Baaghi TV

Tag: آئینی ترمیم

  • 26 ویں آئینی ترمیم: قومی اسمبلی اجلاس میں سکیورٹی کے سخت انتظامات

    26 ویں آئینی ترمیم: قومی اسمبلی اجلاس میں سکیورٹی کے سخت انتظامات

    اسلام آباد: 26 ویں آئینی ترمیم کے لیے قومی اسمبلی کا اجلاس آج شام 6 بجے ہوگا اجلاس میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

    باغی ٹی وی : ترجمان قومی اسمبلی کا کہنا ہے کہ آج کے اجلاس کے لیے سخت سکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں جبکہ قومی اسمبلی اجلاس میں مہمانوں کےداخلے پر پابندی عائد کردی گئی ہے، پریس گیلری کارڈکےحامل میڈیا نمائندوں کوپارلیمنٹ میں داخلے کی اجازت ہوگی، تاہم ون ڈے پریس گیلری کارڈ جاری نہیں کیے جائیں گے اسپیکرقومی اسمبلی کی رولنگ کی روشنی میں پریس گیلری میں ویڈیوبنانے پر بھی پابندی ہوگی۔

    اسپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے جاری رولنگ میں کہا گیا ہے کہ پارلیمانی رپورٹرز پریس گیلری سے ویڈیو بنانے سے گریزکریں،کوئی ویڈیو بنائے گا تو اس کا موبائل فون ضبط کر لیا جائےگا۔اجلاس کے دوران قومی اسمبلی کےسیکیورٹی اہل کار بھی پریسں گیلری میں موجود ہوں گے۔

    چیف جسٹس کا تقرر سنیارٹی پر نہیں ہوگا، حافظ نعیم الرحمان

    26ویں آئینی ترمیم: حکومت کا پارلیمان میں بِل پر آج ہی ووٹنگ کا اعلان

    امریکا کا بھارتی وزیر خارجہ اور پاکستانی رہنماؤں کی ملاقات پر ردعمل

  • چیف جسٹس کا تقرر سنیارٹی پر نہیں ہوگا، حافظ نعیم الرحمان

    چیف جسٹس کا تقرر سنیارٹی پر نہیں ہوگا، حافظ نعیم الرحمان

    کراچی: لاہور: امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے 26 ویں آئینی ترمیم سے متعلق موجودہ صورت حال پر کہنا ہے کہ چیف جسٹس کا تقرر سنیارٹی پر نہیں ہوگا اور عدلیہ پر حکومت کا کنٹرول ہوگا۔

    باغی ٹی وی: سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’’ایکس‘‘ پر حافظ نعیم الرحمان نے لکھا کہ خوب اتفاق ہے!! ‏بلاول کہتے ہیں ترمیم پر پی پی اور مولانا فضل الرحمان کا 100 فیصد اتفاق ہے جبکہ ‏بیرسٹر گوہر مسلسل کہہ رہے ہیں کہ آئینی ترمیم پر پی ٹی آئی کا مولانا فضل الرحمان سے اتفاق رائے ہوگیا ہے رانا ثناء اللہ کہتے ہیں مولانا فضل الرحمان نے حکومت کے مسودے سے اتفاق کیا ہے، گویا سب کا اس پر اتفاق ہے کہ اب منصور علی شاہ چیف جسٹس نہیں بن رہے،چیف جسٹس کا تقرر سنیارٹی پر نہیں ہوگا اور عدلیہ پر حکومت کا کنٹرول ہوگا۔ ماشاءاللہ، ویلڈن آل۔

    امریکا کا بھارتی وزیر خارجہ اور پاکستانی رہنماؤں کی ملاقات پر ردعمل

    واضح رہے کہ گزشتہ روز ہفتےکو آئینی ترامیم نہ تو سینیٹ میں پیش ہوسکی اور نہ ہی قومی اسمبلی میں اسے پیش کیا جاسکا، دونوں ایوانوں کے اجلاس اتوار کی دوپہر تک کیلئے ملتوی کردئیے گئے وفاقی کابینہ اور سینیٹ کااجلاس سہ پہرتین بجے، قومی اسمبلی کا اجلاس آج شام چھ بجے ہوگا جبکہ ہفتے کی رات گئے وفاقی کابینہ کا اجلاس فوری طلب کیا گیا،جس میں وفاقی کابینہ نے 26ویں ترمیم کی اصولی منظوری دے دی ہے۔

    26ویں آئینی ترمیم: حکومت کا پارلیمان میں بِل پر آج ہی ووٹنگ کا اعلان

    قومی اسمبلی کا اجلاس 11 بج کر 50 منٹ پر ڈپٹی اسپیکر غلام مصطفی شاہ کی زیر صدارت شروع ہوا اور اتوار کی صبح ساڑھے 11 بجے تک کیلئے ملتوی کردیا گیا، لیکن بعد میں یہ وقت بدل کر دوپہر 3 بجے کردیا گیا لیکن وزیر قانون نے کہا کہ قومی اسمبلی کا اجلاس شام 5 بجے ہوگا،جبکہ سینیٹ کا اجلاس اتوار کی رات 12 بجے تک کیلئے ملتوی ہوا اور پھر اسے بھی ری شیڈول کرکے وقت دوپہر 3 بجے کردیا گیا۔

