Baaghi TV

Tag: بالی ووڈ

  • بھارتی اداکارہ تاپسی پنوں نے بوائے فرینڈسے شادی کر لی

    بھارتی اداکارہ تاپسی پنوں نے بوائے فرینڈسے شادی کر لی

    ممبئی: بالی ووڈ انڈسٹری کی معروف اداکارہ تاپسی پنو اپنے بوائے فرینڈ اور بیڈمنٹن کھلاڑی میتھیاس بوے کے ساتھ خاموشی سے شادی کے بندھن میں بندھ گئیں۔

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کے مطابق تاپسی پنو نے 23 مارچ کو ریاست راجستھان کے شہر اودے پور میں چند قریبی دوستوں اور اہل خانہ کی موجودگی میں اپنے بوائے فرینڈ میتھیاس بوے سے شادی کی، تاپسی پنو اور میتھیاس بوے کی شادی کی تقریبات کا آغاز 20 مارچ سے ہوا تھا-

    رپورٹ میں بتایا گیا کہ بھارتی فلمساز انوراگ کشیپ اور کنیکا ڈھلون ان چند مشہور شخصیات میں شامل ہیں جنہوں نے تاپسی پنو کی شادی میں شرکت کی،ابھی تک تاپسی پنو کی شادی کی تصاویر منظرِ عام پر نہیں آئی ہیں لیکن کہا جارہا ہے کہ تاپسی جلد ہی اپنے دوستوں کے لیے ممبئی میں ایک شاندار پارٹی کا اہتمام کریں گی۔

    فوجی عدالتوں میں سویلین ٹرائل کیخلاف انٹراکورٹ اپیلیں 28 مارچ تک ملتوی

    واضح رہے کہ تاپسی پنو تقریباََ 10 سال سے میتھیاس بوے کو ڈیٹ کر رہی تھیں، وہ اکثر انٹرویوز اور سوشل میڈیا پر اپنے تعلقات کے بارے میں بات کرتی رہتی ہیں جوڑے کو میڈیا پر اپنی نجی زندگی اور معلومات شیئر کرنا پسند نہیں ہے-

    خاتون کی قابل اعتراض تصاویر وائرل کرنیوالے ملزم کی درخواست ضمانت مسترد

  • بھارت کے لیجنڈری گلوکار  پنکج ادھاس چل بسے

    بھارت کے لیجنڈری گلوکار پنکج ادھاس چل بسے

    ممبئی: بھارت کے لیجنڈری گلوکار پنکج ادھاس 72 سال کی عمر میں چل بسے۔

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کے مطابق پنکج ادھاس بیماری کی وجہ سے ممبئی کے ریچ کینڈی اسپتال میں زیرعلاج تھے،ان کی کی عمر 72سال تھی، پنکج ادھاس کی بیٹی نے والد پنکج ادھاس کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ وہ کافی عرصہ سے علیل تھے اور ان کا علاج چل رہا تھا تاہم آج وہ دنیا سے رخصت ہو گئے ہیں۔

    پنکج ادھاس کی گائی ہوئی غزلوں کے ساتھ ساتھ ان کے پوپ گانے بھی مشہور ہوئے،پنکج ادھاس نے اپنی غزلوں کو 80 اور 90 کی دہائی میں میوزک ویڈیوز کے ساتھ پیش کرکےنوجوان نسل میں مقبولیت حاصل کی، پنکج ادھاس نے فلموں کے لیے بھی گلوکاری کی ان کے مشہور گانوں میں چھٹی آئی ہے ، چاندی جیسا رنگ ہے تیرا ور دیگر شامل ہیں پنکج ادھاس کو 2006 میں بھارتی حکومت نے پدما شری ایوارڈ سے نوازا تھا۔

    بھارتی ریڈیو کے مشہور صدا کار امین سیانی 91 سال کی عمر میں …

    ویرات کوہلی اور انوشکا کے ہاں بیٹے کی پیدائش

    د پیکا اور رنویر سنگھ کے ہاں شادی کے 5 سال بعد …

  • شاہ رخ، اکشے اور اجے دیوگن کے خلاف مقدمہ د رج

    شاہ رخ، اکشے اور اجے دیوگن کے خلاف مقدمہ د رج

    ممبئی: بالی ووڈ کے معروف ترین اداکار شاہ رخ خان، اکشے کمار اور اجے دیوگن کے خلاف مقدمہ دائر کردیا گیا ہے۔

