Baaghi TV

Tag: آئزہ خان

  • آئزہ خان بنیں تنقید کا نشانہ

    آئزہ خان بنیں تنقید کا نشانہ

    چھوٹی سکرین کی بڑی اداکارہ آئزہ خان جو کہ انسٹاگرام پر فالورز کی ایک بڑی تعداد رکھتی ہیں. وہ سوشل میڈیا پر کافی متحرک ہیں. ہر وقت اپنی تصاویر لگاتی رہتی ہیں. حال ہی میں انہوں نے اپنی ایک تصویر لگائی جسے جہاں بہت سارے فالورز نے پسند کیا وہیں بہت سارے لوگوں نے تنقید بھی کی .آئزہ خان نے جو تصویر لگائی اسکو دیکھ کر بہت سارے ناقدین نے کہا کہ آپ تو سپائڈر مین کی بہن لگ رہی ہیں تاہم آئزہ خان کی جانب سے اس قسم کے کمنٹس پر کسی بھی قسم کا کوئی رد عمل سامنے نہیں آیا. آئزہ خان سوشل میڈیا پر متحرک ضرور ہیں اپنی تصاویر بھی شئیر کرتی رہتی ہیں لیکن وہ ناپسندیدہ کمنٹس کرنے والوں‌کو بہت کم جواب دیتی ہیں. یاد رہے کہ آئزہ

    خان کا ڈرامہ سیریل میرے پاس تم ہو کو اختتام پذیر ہوئی بھی تین سال کا عرصہ بیت چکا ہے لیکن ڈرامے کا سحر تاحال برقرار ہے اور اب اس ڈرامے کو کتابی شکل دئیے جانے کا خلیل الرحمان قمر اعلان بھی کرچکے ہیں. آئزہ خان نے ابھی تک کسی فلم میں کام نہیں کیا ان کا کہنا ہے کہ اگر مجھے میرے مزاج کے مطابق کو ئی سکرپٹ ملا تو ضرور فلم کروں گی. اب آئزہ کس قسم کی فلمیں سائن کرتی ہیں یہ تو آنے والا وقت ہی بتائے گا.

  • آئزہ خان کا شبنم کو ٹریبیوٹ

    آئزہ خان کا شبنم کو ٹریبیوٹ

    چھوٹی سکرین کی بڑی اداکارہ آئزہ خان نے حال ہی میں ماضی کی اداکارہ شبنم کو ٹریبیوٹ پیش کیا ہے. رپورٹس کے مطابق آئزہ خان جنہوں نے آج تک کسی فلم میں‌کام نہیں‌ کیا ہے انہوں نے ماضی کی اداکارہ شبنم کو انہی کا گانا ٹریبیوٹ پیش کیا ہے . گانے کے بول ہیں آئیے جناب عالی شبو نصیبوں والی لائی کرارہ گول گپا” آئزہ خان وڈیو میں پیلے رنگ کا جوڑا زیب تن کئے ہوئے ہیں انہوں نے شبنم کے اصل گانے کی وڈیو والا ماحول اپنی پرفارمنس میں

    دکھایا ہے. آئزہ خان نے ادائیں بھی شبنم کی طرح ہی دکھائی ہیں اور ان کے ڈانس کی کاپی کی ہے. آئزہ خان خاصی حسین لگ رہی ہیں. آئزہ خان نے یہ پرفارمنس معروف فیشن ڈیزائنر علی ذیشان کی نئی کلیکشن کے لئے دی. آئزہ خان کی یہ پرفارمنس خاصی پسند کی جا رہی ہے. یاد رہے کہ آئزہ خان کا شمار پاکستان کی ڈرامہ انڈسٹری کی صف اول کی اداکارائوں میں‌ہوتا ہے. انہوں نے اپنے کیرئیر میں منفرد کام کیا، آئزہ نے مثبت کے ساتھ ساتھ نیگیٹیو کردار بھی ادا کئے ہیں . آئزہ خان کے کریڈٹ پر کافی اچھا کام ہے ان کے ہرپراجیکٹ نے انہیں شہرت دی لیکن جو شہرت انہیں ڈرامہ سیریل میرے پاس تم ہو کے بعد ملی اسکا تو کوئی بس خواب ہی دیکھ سکتا ہے. اس میں ان کے ساتھ ہمایوں سعید اور عدنان صدیقی تھے.

