Baaghi TV

Tag: آئی جی پنجاب

  • عاشورہ کے جلوسوں اور مجالس کی سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے جائیں،آئی جی پنجاب

    عاشورہ کے جلوسوں اور مجالس کی سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے جائیں،آئی جی پنجاب

    آئی جی پنجاب فیصل شاہکار کی زیر صدارت لاہور پولیس کا اہم اجلاس منعقد ہوا.اجلاس میں صوبائی دارالحکومت میں جرائم کی روک تھام اور عاشورہ محرم کے سکیورٹی انتظامات بارے اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر نے کرائم کنٹرول بارے میں حکمت عملی سے آئی جی پنجاب کو بریفنگ دی جبکہ ڈی آئی جی آپریشنز افضال کوثر نے عاشورہ محرم کے حوالے سے سکیورٹی انتظامات بارے آئی جی پنجاب کو بریفنگ دی۔

    اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے آئی جی پنجاب فیصل شاہکار نے کہا کہ لاہور میں عاشورہ کے جلوسوں اور مجالس کی سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے جائیں۔ محرم الحرام کے لیے تشکیل کردہ سکیورٹی پلان پر ہر صورت عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔ امن کمیٹیوں کے فعال کردار کو یقینی بنائیں، تمام مکاتب فکر کے علماء اور سول سوسائٹی کے ساتھ مل کر باہمی ہم آہنگی کی فضا قائم کریں۔

    آئی جی پنجاب کا کہنا تھا کہ شہر میں داخلی و خارجی راستوں کے علاوہ حساس مقامات، امام بارگاہوں، مساجد اور عبادت گاہوں کی سکیورٹی پر خصوصی توجہ دی جائے۔ عاشورہ کے جلوس کے تمام روٹس کی سیف سٹی اور سی سی ٹی وی کیمروں سے مانیٹرنگ کی جائے۔ سپیشل برانچ، سی ٹی ڈی اور حساس ادارے سرچ اینڈ کومبنگ آپریشنز میں تیزی لائیں۔ خواتین اور بچوں پر تشدد اور ہراسگی کے خلاف زیرو ٹالرنس اپنایا جائے۔ جینڈر کرائم سیل کو ازسر نو تشکیل دیکر فعال بنایا جایے۔

    آئی جی پنجاب نے کہا کہ فورس میں شامل خواتین اہلکاروں و افسران کو بھی فیلڈ میں موقع دیا جائے
    شہریوں کے ساتھ بدسلوکی ناقابل برداشت ہے،پولیس اہلکاروں اور افسران کے رویے میں واضح تبدیلی نظر آنی چاہیے۔ اوورسیز پاکستانیوں اور معصوم شہریوں کے املاک پر قبضہ کرنے والے قبضہ مافیا کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے۔ شہر میں سٹریٹ کرائم پر قابو پانے کے لیے ٹھوس اقدامات کیے جائیں، منظم گینگز کو قانون کے شکنجے میں لایا جائے۔

    آئی جی پنجاب نے ہدایت کی کہ مقدمات کی پیروی کرنے کے لیے آنے والے شہریوں کو تفتیشی افسران مکمل تعاون کریں۔ اجلاس میں سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر، ڈی آئی جی آپریشنزافضال احمد کوثر، ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کامران عادل، سی ٹی او لاہور منتظر مہدی نے شرکت کی. آپریشنز اور انویسٹی گیشن کے ایس ایس پیز تمام ڈویژنل ایس پیز اور لاہور پولیس کے دیگر افسران بھی موجود تھے۔

  • چیف سیکرٹری اور آئی جی پنجاب کا روجھان اور کچہ کے علاقوں کا دورہ،جرائم پیشہ افراد کیخلاف آپریشن کافیصلہ

    چیف سیکرٹری اور آئی جی پنجاب کا روجھان اور کچہ کے علاقوں کا دورہ،جرائم پیشہ افراد کیخلاف آپریشن کافیصلہ

    پنجاب حکومت کا راجن پور کچہ کے علاقہ کی بحالی و جرائم پیشہ افراد کے گرد گھیرا مزید تنگ کرنے کا فیصلہ