    باغی ٹی وی: عدالت نے اگست 2023 میں کابینہ سکریٹری، چیف کمشنر اور سینٹرل کنزیومر پروٹیکشن اتھارٹی کو نوٹس جاری کیے تھے، جس میں ستمبر 2022 کے اپنے حکم کی تعمیل نہ کرنے پر توہین عدالت کی کارروائی کی درخواست کی گئی تھی، عدالت نے نوٹس میں درخواست گزار کو حکومت ہند سے رجوع کرنے کو کہا تھا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق توہین عدالت کی درخواست کا جواب دیتے ہوئے ڈپٹی سالیسٹر جنرل ایس بی پانڈے نے الہ آباد ہائی کورٹ کی لکھنو بنچ کو مطلع کیا کہ سنٹرل کنزیومر پروٹیکشن اتھارٹی (سی سی پی اے)نےاداکار شاہ رخ خان، اکشے کمار اور اجے دیو گن کو 20 اکتوبر کو گٹکا/تمباکو کمپنیوں کی تشہیر کرنےپر شوکاز نوٹس جاری کیےگئےتھےامیتابھ بچن نےتمباکو/گٹکا کمپنی کو اپنا اشتہاردکھانے پر قانونی نوٹس بھیجا تھا، کیونکہ کمپنیوں نے ان کی جانب سے معاہدہ منسوخ کیے جانے کے باوجود اشتہارات چلائے تھے۔

    لیجنڈری بھارتی اداکارہ 85 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں

    واضح رہے کہ موتی لال یادو نامی ایک وکیل نے الہ آباد ہائی کورٹ میں ایک درخواست دائر کی تھی جس میں مشہور شخصیات، خاص طور پر مذکورہ بالا تینوں اداکاروں کے اشتہارات، مصنوعات یا اشیا کے اشتہارات میں مبینہ شرکت سے متعلق مسائل اٹھائے گئے تھے جو کہ عوام کی صحت کے لیے بڑے پیمانے پر نقصان دہ ہیں-

    اللہ ہی جانے کون بشر ہے

  • ’کیرالا اسٹوری‘ اور ’غدر 2‘ جیسی فلمیں میں نے نہیں دیکھیں،نصیرالدین شاہ

    ’کیرالا اسٹوری‘ اور ’غدر 2‘ جیسی فلمیں میں نے نہیں دیکھیں،نصیرالدین شاہ

    ممبئی: بھارت کے لیجنڈری اداکار نصیرالدین شاہ کا کہنا ہے کہ ’غدر 2‘ جیسی فلموں کی کامیابی پریشان کن بات ہے۔

    باغی ٹی وی: بالی ووڈ کے سینئر اداکار نصیر الدین شاہ نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ کشمیر فائلز اور غدر 2 جیسی فلموں کی مقبولیت ’پریشان کن‘ ہے فلموں کی مقبولیت کا انحصار جنونیت پر ہوگیا ہے جو نقصان دہ ہے، جتنے زیادہ آپ جنونی قسم کےمحب وطن ہوں گے، اتنے ہی مقبول ہوجائیں گے کیونکہ یہی عنصر ہے جو بھارت پر غالب ہے۔

    نصرالدین شاہ نے کہا اب صرف اتنا کافی نہیں ہے کہ آپ اپنے وطن سے محبت کریں بلکہ اسے ثابت کرنے کیلئے آپ کو ڈھول پیٹنا پڑتا ہے اور فرضی دشمن بنانا پڑتے ہیں،’کیرالا اسٹوری‘ اور ’غدر 2‘ جیسی فلمیں میں نے نہیں دیکھیں لیکن مجھے معلوم ہے کہ یہ کس متعلق ہیں۔کشمیر فائلز جیسی فلمیں کامیاب ہوجاتی ہیں لیکن سدھیر مشرا ، انوبھو سنہا ، ہنسل مہتا کی بنائی گئی فلموں میں کوئی بھی وہ سچائی نہیں دیکھتا جو وہ دکھانےکی کوشش کرتےہیں-

