Baaghi TV

Tag: وفاقی کابینہ

  • وفاقی کابینہ نے  30-2027 حج پالیسی کی منظوری دیدی

    وفاقی کابینہ نے 30-2027 حج پالیسی کی منظوری دیدی

    وفاقی کابینہ نے حج پالیسی اور پلان 2030-2027 کی منظوری دے دی ہے۔

    وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا اعلامیے کے مطابق وفاقی کابینہ کے اجلاس میں رواں برس بہترین حج انتظامات پر وزیر ِمذہبی امور سردار یوسف اور اُن کی ٹیم کی تعریف کی گئی، اجلاس میں نئی حج پالیسی پر تفصیلی بریفنگ بھی دی گئی-

    نئی حج پالیسی گزشتہ ایک سالہ حج پالیسی کے برعکس پہلی چارسالہ ہے، طویل مدتی پلاننگ، آپریشنز میں بہتری اور حاجیوں کو بہترین سہولیات کی فراہمی ممکن ہوگی،مجوزہ حج پالیسی کے نفاذ کیلئے ایس اوپیز اور دیگر ضوابط بنائے جائیں گے، سعودی قوانین اور ضوابط سے ہم آہنگ کرنے کیلئے پالیسی میں ترامیم کی جا سکیں گی۔

    بریفنگ میں بتایا گیا کہ پالیسی کے تحت حج کے خواہشمند افراد سالانہ رجسٹریشنز کی بجائے 2030 تک رجسٹریشن کرا سکیں گے، عازمین کسی بھی سال کیلئے اپنی ضرورت کے مطابق حج رجسٹریشن کروا سکیں گے، رجسٹریشن کو مدنظر رکھتے ہوئے ترجیحی ویٹنگ لسٹ مرتب کی جائے گی، ساتھ ہی شرعی اصولوں کے مطابق سیونگ اسکیم بھی متعارف کروائی جا رہی ہے، حج کے خواہشمند مستقبل میں حج کیلئے سیونگ اسیکم سے مستفید ہو سکیں گے۔

    کابینہ اجلاس کو بتایا گیا کہ حج کے تمام تر نظام کو ڈیجیٹل کیا جا رہا ہے ،ادائیگیاں ڈیجیٹل نظام سے ہونگی ،شکایات کا ڈیجیٹل نظام اور ڈیجیٹل نگرانی ہوگی، پالیسی کے تحت سرکاری اور پرائیوٹ حج کا کوٹہ مختص کیا گیا ہے، پالیسی کے تحت لانگ اور شارٹ حج پروگرام متعارف کروائے جار ہے ہیں، عازمین حج کی ضروری تربیت اور تکافل و ہنگامی رسپانس بھی پالیسی کا حصہ ہیں۔

    وفاقی کابینہ نے ہدایت کی کہ معاونین حج کی تقرری شفاف اور خالصتاً میرٹ پر جائے،پرائیوٹ و سرکاری حج کی تھرڈ پارٹی ویلیڈیشن یقینی بنائی جائے-

  • وزیر اعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہو گا

    وزیر اعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہو گا

    اسلام آباد: وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب کر لیا گیا، وزیر اعظم کی زیر صدارت اجلاس آج سہ پہر ہوگا۔

    ذرائع کےمطابق وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کااہم اجلاس آج سہ پہر 3 بجے وزیراعظم ہاؤس میں طلب کر لیا ہےاجلاس میں میں قومی اہمیت کے اہم معاملات پر غور کیا جائے گا اجلاس میں ملک کی مجموعی معاشی، سیاسی اور سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا جبکہ داخلی امن و امان اور سیکیورٹی انتظامات پر بھی کابینہ کو بریفنگ دی جائے گی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں خطے کی مجموعی صورتحال اور قومی سلامتی سے متعلق امور بھی زیر غور آئیں گے، وفاقی کابینہ کے اجلاس میں مختلف کابینہ کمیٹیوں کے فیصلے توثیق کے لیے پیش کیے جائیں گے جبکہ مختلف وزارتوں اور ڈویژنز کی سمریاں بھی منظوری کے لیے کابینہ کے سامنے رکھی جائیں گی، کابینہ ڈویژن نے اجلاس سے متعلق تمام وفاقی وزرا اور کابینہ ارکان کو آگاہ کر دیا ہے۔

  • وزیراعظم کا  وفاقی کابینہ کے اجلاس میں شہدا کی قربانیوں کو خراجِ عقیدت

    وزیراعظم کا وفاقی کابینہ کے اجلاس میں شہدا کی قربانیوں کو خراجِ عقیدت

    وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں شہدا کی قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا ہے-

    وفاقی کابینہ کے اجلاس میں گفتگو میں وزیراعظم شہباز شریف نے ایک شہید لیاقت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک نہایت دلیر شہری تھا، جس نے خطرہ محسوس کرتے ہی فوری طور پر اپنی جان قربان کر دی، ایسی قربانیاں صرف اپنے خاندان ہی نہیں بلکہ پوری قوم کے لیے دی جا رہی ہیں، میں سمجھتا ہوں کہ قوم کے حوالے سے دی جانے والی ایسی قربانیوں کی دنیا کی تاریخ میں دوسری مثال نہیں ملتی، قوم کے یہ بہادر سپوت اپنی جانو ں کا نذرانہ دے کر دھرتی کی آبیاری کر رہے ہیں۔

    وزیراعظم نے بتایا کہ چند روز قبل راولپنڈی میں بھی ایک اور شہید کی قربانی کا واقعہ سامنے آیا، جو اس بات کا ثبوت ہے کہ وطن کے محافظ اور شہری ملک کی سلامتی کے لیے مسلسل اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر رہے ہیں،اجلاس کے دوران وزیراعظم نے شرکاء سے تمام شہداء کے لیے دعا کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ آپ سے درخواست ہے کہ سب شہداء کے لیے ہاتھ اٹھائیں اور ان کے لیے دعا کریں۔

  • وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس آج شام طلب

    وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس آج شام طلب

    اسلام آباد:وفاقی کابینہ کا اجلاس آج شام طلب کرلیا گیا ہے، جس میں وزیراعظم عالمی ایشوز پر ارکان کو اعتماد میں لیں گے۔

    وفاقی کابینہ کا اجلاس آج بدھ کی شام طلب کر لیا گیا ہے، جس کی صدارت وزیراعظم کریں گے اجلاس میں وزیراعظم شہباز شریف کابینہ کے ارکان کو عالمی امور اور موجودہ بین الاقوامی صورتحال پر اعتماد میں لیں گےوفاقی کابینہ کے اجلاس میں متعدد اہم ایجنڈا آئٹمز بھی شامل ہیں، جن پر غور کے بعد منظوری دی جائے گی۔

  • نئے کرنسی نوٹ متعارف کرانے کا فیصلہ ، ڈیزائن پر غور کیلئے کابینہ کمیٹی تشکیل

    نئے کرنسی نوٹ متعارف کرانے کا فیصلہ ، ڈیزائن پر غور کیلئے کابینہ کمیٹی تشکیل

    حکومت نے نئے کرنسی نوٹ متعارف کرانے کا فیصلہ کر لیا۔

    وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت بدھ کے روز وزیراعظم ہاؤس میں ہونے والے کابینہ اجلاس میں 100، 500، 1,000 اور 5,000 روپے کے بینک نوٹس کے نئے ڈیزائن متعارف کرانے کی منظوری دی گئی۔

    وفاقی کابینہ کے اجلاس کے اعلامیے کے مطابق وزارت خزانہ نے کابینہ کو اسٹیٹ بینک سے جاری ہونے والے بینک نوٹوں کے نئے ڈیزائن پر کابینہ کو بریفنگ دی ،کابینہ نے کرنسی نوٹوں کے نئے ڈیزائن پر غور کے لیے کابینہ کمیٹی تشکیل دے دی۔

    بریفنگ میں بتایا گیا کہ نئے کرنسی نوٹوں کو جدید عصری تقاضوں کے حوالے سے ڈیزائن کیا جا رہا ہے۔ نوٹوں کے ڈیزائن کے لیے عالمی ماہرین کی خدمات حاصل کی گئی ہیں،100، 500، 1000 اور 5000 روپے کے نئے نوٹ متعارف کروائے جائیں گے۔ نئے نوٹوں میں زیادہ بہتر سکیورٹی تھریڈ استعمال کیا جائے گا۔

    اجلاس میں بتایا گیا کہ نئے کرنسی نوٹس جدید بین الاقوامی معیار کے مطابق تیار کیے جا رہے ہیں، جس کے لیے عالمی ماہرین کی خدمات حاصل کی گئی ہیں، جعلی نوٹوں کی روک تھام کے لیے نئے نوٹس میں جدید اور مضبوط سکیورٹی تھریڈز شامل کیے جائیں گےنئے ڈیزائن میں پاکستان کی علاقائی اور جغرافیائی تنوع کے ساتھ ساتھ تاریخی مقامات کو نمایاں کیا جائے گا، جبکہ خواتین کے قومی ترقی میں کردار اور موسمیاتی تبدیلی جیسے موضوعات کو بھی اجاگر کیا جائے گا۔

    سرکاری نوکریوں کے نام پر لاکھوں کا فراڈ منظر عام پر

    کرنسی نوٹس کے حتمی اجرا سے قبل مجوزہ ڈیزائنز کا مزید جائزہ لینے کے لیے کابینہ نے ایک خصوصی کابینہ کمیٹی کے قیام کی بھی منظوری دی،اجلاس کے دوران کابینہ نے نجی حج پالیسی 2027ء تا 2030ء کے مسودے کو مزید غور و خوض کے لیے دوبارہ حج پالیسی کمیٹی کو بھجوانے کی ہدایت کی مسودہ نجی حج آپریٹر کمپنیوں کی رجسٹریشن اور تھرڈ پارٹی ویریفکیشن سے متعلق امور کا احاطہ کرتا ہے۔

    تہران میں خوف،بے چینی کی فضا،اٹلی کا شہریوں کو ایران چھوڑنے کی ہدایت

  • وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب کرلیا

    وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب کرلیا

    وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کرلیا۔

    وفاقی کابینہ کا اجلاس کل جمعہ کو صبح دس بجے ہوگا، وزیراعظم شہباز شریف وفاقی کابینہ کے اجلاس کی صدارت کریں گےاجلاس میں پنجاب کے طرز پر بلدیاتی نظام کے حوالے سے مشاورت کی جائے گی چیف کمشنر اسلام آباد وفاقی کابینہ کو نئے بلدیاتی نظام پر خصوصی بریفنگ دیں گے۔

    پی آئی اے کو منافع بخش ایئرلائن بنانا اولین ترجیح ہے،عارف حبیب

    دوسری جانب وزیراعظم شہبازشریف کی زیر صدارت پیٹرولیم ڈویژن کے امور پر اجلاس ہوا،اجلاس کوپیٹرولیم اورگیس سیکٹر کے روڈ میپ کے حوالے سے بریفنگ دی گئی ،بریفنگ میں بتایا گیا کہ ضلع کوہاٹ میں ناشپا بلاک میں تیل وگیس کے بڑے ذخائر دریافت کیے گئے،دریافت ذخائر سے یومیہ4ہزار100بیرل تیل نکالا جاسکے گا۔

    شیوا گیس فیلڈ اوربٹانی گیس فیلڈ کیلئے پائپ لائنز کو کمیشن کیا جاچکاہے،کوٹ پالک گیس فیلڈ سے پائپ لائن پر کام جاری ہے۔جون 2026تک 3لاکھ 50ہزارآرایل این جی کنکشنز کاٹارگٹ مکمل کرلیاجائےگا۔

    آرٹیفیشل چیٹ بوٹ نے مودی کو احمق اور جاہل قرار دیدیا

    اس موقع پر وزیراعظم نے تیل وگیس سپلائی چین کوترجیحی بنیادوں پر ڈیجیٹائزکرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ سپلائی چین کی ڈیجیٹائزیشن سے سمگلنگ کی روک تھام ہوسکے گی،قومی خزانے کوفائدہ پہنچےگاتیل وگیس کے نئے ذخائر کی دریافت ترجیحات میں شامل ہونی چاہیے۔

    گوشوارے جمع نہ کرانیوالے ارکان اسمبلی کو 16 جنوری تک الیکشن کمیشن کی آخری مہلت

  • وفاقی کابینہ کی منظوری، گوادر عمان فیری سروس جلد شروع ہوگی

    وفاقی کابینہ کی منظوری، گوادر عمان فیری سروس جلد شروع ہوگی

    وفاقی کابینہ نے گوادر سے عمان تک فیری سروس کے آغاز کی منظوری دے دی ہے۔

    وفاقی وزیر بحری امور جنید انوار چوہدری کے مطابق گوادر–عمان فیری سروس جلد باقاعدہ طور پر شروع کی جائے گی۔وزیر کے مطابق پاکستان اور عمان جلد فیری لنک کے قیام کے لیے مفاہمت کی دستاویز (MoU) پر دستخط کریں گے، جبکہ انتظامات کو حتمی شکل دینے کے لیے عمان کا ایک وفد جلد پاکستان کا دورہ کرے گا۔سرکاری حکام کا کہنا ہے کہ نئے فیری روٹ کے ذریعے دونوں ممالک کے درمیان تجارتی حجم اور سرمایہ کاری میں اضافہ متوقع ہے، جب کہ پاکستانی تارکینِ وطن کے لیے سفر بھی خاصا آسان ہو جائے گا۔ اس روٹ سے خطے کے ممالک کو وسط ایشیا کی منڈیوں تک رسائی میں بھی سہولت ملے گی

    امریکا نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حکم شروع، وینزویلا کے خلاف کارروائی کا امکان

    غزہ میں پہلی بارش سے ہزاروں خیمے زیرِ آب، بیماریوں کے خدشات

  • وفاقی کابینہ کی پاکستان، سعودی عرب دفاعی معاہدے اور ای سی سی فیصلوں کی توثیق

    وفاقی کابینہ کی پاکستان، سعودی عرب دفاعی معاہدے اور ای سی سی فیصلوں کی توثیق

    وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان ہونے والے باہمی اسٹریٹجک دفاعی معاہدے سمیت اقتصادی رابطہ کمیٹی اور دیگر کمیٹیوں کے فیصلوں کی توثیق کر دی۔

    اجلاس وزیراعظم ہاؤس میں منعقد ہوا جس میں وزیراعظم نے کابینہ کو اپنے سعودی عرب، قطر، اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اور ملائیشیا کے سرکاری دوروں کے حوالے سے تفصیلی آگاہ کیا۔کابینہ نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اسٹریٹجک دفاعی معاہدے کی منظوری دی اور دونوں ممالک کی قیادت کو خراج تحسین پیش کیا۔ یاد رہے کہ یہ معاہدہ 18 ستمبر 2025 کو وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ سعودی عرب کے دوران طے پایا تھا، جس کے تحت کسی بھی ایک ملک پر جارحیت کو دونوں کے خلاف جارحیت تصور کیا جائے گا۔

    مزید برآں، کابینہ نے وزارت قومی غذائی تحفظ و تحقیق کی سفارش پر محکمہ پلانٹ پروٹیکشن کے 15 ناقابل پرواز ہوائی جہاز (8 سیسنا اور 7 فلیچر) مختلف اداروں کو تعلیمی، یادگاری یا نمائش کے مقاصد کے لیے عطیہ کرنے کی منظوری دی، جبکہ ادارے کے زیر استعمال 4 قابل پرواز بیور ہوائی جہاز ٹڈی دل کے خلاف آپریشنز کے لیے برقرار رہیں گے۔اجلاس میں وزارت آبی وسائل کی سفارش پر واپڈا کے ڈیموں اور ہائیڈرو پاور منصوبوں کی حفاظت کے لیے خصوصی سیکیورٹی فورس کے قیام کے لیے "واپڈا سیکیورٹی فورس ایکٹ، 2025” کی اصولی منظوری بھی دی گئی۔

    وفاقی کابینہ نے اقتصادی رابطہ کمیٹی کے 2 اکتوبر 2025 اور کابینہ کمیٹی برائے لیجسلیٹو کیسز کے 22 ستمبر 2025 کو ہونے والے اجلاسوں میں کیے گئے فیصلوں کی توثیق کر دی، تاہم آلٹرنیٹ میڈیسنز اینڈ ہیلتھ پراڈکٹس اینلسمینٹ رولز 2014 میں مجوزہ ترامیم پر خصوصی کابینہ کمیٹی مزید غور کرے گی۔

    اقوام متحدہ کا غزہ جنگ بندی معاہدے کا خیرمقدم

    سینیٹ میں ہنگامہ آرائی: پی ٹی آئی کا قائم مقام چیئرمین کے استعفے کا مطالبہ

    سینیٹ میں ہنگامہ آرائی: پی ٹی آئی کا قائم مقام چیئرمین کے استعفے کا مطالبہ

    ترکیہ کا غزہ جنگ بندی معاہدے کی ٹاسک فورس میں شامل ہونے کا اعلان

  • 12 ربیع الاول پر قیدیوں کی سزاؤں میں 100 دن کمی کی سفارش

    12 ربیع الاول پر قیدیوں کی سزاؤں میں 100 دن کمی کی سفارش

    وفاقی کابینہ نے صدر پاکستان کو آئین کے آرٹیکل 45 کے تحت 12 ربیع الاول کی مناسبت سے قیدیوں کی سزاؤں میں 100 دن کی کمی کی سفارش کی ہے۔

    ذرائع کے مطابق یہ سفارش ’اسپیشل ریمیشن پالیسی 2025‘ کے تحت پیش کی گئی ہے۔تاہم یہ رعایت ان قیدیوں کو نہیں دی جائے گی جو سنگین جرائم، دہشتگردی، ریاست مخالف سرگرمیوں، زنا، قتل یا بدعنوانی کے مقدمات میں ملوث ہیں۔وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ کے مطابق اس اقدام کا مقصد 12 ربیع الاول کے مبارک دن کے موقع پر خصوصی ریلیف فراہم کرنا ہے۔

    سہ ملکی ٹی20 سیریز: افغانستان نے یو اے ای کو 171 رنز کا ہدف دے دیا

    بھارت کی طرف سے مزید پانی،دریائے ستلج میں شدید سیلاب، 49 اموات

    محسن نقوی کا سیلاب متاثرین کے لیے امریکی تعاون پر شکریہ

    محسن نقوی کا سیلاب متاثرین کے لیے امریکی تعاون پر شکریہ

  • وفاقی  کابینہ کی ایک ماہ کی تنخواہ سیلاب ریلیف فنڈ میں دینے کا فیصلہ واپس

    وفاقی کابینہ کی ایک ماہ کی تنخواہ سیلاب ریلیف فنڈ میں دینے کا فیصلہ واپس

    وفاقی کابینہ کے ارکان کی ایک ماہ کی تنخواہ سیلاب ریلیف فنڈ میں دینے کا معاملہ وفاقی حکومت نے فیصلہ واپس لے لیا، وزارت خزانہ نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

    وفاقی حکومت نے کابینہ ارکان کی ایک ماہ کی تنخواہ سیلاب متاثرین کی مدد کے لیےدینے کااعلان کیا تھا، یہ رقم وزیراعظم کے سیلاب متاثرین ریلیف فنڈ میں جانی تھی،وفاقی حکومت نے وفاقی بیوروکریسی کے گریڈ 19 سے 22 کے افسران کی ایک دن کی تنخواہ بھی ریلیف فنڈ میں دینے کا اعلان کیا تھا تاہم افسران کی تنخواہ ریلیف فنڈ میں دینے کا فیصلہ واپس نہیں لیا گیا،لیکن،وفاقی کابینہ کے ارکان کی ایک ماہ کی تنخواہ سیلاب ریلیف فنڈ میں دینے کا معاملہ وفاقی حکومت نے فیصلہ واپس لے لیاہے-

    لاہور: آئندہ ہفتے کچرا اٹھانے کے بل بھیجے جائیں گے،ایل ڈبلیو ایم سی

    ورلڈ بینک نے پنجاب میں تعلیمی منصوبے کیلئے 47.9 ملین ڈالر گرانٹ منظور کر لی

    دریائے راوی اور ستلج میں پانی کے بہاؤ میں خطرناک حد تک اضافہ