  • ونیزہ احمد نے کس اداکارہ پر کی تنقید؟ اور کیوں

    ونیزہ احمد نے کس اداکارہ پر کی تنقید؟ اور کیوں

    ماڈل و اداکارہ ونیزہ احمد نے ماڈلنگ کی دنیا میں بہت زیادہ کام کیا ہے. ایک وقت تھا کہ ماڈلنگ کی دنیا میں ان کے نام کا ڈنکا بجتا تھا. وینزہ نے بہت ہی گریس کے ساتھ کام کیا اور جب انہیں لگا کہ کیمرے کی آنکھ کو یہ کھلنے لگی ہیں تو انہوں نے ماڈلنگ چھوڑ دی. ونیزہ احمد نے حال ہی میں ایک ٹی وی پروگرام میں شرکت کی وہاں ان سے سوشل میڈیا کے ھوالے سے کوئی سوال ہوا تو ونیزہ احمد نے دیا بہت ہی روکھا سا جواب کہنے لگیں کہ میں وہ ہوں ہی نہیں جو ہر وقت سوشل میڈیا پر اپنی تصاویر شئیر کرے اور کیا کھارہی ہے، کیا پی رہی ہے کیا کررہی ہے اسکی وڈیوز اور تصاویر

    لگائے. میرا انسٹاگرام اکائونٹ بھی میں نے نہیں بنایا ہوا میری بھتیجی وہاں میری تصاویر شئیر کردیتی ہے میں زیادہ استعمال نہیں کرتی میں سوشل میڈیا والی قوم ہی نہیں ہوں. انہوں نے مزید یہ بھی کہا کہ ایک اداکارہ (آئزہ خان) کہ حال ہی میں‌12 ملین فالورز ہوئے ہیں اس کی انسٹاگرام آئی ڈی دیکھی تو وہاں تصویروں کے علاوہ کچھ نہ تھا تو ٹھیک ہے جو لوگ اس طرح سے کمفرٹیبل ہیں توان کی مرضی لیکن میں سوشل میڈیا پر ہر وقت اپنی تصاویر اور مصروفیت کو شئیر کرنا پسند نہیں کرتی.

  • آئزہ خان اور دانش تیمور پہنچے نیاگرا فالز شادی کی سالگرہ منانے

    آئزہ خان اور دانش تیمور پہنچے نیاگرا فالز شادی کی سالگرہ منانے

    چھوٹی سکرین کی باصلاحیت اداکارہ آئزہ خان اور دانش تیمور کی جوڑی کو بہت زیادہ پسند کیا جاتا ہے. دونوں سات برس پہلے شادی کے بندھن میں بندھے ان کے دو بچے ہیں. یہ خوبصورت جوڑا اپنی تمام تر مصروفیات ترک کرکے پہنچا ہے کینڈا. وہاں ان دونوں نے اپنے بچوں کے ہمراہ منائی اپنی شادی کی ساتویں سالگرہ. اس موقع پر دونوں کافی خوش دکھائی دے رہے ہیں. آئزہ اور دانش نے سوشل میڈیا پر اپنی شادی کی سالگرہ کی تصاویر شئیر کیں.ان کے مداحوں نے ان تصاویر کو بے حد سراہا اور ان کو شادی کی مبارکباد دی. دانش اور آئزہ نے پسند کی شادی کی تھی دونوں اس رشتے میں کافی خوش دکھائی دیتے ہیں. دانش تیمور اور آئزہ خان کا

    کیرئیر دیکھا جائے تو آئزہ دانش سے آگے نظر آتی ہیں. ان کا ڈرامہ سیریل میرے پاس تم نے کامیابی کے نئے ریکارڈز قائم کئے اس میں ان کے کردار پر کافی تنقید ہوئی لیکن وہ اس تنقید سے بالکل بھی نہیں گھبرائیں. دانش تیمور نے ڈراموں کے ساتھ فلموں میں بھی کام کیا لیکن وہ بڑی سکرین پر شائقین کو کچھ زیادہ متاثر نہ کر سکے. تاہم ابھی تک آئزہ خان نے بڑی سکرین پر کام نہیں کیا. آئزہ خان کی چھوٹی سکرین پر جوڑی عمران عباس کے ساتھ بہت سراہی جاتی ہے.