    لگتا ہے آج کل الیکٹریشنز بھی ڈراموں کے ناقد بنے ہوئے ہیں بشری انصاری

    واضح رہے کہ نصیر الدین شاہ فلم ’ مین وومن مین وومن کے ذریعے17 سال بعد ہدایتکاری کی دنیا میں واپسی قدم رکھنے والے ہیں یہ ان کی دوسری فلم ہوگی اس سے قبل انہوں نے عرفان کی فلم یوں ہوتا تو کیا ہوتا کی ہدایتکاری کی تھی ۔

    جب ماں کا انتقال ہوا میں‌امریکہ میں‌تھی فلائٹ نہ مل سکی فرح ندیم رو پڑیں

  • ریتو پاٹھک بالی ووڈ پلے بیک گلوکارہ

    ریتو پاٹھک بالی ووڈ پلے بیک گلوکارہ

    ریتو پاٹھک ایک بالی ووڈ پلے بیک گلوکارہ ہے گزشتہ روز 4 ستمبر ان کا جنم تھا وہ 1987 میں پیدا ہوئی جبکہ گوپال گنج، بھارت میں پیدا ہونے والی، وہ انڈین آئیڈل کے دوسرے سیزن میں حصہ لینے کے بعد شہرت کی بلندیوں پر پہنچی۔ وہ ایک اور ٹی وی میوزک ٹیلنٹ شو فیم ایکس میں فائنلسٹ میں سے ایک تھی۔ اس نے بہت سے ممتاز موسیقاروں کے ساتھ متعدد گانے ریکارڈ کیے ہیں، جیسے شنکر-احسان-لوائے، ساجد-واجد اور آنند راج آنند۔ جبکہ دوسری جانب ہالی وڈ فلم باربی رواں سال دنیا بھر میں سب سے زیادہ بزنس کرنے والی فلم بن گئی ہے۔

    بچوں کے مقبول کھلونے کے حوالے سے بننے والی اس فلم نے باکس آفس پر سپر ماریو کو پیچھے چھوڑ کر یہ اعزاز حاصل کیا اور مارگوٹ روبی نے اس فلم میں باربی کا کردار ادا کیا اور اس نے اب تک دنیا بھر میں ایک ارب 38 کروڑ ڈالرز کا بزنس کر لیا ہے۔ فلم سپر ماریو نے دنیا بھر میں ایک ارب 36 کروڑ ڈالرز کا بزنس کیا تھا۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    سی ٹی ڈی کی کاروائی،سات مبینہ دہشتگرد گرفتار
    ہیلی کاپٹر حادثے پر بہت دکھ ہوا،اللہ تعالی شہدا کے درجات بلند کرے، نواز شریف
    اگلے 10 دن اہم،بازی پلٹ گئی،نواز شریف،مریم پر ریڈ لائن ختم، بڑی تیاریاں شروع
    اوپن مارکیٹ؛ ڈالر 331 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
    جبکہ باربی کی بدولت کورونا وائرس کی وبا کے بعد پہلی بار امریکا میں موسم گرما کے دوران باکس آفس بزنس 4 ارب ڈالرز تک پہنچنے میں کامیاب رہا اور دلچسپ بات یہ ہے کہ باربی کے ساتھ ریلیز ہونے والی فلم Oppenheimer اس سال سب سے زیادہ بزنس کرنے والی تیسری فلم بن گئی ہے تاہم یہ فلم اب تک 85 کروڑ 30 لاکھ ڈالرز کا بزنس کر چکی ہے اور Guardians of the Galaxy Vol 3 کو پیچھے چھوڑ دیا ہے جس نے 84 کروڑ 60 لاکھ ڈالرز کا بزنس کیا جبکہ خیال رہے کہ باربی اور Oppenheimer دونوں فلمیں ایک ساتھ 21 جولائی کو ریلیز کی گئی تھیں۔

