Baaghi TV

Category: ٹوبہ ٹیک سنگھ

  • گوجرہ :واردات کی نیت سے چھپے ساتھیوں کی فائرنگ سے مبینہ ڈاکو شدید زخمی

    گوجرہ :واردات کی نیت سے چھپے ساتھیوں کی فائرنگ سے مبینہ ڈاکو شدید زخمی

    گوجرہ(نامہ نگار باغی ٹی وی عبد الرحمن جٹ) واردات کی نیت سے چھپے ساتھیوں کی فائرنگ سے مبینہ ڈاکو شدید زخمی، زخمی کو ٹی ایچ کیو منتقل کر دیا گیا۔

    معلوم ہوا ہے کہ ٹینکی گراؤنڈ واٹر ورکس بازار گوجرہ میں تین نامعلوم آتشیں اسلحہ سے مسلح افراد واردات کی نیت سے چھپے بیٹھے ہوئے تھے۔ اس دوران دستگیر کالونی کا رہائشی شیر ولی خان بطور چوکیدار معمول کے مطابق دکانوں کے تالوں اور چھتوں کی چیکنگ کر رہا تھا جسے دیکھتے ہی ملزمان نے اس پر فائرنگ کر دی جس میں وہ معجزانہ طور پر محفوظ رہا۔

    ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے۔ فائرنگ کی آواز سن کر دیگر چوکیدار بھی موقع پر آ گئے اور ٹارچوں کی روشنی میں سرچنگ کی گئی تو موقع پر ایک نامعلوم مبینہ ڈاکو ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی حالت میں پایا گیا جس کی اطلاع ملتے ہی تھانہ سٹی پولیس گوجرہ موقع پر پہنچ گئی اور زخمی کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال گوجرہ منتقل کر دیا گیا۔ پولیس نے چوکیدار شیر ولی خان کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا ہے۔

    زخمی حالت میں ملنے والے کا نام اعجاز سکنہ چوک منڈا بتایا جاتا ہے۔ پولیس نے فرار ہونے والے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔

  • گوجرہ: نو منتخب صدور کے اعزاز میں پروقار تقریب، وکلا، ڈاکٹرز اور تاجروں کی شرکت

    گوجرہ: نو منتخب صدور کے اعزاز میں پروقار تقریب، وکلا، ڈاکٹرز اور تاجروں کی شرکت

    گوجرہ ، باغی ٹی وی(نامہ نگار عبد الرحمن جٹ) گوجرہ کے عوام کی خدمت اور ان کے مسائل حل کرنا اولین ترجیح ہے، ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی چوہدری اسد زمان چیمہ، سابق رکن صوبائی اسمبلی حاجی عبد القدیر اعوان اور دیگر مقررین نے اثاثہ مارکی گوجرہ میں منعقدہ ایک پروقار تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

    تقریب کا انعقاد معروف سماجی و سیاسی شخصیت عاطف رؤف ملک عرف جوجی کی جانب سے نو منتخب صدر بار ایسوسی ایشن گوجرہ طارق حسین مرزا ایڈووکیٹ اور نو منتخب صدر پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن گوجرہ ڈاکٹر محمد سلطان کے اعزاز میں کیا گیا۔

    تقریب میں وکلا، ڈاکٹرز، صحافیوں، انجمن تاجران، صرافہ ایسوسی ایشن اور دیگر سماجی و سیاسی شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ شرکاء نے دونوں نو منتخب صدور کو شاندار کامیابی پر مبارکباد دی اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ تقریب کی نظامت کے فرائض سابق صدر بار ایسوسی ایشن گوجرہ شیخ محمد جاوید نے انجام دیے۔

    تقریب کے میزبان عاطف رؤف ملک نے کہا کہ گوجرہ کے معزز اداروں کی قیادت ایسے باصلاحیت اور دیانتدار افراد کے ہاتھ میں آنا خوش آئند ہے جو عوامی خدمت کے جذبے سے سرشار ہیں۔

    نو منتخب صدر بار ایسوسی ایشن گوجرہ طارق حسین مرزا اور صدر پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن ڈاکٹر سلطان نے اپنے خطاب میں شرکاء کا شکریہ ادا کیا اور اپنی ذمہ داریوں کو دیانتداری اور محنت سے نبھانے کے عزم کا اظہار کیا۔

