Baaghi TV

Tag: آئل ریفائنری

  • گوجرانوالہ:علی پور چٹھہ میں آئل ریفائنری میں آگ بھڑک اٹھی

    گوجرانوالہ:علی پور چٹھہ میں آئل ریفائنری میں آگ بھڑک اٹھی

    گوجرانوالہ میں وزیر آباد کے علاقے علی پور چٹھہ میں آئل ریفائنری میں آگ بھڑک اٹھی ، آگ پر ریسکیو ٹیموں نے دو گھنٹوں کے بعد قابو پالیا۔

    باغی ٹی وی :علی پور چٹھہ کے آئل ریفائنری یونٹ میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے عمارت کے بڑے حصے کو لپیٹ میں لے لیا، ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر آپریشن شروع کیا اور دو گھنٹے کے بعد آگ پر قابو پا لیا۔

    ریسکیو حکام کے مطابق آگ یونٹ کے بوائلر اور بیٹنگ چیمبر میں لگی تھی ریفائنری کے آگ والے حصے میں 25 ہزار لیٹر خام تیل موجود ہےریسکیو کے مطابق آگ پر مکمل قابو پا لیا گیا ہے اور کولنگ کا عمل جاری ہے آتشزدگی کی وجہ فوری طور پر معلوم نہیں ہو سکی-

    جہلم میں سلنڈر پھٹنے سے 3 منزلہ عمارت گرگئی، 25 افراد کے دبے …

    دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے ریفائنری میں آتشزدگی کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ ریفائنری کے عملے کی حفاظت کیلئے فوری اور مؤثر اقدامات کئے جائیں ، وزیراعظم نے آتشزدگی کے واقعے کی تحقیقات کرانے کی بھی ہدایت کی ہے۔

    جہلم میں جی ٹی روڈ پر 3 منزلہ ہوٹل میں سلنڈر پھٹنے سے عمارت گرگئی جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے، ملبے تلے دبے افراد کو نکالنے کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے، ملبے تلے 25 افراد کے دبے ہونےکا خدشہ ہے، اب تک 7 افراد کو ریسکیو کرکے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے ملبے سے تین افرادکی لاشیں نکالی گئی ہیں، لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

    سیالکوٹ : دریائے چناب میں ہیڈ مرالہ پر نچلے درجے کا سیلاب

  • ایران میں احتجاج جاری: ملک کی سب سےبڑی آئل ریفائنری کےملازمین نے ہرٹال کر دی

    ایران کی سب سےبڑی آئل ریفائنری کےملازمین نےمنگل کےروز ہڑتال کردی ہے-

    باغی ٹی وی : ایران میں جاری بدامنی کے دوران میں احتجاجی تحریک ایران کی تیل کی اہم صنعت تک پھیل گئی ہے انسانی حقوق کارکنان کی خبررساں ایجنسی (ایچ آر اے این اے) کی جانب سے پوسٹ کی گئی ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ تیل کی دولت سے مالامال صوبہ خوزستان میں واقع شہرآبادان کی ریفائنری کے باہردرجنوں مزدورجمع ہو رہے ہیں۔


    آبادان ریفائنری ایران کی سب سے بڑی اور مشرق اوسط میں واقع تیل صاف کرنے کا قدیم ترین کارخانہ ہے۔تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ موجودہ صورے حال میں ایرانی حکومت اپنی تیل کی صنعت میں بڑے حملوں کا سامنا نہیں کر سکے گی۔


    کارنیگی انڈومنٹ فار انٹرنیشنل پیس کے سینئر فیلو کریم ساجدپور نے ٹویٹر پرلکھا کہ 1978ء کے اوائل میں ایران کی آبادی ساڑھے تین کروڑ نفوس پر مشتمل تھی۔اس وقت وہ 60 لاکھ بیرل یومیہ تیل پیدا کررہا تھا۔تب ہڑتالی تیل کارکنوں نے تیل کی پیداوار کو کم کرکے 15 لاکھ بیرل یومیہ کردیا تھا جس سے شاہ ایران رضا شاہ پہلوی کی حکومت کا خاتمہ ہوگیا تھا۔


    انہوں نے کہا کہ آج کے ایران کی آبادی آٹھ کروڑ30 لاکھ نفوس پر مشتمل ہے اور وہ روزانہ 25 لاکھ بیرل خام تیل پیدا کرتا ہے۔ایرانی حکومت تیل کی صنعت سے وابستہ کارکنوں کی ایک طویل یا مستقل ہڑتال کی متحمل نہیں ہوسکتی ہے۔


    ان کے بہ قول 1979 کے انقلاب میں بھی ہڑتال کرنے والے تیل کارکنوں نے ’’اہم کردارادا کیا‘‘ تھا۔اس احتجاجی تحریک نے ایران کے سابق شاہ کا تختہ الٹ دیا تھا اور’’اسلامی جمہوریہ‘‘ ایران کا ظہورہوا تھا۔


