Baaghi TV

Tag: مسقط.

  • امریکا کے ساتھ نیوکلیئر مذاکرات جمعہ کو مسقط میں ہوں گے، ایرانی وزیر خارجہ

    امریکا کے ساتھ نیوکلیئر مذاکرات جمعہ کو مسقط میں ہوں گے، ایرانی وزیر خارجہ

    وائٹ ہاؤس کے ایک اہلکار اور ایرانی وزیر خارجہ نے تصدیق کی ہے کہ نیوکلیئر پروگرام پر مذاکرات جمعہ کو عمان کے دارالحکومت مسقط میں ہوں گے۔

    ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے اعلان کیا ہے کہ امریکہ کے ساتھ ایٹمی مذاکرات سلطنت عمان کے دارالحکومت مسقط میں جمعہ کی صبح تقریبا دس بجے منعقد ہوں گے امریکی خبر رساں ادارے Axios کے مطابق واشنگٹن نے تہران کو واضح کیا کہ مذاکرات کے مقام یا فارمیٹ میں تبدیلی کی درخواست قبول نہیں کی جائے گی، اور اگر ایران اس فارمیٹ میں واپس آتا ہے تو امریکا اس ہفتے یا اگلے ہفتے ملاقات کے لیے تیار ہے۔

    ایرانی ذرائع نے کہا کہ امریکا نیوکلیئر مذاکرات سے باہر دفاعی اور قومی سلامتی کے دیگر امور اٹھانے کا ارادہ رکھتا ہے، جو تہران کے مطابق غیر قابلِ مذاکرہ ہیں ایران کا موقف ہے کہ وہ صرف متفقہ دائرہ کار کے اندر، نیوکلیئر امور پر بات کرنے کے لیے تیار ہے۔

    اس سے قبل مذاکرات کے لیے استنبول کو بھی تجویز کیا گیا تھا، جس میں ترکی نے ثالثی کرکے واشنگٹن اور تہران کے درمیان کشیدگی کم کرنے میں مدد فراہم کی تھی عمان پہلے بھی فریقین کے درمیان بالواسطہ رابطوں میں ثالث کا کردار ادا کرچکا ہے یہ مذاکرات ایسے وقت میں ہو رہے ہیں جب امریکی فوج کی خلیج فارس میں تعیناتی اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ممکنہ فوجی کارروائی کی دھمکیوں کے باعث واشنگٹن اور تہران کے تعلقات کشیدہ ہیں۔

    امریکا اور اس کا اتحادی اسرائیل ایران پر ایٹمی ہتھیار بنانے کا الزام لگاتے ہیں، جبکہ تہران کہتا ہے کہ اس کا ایٹمی پروگرام صرف پرامن مقاصد کے لیے ہے، جس میں بجلی پیدا کرنا شامل ہے۔

  • مسقط میں مسجد کے قریب فائرنگ،5 افراد کی موت

    مسقط میں مسجد کے قریب فائرنگ،5 افراد کی موت

    عمان کے دارالحکومت مسقط میں مسجد کے قریب فائرنگ ہوئی ہے، جس کے نتیجے میں 5 افراد کی موت ہوئی ہے،

    اطلاع پر سیکورٹی حکام موقع پر پہنچ گئے، پولیس حکام کے مطابق فائرنگ کا واقعہ وادی کبیر میں امام علی مسجد کے قریب پیش آیا جہاں حملہ آور نے مسجد کے قریب جا کر فائرنگ کر دی،گولیاں لگنے سے 5 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں ،فائرنگ کے بعد علاقہ میں خوف و ہراس پھیل گیا،پولیس حکام کے مطابق جس وقت گولیاں چلائی گئیں اس وقت مسجد میں سات سو سے زیادہ افراد موجود تھے، پاکستانی کمیونٹی کے افراد بھی مسجد میں موجود تھے

    سیکیورٹی حکام اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا تاہم حملہ آوروں کی تعداد اور ہلاکت سے متعلق معلومات حاصل نہیں ہوسکیں،لاشوں کو ہسپپتال منتقل کر دیا گیا ہے، فائرنگ مجلس عزا کے دوران ہوئی ،فائرنگ کے واقعہ میں 15 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں، جنہیں طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے،عمان پولیس کا کہنا ہے کہ صورتحال سے نمٹنے کے لیے تمام ضروری حفاظتی اقدامات اور طریقہ کار اپنا لیا گیا ہے واقعے کے ارد گرد شواہد اکٹھے کر رہے ہیں اور تحقیقات جاری ہیں

    مسجد پر فائرنگ کے واقعہ کے بعد امریکی سفارت خانے نے امریکی شہریوں کو اس علاقے سے دور رہنے کا مشورہ دیا ہے امریکی سفارت خانے نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر شہریوں کے لئے ہدایات جاری کیں اور کہا کہ امریکی شہری چوکس رہیں، مقامی خبروں کی نگرانی کریں اور مقامی حکام کی ہدایات پر عمل کریں