  • 26ویں آئینی ترمیم: حکومت کا پارلیمان میں  بِل پر آج ہی ووٹنگ کا اعلان

    26ویں آئینی ترمیم: حکومت کا پارلیمان میں بِل پر آج ہی ووٹنگ کا اعلان

    اسلام آباد: وزیر دفاع خوجہ آصف نے کہا کہ وفاقی کابینہ نے 26ویں ترمیم کی اصولی منظوری دے دی ہے۔

    باغی ٹی وی : گزشتہ روز ہفتےکو آئینی ترامیم نہ تو سینیٹ میں پیش ہوسکی اور نہ ہی قومی اسمبلی میں اسے پیش کیا جاسکا، دونوں ایوانوں کے اجلاس اتوار کی دوپہر تک کیلئے ملتوی کردئیے گئے وفاقی کابینہ اور سینیٹ کااجلاس سہ پہرتین بجے، قومی اسمبلی کا اجلاس آج شام چھ بجے ہوگا جبکہ ہفتے کی رات گئے وفاقی کابینہ کا اجلاس فوری طلب کیا گیا،جس میں وفاقی کابینہ نے 26ویں ترمیم کی اصولی منظوری دے دی ہے۔

    قومی اسمبلی کا اجلاس 11 بج کر 50 منٹ پر ڈپٹی اسپیکر غلام مصطفی شاہ کی زیر صدارت شروع ہوا اور اتوار کی صبح ساڑھے 11 بجے تک کیلئے ملتوی کردیا گیا، لیکن بعد میں یہ وقت بدل کر دوپہر 3 بجے کردیا گیا لیکن وزیر قانون نے کہا کہ قومی اسمبلی کا اجلاس شام 5 بجے ہوگا،جبکہ سینیٹ کا اجلاس اتوار کی رات 12 بجے تک کیلئے ملتوی ہوا اور پھر اسے بھی ری شیڈول کرکے وقت دوپہر 3 بجے کردیا گیا۔

    وفاقی کابینہ اجلاس کا وقت پہلے صبح نو بجے تھا، پھر ساڑھے بارہ بجے اور بعد میں ڈیڑھ بجے کر دیا گیا، لیکن اجلاس رات 12 بجے شروع ہوا۔

    وفاقی کابینہ نے 26ویں آئینی ترمیم کی منظوری دے دی

    وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس وزیراعظم کے چیمبر میں ہوا، بلاول بھٹو بھی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کے بعد وزیراعظم کے چیمبر پہنچے وفاقی کابینہ کی جانب سے مجوزہ 26ویں آئینی ترمیم کے بل کی منظوری دئے جانے کا امکان ہے۔

    اس حوالے سے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ وفاقی کابینہ نے 26ویں آئینی ترمیم کی منظوری دے دی ہے جبکہ ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ آئینی ترمیم کی رسمی منظوری ڈیڑھ بجے دن اپنے اجلاس میں دے گی جبکہ وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ کابینہ ممبران نے اپنی تجاویز دینے کیلئے دن ڈھائی بجے تک کا وقت لیا ہے۔

    تحریک انصاف کا 26 ویں آئینی ترمیم ووٹنگ کے بائیکاٹ کا اعلان

  • وفاقی کابینہ نے 26ویں آئینی ترمیم کی منظوری دے دی

    وفاقی کابینہ نے 26ویں آئینی ترمیم کی منظوری دے دی

    اسلام آباد: وفاقی کابینہ کا فوری اجلاس طلب کیا گیا جس میں 26 ویں آئینی ترمیم کے مسودے کی منظوری دے دی گئی-

    باغی ٹی وی: وفاقی کابینہ کا اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس میں وزیراعظم چیمبر میں ہوا ،وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا وفاقی کابینہ نے 26 ویں آئینی ترمیم کی منظوری دے دی ہے کابینہ کا اجلاس پارلیمنٹ ہاوس میں وزیراعظم کے چیمبر میں ہوا اجلاس میں وفاقی وزرا نے شرکت کی کابینہ اجلاس کے دوران 26 ویں آئینی ترمیم پیش کی گئی کابینہ نے آئینی ترمیم کی منظوری دے دی، وزیراعظم شہباز شریف اور اٹارنی جنرل منصور عثمان، اسحاق ڈار، اعظم نذیر تارڑ اور محسن نقوی بھی پارلیمنٹ ہاؤس میں موجود تھے۔

    کابینہ سے منظوری کے بعد 26 ویں آئینی ترمیم آج قومی اسمبلی و سینیٹ میں پیش کی جائے گی دونوں ایوانوں سے آئینی ترمیم کی منظوری کا امکان ہے مولانا فضل الرحمان بھی آئینی ترمیم کے حق میں ووٹ دیں گے تو وہیں اپوزیشن کے اراکین بھی ووٹ دیں گے بیرسٹر گوہر بھی تصدیق کر چکے کہ دو اراکین ہمارے سینیٹر ووٹ دیں گے-