    پنجاب حکومت کے بڑوں، چیف سیکرٹری کامران علی افضل اور آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان نے روجھان اور کچہ کے علاقوں کا دورہ کیا. دونوں افسران نے فرنٹ لائن پر روجھان کچہ پکٹ بہار ماچھی اور پکٹ بستی دولانی اور اندورنی علاقوں کا دورہ کیا، فیلڈ میں جاری اقدامات کا جائزہ لیا۔ڈی پی او راجن پور نے کچہ میں امن و امان کی صورتحال پر چیف سیکرٹری اور آئی جی پنجاب کو بریفنگ دی ۔

    آئی جی پنجاب کو کچہ کے علاقہ میں 17 نئی پولیس پکٹس کے قیام اور کچہ میں جرائم پیشہ عناصر کی سرگرمیوں پر بریف کیا گیا۔آئی جی پنجاب نے جرائم پیشہ عناصر کے مستقل سدباب کیلئے شارٹ ٹرم اور لانگ ٹرم پلان اپنانے اور ٹھوس اقدامات اٹھانے کا حکم دیا۔

    بنی گالہ فائرنگ کیس: عدالت نے ٹائیگر فورس اہلکار کا 14 روزہ ریمانڈ منظور کرلیا

    آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان نے کہا کہ لنڈ گینگ ، سکھانی گینگ سمیت تمام منظم گینگز اور ان کے سہولت کاروں کو قانون کی جلد گرفت میں لایا جائے، آئی جی پنجاب نے کچہ میں سرگرم کریمنل گینگز کے خلاف سرچ اور انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں تیزی لانے کا حکم دیا،کچہ کے علاقوں میں پولیس کی رسائی کو مزید بہتر بنانے کے لیئے نئی روڈز اور پل بنائے جائیں گے ۔

    آئی جی پنجاب کا کہنا تھا کہ خطرناک گینگز کے مستقل خاتمے کیلئے سندھ اور بلوچستان کی پولیس اور انتظامیہ کے ساتھ کوارڈی نیشن کو مزید بہتر بنایا جائے گا،کچہ پولیس پکٹس کو مستقل پولیس پوسٹس کا درجہ دیا جائے گا، کچہ کے علاقوں کے افراد کو روزگار کی فراہمی اور پولیس میں بھرتی کرنے کیلئے عمر اور تعلیم میں رعایت کی شرائط پر غور کیا جا رہا یے،آئی جی پنجاب نے کچہ میں تعینات پولیس جوانوں سے ملاقات بھی کی اورفرنٹ لائن پر ڈیوٹی سر انجام دینے والے جوانوں کی حوصلہ افزائی کی۔

     

    اسلام آباد: ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے زیادتی کے ملزم کو 14 سال قید کی سزا سنا دی

     

    اس موقع پر آئی جی پنجاب نے کہا کہ کچہ فرنٹ لائن پر لڑنے والے جوان ہمارے اصل ہیروز ہیں،کچہ میں تعینات پولیس فورس کی فلاح اور ویلفیئر کے لیئے اسپیشل پیکج لایا جائے گا،کمشنر ڈیرہ غازیخان خان اور ڈپٹی کمشنر راجن پور نے کچہ کے علاقوں میں بنیادی سہولیات سکولز ، ہسپتال اور انفرا سٹرکچر کے حوالے سے بریفنگ دی، چیف سیکرٹری پنجاب نے کچہ کے علاقوں میں سڑکوں ، سکولز اور ہسپتالوں کی تعمیر کے جاری منصوبوں کو جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی،کچہ کے مقامی افراد کی بحالی اور جرائم سے دور رکھنے کے لیے انہیں سرکاری اداروں میں نوکریاں دینے پر بھی غور کیا جائے گا۔

    آئی جی پنجاب نے روجھان سنٹر آف ایکسیلنس اور ایس ڈی پی او آفس روجھان کا بھی دورہ کیا،اس موقع پر ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب ، آر پی او ڈیرہ غازی خان اور ڈی پی او راجن پور سمیت پولیس اور انتظامیہ کے دیگر افسران بھی موجود تھے.