    ایک مقامی عہدہ دار نے منگل کے روزدعویٰ کیا ہے کہ عسلویہ میں پیر کی ہڑتال اجرت کے تنازع پرتھی اوراس کا ملک بھر میں جاری حکومت مخالف مظاہروں سے کوئی تعلق نہیں تھا –


    ایران کے جنوب میں واقع پیٹروکیمیکل پلانٹس کے ملازمین نے پیر کے روز ہڑتال کردی تھی ساحلی شہرعسلویہ میں واقع بوشہر،دماوند اور ہنگم پیٹرو کیمیکل پلانٹس کے ایک ہزار سے زیادہ کارکنوں نے ہڑتال کی اور اپنے مطالبات کے حق میں حکومت کے خلاف احتجاج کیا تھا۔

    ایران کے تیل مزدوروں نےایسے وقت میں یہ ہڑتال کی ہےجب ستمبر کے وسط سےملک بھرکے شہروں اورقصبوں میں پہلے ہی مہساامینی کی موت کےردعمل میں حکومت مخالف مظاہروں کاسلسلہ جاری ہےاوریہ احتجاجی تحریک سیاسی شکل اختیارکرگئی ہےمظاہرین اب سپریم لیڈرآیت اللہ علی خامنہ ای کے خلاف نعرے لگارہے ہیں اور حکومت کے خاتمے کامطالبہ کررہے ہیں۔

  • یوکرینی سرحد کے قریب روسی آئل ریفانئری پر ڈرون حملے

    یوکرینی سرحد کے قریب روسی آئل ریفانئری پر ڈرون حملے

    کیف: یوکرین کی سرحد کے قریب واقع روسی آئل ریفائنری پر ڈرون حملے ہونے سے ترسیل کا عمل معطل کردیا گیا ہے۔

    باغی ٹی وی : "واشنگٹن پوسٹ” کی رپورٹ کے مطابق حکام نے بتایا کہ بدھ کے روز یوکرین کی سرحد کے قریب جنوب مغربی روس میں ایک ریفائنری میں ڈرون حملے کے نتیجے میں آگ لگ گئی، تاہم کوئی زخمی نہیں ہوا اور آگ پر جلد قابو پالیا گیا۔

    عراق میں اچانک امریکی افواج کی نقل وحرکت میں اضافہ

    آگ نے روسٹوو آن ڈان کے علاقے میں نووشاختنسک آئل پروسیسنگ پلانٹ کے صنعتی سامان کو لپیٹ میں لے لیا روسی آئل ریفائنری کی عہدیدار نے بتایا کہ ڈرون کے حملے سے کروڈ ڈسٹلیشن یونٹ تباہ ہوگیا اور اس میں آگ لگ گئی درجنوں فائر فائٹرز نے آدھے گھنٹے میں آگ پر قابو پالیا اور کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

    انہوں نے مزید بتایا کہ پہلا ڈرون حملہ مقامی وقت کے مطابق صبح 8:40 اور دوسرا ڈرون حملہ ساڑھے نو بجے ہوا۔ عہدیدار نے تصدیق کی کہ حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اور نہ ہی کوئی زخمی ہوا۔

    رپورٹس کے مطابق مذکورہ آئل ریفائنری جنوبی روس کی سب سے بڑی ریفارئنری ہے رپورٹ کے مطابق ریفائنری پر حملے کی ذمہ داری تاحال یوکرین نے قبول نہیں کی ہے دوسری جانب یوکرائنی میڈیا نے دعویٰ کیا کہ یہ یوکرین کے حملوں کا نتیجہ ہیں

    روسی گیس تنصیبات پریوکرین کا ترکی کے ڈرون سےحملہ

    روستوف کے علاقائی گورنر واسیلی گولوبیف نے کہا کہ پلانٹ کی سرزمین پر دو ڈرونز کے ٹکڑے ملے ہیں ریفائنری نے کہا کہ اس نے نقصان کا اندازہ لگانے کے لیے آپریشن عارضی طور پر معطل کر دیا ہے۔

    بدھ کے روز ریفائنری پر حملہ مغربی روس میں ہونے والے دھماکوں اور آگ کے سلسلے کے بعد ہوا ہے جب کہ ماسکو کی یوکرین میں لڑائی تقریباً چار ماہ قبل شروع ہوئی تھی۔

    روسی حکام کے مطابق اپریل میں یوکرائن کے دو ہیلی کاپٹر گن شپ بیلگوروڈ میں تیل کے ایک ڈپو سے ٹکرا گئے، جس سے بڑے پیمانے پر آگ لگ گئی۔

    کئی دوسرےدھماکوں اور آگ نے ریفائنریوں، تیل کے ڈپووں اور گولہ بارود کے ذخیرہ کرنے کی سہولت کو نشانہ بنایا۔ یوکرین نے باضابطہ طور پر ان واقعات کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے لیکن یوکرین کے کچھ میڈیا نے یوکرین کے حملوں کے نتیجے میں ان کی تعریف کی ہے۔

    امریکا : لینڈنگ کے دوران طیارے میں آگ لگ گئی