کبھی بھی اپنے اختیارات سے تجاوز نہ کریں عوام الناس کے ساتھ خندہ پیشانی سے پیش آئیں۔ جرائم کا سدباب، معاشرے میں اموامان اور مجرمان کو کیفر کردار تک پہنچانا اولین ذمہ داریاں ہیں پولیس اصلاحات کو مدنظر رکھتے ہوئے رویوں میں مزید بہتری لانا ازحد ضروری ہے۔ عوام والناس کی مشکلات اور مسائل کا مداوا اور انکی دادرسی پولیس ورکنگ کا بنیادی اصول ہے۔ تمام پولیس افسران و اہلکار اپنی صحت اور فٹنس پر خاص توجہ دیں کسی بھی ذاتی یا محکمانہ مسائل یا مشکلات کے لئے وہ بلا جھجک ڈی پی او آفس میں پیش ہوسکتے ہیں۔ان کی ویلفیئر اور مالی، اخلاقی امداد محکمہ کی ذمہ داری ہے۔
چور اور ڈکیٹ سرگرم
کمالیہ:تفصیلات کے مطابق کمالیہ اور گردونواح میں چوری ڈکیتی اور راہزنی کے واقعات روز بروز اضافہ ہو رہا ہے جس کا واضح ثبوت یہ ہے کہ آج علی الصبح غلہ منڈی کے رہائشی ملک دلشاد پنسار سٹور والے حسب معمول اپنی بیوی کے ہمراہ سیر کیلئے جا رہے تھے کہ دو نامعلوم 125 پر سوار افراد نے جس میں سے ایک کا منہ دھکا ہوا نے اسلحہ کے زور پر لوٹ لیا اور زبردستی 12000/روپے اور دیگر اشیا لوٹ لیں.
پرائس کنٹرول کمیٹی کا اجلاس
ٹوبہ ٹیک سنگھ:سیکرٹری سپورٹس ندیم محبوب نے ڈی سی کمپلیکس میں پرائس کنٹرول کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کو کنٹرول میں رکھنے اور مہنگائی مافیا کے خلاف کارروائی کی سخت ہدایت کی ہے، انہوں نے کہا کہ پرائس ڈسٹرکٹ کنٹرول مجسٹرئٹس اشیائے ضروریہ کو سرکاری مقرر کردہ نرخوں کے مطابق فروخت کو سو فیصد یقینی بنائیں تاکہ عوام الناس کو سستی اور معیاری کی اشیاء کی دستیابی یقینی ہوسکے بلکہ صارفین کا کسی صورت استحصال نہیں ہونے دیں گے، اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو رضوان محمود چوہان، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل سید تنویر مرتضیٰ شاہ، ڈسٹرکٹ آفیسر انڈسٹریز محمد خاور اورآر اے ڈی اے محمد زاہد شریف بھی موجود تھے، ڈپٹی کمشنر میاں محسن رشید نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ضلعی افسران اور پرائس کنٹرول مجسٹرئٹس مارکیٹوں بازاروں کا باقاعدگی سے معائنہ کر رہے ہیں اور عوام کی طرف سے موصول ہونے والی شکایات پر دکانداروں کو جرمانے اور سرکاری نرخ ناموں کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف مقدمات درج کرکیئے جارہے ہیں، انہوں نے بتایا کہ عوام کو رلیف فراہم کرنے کیلئے سبزی و فروٹ منڈیوں میں روزانہ کی بنیاد پر باقائدگی سے پھلوں و سبزیوں کی نیلامی کے عمل کا مسلسل جائزہ لیا جارہا ہے بلکہ حکومتی ہدایت کے پر کسان پلیٹ فارم بھی بنائے گئے ہیں تاکہ لوگوں کو معیاری و سستی اشیاء میسر ہوسکے، بعد ازاں سیکرٹری سپورٹس ندیم محبوب نے ماڈل سبزی و فروٹ منڈی میں لگائے کسان پلیٹ فارم کا بھی تفصیلی معائنہ کیا۔
تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے باہر فارمیسی پر ڈکیتی کی واردات
کمالیہ : 3 نامعلوم موٹر سائیکل سوار ڈاکو گن پوائنٹ پر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے باہر نیو ہمایوں فارمیسی سے ہزاروں روپے لوٹ کر فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے ایک ماہ قبل بھی فارمیسی کے مالک محمد رمضان کو 3مسلح ڈاکوؤں نے لوٹا تھا۔