Baaghi TV

Tag: آئر لینڈ

  • آئرلینڈ نے پہلی مرتبہ فلسطینی سفیر کی تقرری کی منظوری دیدی

    آئرلینڈ نے پہلی مرتبہ فلسطینی سفیر کی تقرری کی منظوری دیدی

    ڈبلن: آئرلینڈ نے پہلی مرتبہ فلسطینی سفیر کی تقرری کی منظوری دے دی۔

    باغی ٹی وی : اس سے قبل آئرلینڈ کے دارالحکومت ڈبلن میں فلسطینی مشن کو سفارتخانے کا درجہ دیا گیا تھا رواں سال کے شروع میں آئرلینڈ نے فلسطینی ریاست کو باضابطہ طورپر تسلیم کیا تھا، اس کے علاوہ اسپین اور ناروے بھی فلسطینی ریاست کو تسلیم کر چکے ہیں۔

    آئرش ٹائمزکے مطابق حکومت نے فلسطین سے جمہوریہ آئرلینڈ کے پہلے سفیر جیلان وہبہ عبدالمجید کی تقرری کی منظوری دے دی ہے، جس سے مئی میں جمہوریہ کے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کے فیصلے پر عمل درآمد ہو گا۔

    مصری فوج کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ،2 پائلٹ جاں بحق

    آئرلینڈ اور ریاست فلسطین کے درمیان رسمی سفارتی تعلقات اس سال 29 ستمبر کو سفارتی نوٹوں کے تبادلے کے ذریعے قائم ہوئے تھے گزشتہ ماہ، ریاست فلسطین کی حکومت نے ویانا کنونشن کے تحت یہاں فلسطین کی نمائندگی کو ایک رہائشی سفارت خانے میں تبدیل کرنے کے اپنے ارادے کے بارے میں محکمہ خارجہ کو باضابطہ طور پر مطلع کیا-

    آلودہ ترین شہروں میں لاہور کا آج پھر پہلا نمبر ،متعدد بیماریاں پھیلنے لگیں

  • بھارت نے آئرلینڈ کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی

    بھارت نے آئرلینڈ کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی

    نساؤ کاؤنٹی: آئی سی سی ٹی 20 ورلڈکپ کے آٹھویں میچ میں بھارت نے آئرلینڈ کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی-

    باغی ٹی وی: نیویارک کے نساؤ کاؤنٹی میدان میں کھیلے گئے گروپ اے کے میچ میں بھارت کے کپتان روہت شرما نے ٹاس جیت کر آئرلینڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی، پہلے کھیلتے ہوئے آئرلینڈ نے 97 رنز کا ہدف دیا، بھارت نے آئرلینڈ کا 97 رنز کا ہدف با آسانی 13 ویں اوور میں 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا،دونوں ٹیمیں رواں ورلڈکپ میں اپنا پہلا میچ کھیل رہی تھیں۔

    بھارت کی شاندار بولنگ کے سامنے آئرلینڈ کی بیٹنگ لائن بری طرح ناکام ہوئی اور پوری ٹیم 16 اوورز میں 96 رنز پر آؤٹ ہوگئی، آئرلینڈ کی جانب سے گیرتھ ڈیلنی 26 رنز کے ساتھ نمایاں رہے جبکہ جوشوا لٹل 14 اور کرٹس کمفر نے 12 رنز بنائے۔اس کے علاوہ ٹکر 10 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

    بھارت کی جانب سے ہاردک پانڈیا نے 3 کھلاڑی آؤٹ کیا، ارشدیپ سنگھ اور بمراہ نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں،آئرلینڈ کا 97 رنز کا ہدف بھارت نے با آسانی 12.2 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ کپتان روہت شرما 52 رنز کے ساتھ نمایاں رہے جبکہ رشبھ پنت 36 رنز کے ساتھ ناقابل شسکت رہے، ویرات کوہلی ایک اور سوریا کمار یادیو 2 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، کپتان روہت شرما ریٹائرڈ ہرٹ ہوئے۔