    عشائیے کے دوران گوجرہ کی ترقی، عوامی فلاح و بہبود اور بنیادی مسائل کے حل کے مختلف پہلوؤں پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ مقررین نے کہا کہ شہر کی بہتری اور عوامی فلاح کے لیے سب کو مل کر کام کرنا ہوگا۔

  • گوجرہ: پیسوں کے تنازع پر دو نوجوانوں کی خودکشی کی کوشش

    گوجرہ: پیسوں کے تنازع پر دو نوجوانوں کی خودکشی کی کوشش

    گوجرہ ،باغی ٹی وی(نامہ نگارعبدالرحمن جٹ) شہر میں دو مختلف واقعات میں دو نوجوانوں نے گھریلو جھگڑوں کے بعد خودکشی کی کوشش کی۔

    پہلا واقعہ تھانہ سٹی گوجرہ کے علاقے محلہ شریف گارڈن میں پیش آیا، جہاں بیروزگار نعمان طارق ولد محمد طارق نے والد سے خرچے کے لیے رقم مانگی، انکار پر جھگڑے کے بعد زہریلی گولیاں کھا لیں۔ اسے فوری طور پر گورنمنٹ آئی کام جنرل ہسپتال گوجرہ منتقل کیا گیا۔

    دوسرا واقعہ تھانہ صدر کے نواحی گاؤں چک نمبر 281 ج ب میں پیش آیا، جہاں محسن رضا ولد محمد ریاض کا اپنے بھائی علی رضا سے پیسوں کے لین دین پر جھگڑا ہوا، جس کے بعد اس نے زہریلی گولیاں کھا لیں۔ اسے گوجرہ ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ابتدائی طبی امداد کے بعد الائیڈ ہسپتال فیصل آباد ریفر کر دیا گیا۔

    پولیس نے دونوں واقعات کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

  • گوجرہ: شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ، 17 سالہ نوجوان جاں بحق

    گوجرہ: شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ، 17 سالہ نوجوان جاں بحق

    گوجرہ ،باغی ٹی وی(نامہ نگارعبدالرحمن جٹ) شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ جان لیوا ثابت ہوئی، 17 سالہ نوجوان گولی لگنے سے جاں بحق ہوگیا۔ چک نمبر 350 ج ب لاہوریاں میں محمد صدیق کے بیٹے ابو بکر کی مہندی کی تقریب جاری تھی، جہاں محمد عقیل، محمد اشتیاق، علی سرویا، محمد افضال سرویا اور اویس وغیرہ ہوائی فائرنگ کر رہے تھے۔

    اسی دوران تقریب دیکھنے آئے 17 سالہ مجاہد ارسلان کو اچانک گولی لگ گئی۔ زخمی نوجوان کو فوری طور پر تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کیا گیا، مگر وہ جانبر نہ ہو سکا۔ فائرنگ کے بعد ملزمان فرار ہو گئے، تاہم پولیس نے مقتول کی نعش کو پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیا اور بھائی محمد عثمان کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے ملزمان کو گرفتار کر لیا، جن سے اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا۔

  • گوجرہ: ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر سے 15 سالہ موٹر سائیکل سوار جاں بحق

    گوجرہ: ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر سے 15 سالہ موٹر سائیکل سوار جاں بحق

    گوجرہ ،باغی ٹی وی( نامہ نگار عبد الرحمن جٹ) چک 215 گ ب کے رہائشی 15 سالہ احسن علی ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہوگئے۔ اطلاعات کے مطابق احسن علی موٹر سائیکل پر چک نمبر 242 گ ب نور پور بستی جا رہے تھے کہ تیز رفتاری کے باعث پیچھے سے ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا گئے۔

    حادثے کے نتیجے میں احسن علی شدید زخمی ہوگئے اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ اطلاع ملنے پر صدر پولیس گوجرہ نے موقع پر پہنچ کر نعش کو تحویل میں لے کر ضروری کارروائی کے لیے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کیا۔ قانونی کارروائی مکمل ہونے کے بعد نعش ورثا کے حوالے کر دی گئی۔