  • سلمان خان نےفالج کے بعد میرے اسپتال کے بل ادا کیے، اورکسی جگہ اس کی تشہیر بھی نہیں کی،راہول رائے

    سلمان خان نےفالج کے بعد میرے اسپتال کے بل ادا کیے، اورکسی جگہ اس کی تشہیر بھی نہیں کی،راہول رائے

    بالی وڈ اداکار راہول رائے نے اپنی بہن کے ہمراہ دیئے گئے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا کہ بالی ووڈ اسٹار سلمان خان نے فالج کے بعد ان کے بقایا بل ادا کیے۔

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق راہول رائے کو 2021 میں ایک فلم کی شوٹنگ کے دوران فالج کا دورہ پڑا تھا جس کے بعد انھیں علاج کیلئے قریبی اسپتال لے جایا گیا تھا اور وہاں ان کے دل اور دماغ کی انجیوگرافی کی گئی تھی رپورٹس تھیں کہ کارگل کے اونچے مقام پر زیادہ ٹھنڈ اور سانس لینے میں دشواری کے باعث راہل رائے دماغی فالج کا شکار ہوگئے تھے-

    راہل رائے پر دماغی فالج کا شدید حملہ ہوا تھا اور ان کے ذہن کے ایک حصے میں خون جم گیا تھا، جس کی وجہ سے وہ بے ہوش ہوگئے تھے راہل رائے 30 نومبر 2020 سے لے کر 6 جنوری 2021 تک ہسپتال میں زیر علاج رہے تھے اور ان کے علاج پر لاکھوں روپے اخراجات آئے تھے۔

    سلمان خان کو شو کے دوران سگریٹ پینا مہنگا پڑ گیا

    صحت یابی دو سال بعد اب راہل رائے نے بیماری کے دوران اپنی مالی مشکلات پر بات کی ہے اور بتایا ہے کہ سلمان خان نے ان کی بہت مالی مدد کی راہول رائے نے ایک انٹرویو میں سلمان خان کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ سب کہتے ہیں سلمان یہ ہیں وہ ہیں لیکن میرے لیےوہ بہت اچھے انسان ہیں،وہ انتہائی نفیس اور اچھے انسان ہیں جو دوسروں کی مدد کرنے پر یقین رکھتے ہیں 2020 میں مجھے فالج کا دورہ پڑا جس کے بعد میرےمیڈیکل بل سلمان خان نے ادا کیے تھے۔

    اداکار کی بہن پریانکا رائے نے بتایا کہ ان کے بھائی تو کوما میں چلے گئے تھے، اس لیے انہیں بہت ساری چیزوں کا علم نہیں لیکن وہ جانتی ہیں کہ انہوں نے کس طرح لوگوں سے مالی مدد کی اپیلیں کی انہوں نے اپنے شوہر اور اہل خانہ سمیت راہل رائے کے دوستوں اور شوبز انڈسٹری کے لوگوں سمیت عام افراد سے بھی پیسے مانگے رواں برس فروری تک وہ ہسپتال کے مقروض تھے لیکن پھر سلمان خان نے انہیں فون کیا اور مدد کے لیے پوچھا۔

    سورج پنچولی جیاخان پر ڈاکیومنٹری بنائیں گے

    پریانکا نے یہ بھی بتایا کہ انہوں نے سلمان خان سے مدد نہیں مانگی تھی لیکن انہوں نے خود ہی انہیں فون کرکے مدد کی پیش کش کی سلمان خان نے بل ادا کیے اور کسی بھی جگہ اس کی تشہیر بھی نہیں کی، سلمان کے علاوہ فلم کے ڈائریکٹر نے بھی کچھ بل ادا کیے لیکن وہ راہول کے فلم کے معاوضے سے ہی کیے گئے تھے، سلمان خان نے فون کرکے کسی بھی قسم کی مدد کا بھی پوچھا تھا جس کے بعد سارے بل فروری میں ہی ادا ہوگئے ہیں، وہ واقعے اچھے انسان اور ایک ہیرا ہیں۔