  • آئرلینڈ، ناروے اور سپین نے فلسطین کو آزاد ریاست تسلیم کر لیا

    آئرلینڈ، ناروے اور سپین نے فلسطین کو آزاد ریاست تسلیم کر لیا

    آئرلینڈ، ناروے اور اسپین نے باضابطہ طور پر فلسطین کو ایک علیحدہ ریاست کے طور پر تسلیم کر لیا ہے، جس کے بعد اسرائیل کا ردعمل بھی سامنے آیا ہے، اسرائیل نے دو یورپی ریاستوں سے اپنے سفیروں کو واپس بلا لیا ہے۔

    بدھ کو خطاب کرتے ہوئے آئرلینڈ کے وزیر اعظم سائمن ہیرس نے کہا: "آج آئرلینڈ، ناروے اور اسپین اعلان کر رہے ہیں کہ ہم فلسطین کی ریاست کو تسلیم کرتے ہیں، ہم میں سے ہر ایک اس فیصلے کو عملی جامہ پہنانے کے لیے قومی اقدامات کرے گا،”مجھے یقین ہے کہ آنے والے ہفتوں میں مزید ممالک اس اہم قدم کو اٹھانے میں ہمارا ساتھ دیں گے۔”

    سکائی نیوز کے مطابق آئرش حکومت کا استدلال ہے کہ فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کرنا دو ریاستی حل کی حمایت کرتا ہے، جو اس کے بقول خطے میں دیرپا امن کے لیے ضروری ہے، آئرلینڈ کے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ "یہ دو ریاستی حل کے لیے غیر واضح حمایت کا بیان ہے، جو اسرائیل، فلسطین اور ان کے لوگوں کے لیے امن اور سلامتی کا واحد معتبر راستہ ہے۔”

    ڈبلن میں ہیرس کے بیان کے فوراً بعد اسپین کے وزیر اعظم پیڈرو سانچیز اور ناروے کے وزیر خارجہ ایسپین بارتھ ایدے نے کہا کہ دونوں ملک 28 مئی سے فلسطینی ریاست کو تسلیم کریں گے،اسپین کے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ” اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کے پاس فلسطین کے لیے امن کا کوئی منصوبہ نہیں ہے”۔ناروے کے وزیر اعظم جوناس گہر اسٹور کا کہنا ہے کہ اگر فلسطین کو بطور ریاست تسلیم نہ کیا جائے تو مشرق وسطی میں امن نہیں ہو سکتا۔”فلسطین کو ایک آزاد ریاست کا بنیادی حق حاصل ہے۔”

    ناروے،سپین اور آئرلینڈ کے اس اعلان کے بعد اسرائیل کے وزیر خارجہ نے آئرلینڈ اور ناروے سے اسرائیل کے سفیروں کو فوری طور پر اسرائیل واپس بلا لیا ہے، اور کہا ہے کہ یہ فیصلہ غزہ میں قید اسرائیل کے یرغمالیوں کی واپسی کی کوششوں میں رکاوٹ بن سکتا ہے . "اسرائیل اپنی خودمختاری کو نقصان پہنچانے اور اس کی سلامتی کو خطرے میں ڈالنے والوں کے سامنے خاموش نہیں رہے گا۔”

    فلسطینی صدر محمود عباس نے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا خیرمقدم کیا اور دیگر ممالک سے بھی اس کی پیروی کرنے کا مطالبہ کیا۔فلسطینی صدر کا کہنا تھا کہ اس فیصلے سے "فلسطینی عوام کے حق خود ارادیت” کو تقویت ملے گی اور اسرائیل کے ساتھ دو ریاستی حل لانے کی کوششوں کی حمایت کی جائے گی۔

  • جوبائیڈن کی حمایت پر اسرائیل غزہ میں جارحیت کو طول دے رہا ہے،ممبر یورپی پارلیمنٹ