    دوسری جانب سینیٹ کا اجلاس آج بارہ بجے تک لیے ملتوی کیا گیا ہے جب کہ قومی اسمبلی کا اجلاس آج صبح ساڑھے گیارہ بجے تک ملتوی کردیا گیا ہے،سینیٹ اجلاس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے ارکان ایوان میں موجود نہیں تھے اجلاس کے دوران اپوزیشن کے 2 ارکان بھی ایوان میں پہنچے۔ جن میں ایم ڈبلیو ایم کے سینیٹر راجہ ناصر عباس اور نیشنل پارٹی کے جان بولیدی شامل ہیں۔

    اجلاس کی کارروائی کا آغاز ہونے کے بعد سینیٹر عرفان صدیقی نے وقفہ سوالات موخر کرنے کی قرارداد پیش کی جسے ایوان نے منظور کرلیا گیا جبکہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے بینکنگ کمپنیز ترمیمی بل ایوان میں پیش کیا۔

    وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ اسلامی بینکنگ کی سپورٹ کے لیے لیگل فریم ورک کو زیادہ مستحکم بنایا گیا ہے۔ اور اسٹیٹ بینک کے ریگولیٹری رول کو مستحکم کیا گیا۔ 2008 میں عالمی معاشی بحران میں کئی کمپنیاں ڈوب گئیں خدانخواستہ کوئی فنانشل ادارہ مشکل میں جاتا ہے تو اس حوالے سے اصلاحات کی گئی ہیں۔ اور بنکنگ محتسب کے پاس شکایات کے لیے آسانی پیدا کی گئی ہے۔

  • سینیٹ اجلاس  اتوار ساڑھے بارہ بجے، قومی اسمبلی اجلاس اتوار 11 بجے تک ملتوی

    سینیٹ اجلاس اتوار ساڑھے بارہ بجے، قومی اسمبلی اجلاس اتوار 11 بجے تک ملتوی

    اسلام آباد: سینیٹ کا چار مرتبہ ملتوی ہونے والا اجلاس رات کو 8 بجے شروع ہونا تھا –

    باغی ٹی وی : مقررہ وقت پر عملے نے اجلاس کے پیش نظر گھنٹیاں بجائیں تاہم ڈیڑھ گھنٹے میں صرف 9 سینیٹر ایوان پہنچ سکے جبکہ اس دوران چیئرمین سینیٹ اور ڈپٹی چیئرمین بھی چیمبر سے غائب رہے،مسلم لیگ ن کے سینیٹر مصدق ملک 8 منٹ تاخیر سے پہنچے دوسرے دروازے سے نکل گئے جبکہ پیپلزپارٹی کی سینیٹر پلوشہ خان بھی ایک دروازے سے داخل ہوکر دوسرے سے واپس روانہ ہوگئیں۔

    اس کے بعد ن لیگ کے سینیٹر ساجد میر پہنچے اور وہ بھی دوسرے دروازے سے روانہ ہوگئے بعد ازاں 20 منٹ کی تاخیر کے بعد پیپلز پارٹی کی پلوشہ رحمان، شہادت اعوان، ایم کیو ایم کی خالدہ اطیب ایوان میں پہنچیں وزیر خزانہ محمد اورنگزیب ایک گھنٹہ تاخیر کے بعد ایوان میں پہنچے۔

    بعد ازاں سینیٹ اجلاس ڈپٹی چیئرمین سیدال خان کی زیر صدارت تین گھنٹے کی تاخیر سے شروع ہواجس میں صرف 37 اراکین شریک ہوئے جو اجلاس کے دوران بڑھ کر 51 ہو گئی۔ جس میں سے پیپلز پارٹی کے سینیٹرز کی ارکان کی بھی بڑی تعداد موجود ہے۔ چیئرمین سینیٹ کی فائل بھی ایوان میں پہنچا دی گئی۔

    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے ارکان ایوان میں موجود نہیں ہیں۔ اجلاس کے دوران اپوزیشن کے 2 ارکان بھی ایوان میں پہنچے۔ جن میں ایم ڈبلیو ایم کے سینیٹر راجہ ناصر عباس اور نیشنل پارٹی کے جان بولیدی شامل ہیں۔

    اجلاس کی کارروائی کا آغاز ہونے کے بعد سینیٹر عرفان صدیقی نے وقفہ سوالات موخر کرنے کی قرارداد پیش کی جسے ایوان نے منظور کرلیا گیا جبکہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے بینکنگ کمپنیز ترمیمی بل ایوان میں پیش کیا۔

    وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ اسلامی بینکنگ کی سپورٹ کے لیے لیگل فریم ورک کو زیادہ مستحکم بنایا گیا ہے۔ اور اسٹیٹ بینک کے ریگولیٹری رول کو مستحکم کیا گیا۔ 2008 میں عالمی معاشی بحران میں کئی کمپنیاں ڈوب گئیں خدانخواستہ کوئی فنانشل ادارہ مشکل میں جاتا ہے تو اس حوالے سے اصلاحات کی گئی ہیں۔ اور بنکنگ محتسب کے پاس شکایات کے لیے آسانی پیدا کی گئی ہے۔