    واضح رہے کہ سلمان خان راہول رائے کے علاوہ راکھی ساونت کی والدہ کے علاج کے لیے بھی مدد کرچکے ہیں بالی وڈ ا نڈسٹری میں وہ انسانی خدمت کرتے کئی بار دیکھے جاچکے ہیں۔

    فواد خان اور انکی اہلیہ کی تصاویر اور وڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل

  • سلمان خان کا ٹرین حادثے پر شدید افسوس کااظہار

    سلمان خان کا ٹرین حادثے پر شدید افسوس کااظہار

    ممبئی: بالی ووڈ سُپر اسٹار سلمان خان نے کولکتہ ٹرین حادثے پر شدید افسوس کرتے ہوئے واقعے سے متاثرہ خاندانوں سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

    باغی ٹی وی : سلمان خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنیے ٹوئٹ میں لکھا کہ حادثے کے بارے میں سن کر بہت دکھ ہوا، خدا مرحومین کی روح کو سکون دے، اس افسوسناک حادثے سے متاثر ہونے والوں کو محفوظ رکھے، لواحقین اور زخمیوں کو صبر و ہمت عطا کرے۔


    واضح رہے کہ آج کولکتہ سے چنائی جانے والی مسافر ٹرین کی متعدد بوگیاں بھارتی ریاست اریسہ کے ضلع بالاسور میں پٹری سے اتر کر دوسری پٹری پر مخالف سمت سے آنے والی ٹرین سے ٹکرا گئیں جبکہ اسی دوران ایک مال گاڑی بھی دونوں ٹرینوں سے ٹکرا گئی افسوس ناک حادثے میں 288 افراد لقمہ اجل بن گئے جبکہ 900 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق جمعہ کی شام تقریباً سات بجے پیش آنے والا ٹرین حادثہ اتنا خوفناک تھا کہ کورومنڈیل ایکسپریس ٹرین کے کئی ڈبے تباہ ہو گئے۔ ایک انجن مال ٹرین کے ریک پر چڑھ گیا۔ اس کے بعد امدادی اور بچاؤ ٹیم کو بوگیوں میں پھنسے لوگوں کو نکالنے میں کافی جدوجہد کرنی پڑی-

    زندہ بچ جانے والے ایک شخص نے بتایا کہ جب حادثہ ہوا تو 10 سے 15 لوگ مجھ پر گرے اور سب کچھ تباہ ہوگیا۔ میں ڈھیر کے نیچے تھا۔”میرے ہاتھ میں اور میری گردن کے پچھلے حصے میں چوٹ لگی۔ جب میں ٹرین کی بوگی سے باہر آیا تو میں نے دیکھا کہ کسی کا ہاتھ ختم ہو گیا تھا، کسی کی ٹانگ ختم ہو گئی تھی، جب کہ کسی کا چہرہ مسخ ہو چکا تھا-

    اندھیرے کے باعث لوگ روتے ہوئے اپنے پیاروں کو ڈھونڈتے رہے۔ کچھ کو دھڑ ملا لیکن سر نہیں۔ لوگ چیختے چلاتے اور اپنے پیاروں کے ٹکڑے جمع کرتے نظر آئے۔ صورتحال ایسی تھی کہ بوگیوں میں پھنسے بچوں اور خواتین کو کوچ سے باہر نکالنے کے لیے سیڑھیوں کا سہارا لینا پڑا۔ مقامی لوگ بھی ٹرین میں پھنسے لوگوں کو نکالنے کے لیے رات گئے تک انتھک محنت کرتے نظر آئے۔ اسپتال میں بھی بہت سے لوگ زخمیوں کی مدد کے لیے کھڑے رہے حادثے کے عینی شاہدین کے زخمیوں کے بیان سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ حادثہ کتنا خوفناک تھا-

    یہ ملک کا دوسرا سب سے بڑا ٹرین حادثہ ہے۔ اس سے قبل 6 جون 1981 کو بہار کے سہرسہ میں ٹرین حادثے میں 235 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ مسافر ٹرین جس میں 900 افراد سوار تھے پٹری سے اتر کر باگمتی ندی میں گر گئی۔ اگرچہ غیر سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اس حادثے میں 500 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے تھے

