Baaghi TV

Tag: آئین شکنی

  • آج کا دن افسوسناک ہے،عمران خان اوراسپیکرذمہ دارہیں ،حمزہ شہباز

    وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ آج کادن افسوسناک ہے،عمران خان اوراسپیکرذمہ دارہیں

    باغی ٹی وی : میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےوزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے کہا کہ آج کے مسائل کے زمہ دار عمران نیازی اور سپیکر ہیں عمران نیازی اور سپیکر کی انا بہت بڑھ گئی ہے آج کادن افسوسناک ہے،عمران خان اوراسپیکرذمہ دارہیں –

    انہوں نے کہا کہ اپنی جان پر حملہ کرانے والےشخص کےسامنے آئی جی اورچیف سیکرٹری کو کیوں پیش کریں قوم نےکیمرے سے دیکھا کہ پنجاب کے ایوان میں ڈپٹی سپیکر پر آئینی کردار نبھانے پر جان لیوا حملہ کیا گیاآج آئی جی اور چیف سیکرٹری کو پیش کرنے کا ایجنڈا نہیں بلکہ بجٹ پیش کرنے کا دن تھا ہم ہر صورت آئینی ریلیف والا بجٹ پیش کریں گے۔

    وزیر خزانہ سردار اویس لغاری نے کہا کہ پچھلے تین ماہ سے اسمبلی کو اکھاڑہ بنایا ہے وزیر اعلی الیکشن تک بجٹ تک کوئی موقع پرویز الہی نے نہیں چھوڑا کہ آئین کی دھجیاں بکھیری جائیں ، ڈپٹی سپیکر پر حملے کئے عدالت آرڈر کے تحت قانونی ادارے پہلی بار ایوان میں کورٹ آرڈر پر آئے، حمزہ شہباز نے سب سے مل کر ریلیف بجٹ سامنے لائے تو پرویز الہی نے ناک کی لکیریں نکلوا دیں-

    سردار اویس لغاری نے کہا کہ آئی جی اور چیف سیکرٹری نے ہائی کورٹ کےحکم پراسمبلی میں کارروائی کی، آئی جی اور چیف سیکرٹری کی غیر حاضری پر بجٹ اجلاس نہیں چلنے دیا،عوامی بجٹ نہ سننا آئین شکنی ہےپرویزالہی یا حمزہ شہباز کا معاملہ نہیں عوام کا معاملہ ہے توڑ تک عوام کی ریلیف کےلئے منظور کروائیں گے-

    عطااللہ تارڑ نے کہا کہ وزیر اعلی کے انتخاب کے وقت ڈپٹی سپیکر پر حملہ کروایا پہلے دن سے کہتے رہے ایک سو ستانوے نمبرز پورے ہیں آج بارہ کروڑ عوام انتظار میں تھی کہ بجٹ میں کیا ہے آج بجٹ پیش ہونا تھا لیکن تقریر کے علاؤہ کچھ نہیں ہونا تھا سپیکر آئین کو پامال کر رہا ہےکبھی کوئی پیش کیا جاتا تھا اور کبھی ہم ہر آئینی قانونی رستہ اپنائیں گےیہ صوبے کی عوام کو بجٹ سے محروم رکھنا چاہتے ہیں

    اگر پیٹرول کی قیمتیں نہ بڑھیں تو آئی ایم ایف بھی معاہدہ نہیں کرے گا،مفتاح اسماعیل

    ملک احمد خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بجٹ کا ایک آئینی مینڈیٹ ہوتا ہے لیکن سپیکر آفس اس مقصد کےلئے استعمال کیا گیا بجٹ کیلنڈر سپیکر آفس سےجاری ہونا تھا آپ نےسپریم کورٹ کے آرڈر کی خلاف ورزی کی جلائو گھیرائو کیا گرین بیلٹس کو جلایا حکومت نے کوشش کی ایسا ماحول بنائیں اگر کہیں تحفظات ہیں تو بتائیں-