  • وزیر اعلی حمزہ شہباز شریف کا بس میں خاتون سے زیادتی کے واقعہ کا نوٹس

    وزیر اعلی حمزہ شہباز شریف کا بس میں خاتون سے زیادتی کے واقعہ کا نوٹس

    وزیر اعلی حمزہ شہباز شریف کا بس میں خاتون سے زیادتی کے واقعہ کا نوٹس
    انسپکٹر جنرل پولیس سے رپورٹ طلب کرلی ہے اورحکم دیا کہ متاثرہ خاتون کو ہر صورت انصاف فراہم کیا جائے،گرفتار ملزم کے خلاف قانون کے تحت سخت کارروائی کی جائے، و زیراعلی پنجاب حمزہ شہبازنے کہا کہ ایسے واقعات ناقابل برداشت ہیں ،انہوں مزیدکہا کہ ملزم قانون کے مطابق قرار واقعی سزا کا حقدار ہے، یاد رہے کہ جام پور میں بس کنڈکٹرکی مسافرخاتون سے زیادتی ،متاثرہ عورت بھکر سے کراچی جارہی تھیں۔
    باغی ٹی وی،تفصیل کے مطابق عادل شاہ کمپنی کی بس JC 9245 بھکر سے کراچی جارہی تھی ،اس بس میںاکیلی سفر کرنے والی خاتون کو کنڈیکٹر نے سدا بہار ہوٹل جام پور کے نزدیک زیادتی کانشانہ بناڈالا،15 پر اطلاع کرنے پر پولیس تھانہ سٹی جام پور نے موقع پر پہنچ گئی کرکنڈیکٹر ملزم سلیم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔پولیس کے مطابق بھکر سے کراچی جانے والی مسافر بس جام پور ہوٹل اسٹاپ پر رکی تھی،یہ زیادتی کاواقعہ کچھ اس طرح پیش آیا جب مسافر ہوٹل پر کھانا کھانے کیلئے اترے تو کنڈکٹر نے اکیلی خاتون کو بس کی پچھلی سیٹ پر زبردستی لے جاکر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔30 سال کی خاتون اکیلے بکھر سے کراچی آرہی تھیں۔خاتون کی شکایت پر کنڈکٹر کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جبکہ میڈیکل ٹیسٹ میں خاتون سے زیادتی ثابت ہوگئی ہے۔گرفتار ملزم نے بھی اعتراف جرم کرلیا ہے۔

  • آئی جی پنجاب کا ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کریک ڈاؤن

    آئی جی پنجاب کا ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کریک ڈاؤن

    لاہور:آئی جی پنجاب کا ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب راو سردار علی خان نے صوبہ بھر میں ذخیرہ اندوزوں اور ناجائز منافع خوروں کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

    ترجمان پنجاب پولیس کا کہنا ہے کہ رواں برس میں پنجاب بھر میں ذخیرہ اندوزی اور پرائس کنٹرول ایکٹ کی خلاف ورزی پر2067 مقدمات درج اور2904 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔

    ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ آٹا، چینی، گھی اور عام آدمی کی اشیائے ضروریہ ذخیرہ کرنے اور ناجائز منافع خوری کرنے والے مافیا کو قانون کے شکنجے میں لایا جائے گا۔

    ترجمان پنجاب پولیس نے مزید کہا کہ ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خوری کرنے والوں کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا۔

    آئی جی پنجاب نے تمام اضلاع کے ڈی پی اوز، آر پی اوز کو کریک ڈاؤن کرنے کا حکم دے دیا ہے جبکہ اسپیشل برانچ کو خفیہ نگرانی کرنے اور قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کی نشاندہی کرنے کا ٹاسک دیا ہے۔

     

    ادھرپنجاب پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ڈکیت گینگ گرفتار کرلیا ہے۔تفصیلات کے مطابق چونیاں تھانہ صدر پولیس کی جانب سے کی گئی کارروائی کے نتیجے میں  خطرناک ساجی شیخ ڈکیت گینگ گرفتار کرلیا یا ہے۔

    پولیس حکام نے بتایا کہ راہزنی کی متعدد وارداتوں میں ملوث ساجد عرف ساجی گینگ کے 3 کارندے  سرغنہ سمیت گرفتار کرلیے گئے ہیں۔

    ملزمان موٹر سائیکل پر سوار ہو کر راہگیروں سے نقدی، موبائل فون اور موٹر سائیکل چھیننے کی وارداتیں کرتے تھے جبکہ گرفتار ملزمان سے  ایک لاکھ روپے نقدی، موبائل فون، 3 موٹر سائیکل اور اسلحہ3 پسٹل گولیاں برآمد کرلی گئی ہیں۔

    پولیس حکام نے مزید بتایا کہ تمام ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرلیے گئے ہیں۔

  • آئی جی پنجاب کا پب جی گیم پر پابندی کے لیے محکمہ داخلہ پنجاب کو خط

    آئی جی پنجاب کا پب جی گیم پر پابندی کے لیے محکمہ داخلہ پنجاب کو خط

    آئی جی پنجاب نے پب جی گیم پر پابندی کے لیے محکمہ داخلہ پنجاب کو خط لکھ دیا۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق آئی جی کے خط کے حوالے سے محکمہ داخلہ پنجاب وفاقی حکومت سے اس گیم پر پابندی لگانے کی سفارش کر ے گی خط میں پب جی گیم سے ہونے والی قتل وغارات کا بھی ذکر کیا گیا۔

    پب جی گیم پر”پابندی”کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر

    خط میں کہا گیا ہے کہ پب جی گیم کہ وجہ سے لاہور میں بیٹے نے ماں اور بہن بھائیوں سمیت 4افر اد کو قتل کر دیا شمالی چھاؤنی، جنوبی چھاؤنی اور نواں کوٹ میں پب جی گیم سے ہونے والی ہلاکتیں کا بھی حوالہ دیا گیا خط میں ایف آئی آر کے نمبر بھی لکھے گئے ہیں۔

    واضح رہے کہ کاہنہ میں لیڈی ڈاکٹر اور اس کے تین بچوں کی ہلاکت پر محکمہ پنجاب پولیس نے وفاقی اور صوبائی حکومت کو ایسی خطرناک وڈیو گیمز پر پابندی عائد کرنے کی سفارش کرنے کا فیصلہ کیاتھا جو نوجوانوں میں تشدد کے رجحانات کو فروغ رہی ہیں اور ان پر پابندی سے نوجوان نسل کو ان کے نقصان دہ اثرات سے محفوظ رہا جاسکے گا جس کے لئے لاہور پولیس نے پب جی گیم پر پابندی کے لیے آئی جی پنجاب سے درخواست کی تھی-

    کاہنہ میں ماں اور تین بچوں کے قتل کا ڈراپ سین،بیٹا ہی قاتل نکلا

    پب جی گیم سے فائرنگ کےبڑھتے ہوئے رجحان کے باعث لاہور کے علاقے کاہنہ میں بیٹے نے اپنی ماں، بھائی اور دو بہنوں کی جان لے لی ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق والدہ اور تین بچوں کے قتل کا معمہ حل ہوچکا ہے، پب جی گیم کا عادی بیٹا ہی قاتل نکلا-

    علاوہ ازیں شہری تنویر احمد نے ندیم سرور کے ذریعے لاہور ہائی کورٹ ،یں درخواست جمع کرائی درخواست گذار نے موقف اپنایا تھا کہ پاکستان میں "پب جی” گیم کے منفی اثرات کی وجہ سے کئی ہلاکتیں ہو چکی ہیں لاہور میں پب جی کے استعمال سے 14 سالہ لڑکے نے ماں بہن اور بھائیوں کو قتل کر دیا ہے-

    کم استعمال ہونے والے سوشل میڈیا اکاؤنٹس ہیک ہونے لگے،ہیکرز ان اکاؤنٹس سے کیا کام لیتے ہیں ؟چونکا…

  • صوبہ پنجاب میں بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کا حکم

    صوبہ پنجاب میں بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کا حکم

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق آئی جی پنجاب نے صوبہ بھر میں کریک ڈاؤں کا حکم دیا ہے

    انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب راؤ سردار علی خان نے صوبے کے تمام اضلاع میں دھاتی ڈوراور پتنگوں کی تیاری، خریدو فروخت اور استعمال کرنے والے عناصر کے خلاف سخت کریک ڈاؤن شروع کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں۔ انہوں نے تمام آر پی اوز، ڈی پی اوز کو ہدایت کی ہے کہ صوبہ بھر میں پتنگ اور دھاتی ڈور کی تیاری، استعمال اور خریدو فروخت میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کیلئے سپیشل اسکوارڈز تشکیل دئیے جائیں جن کی کاروائیوں کی رپورٹس باقاعدگی سے سنٹرل پولیس آفس بھجوائی جائیں۔

    راؤ سردار علی خان نے لاہور شالیمار ٹاؤن میں ڈور سے شہری کے جاں بحق ہونے کے افسوسناک واقعہ پر متعلقہ ایس ایچ او کو معطل کر دیا گیا ہے۔آئی جی پنجاب نے مزیدکہاکہ آئندہ جس علاقے سے پتنگ اڑانے اور شہری کے زخمی ہونے کا واقعہ سامنے آیا وہاں فیلڈ افسران کے ساتھ سپروائزری افسران کو بھی جواب دینا ہوگا۔ راؤ سردار علی خان نے کہاکہ لاہور، شیخوپورہ، راولپنڈی، ملتان، فیصل آباد اور گوجرانولہ سمیت بڑے شہروں میں خصوصی آپریشن لانچ کیا جائے۔

    آئی جی پنجا ب نے کہا کہ تفریح کے نام پرخطرناک کھیل سے شہریوں کی جانیں خطرے میں ڈالنے والے ملزمان کسی رعائیت کے مستحق نہیں، کائٹ فلائنگ ایکٹ پر عمل در آمد کو سختی سے یقینی بنایا جائے۔ راؤ سردار علی خان نے کہاکہ والدین اپنے بچوں کو اس خونی کھیل سے روکیں، ورنہ سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔انہوں نے شہریوں سے درخواست ہے کہ پتنگ بازی کرنے والوں کے خلاف 15 پر کال کرکے پولیس کو اطلاع کریں تاکہ اس خطرناک کھیل میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرکے سخت سے سخت سزائیں دلوائی جاسکیں۔

    انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب راؤ سردار علی خان نے کہا ہے کہ سموگ کا سبب بننے والی ماحول دشمن سرگرمیوں کے سدباب کیلئے پولیس، ضلعی انتظامیہ، محکمہ ماحولیات اورمحکمہ صحت سمیت دیگر متعلقہ اداروں کا باہمی تعاون انتہائی ضروری ہے۔انہوں نے کہاکہ صوبے کے تمام اضلاع میں پولیس ٹیمیں انسداد سموگ کے حوالے سے بھرپور کاروائیاں جاری رکھیں اور شاہرات پر زیادہ دھواں چھوڑتی گاڑیوں، فصلوں کی باقیات جلانے اور فضائی آلودگی کا سبب بننے والی فیکٹریوں اور بھٹہ مالکان کے خلاف ترجیحی بنیادوں پر کاروائیاں عمل میں لائی جائیں۔ آئی جی پنجاب کے احکامات پر صوبہ بھر میں انسداد سموگ کے حوالے سے جاری کریک ڈاؤن میں تیزی لائی گئی ہے۔

    ترجمان پنجاب پولیس نے صوبے کے تمام اضلاع میں زیادہ دھواں چھوڑتی گاڑیوں، فصلوں اور ٹائرز کو جلانے سمیت سموگ کا سبب بننے والی تمام سرگرمیوں کے متعلق کاروائیوں کی رپورٹ پیش کرتے ہوئے بتایا کہ یکم جنوری سے اب تک رواں سال مجموعی طور پر انسداد سموگ کے حوالے سے2620 مقدمات درج اور 2794 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ گذشتہ سات روز کے دوران پنجاب بھر میں 135 مقدمات درج، 116 ملزمان گرفتار کیے۔ترجمان پنجاب پولیس نے رواں ہفتے کے دورا ن ہر ریجن میں ہونے والی کاروائیوں کی تفصیل بارے بتایا کہ ملتان ریجن میں فصلوں کی باقیات کو آگ لگانے، ٹائرز اور لبریکینٹس پر کل40 مقدمات درج، 40 افراد کو گرفتار کیا۔ گوجرانولہ ریجن میں فصلوں کی باقیات کو جلانے، ٹائرز اور لبریکینٹس پر کل 03 مقدمات درج، 02 افراد گرفتار کیا گیا۔ فیصل آباد ریجن میں سموگ پھیلانے پر 56مقدمات درج، 54 افراد کو گرفتار کیا، سرگودھا ریجن میں سموگ پھیلانے پر3 مقدمات درج، 3 افراد گرفتارکئے گئے۔ شیخوپورہ ریجن میں کل 1 مقدمہ درج کیا گیا۔ ڈی جی خان ریجن میں سموگ پھیلانے پر کل7 مقدمات درج کئے گئے۔ بہاولپور ریجن میں فصلوں کی باقیات کو آگ لگانے، ٹائرز اور لبریکینٹس پر 03 مقدمات درج کیے جبکہ لاہور میں سموگ کا باعث بننے پر2 مقدمات درج،کئے گئے۔

    ترجمان پنجاب پولیس نے مزید بتایا کہ مجموعی طور پر لاہور میں 76مقدمات درج کرتے ہوئے 71افراد کو گرفتار کیا گیاہے۔ ترجمان نے مزید کہا کہ شہریوں سے گزارش کرتے ہیں کہ سموگ پھیلانے کا سبب بننے والی ماحول دشمن منفی سرگرمیوں سے باز رہیں،شہری اپنے گردونواح میں نظر رکھیں اور سموگ کا باعث بننے والے افراد بارے 15پر اطلاع دیں اور ماحولیاتی آلودگی میں کمی لانے کیلئے اقدامات میں سرکاری اداروں کی ہر ممکن معاونت کریں۔

    پولیس کی زیادتی، خواجہ سراؤں نے ملک گیر احتجاج کی دھمکی دے دی

    پلاسٹک بیگ پر پابندی لگی تو خواجہ سراؤں نے ایسا کام کیا کہ شہری داد دینے پر مجبور

    کرونا لاک ڈاؤن، شادی کی خواہش رہی ادھوری، پولیس نے دولہا کو جیل پہنچا دیا

    کرونا لاک ڈاؤن، گھر میں فاقے، ماں نے 5 بچوں کو تالاب میں پھینک دیا،سب کی ہوئی موت

    کرونا میں مرد کو ہمبستری سے روکنا گناہ یا ثواب

    لاک ڈاؤن ختم کیا جائے، شوہر کے دن رات ہمبستری سے تنگ خاتون کا مطالبہ

    لاک ڈاؤن، فاقوں سے تنگ بھارتی شہریوں نے ترنگے کو پاؤں تلے روند ڈالا

    کرونا مریض اہم، شادی پھر بھی ہو سکتی ہے، خاتون ڈاکٹر شادی چھوڑ کر ہسپتال پہنچ گئی