    بعد ازاں بحث کے دوران وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ 6 لاکھ سالانہ انکم پر کوئی ٹیکس نہیں۔ اور یہ واحد ملک ہے جس میں نان فائلر کی اختراع ہے لیکن نان فائلرز کی اختراع ختم کرنا ہو گی نان فائلر سے متعلق قانون سازی لانے والے ہیں۔ جبکہ دنیا کے کئی ممالک میں ٹیکس نہ دیں تو ووٹ نہیں دے سکتے۔ اب مجھ سے بھی ذرائع آمدن اور کاروبار کے اضافی سوال ہوں گےسیاسی لوگوں کو بینکنگ کی کسی سہولت سے انکار نہیں ہونا چاہیئے۔ میں خود بھی ایک سیاسی آدمی ہوں اور بینکوں کو سیاسی لوگوں کے ساتھ بھی کاروبار کرنا چاہیئے۔

    سینیٹر دنیش کمار نے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سے بات کرنے کی اجازت مانگی،دنیش کمار کو اجازت ملی تو انہوں نے کہا کہ میری درخواست ہے کہ آج 6دن ہوچکے ہیں ہم مسلسل آرہے ہیں،آج ترامیم پیش کی جائیں، انہوں نے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سے درخواست کی کہ فون آرہے ہیں کہ کیا بناترامیم کا،اب ہمارا نام ترامیم والے سینیٹرز رکھ دیا گیا ہے،جواب میں ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے کہا اس کو دیکھیں گے اگر آپ عوامی مفاد میں کچھ کہنا چاہتے ہیں تو کہیں۔

    دوسری جانب رات گئے شروع ہونے والا قومی اسمبلی کا اجلاس ڈپٹی اسپیکر سید میر غلام مصطفیٰ شاہ کی صدارت میں شروع ہوا جو بغیر کسی کارروائی کے ملتوی کر دیا گیا۔

  • ہمارے دو سینیٹرز حکومتی آئینی ترمیم کے حق میں ووٹ دے سکتے ہیں،بیرسٹر گوہر

    ہمارے دو سینیٹرز حکومتی آئینی ترمیم کے حق میں ووٹ دے سکتے ہیں،بیرسٹر گوہر

    اسلام آباد: چیئر مین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ ہمارے دو سینیٹرز ان کی طرف ہیں جن کی ہم مذمت کرتے ہیں-

    باغی ٹی وی : آئینی ترمیم کے معاملے میں سیاسی ہلچل مچی ہوئی ہے،26 ویں آئینی ترامیم پر اتفاق رائے پیدا کرنے کیلئے مشاورت کا عمل تیز ہوگیا ہے،پی ٹی آئی کا وفد مولانا فضل الرحمان کے گھر پہنچا جہاں انہوں نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کا پیغام مولانا تک پہنچایا-

    بعد ازاں چیئر مین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے پارلیمنٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جو ڈرافٹ ہمارے پاس آیا ہے اس پر اتفاق رائے نہیں ہوا، مولانا صاحب کے ساتھ ہمارا بڑا اچھا وقت گزرا ہے، بانی چیئرمین نے مولانا کے کردار کو سراہا ہے، مولانا نے ہمارے ساتھ میٹنگز کی ہیں اور یہی جمہوری عمل ہوتا ہے۔

    بیرسٹر گوہر نے عمران خان کی سرزنش والی بات پر وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ جس نے بھی بانی چیئرمین کے غصے کی بات کی غلط کی، بانی چیئرمین نے ایک لفظ نہیں کہا سب جھوٹ ہے، بانی چیئرمین نے کوئی احتجاج کی کال نہیں دی، بانی کبھی بھی اپنی ذات کا ذکر نہیں کرتے، وہ کہتے ہیں عوام کی توجہ ہٹ جائے گی۔

    مرکزی مسلم لیگ کی جانب سے پریس کلب پریحییٰ السنوار کی غائبانہ نمازجنازہ ادا

    بیرسٹر گوہر نے انکشاف کیا کہ ہمارے دو سینیٹرز ان کی طرف ہیں جن کی ہم مذمت کرتے ہیں، اگر لوگوں کو ایسے اٹھانا ہے تو یہ جمہوریت نہیں ہے، ایسے لوگوں کو اٹھانا ہے تو وزیراعظم کی کوئی ضرورت نہیں ہے، ہمارے پارلیمانی نمائندے پارلیمان میں آئیں گے، توقع کرتے ہیں وہ ہمارے ساتھ ہوں گے،ہمارے دو سینیٹرز حکومت کے حق میں ووٹ کاسٹ کرسکتے ہیں، ڈاکٹر زرقا تیمور اور فیصل رحمان حکومتی آئینی ترمیم کے حق میں ووٹ دے سکتے ہیں۔