  • سجل علی کے علاوہ کن دو اداکاروں کے نام فاطمہ جناح کا کردار کرنے کے لئے منظرعام پر؟‌

    سجل علی کے علاوہ کن دو اداکاروں کے نام فاطمہ جناح کا کردار کرنے کے لئے منظرعام پر؟‌

    جب سے یہ خبر سامنے آئی ہے کہ اداکارہ سجل علی فاطمہ جناح کا کردار کریں گی تب سے ہر طرف خاصت دلچپسپ تبصرے ہو رہے ہیں. کچھ صارفین کا ماننا ہے کہ سجل علی فاطمہ جناح کے کردار کے لئے پرفیکٹ چوائس ہیں دوسری طرف کچھ صارفین کا کہنا ہےکہ فاطمہ جناح کا کردار سجل کی بجائے جن دو اداکارائوں کو سوٹ کر سکتا ہے ان میں ایک ہیں سائرہ شہروز اور دوسری ہیں آئزہ خان. سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہےکہ سجل علی اچھی اداکارہ ہیں لیکن ان کے چہرے کے کٹس اور چہرہ فاطمہ جناح کا کردار کرنے کےلئے شاید موزوں نہیں‌ہے.

     

     

     

     

     

     

     

     

    دوسری جانب سائرہ شہروز اور آئزہ خان کے حوالے سے کہا جا رہا ہے کہ ان کے چہرے کے کٹس اس قسم کے ہیں‌ کہ انہیں‌فاطمہ جناح کا کردار سوٹ کر یگا. یوں فاطمہ جناح کے کردار کے لئے عوامی سطح پر دو اداکارائوں کے نام سامنے آئے ہیں لیکن اطلاعات یہ ہیں کہ سجل علی فاطمہ جناح کا کردار کرنے کےلئے حامی بھر چکی ہیں اور اس حوالے سے جو تیاری کی جانی چاہیے وہ کررہی ہیں.تاہم اس حوالے سے سجل علی کا باقاعدہ کوئی بیان سامنے نہیں‌آیا. اس سیریز میں فاطمہ جناح کا بچپن اور جوانی بھی دکھائی جائیگی. قیام پاکستان سے پہلے اور بعد کی کہانی کو دکھایا جا ئیگا.

  • آئزہ خان کے بھائی کی سابقہ منگیتر عروبہ طارق کے اداکارہ پر الزامات

    آئزہ خان کے بھائی کی سابقہ منگیتر عروبہ طارق کے اداکارہ پر الزامات

    معروف ٹی وی اداکارہ آئزہ خان جن کا ماضی قریب میں ڈرامہ سیریل ”میرے پاس تم ہو” کو عوامی سطح پر بہت زیادہ پذیرائی ملی تھی ان کے بھائی احد خان کی سابقہ منگیتر عروبہ طارق نے اپنی منگنی ٹوٹنے کا سارا الزام آئزہ خان پر دھر دیا ہے. انہوں نے سوشل میڈیا پر دعوی کیا ہے کہ ان کی منگنی آئزہ خان کے بھائی احد خان سے ہوئی تھی، لیکن اداکارہ کی ان کی زندگی میں بہت زیادہ مداخلت کی وجہ سے اس رشتے میں دراڑ آئی ہے اور اسکے علاوہ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ان کے گھر میں آئزہ خان کی

    مرضی کے بغیر کوئی سانس بھی نہیں لے سکتا. یہاں تک کہ آئزہ خان تو نوکروں سے بھی بہت برا سلوک کرتی ہیں اتنا برا سلوک کہ کوئی بھی نوکر تین ماہ سے زیادہ ان کے گھر نہیں ٹھہرتا. عروبہ طارق نے یہ بھی کہا کہ آئزہ خان ہر فیصلہ خود کرنا چاہتی ہیں اور کرتی بھی ہیں ہر بات میں کہتی ہیں کہ میں سوچتی ہوں میں چاہتی ہوں وہ دوسروں کی رائے کو اہمیت نہیں دیتی ہیں. انہوں نے کہا کہ یہ فیملی بہت جھوٹی ہے ان کا بھائی احد خان بھی کچھ نہیں‌کرتا وہ صرف بہن کے ٹکڑوں پر پلتا ہے. عروبہ نے کہا کہ ہمیں کہا گیا کہ احد خان پڑھا لکھاپڑھا لکھا ہونا تو دور کی بات اس کے پاس تو بی اے کی بھی ڈگری نہیں ہے. نہ وہ کوئی کام کرتا ہے بس بہن جو دیتی ہے اس پر گزارہ کرتاہے. عروبہ طارق کی طرف سے اس قسم کے الزامات تو لگائے گئے ہیں لیکن آئزہ خان یا ان کی فیملی کی طرف سے ابھی تک کسی قسم کی تردید نہیں آئی .