    بجٹ ایوان میں پیش نہ ہو سکا، پنجاب اسمبلی کا اجلاس کل دوپہر 1 بجے تک ملتوی

    ملک احمد خان نے کہا کہ رولنگ سپیکر آئین کے مطابق ہوگی اگر ہم ہائوس کا ماحول خراب کررہے ہوتے تو پھر سپیکر کا حق ہوتا ہے سپیکر آئین و قانون کا پابند ہے کرسی یا منصب نہیں جو خواہش کے مطابق رولنگ دے، عطااللہ تارڑ کو ایوان میں حاضری پر اعتراض تھا رولنگ جائز تھے لیکن اخلاقی طورپر درست عمل نہیں تھا-

    انہوں نے کہا کہ آرٹیکل 130 کے تحت چھ ماہ میں الیکشن میں جانے تک ایوان میں بیٹھ سکتے تھے لیکن رولنگ غلط تھی، وزیر اعلی بجٹ تقریر پر آئی جی اور چیف سیکرٹری ایوان میں ہوتے ہیں کورٹ کے آرڈر ڈپٹی سپیکر ایوان کو چلانے کےلئے بیٹھے تو دیکھا کس طرح حملہ کرکے ڈپٹی سپیکر کو باہر نکالا گیاتحریک انصاف کا وطیرہ معلومُ ہے نشوونما جلائو گھیرائو اور غنڈہ پر ہوئی ہے جو غیر آئینی ہے-

    کسانوں کےحالات پرخاص توجہ دینےکی ضرورت ہے،عمران خان

  • آئین شکنی، اب لگے گا عمران خان اور اسکے ہمنواؤں پر آرٹیکل 6، تیاریاں شروع

    آئین شکنی، اب لگے گا عمران خان اور اسکے ہمنواؤں پر آرٹیکل 6، تیاریاں شروع

    آئین شکنی، اب لگے گا عمران خان اور اسکے ہمنواؤں پر آرٹیکل 6، تیاریاں شروع
    وفاقی حکومت کا بڑا فیصلہ آئین شکنی پر سابق حکومت کی اہم شخصیات کے خلاف آرٹیکل 6 کے تحت ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے

    نجی ٹی وی کے مطابق صدر عارف علوی، سابق وزیراعظم عمران خان، ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری، گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کے خلاف ریفرنس دائر کیا جائے گا وزرات قانون وانصاف اور وزرات داخلہ نے ریفرنس کی تیاری شروع کردی ہیں،

    قومی اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد کے عمل میں واضح آئین شکنی کی گئی صدر عارف علوی، ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری نے عمران خان کے ایماء پر آئین شکنی کی، دستور کوسبوتاز کیا پنجاب اسمبلی میں آئینی عمل کو سبوتاژ کیا، گورنر نے آئین شکنی کی صدر عارف علوی نے پارٹی چئیرمن کے حکم پر آئین قربان کر دی سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ کے آئین پر عمل درآمد کرنے واضح احکامات کی توہین کا جرم کیا گیا

    عمران خان کی جانب سے مسلسل آئین شکنی کے بعد اپوزیشن اتحاد نے آرٹیکل سکس لگانے کا مشورہ دیا تھا، جب ڈپٹی سپیکر نے عدم اعتماد مسترد کر دی تھی تو اسی روز شہباز شریف نے ایوان سے باہر نکلتے ہوئے صحافیوں کے جواب میں کہا تھا کہ عمران خان پر آرٹیکل سکس لگے گا، شہباز شریف وزیراعظم منتخب ہوئے تو انہوں نے کہا تھا کہ ہم انتقام نہیں لیں گے لیکن قانون اپنا راستہ بنائے گا

    پی پی رہنما قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ  سپیکر کی رولنگ درست تھی تو اپوزیشن کے 197 افراد غدار ہیں ان پر آرٹیکل 6 لگنا چاہئے اور اگرسپیکر کی رولنگ غلط تھی تو سپیکر سمیت ان کے پیچھے موجود تمام افراد پر آرٹیکل 6 لگنا چاہئے