    عمان،مسجد پر فائرنگ کے واقعہ میں دو پاکستانی شہریوں کی بھی موت
    مسجد میں فائرنگ کے واقعہ میں 2 پاکستانی بھی مارے گئے ہیں، پاکستانی سفیر نے دو پاکستانیوں کی موت کی تصدیق کی ہے،پاکستانی سفیر علی عمران چوہدری کا کہنا ہے کہ عمان حکومت نے کُل پانچ افراد کی موت کی تصدیق کی ہے جن میں سے دو پاکستانی شہری ہیں، سفارتی عملے کے ساتھ رات اسپتال میں موجود تھا، عمان حکام کے ساتھ رابطے میں ہوں،عمانی حکام حملے کی تحقیقات کر رہے ہیں،

    پاکستان کی عمان کی وادی کبیر میں دہشتگردانہ حملے کی مذمت
    پاکستان نے عمان کی وادی کبیر میں دہشتگردانہ حملے کی مذمت کی ہے، ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ دہشتگردحملے میں 4پاکستانیوں سمیت متعدد افراد جاں بحق ہوئے،پاکستانی سفیر لاشوں کی شناخت اور وطن واپسی کیلئےعمانی حکام سےرابطے میں ہے،عمان میں پاکستانیوں کی سہولت کیلئے ہیلپ لائن قائم کردی گئی،سفیرعمران علی نے زخمیوں کی خیریت دریافت کرنے کیلئے مقامی اسپتالوں کادورہ کیا،پاکستان نے عمان کو تحقیقات اور ذمہ داروں کو کٹہرے میں لانے کیلئے مکمل تعاون کی پیشکش بھی کی ہے.

  • فلائی جناح  کا نئے بین الاقوامی روٹ کے آغاز کا اعلان

    فلائی جناح کا نئے بین الاقوامی روٹ کے آغاز کا اعلان

    اسلام آباد: پاکستان کی سستی ترین ائیرلائن فلائی جناح نے اسلام آباد اور مسقط کے درمیان نئے بین الاقوامی روٹ کے آغاز کا اعلان کردیا –

    باغی ٹی وی : ترجمان فلائی جناح کے مطابق پاکستان کی سستی ترین ایئر لائن فلائی جناح نے 10 مئی سے اسلام آباد اور مسقط کے دارالحکومت عمان کے درمیان اپنی پہلی نان اسٹاپ پرواز شروع کر رہی ہے اور اس نئے روٹ پر ابتدائی طور پر جمعہ اور اتوارکو ہفتہ وار دو پروازیں چلائی جائیں گی، فلائی جناح اسلام آباد اور لاہور سے شارجہ کے لیے بین الاقوامی پروازوں کے کامیاب آغاز کے بعد اسلام آباد سے عمان کے دارالحکومت مسقط تک اپنے تیسرے بین الاقوامی روٹ متعارف کرانے اور ایک اور سنگ میل عبور کرنے پرانتہائی فخر ہے۔

    ایران اسرائیل کے جوہری ری ایکٹر کو براہ راست نشانہ بنانے میں کامیاب رہا،اسرائیلی اخبار

    ترجمان نے کہا کہ اپنے بین الاقوامی روٹ میں یہ توسیع ملکی اور بین الاقوامی سطح پر اپنے مسافروں کو سستے فضائی سفر کی سہولت فراہم کرنے کے ہمارے عزم کے عین مطابق ہے فلائی جناح اپنے مسافروں کو سستے فضائی سفر کی سہولت کی فراہمی کے حوالے سے ثابت قدم ہے، یہ نیا روٹ فلائی جناح کے شارجہ، متحدہ عرب امارات پر مشتمل بین الاقوامی روٹس کی فہرست میں اضافہ کرے گا، فلائی جناح اس وقت فضائی بیڑے میں شامل 5 ائیربس 320ساختہ جہازوں کے ذریعے پاکستان کے بڑے شہروں کراچی، لاہور، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ سے خدمات سرانجام دے رہی ہے۔

    خواجہ آصف کا سعودی عرب کے حوالے سے شیر افضل مروت کے بیان پر …

    جامعہ کراچی ایرانی صدر کو پی ایچ ڈی کی اعزازی ڈگری دے گی،منظوری کیلئے …

  • مسقط میں 13 دن سےخراب پی آئی اےکا طیارہ  کراچی پہنچ گیا

    مسقط میں 13 دن سےخراب پی آئی اےکا طیارہ کراچی پہنچ گیا

    کراچی: مسقط میں 13 دن سےخراب پی آئی اےکا طیارہ انجن کی تبدیلی کے بعدکراچی پہنچ گیا۔

    باغی ٹی وی: پی آئی اےکا بوئنگ 777 طیارہ 6 مارچ کو مدینہ سے اسلام آباد جاتے ہوئے فنی خرابی کا شکار ہوا تھا، شدید خرابی کے باعث طیارے نے مسقط ائیرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی تھی، طیارے کی بحالی کے لیے پی آئی اے کی انجینیئرنگ ٹیم ڈیڑھ ہفتے سے مسقط میں تھی، بوئنگ 777 طیارے کے لیے متبادل انجن سی 130 جہاز سے مسقط بھیجا گیا تھا۔

    ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہےکہ جہاز کے انجن کی تبدیلی کا کام دو دن پہلے مکمل ہوگیا تھا، انجن تبدیلی کے بعد بوئنگ 777 کی ٹیسٹنگ بھی کی گئی، اے پی بی ایچ وی رجسٹریشن کے طیارے کی مرمت پر خطیر اخراجات آئے ہیں۔

    واضح رہے کہ ترجمان پی آئی اے کا کہنا تھا کہ 392 مسافروں کے ساتھ مدینہ سے اسلام آباد کی پرواز کا انجن 35 ہزار فٹ کی بلندی پر خراب ہوگیا تھا۔ ترجمان نے کہا کہ پرواز کو مسقط ائیرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کرانا پڑی تھی، مسافر مسقط کے ہوائی اڈے پر تقریبا 23 گھنٹے تک پھنسے رہے تھےمسافروں کو تین الگ الگ پروزاوں سے ملک لایا گیا-

  • عمان میں ہنگامی لینڈنگ کرنیوالے پی آئی اے طیارے کی فنی خرابی دور نہ ہوسکی،مسافر منتظر

    عمان میں ہنگامی لینڈنگ کرنیوالے پی آئی اے طیارے کی فنی خرابی دور نہ ہوسکی،مسافر منتظر

    مسقط: عمان میں گزشتہ روز ہنگامی لینڈنگ کرنے والے پی آئی اے کے بوئنگ 777 طیارے کی فنی خرابی آج صبح تک دور نہیں کی جا سکی۔

    باغی ٹی وی : پرواز پی کے 714 مدینہ (MED) سےاسلام آباد (ISB) کے لیے طے شدہ پرواز تھی جس کی روانگی کا وقت صبح 6:30 بجے تھا۔357 مسافروں اور عملے کے 35 ارکان کے ساتھ ہوائی جہاز نے رن وے (35) سے 1 گھنٹہ 50 منٹ کی تاخیر سے ٹیک آف کیا اور ٹیک آف کے بعد ہوائی جہاز 580 ناٹس کی زمینی رفتار کے ساتھ 35000 فٹ کی بلندی پر چڑھ گیا۔

    طیارہ اپنی معمول کی پرواز کے حالات کے ساتھ اپنی منزل #اسلام آباد کی طرف اڑ رہا تھا، جہاں یہ مسقط کے اوپر سے گزر رہا تھا، 580 ناٹس کی زمینی رفتار کے ساتھ 35000 فٹ پر اس کا بائیں انجن (انجن نمبر 1) اچانک رک گیا اور فیل ہو گیا کاک پٹ کے عملے نے حالات کا مشاہدہ کرنے کے بعد فوری طور پر مسقط پر اترنے کا فیصلہ کیا۔

    کاک پٹ کے عملے نے فوری طور پر مسقط ایئر ٹریفک کنٹرولر کو صورتحال سے آگاہ کیا اور لینڈنگ کی اجازت ملنے کے بعد 10:21 بجے رن وے (26) پر ایک انجن کے ساتھ بحفاظت لینڈ کیا،ہوائی جہاز پارکنگ میں کھڑا تھا اور مسافروں کو ہوائی جہاز سے اتار کر ائیرپورٹ لاؤنج میں بھیج دیا گیا۔

    تا حال مدینہ سے اسلام آباد کے 322 مسافر 22 گھنٹے سے اسلام آباد روانگی کے منتظر ہیں، مدینہ سے اسلام آباد کی پرواز نے فنی خرابی پر گزشتہ روز عمان کے مسقط ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی تھی، پی آئی اے کے بوئنگ 777 طیارے کو بحال کرنے کے لیے انجینئرز رات گئے سے مصروف ہیں، پی آئی اے انجینئرز خصوصی پرواز میں گزشتہ رات کراچی سے مسقط پہنچے تھے،مسافروں کو اسلام آباد لانے کے لیے متبادل طیارے کا انتظام کیا جا رہا ہے۔

  • نجی ائیر لائن میں خرابی، 300 سے زائد عمرہ زائرین گزشتہ 24 گھنٹے سے کراچی  ائیرپورٹ پر خوار

    نجی ائیر لائن میں خرابی، 300 سے زائد عمرہ زائرین گزشتہ 24 گھنٹے سے کراچی ائیرپورٹ پر خوار