    خیال رہے کہ جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا گھرسیاسی رابطوں اور سرگرمیوں کامرکز بن گیا سیاسی صورتحال سمیت مجوزہ 26ویں آئینی ترمیم کے حوالے سے تبادلہ خیال کا سلسلہ گزشتہ کئی روز سے جاری ہے۔

    صدرمملکت کی فضل الرحمان کی رہائش گاہ آمد متوقع

  • آئینی ترمیم حکومت کا بل ،  ایوان میں لائے گی تو پھر دیکھیں گے،یوسف رضا گیلانی

    آئینی ترمیم حکومت کا بل ، ایوان میں لائے گی تو پھر دیکھیں گے،یوسف رضا گیلانی

    اسلام آباد: سینیٹ کے چیئرمین یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ آئینی ترمیم حکومت کا بل ہے حکومت ایوان میں لائے گی تو پھر دیکھیں گے۔

    باغی ٹی وی: پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو میں چیئرمین سینیٹر نے کہا کہ کسی ممبر نے ہراساں کرنے یا کسی بھی متعلق کوئی تحریری شکایت درج نہیں کرائی جبکہ جن کے حوالے سے اطلاعات ملیں تو میں نے اُن سے ملاقاتیں بھی کی تھیں۔

    انہوں نے کہا کہ یہ منتخب نمائندے ہیں جب ایوان میں آئیں گے تو دیکھتے ہیں کہ کیا بات کرتے ہیں، ڈرانے سے کوئی ڈرنے والا نہیں ہے، آئینی ترمیم حکومت کا بل ہے حکومت ایوان میں لائے گی تو پھر دیکھیں گے۔

    آپ لوگوں کا مجھے کوئی فائدہ نہیں،بانی پی ٹی آئی کی پارٹی رہنماؤں کی سرزنش

    واضح رہے کہ دوسری جانب سینیٹرفیصل واوڈا نے کہا کہ اگر کوئی اجلاس میں آئے یا نہ آئے 26 ویں آئینی ترمیم پاس ہونے جارہی ہے، اگرآجائیں گے توعزت بچ جائے گی، نہیں آئیں گے توبھی آئینی ترمیم کا بل پاس ہو جائے گا لیکن پھرعزت نہیں رہے گی، ’ہیرو سے زیرو ہونے میں دیر نہیں لگتی‘۔

    سینیٹر طلال چوہدری نے کہا کہ کل کا سورج پاکستان کی سیاست میں استحکام لے کر آئے گا، سیاست کے استحکام کے لئے بہت لمبا سفر کیا ہے، پاکستان بہت مشکل سے ڈیفالٹ سے نکلا ہےجبکہ سینیٹر انوشہ رحمان نے میڈیا گیلری کی طرف صحافیوں کو اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ مطمئن رہیں آئینی ترمیم آرہی ہے۔

    عمران خان کو جیل میں تمام سہولیات میسر ہیں، اڈیالہ جیل انتظامیہ

  • 26 ویں آئینی ترمیم پاس ہونے جارہی ہے،اگرآجائیں گے توعزت بچ جائے گی،فیصل واوڈا

    26 ویں آئینی ترمیم پاس ہونے جارہی ہے،اگرآجائیں گے توعزت بچ جائے گی،فیصل واوڈا

    اسلام آباد: سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ آج کوئی آئے یا نہ آئے 26 ویں ترمیم پاس ہو جائے گی، آجائیں گے تو عزت بچ جائے گی-

    باغی ٹی وی: سینیٹ اجلاس میں شرکت کے لیے جاتے ہوئے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹرفیصل واوڈا نے کہا کہ اگر کوئی اجلاس میں آئے یا نہ آئے 26 ویں آئینی ترمیم پاس ہونے جارہی ہے، اگرآجائیں گے توعزت بچ جائے گی، نہیں آئیں گے توبھی آئینی ترمیم کا بل پاس ہو جائے گا لیکن پھرعزت نہیں رہے گی، ’ہیرو سے زیرو ہونے میں دیر نہیں لگتی‘۔

    انہوں نے کہا کہ رونے دھونے سے کچھ نہیں ہو گا، اب کوئی وضاحت پیش نہیں کی جائے گی، جو ابھی سے رونا دھونا کر رہے ہیں تو جاؤ کوئی وضاحت نہیں ہے، آپ لوگ پریشان نہ ہوں ترمیم ہو گی، کوئی الزام قبول نہیں کیا جائے گا، سمجھتے ہوکہ اٹھایا گیا ہے تو جاؤ سمجھتے رہو، تشدد کیا ہے سمجھتے رہو!، پیسہ دیا ہے تو سمجھتے رہو، سمجھ کا ہمارے پاس کوئی حل نہیں، ان تمام الزامات پر کوئی وضاحت نہیں پیش کی جائے گی، ان کو پتا ہے کہ 26 ویں ترمیم ہونی ہے اس لیے انہوں نے رونے دھونے کے لیے پہلے سے منصوبہ بندی کر رکھی ہے۔