    نوجوان کی موت کی خبر گھر پہنچنے پر کہرام مچ گیا۔ صدر پولیس نے ٹریکٹر ٹرالی کو قبضے میں لے کر کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔

  • گوجرہ: کمشنر فیصل آباد مریم خان کا ٹوبہ ٹیک سنگھ کا دورہ،ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل کی ہدایات

    گوجرہ: کمشنر فیصل آباد مریم خان کا ٹوبہ ٹیک سنگھ کا دورہ،ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل کی ہدایات

    گوجرہ،باغی ٹی وی( نامہ نگار عبد الرحمن جٹ) کمشنر فیصل آباد مریم خان نے ٹوبہ ٹیک سنگھ کا دورہ کیا، جہاں ڈپٹی کمشنر محمد نعیم سندھو، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز، اسسٹنٹ کمشنرز، اور تمام محکموں کے سربراہان نے ان کا استقبال کیا۔

    اس دوران کمشنر مریم خان کو وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے فلاحی اقدامات پر بریفنگ دی گئی، جن میں ستھرا پنجاب، صحت، تعلیم، ریونیو، اور عوامی سہولتوں کے منصوبے شامل تھے۔ کمشنر فیصل آباد نے ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل کی ہدایات دیتے ہوئے شفافیت اور مانیٹرنگ کو مضبوط بنانے پر زور دیا۔

    انہوں نے تمام محکموں کے سربراہان کو اہداف کی تکمیل کے لیے واضح ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں میں کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

    کمشنر مریم خان نے ڈپٹی کمشنر آفس کے سبزہ زار میں پودا بھی لگایا اور وزیر اعلیٰ پنجاب کے فلاحی منصوبوں کی آگاہی کے بارے میں قائم ڈیسک کا بھی جائزہ لیا۔

  • گوجرہ: معمولی تلخ کلامی پر نوجوان قتل، ملزم فرار

    گوجرہ: معمولی تلخ کلامی پر نوجوان قتل، ملزم فرار

    گوجرہ ،باغی ٹی وی(نامہ نگار ، عبد الرحمن جٹ): تھانہ صدر گوجرہ کے نواحی گاؤں چک نمبر 303 ج ب میں معمولی تلخ کلامی کے نتیجے میں نوجوان کو قتل کر دیا گیا۔

    واقعے کی تفصیلات ابتدائی معلومات کے مطابق چند روز قبل عبد الرحمن سکنہ 303 ج ب اور سعد علی سکنہ 303 ج ب کے درمیان تلخ کلامی ہوئی تھی۔ اسی رنجش کی بنا پر عبد الرحمن چمیہ نے سعد علی پر گولی چلا دی۔ واقعہ اس وقت پیش آیا جب سعد علی اپنے گھر کے باہر کھڑا تھا۔

    گولی لگنے سے سعد علی شدید زخمی ہو گیا، جسے فوری طور پر گورنمنٹ آئی کام جنرل ہسپتال گوجرہ منتقل کیا گیا، لیکن وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا۔

    قتل کے بعد ملزم عبد الرحمن موقع سے فرار ہو گیا۔ مقامی پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے۔ مزید تحقیقات جاری ہیں۔

  • گوجرہ: باغی ٹی وی کی 13ویں سالگرہ پر عبدالرحمن جٹ کو اعزاز

    گوجرہ: باغی ٹی وی کی 13ویں سالگرہ پر عبدالرحمن جٹ کو اعزاز

    گوجرہ (نامہ نگارباغی ٹی وی): باغی ٹی وی کی 13ویں سالگرہ، عبدالرحمن جٹ کو بہترین صحافت پر سرٹیفکیٹ سے نوازا گیا

    باغی ٹی وی کی 13ویں سالگرہ کے موقع پر گوجرہ سے تعلق رکھنے والے نمائندہ باغی ٹی وی، عبدالرحمن جٹ کو بہترین صحافت پر سرٹیفکیٹ سے نوازا گیا۔ عبدالرحمن جٹ نے اس اعزاز پر باغی ٹی وی کے سی ای او مبشر لقمان، انچارج نمائندگان ڈاکٹر غلام مصطفیٰ بڈانی اور ایڈیٹر ممتاز حیدر اعوان کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔

