Baaghi TV

Tag: آئل ٹینکرز

  • حوثیوں کا سعودی عرب کے دو آئل ٹینکروں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ

    حوثیوں کا سعودی عرب کے دو آئل ٹینکروں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ

    یمن کی حوثی تحریک انصاراللہ نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے بحری ناکہ بندی کی خلاف ورزی پر سعودی عرب کے دو آئل ٹینکروں کو نشانہ بنایا ہے۔

    انصاراللہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ بحری کارروائی ان جہازوں کے خلاف کی گئی جو ان کی تنبیہ کے باوجود سفر جاری رکھے ہوئے تھےگروپ کا مؤقف ہے کہ یہ اقدام یمن پر عائد محاصرے کے ردعمل میں کیا گیا۔

    حوثی باغیوں کی جانب سے جن دو ٹینکرز کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا گیا ہے ان میں سے ایک کا نام ’اینسیلیا‘ اور دوسرے کا ’لیلیٰ‘ بتایا گیا ہے۔

    دوسری جانب سعودی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق بحیرہ احمر میں سفر کے دوران سعودی ملکیت کے جہاز اینسیلیا کو نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں جہاز کے اگلے حصے میں آگ بھڑک اٹھی، تاہم جہاز کا تمام عملہ محفوظ رہا اور کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی، اینسیلیا نے بدھ کی دیر رات سعودی بندرگاہ جیزان کے قریب میزائل لگنے کی خبر دیتے ہوئے مدد کی اپیل بھیجی تھی۔

    اس سے قبل برطانوی میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی نے بھی اطلاع دی تھی کہ سعودی عرب کے ساحلی شہر الشقیق سے تقریباً 70 ناٹیکل میل دور ایک جہاز میں آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا ہےٹینکر کے کپتان کے مطابق آگ میزائل لگنے کے بعد بھڑکی، ابتدائی اطلاعات کے مطابق اس واقعے میں نہ کوئی جانی نقصان ہوا اور نہ ہی سمندری ماحول کو نقصان پہنچنے کی اطلاع ملی ہے۔

    واضح رہے کہ چند روز قبل حوثی تنظیم انصاراللہ نے سعودی عرب کے خلاف بحری ناکہ بندی کا اعلان کیا تھاتنظیم کے ترجمان کا کہنا تھا کہ یہ فیصلہ یمن پر عائد محاصرے اور صنعا ایئرپورٹ کی بندش کے جواب میں کیا گیا ہے اگر یمن پر پابندیاں اور محاصرہ برقرار رہا تو وہ بحیرہ احمر میں سعودی جہازوں کی آمدورفت کو بھی نشانہ بنا سکتے ہیں۔

    تجزیہ کاروں کے مطابق بحیرہ احمر میں تجارتی جہازوں پر حملوں اور بحری ناکہ بندی کے اعلانات سے عالمی جہاز رانی، تیل کی ترسیل اور خطے کی سلامتی پر مزید دباؤ بڑھ سکتا ہے۔

  • امریکی پابندیوں میں چھوٹ ختم،ایران کا 6 کروڑ 30 لاکھ بیرل خام تیل سمندر میں پھنس گیا

    امریکی پابندیوں میں چھوٹ ختم،ایران کا 6 کروڑ 30 لاکھ بیرل خام تیل سمندر میں پھنس گیا

    امریکا کی جانب سے پابندیوں میں چھوٹ ختم کرنے کے بعد ایران کا 6 کروڑ 30 لاکھ بیرل خام تیل سمندر میں پھنس گیا۔

    امریکی جریدے بلومبرگ کے مطابق ویسل ٹریکنگ ڈیٹا ظاہر کرتا ہے کہ ایران کے لاکھوں بیرل خام تیل سے لدے ٹینکرز خلیجِ فارس سے لے کر آبنائے ملاکا تک یا تو رواں دواں ہیں یا پھر یا لنگر انداز ہیں، جس کے باعث ان کی ترسیل غیر یقینی صورتحال کا شکار ہو گئی ہے اگر خطے میں کشیدگی برقرار رہی اور امریکا نے ایران کے خلاف بحری ناکا بندی مزید سخت کر دی تو تقریباً 5 کروڑ بیرل خام تیل اور ریفائنڈ پیٹرولیم مصنوعات بھی برآمد نہ ہو سکیں گی۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز امریکا نے آبنائے ہرمز میں کمرشل جہازوں کو نشانہ بنانے پر ایران کو مورد الزام ٹھہرایا اور تیل بیچنے پر پھر پابندی لگا دی امریکا ایران مفاہمتی یادداشت کے بعد امریکا نے 21 اگست تک ایران کو تیل بیچنے کی اجازت دی تھی تاہم اب امریکی محکمہ خزانہ نے نئی پاپندی لگا کر اس مدت کو 17جولائی تک محدود کر دیا جس سے ایران کی تیل برآمدات اور معیشت پر مزید دباؤ بڑھنے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

  • امریکا بین الاقوامی سمندروں میں ایرانی آئل ٹینکروں پر قبضے کی تیاری کر رہا ہے، وال اسٹریٹ جرنل

    امریکا بین الاقوامی سمندروں میں ایرانی آئل ٹینکروں پر قبضے کی تیاری کر رہا ہے، وال اسٹریٹ جرنل

    امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا بین الاقوامی سمندروں میں موجود ایرانی آئل ٹینکروں اور تجارتی جہازوں پر قبضہ کرنے کی تیاری کر رہا ہے، جس سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھنے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

    رپورٹ کے مطابق امریکا اس اقدام کے ذریعے ایران پر دباؤ ڈالنا چاہتا ہے تاکہ وہ آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھول دے اور اپنے جوہری پروگرام کے حوالے سے امریکا کو رعایتیں دے دوسری جانب ایران کی پاسدارانِ انقلاب نے واضح کیا ہے کہ آبنائے ہرمز پر نیا نظام نافذ کیا جائے گا، جس کے تحت اس اہم سمندری راستے سے گزرنے والے ہر جہاز کو ایرانی بحریہ سے اجازت لینا لازمی ہوگا تمام تجارتی جہاز ایران کی جانب سے طے کیے گئے مخصوص راستوں پر سفر کریں گے، جبکہ غیر ملکی جنگی جہازوں کے داخلے پر سخت پابندی عائد ہوگی۔

    ایرانی بحریہ کے سربراہ ریئر ایڈمرل شہرام ایرانی نے امریکی پالیسی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ صدر ٹرمپ نے دراصل ایران نہیں بلکہ اپنے اتحادیوں کی ناکہ بندی کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹرمپ کے بیانات کو سنجیدگی سے نہیں لیا جا رہا۔

    واضح رہے کہ ایران نے لبنان میں جنگ بندی کے بعد آبنائے ہرمز کھولنے کا عندیہ دیا تھا، تاہم بعد ازاں ایران نے مؤقف اختیار کیا کہ جب تک امریکا اپنے غیر قانونی اقدامات ختم نہیں کرتا، اس وقت تک یہ اہم آبی گزرگاہ مکمل طور پر بحال نہیں کی جائے گی۔

    ماہرین کے مطابق اگر اس کشیدگی میں مزید اضافہ ہوا تو عالمی تیل کی ترسیل اور معیشت پر گہرے اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔

  • مذاکرات کامیاب،آئل ٹینکرز اونر ایسوسی ایشن کی ہڑتال ختم

    مذاکرات کامیاب،آئل ٹینکرز اونر ایسوسی ایشن کی ہڑتال ختم

    آئل ٹینکرز اونر ایسوسی ایشن اور اسلام آباد ضلعی انتظامیہ کے درمیان مذاکرات کامیاب ہو گئے

    10 دن میں وزارت پٹرولیم میں سیکرٹری پیٹرولیم کے ساتھ میٹنگ ہوگی ، جمشید خان کا کہنا ہے کہ مطالبات حل کرانے کی یقین دہانی پر ہڑتال ختم کر دی گئی،

    قبل ازیں آئل ٹینکرز اونر ایسوسی ایشن نے تمام آئل ٹینکرز اپنے ڈپو میں علامتی احتجاج کے باعث کھڑے کر دیئے تھے. راولپنڈی آئل ٹینکرز اونرز ایسوسی ایشن نے پٹرول اور ڈیزل کی سپلائی بند کر دی تھی۔ملک کے ہوائی اڈوں سمیت راولپنڈی، اسلام آباد، گلگت اور آزاد کشمیر ریجن کو سپلائی بند کی گئی ہے۔ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ ہمارے مطالبات کی منظوری تک سپلائی کو معطل رکھا جائے گا۔آئل ٹینکرز اونر ایسوسی ایشن کے حکام کی پی ایس او مین ٹرمینل کے باہر نعرے بازی کی گئی، حکام کا کہنا ہے کہ ہمارے مطالبات کی عدم منظوری تک احتجاج جاری رکھا جائے گا،جڑواں شہروں میں پٹرول کی قلت کی ذمہ داری انتظامیہ پر عائد ہو گی،انتطامیہ کی جانب سے ناپ تول میں کمی کے خلاف پیٹرولیم مصنوعات کی سپلائی بند رہے گی .انتظامیہ اور پی ایس او حکام 20 فروری کے معاہدے پر عمل درآمد کریں، ضلعی انتظامیہ نے پی ایس او مین ٹرمینل کے باہر پولیس کی اضافی نفری تعینات کر دی ،

    مریم نواز کا آٹھ سو کا سوٹ،لاہوری صحافی نے عظمیٰ بخاری سے مدد مانگ لی

    مریم نواز تو شجر کاری مہم بھی کارپٹ پر واک کرکے کرتی ہے،بیرسٹر سیف

    بچ کر رہنا،لڑکی اور اشتہاریوں کی مدد سے پنجاب پولیس نے ہنی ٹریپ گینگ بنا لیا

    مہنگائی،غربت،عید کے کپڑے مانگنے پر باپ نے بیٹی کی جان لے لی

    پسند کی شادی کیلئے شوہر،وطن ،مذہب چھوڑنے والی سیماحیدر بھارت میں بنی تشدد کا نشانہ

    بلیک میلنگ کی ملکہ حریم شاہ کا لندن میں نیا”دھندہ”فحاشی کا اڈہ،نازیبا ویڈیو

    بحریہ ٹاؤن،چوری کا الزام،گھریلو ملازمین کو برہنہ کر کے تشدد،الٹا بھی لٹکایا گیا

    بحریہ ٹاؤن کے ہسپتال میں شہریوں کو اغوا کر کے گردے نکالے جانے لگے

    سماعت سے محروم بچوں کے لئے بڑی خوشخبری