Baaghi TV

Tag: آئی جی اسلام آباد

  • آئی جی اسلام آباد کا ضلع بھر کا دورہ ، پولیس جوانوں کے ساتھ روزہ افطار کیا

    آئی جی اسلام آباد کا ضلع بھر کا دورہ ، پولیس جوانوں کے ساتھ روزہ افطار کیا

    اسلام آباد: :آئی جی اسلام آباد قاضی جمیل الرحمان نے ضلع بھر کا دورہ کیا سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا دورے کے دوران فیض آباد ڈیوٹی پر مامور پولیس اہلکاروں کیساتھ روزہ افطار کیا۔اس موقع ڈی آئی جی آپریشنز افضال احمد کوثر، ایس ایس پی آپریشنز ڈاکٹر سید مصطفی تنویر اور افسران و جوان بھی بڑی تعداد میں موجود تھے

    جوانوں کیساتھ روزہ افطار کرنے کا مقصد پولیس اہلکاروں کی نہ صرف حوصلہ افزائی کرنا ہے بلکہ پولیس اہلکاروں کے مورال میں بھی اِضافہ کرنا ہے ائی جی اسلام آباد نے اسلام آباد پولیس اور دیگر اضلاع سے آنے والے افسران و جوانوں کی گراں قدر خدمات کو سراہا جو گرامی سردی بارش ہو یا طوفان عوام کی خدمات میں مصروف ہیں ائی جی اسلام آباد سینئر افسران کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ ڈیوٹی پر مامور اہلکاروں کا ہرطرح سےخیال رکھاجائے گا سحر و افطار ان کے ساتھ کی جائے

    دیگر اضلاع سے اپنا گھر بار چھوڑ کر ہماری مدد کے لیے آنے والے افسران و جوانوں کا خاص خیال رکھا جائے کیونکہ وہ ہمارے پاس مہمان ہیں ان کو بہترین رہائشی سہولیات فراہم کی جائیں مزید انھوں نے کہا ہم سب روزے کے ساتھ ح عوام کی خدمت میں کوشاں ہیں جو ایک عظیم عبادت اور اخلاقی اقدار کا عکاس ہے

  • آئی جی اسلام آباد نے افتتاح کے موقع پر”محفوظ سڑکیں” مہم سے متعلق کیا قوانین بیان کئے؟

    آئی جی اسلام آباد نے افتتاح کے موقع پر”محفوظ سڑکیں” مہم سے متعلق کیا قوانین بیان کئے؟

    اسلام آباد:
    آئی جی اسلام آباد قاضی جمیل الرحمان "محفوظ سڑکیں” کے نام سے شروع کی گئی مہم کا ٹریفک ہیڈکوارٹر میں افتتاح کیا. ای ایس پی ٹریفک فرخ رشید نے اس سلسلے میں کیے گئے اقدامات کے بارے میں آگاہی فراہم کی
    ٹریفک پولیس کے سپیشل سکواڈز اسلام آباد کے داخلی راستوں، اہم شاہراہوں اور چوراہوں پر تعینات کیے جائیں گیے اس مہم میں فینسی نمبر پلیٹ، کالے شیشوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی اس مہم کے تحت گاڑیوں کی رفتار کی جانچ پڑتال، سیٹ بیلٹ کے استعمال کے متعلق آگاہی اور دیگر ٹریفک قوانین کے نفاذ کو یقینی بنایا جائےگا، شہریوں کو ٹریفک قوانین کی آگاہی فراہم کرنے کے لیے اسلام آباد کے داخلی راستوں پر الیکٹرانک اسکرینیں نصب کی جائیں گی۔ ایسی منظم مہم شہریوں کی زندگی کو محفوظ بنانے اور ٹریفک قوانین کے متعلق آگاہی و عملدرآمد کروانے میں بہت اہم کردار ادا کرے گی، سوشل میڈیا، الیکٹرونک میڈیا، پرنٹ اور سڑکوں پر بینرز کے ذریعے اس مہم کی تشہیر کی جائے، آئی جی اسلام آباد

  • اے ایس آئی رینک کے ملازمین کا ٹیسٹ و انٹرویو:کامیاب ہونے والوں کو تھانوں میں تعینات کردیا

    اے ایس آئی رینک کے ملازمین کا ٹیسٹ و انٹرویو:کامیاب ہونے والوں کو تھانوں میں تعینات کردیا

    آئی جی اسلام آباد قاضی جمیل الرحمان کے احکامات پر اسلام آباد کے 12 تھانوں کے محرران تبدیل

    آئی جی اسلام آباد نے چارج سنبھالنے کے بعد تھانوں میں کوالیفائیڈ اور اچھی شہریت کے حامل محرران کی تعیناتی کے احکامات دئیے تھے- ڈی آئی جی آپریشنز افضال احمد کوثر نے محرران کی تعیناتی کے لئے ایک کمیٹی بنائی گئی تھی- کمیٹی ڈی آئی جی آپریشنز کی سربراہی میں ایس ایس پی انوسٹیگیشن، ایس پی سی ٹی ڈی اور ڈی ایس پی سپیشل برانچ پر مشتمل تھی- کمیٹی نے محرر لگنے کے خواہشمند کنسٹیبل سے اے ایس آئی رینک کے ملازمین سے تحریری ٹیسٹ و انٹرویوکیا- کامیاب ہونے والے ملازمین کو تھانوں میں تعینات کردیا گیا ہے۔