Baaghi TV

Tag: آئس

  • راولپنڈی: گرلز سیکنڈری اسکول میں آئس کے استعمال کا انکشاف

    راولپنڈی کے ایک گرلز سیکنڈری اسکول میں آئس کے استعمال کاانکشاف ہوا ہے۔

    راولپنڈی میں صادق آباد کے علاقے میں گرلز سیکنڈری اسکول میں آئس کے استعمال کا انکشاف ہوا اور اس حوالے سے اسکول انتظامیہ نے منشیات کے استعمال سے متعلق پولیس کو آگاہ کردیا اسکول انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ساتویں کلاس کی طالبہ کے بیگ سے بوتل برآمد کی گئی، نشہ آورچیز کلاس میں بچیوں کو پلائی گئی جس سےوہ بے ہوش ہوگئیں جس کے بعد اسکول انتظامیہ نے متعلقہ بچی کے والدین کو بلاکر سارا واقعہ بتایا 20 مئی کو بچی کے والدین اور کچھ دیگر افراد نے اسکول انتظامیہ پرحملہ کیا اور توڑ پھوڑ کی جب کہ حملے میں ایک ٹیچر بھی زخمی ہوئی، پولیس نے اسکول انتظامیہ کی درخواست پر تحقیقات شروع کردی ہیں۔

    بانی پی ٹی آئی کا تیسری بار پولی گرافک ٹیسٹ کرانے سے انکار

    نئی بابا وانگا’ کی جاپان میں بڑی تباہی کی پیشگوئی

    26 نومبر احتجاج : گرفتار پی ٹی آئی کے 86 کارکنان کی ضمانتیں منظور

  • 5 کاروائیوں میں 182 کلو سے زائد منشیات برآمد،7 ملزمان گرفتار

    5 کاروائیوں میں 182 کلو سے زائد منشیات برآمد،7 ملزمان گرفتار

    اے این ایف کا منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے

    5 کاروائیوں میں 182 کلو سے زائد منشیات برآمد،7 ملزمان گرفتار کر لئے گئے،راولپنڈی میں واقع کارگو آفس سے کینیا بھیجے جانے والے پارسل سے 4 کلو آئس برآمد ہوئی،خوشاب میں ملزم سے 88.8 کلو چرس اور 700 گرام افیون برآمد ہوئی،ایم ون موٹروے اسلام آباد کے قریب دو خواتین سمیت ملزم سے 22.8 کلو چرس اور 2 کلو افیون برآمد ہوئی،جوہر ٹاؤن لاہور میں دو ملزمان سے 22.8 کلو افیون، 19.2 کلو چرس اور 500 گرام آئس برآمد ہوئی،کوئٹہ میں رکشے سے 21.6 کلو چرس برآمد، ملزم گرفتار کر لیا گیا،گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

    خیبر سے ساڑھے تین کروڑ کی منشیات ٹرک سے برآمد
    دوسری جانب خیبر میں پولیس نے کاروائی کی ہے اور مشکوک ٹرک کے خفیہ خانوں سے اربوں روپے کی منشیات برآمد کی ہے،ضلع خیبر کے ڈی پی او سلیم عباس کلاچی کا کہنا ہے کہ شاکس میں خفیہ اطلاع پر پولیس نے ناکہ بندی کی اور مشکوک ٹرک کے خفیہ خانوں سے 67 کلوگرام ہیروئن برآمد کی گئی، منشیات کو کوئٹہ سے خیبر منتقل کیا جارہا تھا 3 ملزمان کو گرفتار کرکے انہیں تفتیش کے لیے تھانہ جمرود منتقل کردیا گیا ہے،منشیات کی عالمی مارکیٹ میں قیمت تقریباً 3 ارب 61 کروڑ روپے ہے۔