    کراچی: اسلام آباد سے نجی ائیر لائن کے ذریعے روانہ ہونے والے 300 سے زائد عمرہ زائرین گزشتہ 24 گھنٹے سے کراچی میں خوار ہو گئے-

    باغی ٹی وی: ائیر پورٹ ذرائع کے مطابق نجی ائیر لائن سرین ائیر کی پرواز ای آر 1801 نےدوپہر ایک بجکر 42 منٹ پر اسلام آباد سے جدہ کیلئے ٹیک آف کیا تھا، پرواز کو ہنگامی صورتحال پیدا ہونے پر 3 بجکر 42 منٹ پر کراچی اتار لیا گیا تھا۔

    ایوی ایشن ذرائع کے مطابق ائیر بس اے 330 طیارے میں آکسیجن ختم اور ہوا کا دباؤ کم ہونے کی شکایت ملی، دوران پرواز طیارے میں جھٹکے لگنے سے چیخ و پکار مچ گئی اور عمرہ زائرین کلمہ طیبہ کا ورد کرتے رہے عمرہ زائرین گزشتہ 22 گھنٹے سے کراچی ائیر پورٹ پر بے یار و مددگار ہیں-

    مسافروں کے مطابق عمرہ زائرین کو ہوٹل منتقل کیا گیا اور نہ ہی جدہ پہنچانے کا کوئی انتظام ہے، پانی اور دیگر اشیاء وہ خود خرید کر پینے پر مجبور ہیں جب کہ بیشتر عمرہ زائرین کو احرام میں ہونے کی وجہ سے دیگر مسائل کا بھی سامنا ہے۔

    دوسری جانب مسقط سے اسلام آباد کی پرواز میں مسافر انتقال کرگیا جس کے باعث کراچی میں طیارے کی ہنگامی لینڈنگ کی گئی ایوی ایشن ذرائع کے مطابق عمان ائیر کی پرواز ڈبلیو وائی 345 نے مسقط سے مقامی وقت کے مطابق صبح 3 بج کر 4 منٹ پر اسلام آباد کے لیے ٹیک آف کیا۔

    بوئنگ 737 طیارہ پاکستان کی فضائی حدود میں ہوشاب کے قریب تھا کہ طیارے کے ایک مسافر کی طبیعت خراب ہوگئی،ائیر ٹریفک کنٹرولر سے رابطہ اور ہدایت ملنے پر پائلٹ نے طیارے کا رخ کراچی کی طرف موڑ دیا، پرواز کو ہنگامی طور پر صبح پانچ بج کر 36 منٹ پر کراچی اتار لیا گیا۔

    ائیرپورٹ ذرائع کے مطابق کراچی لینڈنگ کے بعد معائنہ کرنے پر ڈاکٹروں نے بشارت نامی مسافر کی موت کی تصدیق کر دی بعد ازاں آزاد کشمیر کے علاقے باغ سے تعلق رکھنے والے مسافر بشارت کی میت کراچی ائیرپورٹ پر ائیر لائن کے عملے کے حوالے کر دی گئی، پرواز دیگر مسافروں کو لے کر اسلام آباد روانہ ہوگئی۔

  • راحت فتح علیخان نو سال کے بعد مسقط میں پرفارم کریں گے

    راحت فتح علیخان نو سال کے بعد مسقط میں پرفارم کریں گے

    استاد راحت فتح علیخان مسقط میں رواں برس شو کرنے جا رہے ہیں. آخری بارانہوں نے مسقط میں نو سال پہلے شو کیا تھا ایک لمبے عرصے کے بعد راحت دوبارہ وہاں شو کے لئے جا رہے ہیں مسقط موجود ان کے پرستار یہ خبر سن کر کافی خوش اور پرجوش ہیں ۔ رپورٹس کے مطابق کنسرٹ میں عربی ،فارسی ،ہندی اردو اور ترک زبان میں کلام پیش کئے جائیں گے ۔اس شو کے پرڈیوسر سلمان احمد ہیں۔استاد راحت فتیح علیخان اور پرڈیوسر سلمان احمد اس شو کے لئے کافی پرجوش ہیں۔

    راحت فتح علی خان جن کے مداح پاکستان کیا دنیا بھر میں وہاں وہاں پائے جاتے ہیں جہاں اردو اور پنجابی بولی اور سمجھی جاتی ہے۔ بالی وڈ میں تو راحت فتح علیخان کے نام کا ڈنکا بجتا ہے ان کا گانا فلم کی کامیابی کی ضمانت تصور کیا جاتا ہے ایسے اداکار جن کے پرستار دنیا بھر میں موجود ہیں لوگ انہیں دیوانہ وار پسند کرتے ہیں وہ استاد راحت فتح علیخان کے مداح ہیں.