    عمران خان کو جیل میں تمام سہولیات میسر ہیں، اڈیالہ جیل انتظامیہ

    فیصل واوڈا کا کہنا تھاکہ بانی پی ٹی آئی کو یہاں تک پہنچانےمیں پی ٹی آئی کی موجودہ قیادت کاکردار ہے، قوم کو سمجھ آگئی ہےکہ یہی وہ لوگ ہیں جنہوں نےپاکستان کوبربادکیا، یہ بانی پی ٹی آئی کو جیل میں بٹھا کر خود مزے لوٹ رہے ہیں۔

    سینیٹر طلال چوہدری نے کہا کہ کل کا سورج پاکستان کی سیاست میں استحکام لے کر آئے گا، سیاست کے استحکام کے لئے بہت لمبا سفر کیا ہے، پاکستان بہت مشکل سے ڈیفالٹ سے نکلا ہے۔

    سینیٹر انوشہ رحمان نے میڈیا گیلری کی طرف صحافیوں کو اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ مطمئن رہیں آئینی ترمیم آرہی ہے۔

    آپ لوگوں کا مجھے کوئی فائدہ نہیں،بانی پی ٹی آئی کی پارٹی رہنماؤں کی سرزنش

  • آئینی ترامیم،عمران خان نے مولانا فضل الرحمان سے مزید مشاورت کا کہہ دیا

    آئینی ترامیم،عمران خان نے مولانا فضل الرحمان سے مزید مشاورت کا کہہ دیا

    26 ویں آئینی ترمیم، پی ٹی آئی رہنماؤں بیرسٹر گوہر اور سلمان اکرم راجہ نے اڈیالہ جیل میں عمران خان اور بعد ازاں مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کے بعد پریس کانفرنس کی ہے

    بیرسٹر گوہر علی خان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات میں آئینی ترامیم پر مشاورت ہوگئی ہے، عمران خان کو 2 ہفتہ سے اخبار نہیں دیا گیا، ٹی وی نہیں، عمران خان کو کسی چیز کا پتہ نہیں، عمران خان نے اپنی بہن کی گرفتاری پر کہا میرا خاندان اور میں قربانی دوں گا،عمران خان نے پہلی مرتبہ آج اپنے سیل کی حالت بتائی ہے عمران خان نے کہا میرے سیل کی بجلی 5 دن بند رکھی گئی مجھے دو ہفتوں سے اخبار نہیں دیا گیا خان صاحب کو دو ہفتے ورزش نہیں کرنے دی گئی ٹی وی کی سہولت سے محروم رکھا گیا،عمران خان نے کہا کہ ان کو دو نہیں ایک ڈاکٹر چیک کرنے آیا، بانی پی ٹی آئی نے کہا جیل میں 100سال بھی رہنا پڑا،رہوں گا،عمران خان نے مولانا کی تعریف کی ہے، ڈیڑھ گھنٹے کی ملاقات ہونی تھی لیکن 45 منٹ بعد ملاقات ختم کرا دی گئی ہے ،عمران خان نے اپنی بہنوں کی گرفتاریوں پر اظہار افسوس کیا ،عمران خان خان کے حقوق کا خیال نہیں رکھا جا رہا ۔ ہم سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔خان صاحب علی امین گنڈا پور کیساتھ کھڑے ہیں۔ علی امین کو عمران خان کی سپورٹ حاصل ہے۔عمران خان نے چار رہنماؤں کو ملاقات کے لیے بلا لیا ،علی امین گنڈا پور ،عمر ایوب ،شبلی فراز اور احمد خان بھچر،اب ان کی ملاقات کرانے کی کوشش کی جائے گی ،

    حکومت کو چاہیے کہ زور زبردستی کے بجائے اتفاق رائے سے آئینی ترمیم کے عمل کوآگے بڑھائے،بیرسٹر گوہر
    بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ عمران خان آئین کی بالادستی چاہتے ہیں، عمران خان نے مولانا فضل الرحمان سے بات چیت جاری رکھنے کا کہا ہے ،45منٹ صرف ملاقات ہوئی اور پولیس نے کہا ٹائم ختم ہوگیا، ہماری مشاورت مکمل نہیں ہوئی ہے، عمران خان نے کہا یہ اہم معاملہ ہے، ہم مزید انگیجمنٹ مولانا کیساتھ جاری رکھیں گے، بانی پی ٹی آئی کے حتمی فیصلے کے بغیرہم ووٹنگ میں حصہ نہیں لے سکتے،کوشش کریں گے سوموار کو بانی پی ٹی آئی سے دوبارہ ملاقات کریں،حکومت کو چاہیے کہ زور زبردستی کے بجائے اتفاق رائے سے آئینی ترمیم کے عمل کوآگے بڑھائے،ہمارے طرف سے پیش کیے گئے مسودے کو بانی پی ٹی آئی نے مثبت انداز میں لیا،عمران خان نے آئینی ترمیم پر مشاورت کیلئے مزید وقت مانگ لیا ہے، سوموار کو علی امین گنڈا پور اور دیگر رہنماؤں کو بھی بلایا ہے،

    عمران خان نے پی ٹی آئی وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پریشر نہ لیں، عمران خان نے پی ٹی آئی وفد سے گفتگو کے دوران اُنہیں حوصلہ دیا۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ 100 سال بھی جیل میں گزارنا پڑے تو گزاروں گا، آئین کی بالادستی کیلئے کھڑا رہوں گا، پر امن رہیں،میں پیچھے نہیں ہٹوں گا، میں کسی چیز پر قوم کی عزت و خودمختاری پر کمپرومائز نہیں کروں گا،عمران خان نے جیل میں پی ٹی آئی رہنماؤں سے ملاقات کے دوران جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان کا شکریہ بھی ادا کیا.