    سپریم کورٹ بار کے صدر احسن بھون کا کہنا تھا کہ اسپیکرتحریک عدم اعتماد پر دوسرے یا تیسرے روز اجلاس بلا سکتے تھے اسے مذاق کیا ہو سکتا ہے کہ اجلاس بلانے کیلئے کوئی دوسری عمارت موجود نہیں ،اسپیکر قومی اسمبلی آرٹیکل 6 کے مرتکب ہوے ہیں پاکستان کی پارلیمانی تاریخ میں پہلے کبھی ایسا نہیں ہوا، کہ آئین میں دیئے گئے مقررہ وقت پر اجلاس نہیں بلایا گیا ہو اسپیکر کے خلاف آرٹیکل 6 کے تحت کاروائی ہونی چاہیئے۔حکومت کا آرٹیکل 63 اے کے خلاف ریفرنس ناقابل سماعت ہے اسپیکر قومی اسمبلی کےخلاف آرٹیکل 6 کے تحت کاروائی کا مطالبہ کرتا ہوں.

    ایک ہزار سے زائد خواتین، ایک سال میں چار چار بار حاملہ، خبر نے تہلکہ مچا دیا

    ایک برس میں 10 ہزار سے زائد کسانوں نے کس ملک میں خودکشی کی؟

    فرار ہونیوالے ملزمان میں سے کتنے ابھی تک گرفتار نہ ہو سکے؟

    طالب علم سے زیادتی کر کے ویڈیو بنانیوالے ملزم گرفتار

    ملازمت کے نام پر لڑکیوں کی بنائی گئیں نازیبا ویڈیوز،ایک اور شرمناک سیکنڈل سامنے آ گیا

    200 سے زائد نازیبا ویڈیو کیس میں اہم پیشرفت

    شادی کے جھانسے میں آ کر تعلق قائم کر لیا، اب بلیک میل کیا جا رہا،سٹیج اداکارہ

    بلدیاتی الیکشن، پشاور سے 14 پریذائیڈنگ افسر لاپتہ

    بلدیاتی انتخابات،تحریک انصاف کی شکست، وزیراعظم بھی بول پڑے

  • عمران خان کی آئین شکنی ، آئی ایم ایف نے قرض پروگرام معطل کر دیا

    عمران خان کی آئین شکنی ، آئی ایم ایف نے قرض پروگرام معطل کر دیا

    عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کا کہنا ہےکہ اس کا پروگرام معطل کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے نئی پاکستانی حکومت کے ساتھ دوبارہ بات چیت کے لیے پرعزم ہیں۔

    باغی ٹی وی : واضح رہے کہ گزشتہ ماہ عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے چھٹے جائزے کے بعد پاکستان کو ایک ارب ڈالر قرضہ جاری کرنے کا فیصلہ کیا تھا –

    سپیکرکی رولنگ غلط، پیچھے موجود تمام افراد پرآرٹیکل 6 لگنا چاہئے،قمرزمان کائرہ

    https://twitter.com/shaukat_tarin/status/1488928059562545159?s=20&t=2uumzh2glpNjCZY-pcFQuA
    2 فروری کو کی گئی ایک ٹوئٹ میں وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا تھا کہ انہیں یہ بتاتے ہوئے خوشی ہے کہ آئی ایم ایف کے بورڈ نے پاکستان کے لیے امدادی پروگرام کے تحت رقم جاری کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

    شوکت ترین کی ٹویٹ کو وزارت خزانہ کے سرکاری اکاؤنٹ سے بھی شئیر کیا گیا تھا تاہم اب تحریک انصاف حکومت کے ختم ہونے کے بعد سے آئی ایم ایف کے پاکستان کے لیے پروگرام کی معطلی سے متعلق قیاس آرائیاں جاری تھیں اب اس سلسلے میں عالمی مالیاتی ادارے کا بیان سامنے آیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ نئی حکومت کے ساتھ دوبارہ بات چیت کے لیے پُرعزم ہیں۔

    قوم راشن پرست یا آپ شہرت پرست ؟؟ ازقلم:غنی محمود قصوری

    آئی ایم ایف کے مطابق نئی حکومت بننےکے بعد قرض پروگرام میں شمولیت پر بات ہوگی، نئی حکومت سے معاشی پالیسیوں پر بات چیت کی جائے گی۔

    آئی ایم ایف کا کہنا ہےکہ اس کا پاکستان کے لیے اپنا قرض پروگرام معطل کرنےکا کوئی ارادہ نہیں، مجوزہ نئی حکومت کےساتھ دوبارہ بات چیت کے لیے پرعزم ہیں۔

    یاد رہے کہ آئی ایم ایف نے قرضے کی اس قسط کا اجرا پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کی جانب سے منی بجٹ اور سٹیٹ بینک آف پاکستان سے متعلق بل پارلیمان سے منظور کروانے کے فوراً بعد کیا تھا۔

    نگران وزیراعظم کون؟ تحریک انصاف نام سامنے لے آئی

    خبر رساں ادارے اے ایف پی نے اہنی رپورٹ میں بتایا تھا کہ جولائی 2019 میں آئی ایم ایف نے پاکستان کے لیے چھ ارب ڈالر کے قرضے کی منظوری دی تھی۔ اس قرضے کی میعاد تین سال تھی اور قرضہ منظور ہوتے ہی پاکستان کو ایک ارب ڈالر جاری کر دیے گئے تھے۔

    اس وقت آئی ایم ایف کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا تھا کہ ’ہمارے قرضے کا مقصد انتظامیہ کے معاشی اصلاحات کے پروگرام کو تقویت دینا ہے۔

    آئی ایم ایف نے قرضے کے اجرا کو سخت معاشی اصلاحات اور سہ ماہی بنیادوں پر پاکستان کی کارکردگی کے جائزے سے مشروط کیا تھا اس پروگرام کے تحت اب تک پاکستان کو آئی ایم ایف سے موصول ہونے والی کل امداد کا تخمینہ تین ارب ڈالر ہو چکا ہے۔

    فارن فنڈنگ کیس، کیا فیصلہ روز محشرکیلئے چھوڑ دیا گیا ہے؟ احسن اقبال

  • ہائے یہ آئین شکنی۔:حق سچ (علی عمران شاھین)

    ہائے یہ آئین شکنی۔:حق سچ (علی عمران شاھین)

    پاکستان کے قانون کے تحت آئین شکنی یا آئین کی خلاف ورزی کی سزا موت ہے اور آج کل ہماری اپوزیشن یہی آئین شکنی کا الزام لے کر عدالت عظمیٰ (سپریم کورٹ )چلی گئی ہے کہ تحریک عدم اعتماد پر آئین کے مطابق اجلاس نہیں بلایا گیا ۔۔۔۔۔۔

    لیکن دوسری طرف

    اسی اپوزیشن اور تمام حکومتی و حزب اختلاف کے اراکین اسمبلی کو اسی آئین میں لکھی یہ شق کبھی نظر نہیں آئی کہ پاکستان میں کوئی قانون خلاف شریعت نہیں بن سکتا ،اس کے باوجود انہی اسمبلیوں میں کتنے غیر شرعی قوانین بن جاتے ہیں اور کوئی نہیں بولتا بلکہ لگ بھگ سبھی اس میں حصہ دار ہوتے ہیں۔۔

    اسی 1973آئین میں لکھا گیا تھا کہ اردو کو بطور واحد سرکاری و قومی زبان 15 سال میں مکمل لاگو اور رائج کیاجائے گا، اس پر آئین سے ہٹ کر قائد اعظم اور سپریم کورٹ کے صریح فیصلے اور حکم بھی موجود ہیں لیکن کوئی رکن پارلیمان یا سیاست دان اس آئین و قانون شکنی پر کبھی نہیں بولتا۔

    ملک سے سود کا فوری خاتمہ شریعت ،آئین اور ہمارے آئینی ادارے وفاقی شرعی عدالت کا فیصلہ ہے لیکن یہی سیاست دان اس پر بھی نہیں بولتے جو کہ قرآن کے الہی الفاظ میں اللہ اور رسول ص سے جنگ کے مترادف ہے۔

    حق سچ یہ ہے کہ ہمارے سب لوگوں اور سب اداروں کو صرف اپنی مرضی کے مطابق آئین شکنی یا قانون شکنی نظر آتی اور اس حمام میں سب ننگے ہیں