    پاکستانی ٹیم واپسی کیلیے تیار،پی سی بی کے اندر کرپشن عروج پر

    ورلڈ کپ ٹی 20:بارش نے پاکستان کی امیدوں پرپانی پھیر دیا

    ٹی 20 ورلڈ کپ:پاکستان نے کینیڈا کو ہرا کر ایونٹ میں پہلی کامیابی حاصل کرلی

    بہت ہو گیا،طوائفوں کی ٹیم، محسن نقوی ایک اور عہدے کے‌خواہشمند

    پاکستانی ٹیم میں قوم جلد بڑی سر جری ہوتی ہوئے دیکھے گی.محسن نقوی

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ :وزیراعظم کا بھارت کےخلاف بہترین بولنگ پر پاکستان ٹیم کو خراج تحسین

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ:بھارت نے پاکستان کو 6 رنز سے شکست دیدی

  • ضلع خیبر میں پولیس کی کارروائی،منشیات سمگلرز گرفتار

    ضلع خیبر میں پولیس کی کارروائی،منشیات سمگلرز گرفتار

    ضلع خیبر(باغی ٹی وی رپورٹ ) خیبر جمرود پولیس کا منشیات فروشوں و سمگلروں کے خلاف کریک ڈاؤن کامیابی کے ساتھ جاری موٹرکار کے ذریعہ نشہ اور ایکٹریسی گولیاں سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی گئی 2 ملزمان گرفتار،پیدل آئس سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی گئی دوران تلاشی ملزم سے 305 گرام آئس برآمد ملزم گرفتار

    تفصیلات کے مطابق ڈی پی او خیبر سلیم عباس کلاچی کے احکامات پر ڈی ایس پی جمرود سرکل محمد نواز کی نگرانی میں منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن روزانہ کی بنیاد پر جاری ہیں۔ایس ایچ او جمرود نفیس خان کی خفیہ اطلاع پر اے انچارج تختہ بیگ بخت منیر نے شاکس میں سپشل ناکہ بندی کے دوران مشکوک موٹر کار نمبر ANF 220 سے دوران تلاشی خفیہ خانوں سے 2500 عدد نشہ اور گولیاں برآمد کی گئی دو ملزمان موقع سے گرفتار جبکہ ایک ملزم فرار ،گرفتار ملزمان توصیف اور سید حسن افغانی کوگرفتار کرکے حوالات منتقل کر دیا گیا۔

    دوسری کارروائی انچارج وزیر ڈھنڈ اتحاد آفریدی نے علاقہ تختہ بیگ نہر کے قریب ناکہ بندی کے دوران عدیل افغانی کے قبضے سے 305 گرام آئس برآمد کرکے حوالات منتقل کر دیا گیا۔ملزمان نے مکروہ دھندے میں ملوث ہونے کا اعتراف کرلیا اور مزید انکشافات بھی سامنے آگئے ہیں گروہ کے دیگر ساتھیوں کے نام بھی اگل دیئے ہیں جنہیں جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔

  • اے این ایف کی کاروائیاں،134 کلو منشیات برآمد،10 گرفتار

    اے این ایف کی کاروائیاں،134 کلو منشیات برآمد،10 گرفتار

    اے این ایف کا منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے

    5 کارروائیوں کے دوران 134 کلوگرام سے زائد منشیات برآمد کرتے ہوئے 10 ملزمان گرفتار کر لئے، کوٹ عبدالمالک انٹرچینج ملتان کے قریب کار سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کر لی گئی،دوران تلاشی گاڑی سے72 کلو چرس، 48 کلو افیون، ، 3 کلو آئس اور 1 کلوگرام ہیروئن برآمد ہوئی۔کار سوار پشاور کے رہائشی دونوں ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔لاہور میں رینجرز کے ساتھ مشترکہ کارروائی میں 4 ملزمان گرفتارکر لئے،ملزمان کے قبضے سے 4 کلو 650 گرام ہیروئن برآمد ہوئی۔

