Category: ویڈیوز
باغی ٹی وی : حافظ سعید کو رہا کرو……. پاکستانی نوجوان نے بڑا مطالبہ کر دیا
https://youtu.be/DJjExevDjKk
گوجرانوالا کے تمام تعلیمی اداروں میں کشمیر سے یکجہتی کے حوالے سے تقاریب کا انعقاد
گوجرانوالہ نجی و سرکاری کالجز یونیورسٹیز میں طلبہ وطالبات نے کشمیریوں سے بھرپور یکجہتی کا اظہار کیا کشمیر سے یکجہتی کے لئے تمام تعلیمی اداروں میں ایک منٹ کی خاموش بھی اختیارکی گئی ۔طلبہ وطالبات نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھائے کشمیر کے حق میں ریلیاں نکالی

کشمیر سے یکجہتی کے لیے ایک ریلی ماڈل ٹاؤن جامعہ ہائی سکول میں *یوم یکجہتی کشمیر* کے عنوان ریلی کا انعقاد کیا گیا
جس میں تمام سکول ٹیچر اور طلبہ نے شرکت کی شرکاء کی تعداد کم و بیش 400 تھیریلی جامعہ ہائی سکول سے شروع ہو کر ماڈل ٹاون گول چکر پر اختتام پزیر ہو گئی ۔
ریلی کے شرکاء سے اساتذہ نے خطابات کیے جس میں انہوں نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی دہشت گردی کی پرزور مذمت کی اور کشمیریوں سے بھرپور یکجہتی کا اظہار کیا ۔ مقررین کا کہنا تھا کہ ہمارا بچہ بچہ کشمیریوں کے ساتھ ہیں کشمیر میں ہونے والا ظلم ہمیں برداشت نہیں ہم ہر حال میں اپنی کشمیری بھائیوں کی مدد جاری رکھیں گے۔ انہوں نے عالمی برادری کو مخاطب ہو کر کہا کہ کشمیر کا مسئلے کا فوری حل ہونا چاہیے ۔ کشمیریوں کی خواہش کے مطابق انہیں بھارتی ظلم و جبر سے آزادی دلوائی جائے۔
تمام تقاریب اور ریلیوں میں طلباء نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے۔ پلے کارڈز پر کشمیر بنے گا پاکستان کے نعرے درج ۔
اور طلبہ وطالبات نے بھارتی۔مظالم کے خلاف بھرپور نعرے بازی بھی کی ۔ طلباء و طالبات نے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا کہ اقوام متحدہ بھارتی مظالم کا۔نوٹس لیں کشمیر کو آزاد کیا جائے




ہارون مسعود نے گجرات میں شجر کاری مہم کا آغاز کر دیا کتنے پودے لگائے ویڈیو دیکھیں
گجرات ، شجرکاری مہم کا افتتاح
گجرات میں کلین اینڈ گرین پاکستان مہم کا تیسرا روز
ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد، ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن ڈاکٹر حنیف ثاقب اور میاں ہارون مسعود نے افتتاح کیا
ڈپٹی کمشنر کی قیادت میں شرکاءنے آگاہی واک کی اور تین سو پودے لگائے گئے
ڈپٹی کمشنر نے باغی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ ہماری پودے لگانے کی تیسری مہم ہے اور آج ہم نے جی ٹی روڈ کے اردگرد تین سو سے زائد پودے لگائے ہیں۔ ہمارے تمام ملازمین جن میں سینٹری ورکرز بھی شامل ہیں ایک ایک پودا لگا رہے ہیں۔
یادرہے کہ پھلوں کے پودوں کی شجرکاری مہم میں امرود کے 800پودے لگائے گئے۔
یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے پورے ملک میں کلین اور گرین پاکستان مہم شروع کی ہے۔مہم کا بنیادی مقصد لوگوں میں شجر کاری کی اہمیت اور صاف ستھرے ماحول کے بارے میں بتانا ہے – اس قومی مہم کو کامیاب بنانے کیلئے پاکستان کے ہر شہری کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔
سابق وفاقی وزیر چوہدری انور علی چیمہ کی برسی عقیدت واخترام سے منائی گئی
سابق وفاقی وزیر چوہدری انور علی چیمہ کی برسی عقیدت واخترام سے منائی گئی