    جوبائیڈن کی حمایت پر اسرائیل غزہ میں جارحیت کو طول دے رہا ہے،ممبر یورپی پارلیمنٹ

    آئرلینڈ کی یورپی پارلیمنٹ کی رکن کلیئر ڈیلی نے کہا ہے کہ امریکی صدر نے اسرائیل کی بے جا حمایت کرکے خود کو قصاب ثابت کردیا۔ وہ اپنے آبا و اجداد کا تعلق آئر لینڈ سے کرنے سے باز رہیں۔

    باغی ٹی وی: یورپی پارلیمنٹ میں اپنے خطاب میں آئرلینڈ کی رکن کلیئر ڈیلی نے غزہ میں معصوم لوگوں کی ہلاکتوں پر امریکی صدر جوبا ئیڈن اور اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو پر کڑی تنقید کی کہا کہ عوامی عدالت میں اسرائیل کی شکست ہوچکی ہے لیکن وہ زمینی حقائق کو تسلیم کرنے کے بجائے تنازعات کو ہوا دینے کے لیے مایوس کن کارروائیوں کا سہارا لے رہا ہے،اتنی طاقت استعمال کرنے کے باوجود وہ عوامی رائے میں بھی ہار چکا ہے-

    کلیئر ڈیلی نے کہا کہ جوبائیڈن کی حمایت پر اسرائیل غزہ میں جارحیت کو طول دے رہا ہے کلیئر ڈیلی نے ارسلا وان ڈیر لیین اور جرمنی کو بین الاقوامی عدالت انصاف میں اسرائیل کی حمایت کرنے پر بھی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ یورپ کے لوگ ہمارے نام پر نہیں بلکہ فلسطین اور عالمی عدالت میں غزہ کا کیس لڑنے والے جنوبی افریقا کے ساتھ کھڑے ہیں۔

    دوسری جانب غزہ میں اسرائیل کی جانب سے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کی تحقیقات کے لیے امریکی سینیٹ میں پیش کی گئی قرارداد کثرتِ رائے سے مسترد کردی گئی۔

    عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی سینیٹ میں برنی سینڈرز نے گزشتہ ماہ غزہ میں اسرائیل کی سنگین خلاف ورزیوں کی تحقیقات کرانے کے لیے قرارداد پیش کی تھی جس پر آج رائے شماری کی گئی سینیٹر برنی سینڈر کی قرارداد میں امریکی وزارت خارجہ سے مطالبہ کیا گیا تھا کہ وہ عالمی قوانین کے تحت غزہ میں اسرائیلی فوجیوں کی غزہ میں سنگین خلاف ورزیوں کی تحقیقات کرائیں، تاہم رائے شماری کے دوران امریکی سینٹ کے 100 میں سے صرف 11 ارکان نے تحقیقات کرانے کے مطالبے کی حمایت کی جب کہ 72 نے مخالفت میں ووٹ ڈالا۔

    واضح رہے کہ امریکی سینیٹ میں حکمراں جماعت ڈیوکریٹس کو اپوزیشن جماعت ریپبلکن پر معمولی برتری حاصل ہے تاہم آج کی رائے شماری میں دونوں جانب سے اسرائیل کے حق میں ووٹ دیئے گئے،قبل ازیں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں غزہ کی صورت حال پر پیش کی گئی قرارداد کو بھی امریکا نے ویٹو کردیا تھا۔

  • بین اسٹوکس نے ٹیسٹ کرکٹ میں ایک منفرد اعزاز اپنے نام کرلیا

    بین اسٹوکس نے ٹیسٹ کرکٹ میں ایک منفرد اعزاز اپنے نام کرلیا

    انگلش ٹیسٹ ٹیم کے کپتان بین اسٹوکس نے ٹیسٹ کرکٹ میں بغیر بولنگ ،بیٹنگ اور کیپنگ کے سیریز جیت کر تاریخ رقم کر دی-

    باغی ٹی وی: ہوم آف کرکٹ لارڈز میں کھیللا گیا یکم جون کو انگلینڈ اور آئرلینڈ کے درمیان سیریز کا واحد ٹیسٹ میچ تیسرے دن انگلش ٹیم نے اپنا نام کیا،میچ میں انگلش ٹیم نے ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا آئرلینڈ نے دعوت قبول کرتے ہوئے پہلی اننگز میں 172 رنز بنائے، انگلینڈ کی جانب سے اسٹورٹ براڈ نے 5 اور جیک لیچ نے 3 اور میتھیو پوٹس نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔

    پاکستانی باؤلر حارث رؤف دنیا کے بہترین ڈیتھ باؤلرز میں سے ایک ہیں،سابق بھارتی کرکٹر

    انگلینڈ نےآئرلینڈ کے خلاف دھواں دار اننگز کھیلی انگلش بیٹرز نے 4 وکٹوں کے نقصان پر 524 رنز بناکر پہلی اننگز میں واضح برتری حاصل کرلی انگلش ٹیم کی جانب سے اولی پوپ نے 205 اور بین ڈکٹ نے 182 رنز کی اننگز کھیلی۔

    دوسری اننگز میں آئرلینڈ کی ٹیم کچھ بہتر کھیل پیش کرتے ہوئے خسارہ ختم کرنے میں کامیاب تو رہی اور 362 رنز بنائے لیکن انگلینڈ کو صرف 11 رنز کا ہدف ملا جو اس نے 4 گیندوں پر ہی پورا کر لیا،اور یوں انگلش ٹیم نے ٹیسٹ میچ اور سیریز اپنے نام کرلی۔

    کرکٹ آسٹریلیا ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ ٹیم کا اعلان، بابراعظم بھی شامل


    کرکٹ کے اعدادو شمار پر نظر رکھنے والے تجزیہ نگاروں کے مطابق ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے کہ جب کسی کپتان نے میچ میں بغیر بولنگ، بیٹنگ اور کیپنگ کیے ٹیسٹ میچ جیتا ہو آئرلینڈ کے خلاف پورے ٹیسٹ میچ میں انگلش کپتان بین اسٹوکس نے نہ تو بولنگ کروائی اور نہ ہی ان کی بیٹنگ آئی، یوں اسٹوکس ٹیسٹ کرکٹ میں یہ منفرد کارنامہ سر انجام دینے والے پہلے کپتان بن گئے جبکہ انگلیند کے اولی پاپ کو 205 رنز کی شاندار اننگز پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

    پاکستانی باؤلر حارث رؤف دنیا کے بہترین ڈیتھ باؤلرز میں سے ایک ہیں،سابق بھارتی کرکٹر

  • ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ:  سری لنکا نے آئرلینڈ کو 9 وکٹوں سے شکست دے دی

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: سری لنکا نے آئرلینڈ کو 9 وکٹوں سے شکست دے دی

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے میں سری لنکا نے آئرلینڈ کو 9 وکٹوں سے شکست دے دی۔

    باغی ٹی وی : بوہاٹ کرکٹ گراؤںد میں ہونے والے سری لنکا اور آئرلینڈ کے میچ میں آئرش کپتان نے ٹاس جیتا اور سری لنکا کو فیلڈنگ کی دعوت دی ، آئرش ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر محض 128 رنز بناسکی۔

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ : پاکستانی ٹیم فتح کے لئے پُرجوش

    آئر لینڈ کے ہیری ٹیکٹر 45 رنز بناکر نمایاں رہے،اس کے علاوہ پال اسٹرلنگ نے 34 رنز کی اننگز کھیلی پتان اینڈی بالبرنی 1، لورکن ٹکر 10، کرٹس کیمفر 2، جارج ڈوکریل 14، گیرتھ ڈیلانی 9، مارک ایڈئیر 0 اور سیمی سنگھ 7 رنز بناکر نمایاں رہے۔

    جبکہ سری لنکا کی جانب سے مہیش ٹھیکشانا اور ونندو ہسارنگا نے 2،2 جب کہ بائینورا فرنینڈو، لاہیرو کمارا، چمیکا کرونا رتنے اور دھنن جیا دی سلوا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