    نیازی بس سٹاپ لاہور کے قریب خانیوال کے رہائشی ملزم سے 2.4 کلو چرس اور 1.2 کلو افیون برآمد کر لی گئی،ملتان میں دوران کارروائی مسافر بس میں سوار ملزم سے 1 کلوگرام آئس برآمد کی گئی،چاغی کا رہائشی ملزم منشیات کوئٹہ سے ملتان اسمگل کر رہا تھا۔ڈی جی خان میں کارروائی کے دوران گاڑی سے 1 کلوگرام آئس برآمد کی گئی، دوران کارروائی قلعہ عبداللہ اور پشاور کے رہائشی 2 ملزمان گرفتارکر لئے گئے،گرفتار ملزمان کے خلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

    نور مقدم کیس میں سیشن کورٹ کا فیصلہ خوش آئند ہے ،اسلامی نظریاتی کونسل

    مبارک ہو، نور مقدم کی روح کو سکون مل گیا، مبشر لقمان جذباتی ہو گئے

    انسانیت کے ضمیرپرلگے زخم شاید کبھی مندمل نہ ہوں،مریم نواز

    دوسری جانب پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں نجی بس اڈا۔سکیم موڑ۔فرنیچر مارکیٹ سے 3 منشیات فروش گرفتار کر لئے گئے،نواں کوٹ پولیس نے مختلف کارروائیوں کے دوران ریکارڈ یافتہ 3 منشیات فروش کبیر۔آصف۔شرافت کو گرفتارکر لیا، ملزمان بس اڈا جات ،تعلیمی اداروں ،ہوٹلز ،ہاسٹلز ،تفریحی مقامات کے اطراف منشیات فروخت کرتے تھے ملزمان کے قبضہ سے مجموعی طور پر 3 کلو 660 گرام چرس برآمد کر لی گئی، منشیات فروش کبیر’آصف’شرافت سے بالترتیب 1560,1060,1040 گرام چرس برآمد ہوئی، ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لئے گئے،

  • خیبر پختونخوا محکمہ ایکسائز کی کاروائیاں،بھاری مقدار میں منشیات برآمد

    خیبر پختونخوا محکمہ ایکسائز کی کاروائیاں،بھاری مقدار میں منشیات برآمد

    محکمہ ایکسائز نے مختلف کاروائیوں میں، 216 کلو گرام چرس ,2500عدد ہیروئین بھرے ٹوکن ، 365 گرام آئس برآمد، جبکہ چار منشیات سمگلرز کو گرفتار کر لیا گیا،
    محکمہ ایکسائز کے مطابق پہلی کاروائی ایس ایچ او تھانہ ایکسائز مردان نے کی جسکے نتیجے میں موٹروے مردان کے قریب بھاری مقدار میں منشیات پنجاب سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا کر موٹر کار سے 180000 گرام (180 کلو گرام) چرس برآمد کر لیا گیا ایکسائز اہلکاروں کے مطابق دوسری کاروائی ایکسائز انٹیلجنس بیورو نے پشاور میں کی، جس میں پشاور موٹر وے ایچ گول چوک پر کاروائی کے دوران 36 کلوگرام چرس برآمد کر کے ایک ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی، ایکسائز پولیس نے مزید بتایا کہ ایک اور کاروائی جو اسپیشل سکواڈ نارکوٹکس کنٹرول ونگ نے کے دوران تعلیمی اداروں کے طلباء اور نوجوانوں کو  منشیات ترسیل کرنے والے گروہ کا اہم کارندہ جسکا نام شاہ خالد ہے منشیات فروش سے 2500 عدد ہیروئن بھرے ٹوکن برآمد، ایکسائز پولیس نے کہا کہ گروہ کے دیگر ملزمان کے خلاف تفتیش اور کاروائی شروع کر دی گئی ابتدائی معلومات کے مطابق ملزم بھاری تعداد میں ہیروئن بھرے ٹوکن جمرود سے پشاور سمگل کر رہا تھا، ایک اور کاروائی میں ایکسائز پولیس سٹیشن ایبٹ آباد ہزارہ نے 365 گرام آئس برآمد کی ہے ،اور دو ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا،