کمالیہ : اسسٹنٹ کمشنر و ایڈمنسٹریٹر نوشین اسرار نے اچانک سبزی منڈی کا دورہ کیا جس میں انہوں نے نیلامی کو چیک کیا اور ریٹ کو کنٹرول کرنے کی ھدایات جاری کی اس موقع پرسیکرٹری مارکیٹ کمیٹی محمد رمضان انسپکٹر مارکیٹ کمیٹی محمد ناصر بھی موجود تھے۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نوشین اسرار نے کہا ھے کہ شہر بھر میں دوکانداروں کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کے ریٹ لسٹ نمایاں جگہ آویزاں کریں اور حکومتی ہدایات پر عمل پیراہوں اور ناجائز منافع خوری ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی
Category: ٹوبہ ٹیک سنگھ
جشن عید میلاد النبی ﷺ منانے کے سلسلہ میں میونسپل کمیٹی چوک میں شہر بھر سے چھوٹے بڑے جلوس جمع ہوئے۔
جشن عید میلاد النبی ﷺ منانے کے سلسلہ میں میونسپل کمیٹی چوک میں شہر بھر سے چھوٹے بڑے جلوس جمع ہوئے۔
کمالیہ: جشن عید میلاد النبی ﷺ منانے کے سلسلہ میں میونسپل کمیٹی چوک میں شہر بھر سے چھوٹے و بڑے جلوس جمع ہوئے۔ جلوس کی قیادت پیر منطواللطیف قمر قادری، مولانا محمد صادق سیالوی، مولانا حامد حسن و دیگر نے کی شرکاء سے مقررین نے اسوہ حسنہ ﷺ پر روشنی ڈالی جلوس کے شرکاء کو خوش آمدید کہنے کے لیے میونسپل کمیٹی کی جانب سے کمیٹی چوک میں استقبالیہ کیمپ لگایا گیا۔ جہاں شرکاء کو خوش آمدید کہا گیا۔ اسسٹنٹ کمشنر و ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی نوشین اسرار کی جانب سے تحصیل کونسل آفیسر اھتشام ملک نے نمائندگی کی شہر بھر میں صفائی ستھرائی کے بہترین انتظامات کیے گیے۔ اس کے علاوہ سرکاری عمارات پر چراغاں بھی کی گئی۔ڈی پی او ٹوبہ وقار قریشی اور ڈپٹی کمشنر ٹوبہ کی محفل میلاد مصطفیﷺ میں شرکت
ڈی پی او ٹوبہ وقار قریشی کا ڈپٹی کمشنر ٹوبہ کے ہمراہ عید میلاد النبیﷺ کے مرکزی جلوس کا وزٹ اور محفل میلاد مصطفیﷺ میں شرکت
ٹوبہ ٹیک سنگھ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ٹوبہ ٹیک سنگھ وقار قریشی نے میاں محسن رشید ڈپٹی کمشنر ٹوبہ کے ہمراہ ٹوبہ ٹیک سنگھ سٹی میں جشن عید میلاد النبیﷺ کے مرکزی جلوس کا وزٹ کیا اور کئے گئے سکیورٹی/دیگر انتظامات کو چیک کیا او رSDPOصدر ٹوبہ،SHOسٹی ٹوبہ کو جلوس ہائے کی سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کرنے اور پوری توجہ کے ساتھ ڈیوٹی کرنے کے احکامات دیئے۔ مزید کہا کہ روٹ جلوس پر آنے والی تمام رکاوٹو ں کو فوری طور پر ہٹایا جائے اور جلوس کی طرف آنے والی گلیوں کو خار دار تار اور بیرئیر لگا کر بلاک کیا جائے روٹ جلوس پر لگائی گئی چھت ڈیوٹی کو الرٹ رکھا جائے اور کسی بھی شخص کو بغیر چیکنگ کے جلوس میں شامل نہ ہونے دیا جائے۔ پولیس حفاظتی انتظامات اور ڈیوٹی تمام شرکاء جلوس و محفل کے منتشر ہونے تک اپنے اپنے پوائنٹ پر الرٹ رکھی جائے۔
