Baaghi TV

Tag: آئی ایم ایف مشن

  • آئی ایم ایف وفد کے دورہ پاکستان سے قبل  شرائط  پر کام جاری

    آئی ایم ایف وفد کے دورہ پاکستان سے قبل شرائط پر کام جاری

    آئی ایم ایف مشن کے دورہ پاکستان سے قبل حکومت نے آئی ایم ایف کی 51 شرائط پوری کردیں اور بعض پر کام جاری ہے جب کہ پوری نہ ہونے والی شرائط کے سلسلے میں آئی ایم ایف سے پیشگی اجازت لی گئی ہے۔

    دستاویزات کے مطابق ششماہی بنیاد پر گیس ٹیرف ایڈجسٹمنٹ کی شرط پر عمل کیا جا چکا ہے، نئی ٹیکس چھوٹ یا استثنیٰ نہ دینے کی شرط بھی پوری کردی گئی ہے، آئی ایم ایف کی اجازت سے چینی کی سرکاری درآمد پرٹیکس چھوٹ دی گئی، بجٹ 26-2025 آئی ایم ایف کی شرائط کے مطابق پاس کیا گیا جب کہ بجٹ سے ہٹ کر اخراجات کی پارلیمنٹ سے منظوری کی شرط بھی پوری کی گئی ہے۔

    دستاویزات میں بتایا گیا ہےکہ وفاق اور صوبوں کے درمیان فسکل پیکٹ کی شرط پر عمل کیا گیا، ڈسکوز اور جینکوز کی نجکاری کے لیے پالیسی اقدامات پر کام جاری ہے، 2035 تک خصوصی اقتصادی زونز پر مراعات ختم کرنے کی شرط پر عمل کیا گیا، سرکاری اداروں میں حکومتی عمل دخل میں کمی کی شرط میں پیشرفت ہوئی ،زرعی آمدن پر ٹیکس وصولی کے لیے قانون سازی کی شرط پر عمل درآمد ہوگیا ہے، اسلام آباد، کراچی اور لاہور میں کمپلائنس رسک مینجمنٹ سسٹم نافذ کیا گیا ہے، ہائی لیول پبلک آفیشلز کے اثاثوں کی ڈکلیئریشن سے متعلق قانون سازی میں پیشرفت ہوئی، انٹربینک اور اوپن مارکیٹ ریٹ کے درمیان 1.25 فیصد ایوریج پریمیئمم پر بھی عمل درآمد کیا گیا ہے-

    اداکارہ سارہ عمیر نے شوہر سے طلاق کی تصدیق کردی

    جبکہ،گورننس اینڈ کرپشن اسیسمنٹ رپورٹ کی اشاعت سمیت بعض شرائط پوری نہ ہوئیں، آئی ایم ایف نے پہلےجولائی اور پھر اگست 2025 کی ڈیڈ لائن مقرر کی تھی، گورننس اینڈ کرپشن اسیسمنٹ پر ایکشن پلان کی شرط پوری نہ ہونے پر آئی ایم ایف کا سخت رد عمل متوقع ہےصوبائی حکومتیں 1.2 ٹریلین کیش سرپلس کا ہدف پورا کرنے میں ناکام رہیں، ایف بی آر گزشتہ مالی سال 12.3 ٹریلین روپے کا ٹیکس ہدف پورا نہ کر سکا، ایف بی آر تاجر دوست اسکیم کے تحت 50 ارب روپے ٹیکس جمع کرنے میں بھی ناکام رہا جب کہ 10 حکومتی ملکیتی اداروں کے قوانین میں ترمیم کا ہدف بھی پورا نہ ہوسکا۔

    شادی والے دن لاپتا ہونے والے نوجوان کا بیان سامنے آگیا

  • پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان آئندہ بجٹ پر آن لائن مذاکرات کا آغاز

    پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان آئندہ بجٹ پر آن لائن مذاکرات کا آغاز

    پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مالی سال 2025-26 کے بجٹ کی تیاری کے حوالے سے ابتدائی مذاکرات آن لائن شروع ہو گئے ہیں۔

    باغی ٹی وی کے ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف مشن کا مجوزہ دورہ پاکستان ایک ہفتے کی تاخیر کا شکار ہو چکا ہے، تاہم توقع ہے کہ وفد آئندہ ہفتے اسلام آباد کا دورہ کرے گا۔ دورے کے دوران حکومت پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان بجٹ اہداف، محصولات، اخراجات اور سبسڈی اصلاحات سمیت دیگر اہم اقتصادی امور پر مشاورت کی جائے گی۔

    ذرائع نے مزید بتایا کہ ابتدائی آن لائن تکنیکی مذاکرات کے دوران پاکستان کی جانب سے معاشی ڈیٹا فراہم کیا جا رہا ہے، جبکہ پالیسی سطح کے مذاکرات بعد میں ہوں گے جن میں بجٹ اہداف کو حتمی شکل دی جائے گی۔حکومتی ذرائع کے مطابق پاکستان آئی ایم ایف کے ایکسٹینڈڈ فنڈ فیسیلٹی (EFF) پروگرام کے تحت اپنی اقتصادی اصلاحات جاری رکھنے کے عزم پر قائم ہے، اور مالیاتی نظم و ضبط، ٹیکس اصلاحات اور معاشی استحکام کو ترجیح دی جا رہی ہے۔

    تجزیہ کاروں کے مطابق آئی ایم ایف کے ساتھ کامیاب مذاکرات نہ صرف آئندہ بجٹ کے لیے اہم ہوں گے بلکہ عالمی مالیاتی مارکیٹ میں پاکستان کے اعتماد کی بحالی میں بھی مددگار ثابت ہوں گے۔

    برطانیہ میں اسرائیل کو ایف-35 طیاروں کے پرزے دینے کا فیصلہ عدالت میں چیلنج

    پاکستان کا جوابی وار،اسلام آباد میں تعینات بھارتی سفارتی اہلکار کو ملک چھوڑنے کا حکم

    ڈیرہ اسماعیل خان،فورسز پر حملے کی کوشش ناکام، شرپسندوں کے ٹھکانے تباہ

    ٹرمپ کی ایک بار پھر پاک بھارت امن کی پیشکش،جنگ نہیں، تجارت کریں