  • امریکی خاتون صحافی کی ایوارڈ شو کے دوران سلمان خان کو شادی کی پیشکش

    امریکی خاتون صحافی کی ایوارڈ شو کے دوران سلمان خان کو شادی کی پیشکش

    سلمان خان کو ایوارڈ شو کے دوران امریکی خاتون نے شادی کی پیشکش کر دی۔

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کے مطابق حال ہی میں دبئی میں جاری آئیفا ایوارڈز کے دوران بھارتی اداکار سلمان خان کو ہالی ووڈ سے آئی خاتون صحافی نے شادی کیلئے پروپوز کر دیا جس کی ویڈٰو سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے-

    سلمان خان ’بگ باس او ٹی ٹی‘ کے نئے سیزن کی میزبانی کریں گے

    ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ خاتون صحافی نے سلمان خان سے کہا کہ مجھے آپ کو دیکھتے ہی پہلی نظر میں آپ سے پیار ہوگیا تھا، کیا آپ شاہ رخ خان کی بات کر رہی ہیں؟ صحافی نے جواب میں کہا کہ ’میں سلمان خان کی بات کر رہی ہوں۔

    صحافی نے کہا کہ میں ہالی ووڈ سے یہاں آپ سے ایک سوال کرنے آئی ہوں،خاتون نے سوال کیا ’کیا آپ مجھ سے شادی کریں گے؟‘جس پر سلمان خان شرما گئے تاہم سلمان نے دلچسپ انداز میں جواب دیتے ہوئے کہا کہ میری شادی کے دن ختم ہو گئے ہیں۔ آپ کو مجھ سے تقریباً 20 سال پہلے ملنا چاہیے تھا۔

    سلمان خان نے اپنے کیرئیر کا سب سے بڑا معاہدہ طے کرلیا

    واضح رہے کہ سلمان خان جلد اپنی اسپائی یونیورس فلم ٹائیگر 3 میں نظر آئیں گے اس فلم میں کترینہ کیف اور عمران ہاشمی بھی ہیں جبکہ شاہ رخ خان اس میں کیمیو کریں گے۔

  • سلمان خان ’بگ باس او ٹی ٹی‘ کے نئے سیزن کی میزبانی کریں گے

    سلمان خان ’بگ باس او ٹی ٹی‘ کے نئے سیزن کی میزبانی کریں گے

    ممبئی: بالی وڈ سپراسٹار سلمان خان ’بگ باس او ٹی ٹی‘ کے نئے سیزن کی میزبانی کریں گے-

    باغی ٹی وی : پنک ولا کے مطابق ’بگ باس او ٹی ٹی‘ سیزن ون کی میزبانی کرن جوہر نے کی تھی جس میں ویویا اگروال کامیاب ہوئی تھیں، اب خبر سامنے آئی ہے کہ سلمان خان سیزن ٹو کی شوٹنگ ریپر سنگر ’رفتار‘ کے ساتھ کررہے ہیں۔

    سلمان خان نے اپنے کیرئیر کا سب سے بڑا معاہدہ طے کرلیا

    بھارتی میڈیا نے کچھ دن قبل دعویٰ کیا تھا کہ سلمان خان نے نئے سیزن کیلئے اپنی شرکت کی تصدیق کردی ہے، شو آرگنائزر جلد اداکار کے ساتھ ایک پرومو ویڈیو میں باضابطہ اعلان کرنے والے ہیں۔

    بگ باس او ٹی ٹی کے دوسرے سیزن میں سلمان خان گلوکار ’رفتار‘ کے ساتھ ہوں گے اور اس کی پرومو ویڈیو چند دن میں شیئر کردی جائے گینئے سیزن کا دورانیہ پہلے سیزن سے کم ہوگا اور یہ شو چھ ہفتوں تک چلے گا جبکہ پروگرام کیلئے 10 سیلبرٹیز کو فائنل کیا جائے گا۔