    عبدالرحمن جٹ نے اس موقع پر کہا کہ یہ ان کے لیے ایک بڑا اعزاز ہے کہ انہیں باغی ٹی وی کی جانب سے ان کی خدمات کے اعتراف میں یہ سرٹیفکیٹ دیا گیا۔ انہوں نے دعا کی کہ اللّٰہ تعالیٰ باغی ٹی وی اور اس کی پوری ٹیم کو مزید کامیابیاں عطا فرمائے۔

    تقریب میں عبدالرحمن جٹ نے اپنے صدر پریس کلب سے کارڈ وصول کرتے ہوئے باغی ٹی وی کی کامیابیوں کو سراہا اور اس ادارے کی عوامی مسائل اجاگر کرنے کی کاوشوں کی تعریف کی۔ انہوں نے باغی ٹی وی کی ٹیم کو سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے اس ادارے کے روشن مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

  • گوجرہ: بارایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات 2025-2026، اتحاد گروپ کی کامیابی

    گوجرہ: بارایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات 2025-2026، اتحاد گروپ کی کامیابی

    گوجرہ,باغی ٹی وی(نامہ نگارعبدالرحمن جٹ) بارایسوسی ایشن گوجرہ کے سالانہ انتخابات 2025-2026 اتحاد گروپ اور الائیڈ گروپ کے امیدواروں کے درمیان بار روم میں منعقد ہوئے۔ جنرل سیکرٹری کی سیٹ پر اتحاد گروپ کے ملک محمد اکرم اور الائیڈ گروپ کے فرقان محمود وڑائچ کے درمیان مقابلہ ہوا، جس میں اتحاد گروپ کے ملک محمد اکرم نے 189 ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی۔ جوائنٹ سیکرٹری کی سیٹ پر اتحاد گروپ کے طارق محمود اور الائیڈ گروپ کے رانا عمیر کے درمیان مقابلہ ہوا، جس میں اتحاد گروپ کے طارق محمود نے 180 ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی۔

    فنانس سیکرٹری کی سیٹ پر اتحاد گروپ کے شہزاد سلطان اور الائیڈ گروپ کے یاسر چھینہ کے درمیان مقابلہ ہوا، جس میں الائیڈ گروپ کے یاسر عباس چھینہ نے 167 ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی۔ ایڈیٹر کی سیٹ پر الائیڈ گروپ کی رفعت ارشاد اور اتحاد گروپ کے ثاقب اقبال خان کے درمیان مقابلہ ہوا، جس میں الائیڈ گروپ کی رفعت ارشاد نے 170 ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی۔

    اتحاد گروپ کے صدر مرزا طارق حسین بلامقابلہ کامیاب ہو گئے، جبکہ نائب صدر کی سیٹ پر الائیڈ گروپ کی سیدہ بسمہ شاہ بلا مقابلہ کامیاب ہو گئیں۔ جیتنے والے امیدواروں نے بار روم کے باہر ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے اور مٹھائی تقسیم کی۔

  • گوجرہ: پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ، ملزمان فرار

    گوجرہ: پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ، ملزمان فرار

    گوجرہ ،باغی ٹی وی(نامہ نگارعبد الرحمن جٹ) گوجرہ کی سٹی پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مونگی روڈ پر گشت کے دوران آمنا سامنا ہوا، جس کے بعد فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ پولیس کی ٹیم ڈاکوؤں کا پیچھا کرتی ہوئی ان تک پہنچی، لیکن ڈاکوؤں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ شروع کر دی، جس پر پولیس نے جوابی فائرنگ کی اور مزید نفری طلب کی۔

    دھند اور تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ڈاکوؤں نے زیر استعمال موٹر سائیکل پھینک کر پیدل فرار ہونے میں کامیابی حاصل کی۔ پولیس نے موٹر سائیکل قبضے میں لے کر اس کی چھان بین کی، جس دوران معلوم ہوا کہ یہ موٹر سائیکل 22 نومبر کو چک نمبر 99 ج ب کے رہائشی عاطف منظور سے گن پوائنٹ پر چھینی گئی تھی۔

    پولیس نے ڈاکوؤں کی تلاش شروع کر دی ہے اور اس واردات کا مقدمہ تھانہ سٹی میں درج ہے۔