بعد ازاں ڈی پی او ٹوبہ وقار قریشی نے DCٹوبہ کے ہمراہ صدر بازار ٹوبہ میں منعقد ہونے والی محفل میلاد مصطفیﷺ میں شرکت کی اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی نائب صدر چوھدری محمد اشفاق،MPAسعید احمد سعیدی،الیکٹرانک و پرنٹ میڈیا نمائند گان، سول سوسائٹی،ممبران امن کمیٹی،عاشقانِ مصطفیﷺ اور علماء کرام کی بڑی تعداد موجود تھی۔
ڈی پی او ٹوبہ نے شرکاء محفل سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہم سب کو چاہیے کہ نبی پاکﷺ کی حیات مبارکہ کی روشنی سے اپنے دلوں کو منور رکھیں جس طرح بنی پاکﷺ نے تمام زندگی صبر کرنے اور دوسروں کو معاف کرنیکا درس دیا اسی طرح ہم لوگ بھی مشکلات میں صبر اور تحمل سے کام لیں اورعوام الناس کی چھوٹی چھوٹی غلطیوں پر درگزر کر یں ہمسائیوں کے حقوق کا خیال رکھیں اگر کوئی مسلمان بھائی تکلیف میں ہو تو اس کو ہر ممکن مدد فراہم کریں۔غیر قانونی پٹرول ایجنسیوں پر کاروائی
کمالیہ اسسٹنٹ کمشنر کمالیہ میڈم نوشین اسرار نے شہر کے مختلف علاقوں میں پٹرول پمپ چیک کیے اور کم پیمانے پر بھاری جرمانے کیے کمالیہ کے نواحی علاقہ 709 گ ب میں غیر قانونی پٹرول ایجنسی کو سیل کر دیا اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر کمالیہ میڈم نوشین اسرار نے کہا ہے کہ غیر قانونی ایجنسیاں اور کھلا پٹرول بیچنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں
درس غوثیہ سے متعلق تنازع حل
کمالیہ : اسسٹنٹ کمیشنر کمالیہ نوشین اسرار کی ذاتی دلچسپی سے گذشتہ کئ سالوں سے درس غوثیہ سے متعلقہ تنازہ حل کر لیا گیا چالیس ممبران پر مشتمل مجلس شورہ قائم کر دی گئی درس غوثیہ کے تمام معامات اب مجلس شورہ اپنی مشاورت سے ہی حل کرے گی اس حوالہ سے توقع کی جا سکتی ہے کہ درس غوثیہ مجلس شورہ تمام درپیش مسائل کو نا صرف دور کرے گی بلکہ درس قرآن اور دیگر دی جانی والی تعلم میں بھی بہتری لائے گی تاکہ طلباء وطالبات دینی تعلیم کے زیور سے آراستہ ہو سکیں۔
ماہ ربیع الاول کے حوالہ سے امن کمیٹی کی میٹنگ
کمالیہ : ماہ ربیع الاؤل کے حوالہ سے امن کمیٹی کی میٹنگ اے سی آفس میں منعقد ہوئی جس میں تمام مکاتب فکر کے علمائے کرام ومرکزی انجمن تاجران کے صدر وممبران امن کمیٹی و دیگر محکموں کے افسران نے شرکت کی اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر کمالیہ نوشین اسرار نے کہا ھےکہ امن وامان کے قیام اور مذہبی رواداری کہ فروغ میں آپ معززین کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے ربیع الاول کہ ماہ مبارک میں آپ کا تعاون ہر قسم کے شر پسند عناصر کو روکنے میں معاون ثابت ہوگا جس پر ممبران امن کمیٹی نے انتظامیہ سے ہر طرح کے تعاون کی مکمل یقین دہانی کروائی اسسٹنٹ کمشنر نوشین اسرار نے کہا کہ ربیع الاول کے بابرکت مہینہ میں انتظامیہ کی طرف سے تمام جلسوں کے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں تاکہ کوئی بھی نہ خوشگوار وقوع پیش نہ آسکے اور آخر میں سانحہ رحیم یار خاں میں جاں بحق ہونے والے کے لیے مغفرت کی اور ملک پاکستان کی سلامتی اور کشمیر کی آزادی کے لئے دعا کی گئی۔