    ’بگ باس او ٹی ٹی 2‘ کو رواں برس جون کے دوسرے ہفتے لانچ کیا جائے گا جبکہ ’بگ باس 17‘ کا آغاز ستمبر میں ہوگا۔

    سلمان خان کی ایک شاندار پرتعیش ہوٹل بنانے کی تیاری

    دریں اثنا، مبینہ طور پر بگ باس او ٹی ٹی 2 کے لیے رابطہ کرنے والی کچھ مشہور شخصیات میں منور فاروقی، زید دربار، جیا شنکر، شیوم شرما اور راجیو سین شامل ہیں۔

    بگ باس او ٹی ٹی سیزن 1 کے کچھ مدمقابل نشانت بھٹ، شمیتا شیٹھی، راکیش باپٹ، دیویا اگروال، پراتک سہجپال، نیہا بھسین، ملند گابا اور ذیشان خان سمیت دیگر افراد شامل تھے شمیتا اور راکیش کا شو میں افئیرز رہا، تاہم، وہ رئیلٹی سیریز سے باہر ہونے کے چند ماہ بعد الگ ہو گئے۔

    حیدر سلطان برس پڑے آفتاب اقبال پر پرانا وڈیو کلپ ایکبار پھر وائرل

  • سلمان خان کی ایک شاندار پرتعیش ہوٹل بنانے کی تیاری

    سلمان خان کی ایک شاندار پرتعیش ہوٹل بنانے کی تیاری

    سلمان خان اپنی فیملی کے ہمراہ ممبئی میں ایک شاندار پرتعیش ہوٹل بنانے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔

    باغی ٹی وی: شوبز ویب سائٹ "پنک ولا” کےمطابق سلمان خان فیملی نے اس مقصد کیلئے باندرا کی کارٹر روڈ پر ایک پلاٹ خرید لیا ہے جہاں سے سمندر نظر آتا ہے،19 منزلہ ہوٹل کی عمارت کا تعمیراتی منصوبہ بھی متعلقہ حکام (بی ایم سی) نے منظور کرلیا ہےہوٹل بنانے کا منصوبہ ایک سال قبل حکام کو بتایا گیا تھا۔

    سلمان خان نے اپنے کیرئیر کا سب سے بڑا معاہدہ طے کرلیا

    اس میں ایک بار سٹارلیٹ سی ایچ ایس کی رہائشی عمارت تھی، جس میں خانز نے اپارٹمنٹس خریدے تھے اور ابتدائی طور پر ایک رہائشی عمارت دوبارہ تعمر کرنے کا ارادہ تھا تاہم اب خاندان نے اپنا ارادہ بدل لیا ہے اور 19 منزلہ پرتعیش ہوٹل تعمیر کیا جائے گا۔

    سلمان کی والدہ سلمیٰ خان اس جائیداد کی مالک ہیں اس عمارت کی اونچائی 70 میٹر ہوگی جبکہ یہ سینٹرلی ایئرکنڈیشن ہوگی عمارت میں تین منزلہ تہہ خانہ بھی ہوگا، پہلی اور دوسری منزل پر کیفے اور ریسٹورنٹ ہوگا۔

    نواز شریف کے نام پرلندن میں نامعلوم افراد نے ایک اور گاڑی رجسٹر کرالی

    تیسری منزل پر جمنازیم اور سوئمنگ پول تعمیر کیا جائے گا، چوتھی منزل کو سروس فلور کے طور پر استعمال کیا جائے گا بظاہر پانچویں اور چھٹی منزل کنونشن سینٹر کیلئے مختص کی گئی ہے جبکہ 7 سے 19 تک کی منزلیں ہوٹل کے استعمال کیلئے ہوں گی تاہم سلمان خان کی ٹیم کی جانب سے ابھی تک کوئی باضابطہ تصدیق نہیں ہوئی ہے۔

    دریں اثنا، رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ابھی تک پلاٹ پر تعمیرات کا کوئی نشان نہیں ہے۔ فی الحال وہاں ایک عمارت کھڑی ہے جس میں مبینہ طور پر ہوٹل کی تعمیر کی جائے گی-

    بھارت: پاکستانی ہندوؤں کے 50 گھر مسمار