    ہدف کے تعاقب میں سری لنکا نے جارحانہ اننگز کھیلی اوپنر کوشل مینڈس 43 بالز پر 5 چوکوں اور 3 چھکوں کی مدد سے 68 رنز بنائے اور ناقابل شکست رہے جبکہ دھننجایا ڈی سلوا اور چارتھ اسالنکا 31، 31 رنز بناکر نمایاں رہے۔

    آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سپر 12 مرحلے کا سب سے بڑا مقابلہ پاک بھارت ٹاکرا آج میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں ہوگا پاکستانی وقت کے مطابق پاک بھارت ٹاکرا دوپہر 1 بجے شروع ہوگا۔

    تاہم اس میچ کے بارش سے متاثر ہونےکی پیش گوئی کی گئی ہے تاہم اب میلبرن کے موسم میں بتدریج بہتری آرہی ہے۔

    پاک بھارت میچ سے قبل آئی سی سی نے بابر اعظم کو نیا خطاب دے دیا

    میلبرن میں اتوارکو بارش کے امکانات میں کمی آرہی ہے اور مقامی وقت صبح دس بجے سے شام سات بجے تک کے اب 30 فیصد امکانات رہ گئے ہیں، شام سات بجے سے دس بجے تک بارش کے امکانات 50 فیصد رہ گئے ہیں جب کہ رات گیارہ بجے بارش کے ستر فیصد امکانات ہیں۔

    واضح رہے کہ دو روز قبل اتوار کی بارش کے امکانات 90 فیصد تھے اور آج بھی بارش کی پیش گوئی کی گئی تھی تاہم میلبرن میں آج صبح ہلکی بارش ہوئی جس کے بعد مطلع بالکل صاف ہوگیا جس کے بعد پاک بھارت ٹیموں نے پریکٹس سیشن میں بھی حصہ لیا جو کہ اس سے قبل مشکل نظر آرہا تھا۔

    میچ مکمل سولڈ آؤٹ ہے، ایم سی جی میں ہونے والے میچ کے ٹکٹس آدھے گھنٹے میں فروخت ہو گئے تھے جب کہ اسٹینڈنگ ٹکٹیں بھی 5 منٹ میں فروخت ہوگئی تھیں روایتی حریفوں کے درمیان ہونے والے اس میچ کی لگ بھگ ایک لاکھ ٹکٹس فروخت ہوئی ہیں۔

    قبل ازیں کہا جا رہا تھا کہ پاک بھارت میچ میں بارش ہونےپر شائقین کو مکمل ری فنڈ اس صورت میں دیا جائے گا جب میچ 10 اوورز سے کم ہو اس لیے اگر میچ نہیں ہوتا تو پھر آئی سی سی کو 7 ملین ڈالرز واپس کرنا پڑیں گے کیونکہ گروپ میچز کے مرحلے کے لیے ریزرو ڈے نہیں رکھا گیا ہے۔

    پاک بھارت ٹاکرا: میلبرن کے موسم میں بتدریج بہتری آنے لگی

  • ون ڈے کے چمپئن ٹیسٹ میں ڈھیر…..

    ون ڈے کے چمپئن ٹیسٹ میں ڈھیر…..

    ورلڈ کپ 2019 جیتنے والی انگلش ٹیم آئر لینڈ کے خلاف مشکلات سے دو چار ہو گئی-انگلینڈ اور آئر لینڈ کے خلاف واحد ٹیسٹ لارڈز کے تاریخی گراؤنڈ میں کھیلا جا رہا ہے، جس کے پہلے سیشن میں ہی انگلش ٹیم نے آئرش ٹیم کے سامنےگھٹنے ٹیک دیے اور سیشن کے اختتام تک پوری انگلش ٹیم محض 85 رنز پر پویلین لوٹ گئی-
    صرف 3 کھلاڑی جو ڈینلی ، صام کرن اور اپنا پہلا میچ کھیلنے والے اولے سٹون ڈبل فیگر میں داخل ہو سکے ان کے علاوہ باقی تمام کھلاڑی آنے جانے میں لگے رہے- آئرلینڈ کی جانب سے ٹم مورٹگ نے 5 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی-