Baaghi TV

Tag: آئیڈیاز 2024

  • آئیڈیاز 2024 میں پہلی بار نادرا  کی شرکت

    آئیڈیاز 2024 میں پہلی بار نادرا کی شرکت

    نیشنل ڈیٹا بیس اور رجسٹریشن اتھارٹی نے اپنی جدید بائیومیٹرک ٹیکنالوجیز کو پہلی بار کراچی میں جاری دفاعی نمائش آئیڈیاز 2024 میں پیش کیا ہے .

    باغی ٹی وی کے مطابق نادرا کے سٹال پر جدید بائیومیٹرک رجسٹریشن اور تصدیق کے آلات پیش کئے گئے ہیں جو نادرا ٹیکنالوجیز لمیٹڈ اور نیشنل ریڈیو اینڈ ٹیلی کام کارپوریشن کے اشتراک سے مقامی طور پر تیار کئے گئے ہیں۔ان میں مقامی طور پر اسمبل کی گئی آل ان ون ہینڈ ہیلڈ بائیومیٹرک ٹیبلٹ، موبائل انرولمنٹ کٹس، سیلف انرولمنٹ کیوسک اور ایک کانٹیکٹ لیس آئرس کیمرہ شامل ہیں۔ یہ آلات جدید قومی شناختی نظام کی معاونت، بارڈر کنٹرول کے میکانزم کو مضبوط بنانے اور عوامی خدمات کی فراہمی کو موثر بنانے کے لیے ڈیزائن کیے گئے ہیں جن میں استعمال کی آسانی، سکیورٹی، پائیداری اور کم لاگت کو مدنظر رکھا گیا ہے۔ان آلات نے بین الاقوامی اور ملکی وفود کی جانب سے خاصی دلچسپی حاصل کی ہے۔یاد رہے کہ آئیڈیاز 2024 میں 33 غیر ملکی وفود بھی شرکت کررہے ہیں ۔دفاعی نمائش میں چین اور ترکی کی کمپنیز کیلئے 3پویلینز بنائے گئے ہیں۔عالمی دفاعی نمائش میں جدید ٹیکنالوجی سے لیس دفاعی ساز و سامان بھی پیش کیا جائے گا ۔ ایران، اٹلی اور یوکرین پہلی بار نمائش میں شریک ہورہے ہیں۔

    احتجاج میں بشریٰ بی بی کی شرکت کا ان سے پوچھیں ،علیمہ خان

    رینجرز،پولیس کی کارروائی، ڈکیتی میں ملوث 3 ملزما ن گرفتار

    9 مئی: 4 افغان سمیت 10 ملزمان کو 6 سال قید، جرمانے

    عارف علوی کو سندھ ہائیکورٹ سے بڑا ریلیف مل گیا

  • وزیراعظم کل دفاعی نمائش آئیڈیاز2024 کاافتتاح کریں گے

    وزیراعظم کل دفاعی نمائش آئیڈیاز2024 کاافتتاح کریں گے

    وزیراعظم شہباز شریف کل سپارکو کی جدید ریزولو آر اینڈ ڈی لیب کا کراچی میں ا فتتاح

    باغی ٹی وی کے مطابق دورے کے دوران وزیراعظم شہباز شریف ایکسپو سینٹرمیں ڈیفنس ایکسپورٹ پروموشن آرگنائزیشن (ڈیپو)کے زیر انتظام دفاعی نمائش آئیڈیاز2024 کاافتتاح کریں گے ۔وزیراعظم گورنرہائوس میں بین الاقوامی وفود اور وزیراعلیٰ سندھ و گورنرسندھ سے ملاقوں سمیت مختلف اجلاس کی صدارت بھی کریں گے.دوسری جانب کراچی کے ایکسپو سنٹر میں منگل سے چار روزہ آئیڈیاز 2024 دفاعی نمائش اور کانفرنس کا آغاز ہو رہا ہے جس کی تمام تر تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔نمائش اور کانفرنس کا انتظام وزارت دفاع اور دفاعی پیداوار نے مشترکہ طور پر کیا ہے،آئیڈیاز 2024 میں پاکستان میں ہونے والے جدید ترین اور روایتی دفاعی ہتھیاروں کی نمائش کی جائے گی۔آئیڈیاز 2024 مں اسلحہ، ٹینک، جنگی طیاروں، ہیلی کاپٹروں اور بحری جہازوں کی نمائش کی جائے گی، آبدوزیں، ڈرونز، میزائل، سائبرڈیفنس، سیٹلائٹ اور الیکٹرانک وارفیئرا سسٹمز بھی نمائش کا حصہ ہوں گے۔خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) دفاعی صنعت کو عالمی سطح پر مستحکم اور قومی سلامتی یقینی بنانے میں پیش پیش ہے، آئیڈیاز 2024 میں ایشیا، مشرق وسطیٰ اور جنوب مغربی ایشیا کے اہم ممالک شریک ہوں گے، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، قطر، بحرین، ترکیہ، ایران، یمن، چین ، بھارت، جاپان، ملائیشیا، سنگاپور اور دیگر ممالک شریک ہوں گے۔نمائش کا مقصد غیر ملکی وفود، حکومتی عہدیداروں اور نمائش کنندگان کے درمیان مؤثر نیٹ ورکنگ فراہم کرنا ہے، آئیڈیاز کی ٹیم جدید سہولتوں اور سافٹ ویئر کے ذریعے نیٹ ورکنگ کو مؤثر طریقے سے ہم آہنگ کرتی ہے۔

    سپارکو کی جدید ریزولو آر اینڈ ڈی لیب کا کراچی میں ا فتتاح

    ہوٹل میں آتشزدگی کے باعث ویمنز نیشنل ون ڈے کپ ملتوی

    جامعہ کراچی، مخصوص نشستوں پر داخلوں کے لئے تاریخ کا اعلان

  • دفاعی نمائش آئیڈیاز 2024ء 19 تا 22 نومبر تک کراچی میں ہوگی

    دفاعی نمائش آئیڈیاز 2024ء 19 تا 22 نومبر تک کراچی میں ہوگی

    پاکستان کی دفاعی صنعت کے فروغ کیلئے کراچی ایکسپو سنٹر میں 19 تا 22 نومبر تک دفاعی نمائش آئیڈیاز 2024ء کے 12 ویں ایڈیشن کا انعقادہوگا
    .

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق دفاعی پیداوار اور برآمدات ایس آئی ایف سی کی ترجیحات میں شامل ہیں ، پاکستان کی دفاعی صنعت فعال طور پر تحقیق و ترقی میں مصروفِ عمل ہے ، عالمی دفاعی ماہرین کی آئیڈیاز 2024 کی نمائش میں ہمیشہ گہری دلچسپی اور بھرپور شرکت ہوتی ہے ، پاکستان کا دفاعی شعبہ جدید چیلنجز اور ٹیکنالوجی کے تقاضوں کو پورا کرنے کی صلاحیت کا حامل ہے ، پاکستان کی دفاعی صنعت کی باہمی شراکت داری سے عالمی سرمایہ کاروں کو تعاون کے مواقع کی فراہمی ہے، عالمی امن، استحکام اور خوشحالی کا پیغام لیئے دفاعی آلات اور ٹیکنالوجیز کی ترقی میں پاکستان پیش پیش ہے ، ایس آئی ایف سی کے تعاون سے پاکستان کے دفاعی شعبہ کی عالمی دفاعی مارکیٹس میں پذیرائی ملی ہے ۔

    جارجیا میں اپوزیشن اہلکار نے الیکشن کمیشن کے سربراہ پر سیاہی پھینک دی