    قبل ازیں اڈیالہ جیل کے کانفرنس روم میں پی ٹی آئی رہنماؤں کی عمران خان سے ملاقات کروائی گئی،عمران خان کو بھی سیل سے کانفرنس روم لایا گیا تھا، بیرسٹر گوہر ،سلمان اکرم راجہ، بیرسٹر علی ظفر، صاحبزادہ حامد رضا اور اسد قیصر اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات کرنے والوں میں شامل ہیں، پی ٹی آئی رہنما ؤں نےعمران خان سے مجوزہ آئینی ترمیم،مقدمات ،اور موجودہ سیاسی صورتحال بارے بات چیت کی، پی ٹی آئی وفد عمران خان سے ملاقات کے بعد اڈیالہ جیل سے واپس روانہ ہو گیا ہے، اس موقع پر بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ عمران خان کی صحت ٹھیک ہے، پی ٹی آئی کے عمران خان سے ملاقات کرنے والے وفد نے عمران خان سے چھبیسویں ترمیم کے حوالہ سے ہونے والی مشاورت پر میڈیا کو کچھ بتانے سے گریز کیا، بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ آپ کے ساتھ تفصیل کے ساتھ بات کریں گے،عمران خان سے مشاورت ہوئی ہے، مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کرکے میڈیا سے گفتگو کریں گے، اسد قیصر نے بھی تصدق کی کہ عمران خان کی صحت ٹھیک ہے،

    ملک کو بحرانوں سے نکالنے کا واحد حل عمران خان کی رہائی ہے.بیرسٹر سیف
    علاوہ ازیں مشیرِاطلاعات خیبر پختون خوا بیرسٹر محمد علی سیف کا کہنا ہے کہ آئین پاکستان عوام کی امانت ہے، مجوزہ ترامیم عوام سےچھپا کر کی جا رہی ہیں،عدلیہ کی خودمختاری ختم کرنےکی کوشش ناکام بنائیں گے، سیاست کو صرف سیاسی اداروں تک محدود رہنا چاہیے،پی ٹی آئی اپنے قائد کی رہائی اور جعلی حکومت کے خاتمے تک جدوجہد جاری رکھے گی،ملک کو بحرانوں سے نکالنے کا واحد حل عمران خان کی رہائی ہےعوام جان چُکے ہیں کہ عمران خان پاکستان کی آخری امید ہیں، رجیم چینج سازش کے تحت قائم حکومت پاکستان کو اندر سے تباہ کر رہی ہے، کوئی ظلم اس نظریے کو مٹا نہیں سکتا جس کا وقت آ چکا ہو،عمران خان کا ہم ہر محاذ پر بھرپور ساتھ دیں گے، حقیقی آزادی تک عمران خان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے

    ارکان پارلیمنٹ کے اغوا ہونے کا جھوٹابیانیہ بنایا گیا،خواجہ آصف

    پی ٹی آئی رہنما، وزیر داخلہ، اسحاق ڈار پھر مولانا کے گھر پہنچ گئے

    اتفاق رائے نہیں ہوتا تو جس طرح بلاول نے کہا اسی طرح کریںگے،عطا تارڑ

    بلاول وزیراعظم سے ملاقات کے بعد مولانا کے گھر پہنچ گئے

    پارلیمنٹ کی خصوصی کمیٹی سے منظور شدہ آئینی ترامیم کا ڈرافٹ سامنے آ گیا

    مولانا کی رہائشگاہ سیاسی سرگرمیوں کامرکز،اپوزیشن جماعتوں کے بعد بلاول پہنچ گئے

    وزیراعظم ،بلاول کی مولانا کے در پر حاضری،مولانا نے کھری کھری سنا دیں

    نمبر گیم پوری،پی ٹی آئی اراکین اغوا،کیا عمران خان رہا ہوں گے؟

    قومی اسمبلی اجلاس، ایوان میں بلاول کی عمر ایوب، بیرسٹر گوہر سے ملاقات

    آئینی ترمیم کیلئے سینیٹرز کو ہراساں،معاملہ سینیٹ پہنچ گیا،خاتون رکن رو پڑی

    لاہور:پاکستان کوکلئیر ویلفیئر آرگنائزیشن کا پہلا باضابطہ اجلاس،اہم فیصلے کئے گئے

    پیدائشی سماعت سے محروم بچوں کے کامیاب آپریشن کے بعد”پاکستان زندہ باد” کے نعرے

    نواز شریف سے بھارتی صحافیوں کے وفد کی ملاقات

    آئینی ترمیم ،حکومت تیار،کل سینیٹ میں پیش کی جائے گی

    پارلیمنٹ کی خصوصی کمیٹی نے آئینی ترمیم کا مسودہ منظور کرلیا

  • ارکان پارلیمنٹ کے اغوا ہونے کا جھوٹابیانیہ بنایا گیا،خواجہ آصف

    ارکان پارلیمنٹ کے اغوا ہونے کا جھوٹابیانیہ بنایا گیا،خواجہ آصف

    وزیر دفاع خواجہ آصف نے پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ کون اغوا ہوا ہے کس نے اغوا کیاہے ؟نام بتائے جائیں ،آئینی ترمیم پاس ہوجائے گی ،جوپناہ گاہیں ان کو میسر ہیں پھر وہ بھی نہیں رہیں گی،

    خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ ارکان پارلیمنٹ کے اغوا ہونے کا جھوٹابیانیہ بنایا گیا،سب بندے موجود ہیں، مینگل کی شان میں کوئی گستاخی نہیں کی،ہماری کوشش ہے جتنے زیادہ لوگ ووٹ دے سکیں وہ ووٹ دیں،آئین میں اس قسم کی تبدیلی کی ضرورت ہے،ہمارے نمبرز پورے ہیں ہم چاہیں گے کہ اتفاق رائے پیدا کریں،پچھلے دو تین سالوں میں ایسے فیصلے سامنے آئے جس سے پارلیمنٹ کی بالادستی پر سوالیہ نشان آیا،پارلیمنٹ قانون اور آئین کا منبع ہے،تمام پارٹیز کا اس پر اتفاق ہے کہ پارلیمنٹ کی سپرمیسی پر کوئی حاوی نہیں ہو سکتا

    دوسری جانب قومی اسمبلی و سینیٹ اجلاس کا وقت بھی تبدیل کر دیا گیا ہے، قومی اسمبلی کا اجلاس رات 7 بجے ہوگا،سینیٹ اجلاس کا وقت تیسری بار تبدیل کیا گیا ہے، گزشتہ شب اجلاس ملتوی کرتے وقت کہا گیا تھا کہ سینیٹ اجلاس گیارہ بجے ہو گا پھراب اعلان کیا گیا ہے کہ سینیٹ کا اجلاس شام ساڑھے 6بجے ہوگا

    مولانا ہمارے ساتھ، پی ٹی آئی کو خود نہیں پتہ کہ انہوں نے کیا کرنا،عرفان صدیقی
    مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماء سینیٹر عرفان صدیقی نے پارلیمنٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم تو کل بھی تیار تھے، مسودہ تیار ہے،کل تھوڑی دیر کابینہ کا اجلاس ہوا تھا آج بھی ہوگا،وسیع تر اتفاق رائے کی کوششیں ہورہی ہیں،اتفاق رائے کے لئے آخری کوششیں ہورہی ہیں،مولانا فضل الرحمان کی جماعت کا ہمارے ساتھ اتفاق رائے ہے،ان کی مرضی خواہش کے مطابق اوریجنل ڈرافٹ میں ترمیم کی گئی ہے،پی ٹی آئی کے بارے میں ہم کوئی پیشنگوئی نہیں کرسکتے خود پی ٹی آئی بھی نہیں کرسکتی

    بلاول وزیراعظم سے ملاقات کے بعد مولانا کے گھر پہنچ گئے

    پارلیمنٹ کی خصوصی کمیٹی سے منظور شدہ آئینی ترامیم کا ڈرافٹ سامنے آ گیا

    مولانا کی رہائشگاہ سیاسی سرگرمیوں کامرکز،اپوزیشن جماعتوں کے بعد بلاول پہنچ گئے

    وزیراعظم ،بلاول کی مولانا کے در پر حاضری،مولانا نے کھری کھری سنا دیں

    نمبر گیم پوری،پی ٹی آئی اراکین اغوا،کیا عمران خان رہا ہوں گے؟

    قومی اسمبلی اجلاس، ایوان میں بلاول کی عمر ایوب، بیرسٹر گوہر سے ملاقات

    آئینی ترمیم کیلئے سینیٹرز کو ہراساں،معاملہ سینیٹ پہنچ گیا،خاتون رکن رو پڑی

    پاسپورٹ کے اجرا میں تاخیر،قومی اسمبلی میں سوال،عطا تارڑ کا جواب

    آئینی ترمیم میں ہزارہ صوبہ شامل کیا جائے،خیبر پختونخوا کا نیا نام قبول نہیں،سردار یوسف

    لاہور:پاکستان کوکلئیر ویلفیئر آرگنائزیشن کا پہلا باضابطہ اجلاس،اہم فیصلے کئے گئے

    پیدائشی سماعت سے محروم بچوں کے کامیاب آپریشن کے بعد”پاکستان زندہ باد” کے نعرے

    نواز شریف سے بھارتی صحافیوں کے وفد کی ملاقات

    آئینی ترمیم ،حکومت تیار،کل سینیٹ میں پیش کی جائے گی

    پارلیمنٹ کی خصوصی کمیٹی نے آئینی ترمیم کا مسودہ منظور کرلیا