    دس برس تک سگی بیٹی سے مسلسل جنسی زیادتی کرنیوالے سفاک باپ کو عدالت نے سنائی سزا

    گھر میں گھس کر خاتون سے زیادتی کی کوشش کرنیوالا سابق پولیس ملازم گرفتار

    خواجہ سرا مشکلات کا شکار،ڈی چوک میں احتجاج،پشاورمیں "ریپ” کی ناکام کوشش

    خواجہ سرا کے روٹھنے پر خود کو آگ لگانے والا پریمی ہسپتال منتقل

    خواجہ سرا پر تشدد کرنے والے ملزمان گرفتار

    خواجہ سراؤں کو ملازمتوں میں کوٹہ مقرر کرنے کا مطالبہ سامنے آ گیا

    خواجہ سرا کا یہ کام دوسروں کیلئے مشعل راہ ہے،لاہور ہائیکورٹ

    سگی بیٹی کو فحش ویڈیو دکھا کر سفاک باپ سمیت 28 افراد نے کیا ریپ

    موبائل میں فحش مواد ڈال کر دینے والا دکاندار گرفتار

    کوٹی ڈکیت گینگ کے 2 خطرناک ملزمان گرفتار

    بزدار کے لاہور میں طالبہ کے ساتھ دست درازی،ملزم گرفتار

    دریا کنارے سیر کیلئے آنے والے سیاحوں کے ساتھ گھناؤنا کام کرنیوالا ملزم گرفتار

    نو سالہ بچے کے ساتھ گھناؤنا کام کرنے کی کوشش کرنیوالا ملزم گرفتار

    بینک کے باہر تیس لاکھ روپے کی ڈکیتی کا ڈراپ سین

    گھریلو ملازمہ نے مالکن کو قہوہ ملا کر پڑوسی ڈرائیور کے ساتھ ملکر کیا گھناؤنا کام

  • ایس پیزکے دفاتر  میں انویسٹی گیشن سپورٹ یونٹس لازم کیوں قرار دیے ، ای جی پنجاب

    ایس پیزکے دفاتر میں انویسٹی گیشن سپورٹ یونٹس لازم کیوں قرار دیے ، ای جی پنجاب

    لاہور:آئی جی پنجاب کا اضلاع کے ایس پیز انویسٹی گیشن کے دفاتر میں انویسٹی گیشن سپورٹ یونٹس بنانے کا حکم. انویسٹی گیشن سپورٹ یونٹس مقدمات کی تفتیش میں معاونت کیلئے تفتیشی افسران کوSOPکے مطابق تحقیقی مواد فراہم کریں گے۔ یونٹس میں تعینات سٹاف کریمنل ریکارڈ آفس سمیت دیگر ذرائع سے تفتیش میں معاون مواد کی فراہمی کو یقینی بنائیں۔ آئی جی پنجاب
    ایڈیشنل آئی جی انویسٹی گیشن فیاض احمد دیو نے ریجنل مانیٹرنگ یونٹ کی کارکردگی بارے آئی جی پنجاب کو بریفنگ دی۔ انویسٹی گیشن امور کی نگرانی کیلئے ریجنل مانیٹرنگ یونٹ لاہور میں پائلٹ پراجیکٹ کے طور پر فعال کیا گیاہے۔ لاہور سے حاصل شدہ فیڈ بیک کی روشنی میں دیگر اضلا ع میں ریجنل مانیٹرنگ یونٹس کو بہتر سے بہتر بنایا جائے گا۔ فیاض احمد دیو
    لاہور: انویسٹی گیشن نظام کو سائنسی بنیادوں پر استوار کرکے بہتر سے بہتر بنانامیری اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ RMUکا کام مقدمات کی تفتیش میں نظر انداز ہوجانے والے پوائنٹس کو سپر وائزری افسران کی نظرمیں لانا ہے۔انویسٹی گیشن کی کارکردگی کا جائزہ ماہانہ بنیادوں پر ہونے والی ویڈیو لنک کرائم میٹنگ میں لیا جائے گا۔ کرائم میٹنگ میں آر پی اوز، ڈی پی اوز کے علاوہ ہر ضلع کے ایس پیز انویسٹی گیشن بھی شرکت کریں گے۔ جرائم پیشہ عناصرکو قانون کی گرفت میں لا کر ہی معاشرے سے جرائم کا خاتمہ ممکن ہے۔ آئی جی پنجاب
    کرائم سین کو محفوظ کرتے ہوئے شہادتوں کو بروقت PFSA بھجوانا تفتیشی آفیسرکے بنیادی فرائض میں شامل ہے۔ شہادتوں کوبروقت لیبارٹری نہ بھجوانے پر سپر وائزری افسران کے ساتھ متعلقہ تفتیشی افسرکو بھی جواب دینا ہونا ہوگا۔ آئی جی پنجاب
    اجلاس میں ایڈیشنل آئی جی انویسٹی گیشن فیاض احمد دیو،ڈی آئی جی مانیٹرنگ منیر مسعود مارتھ،ڈی آئی جی حسین حبیب امتیاز گل سمیت JSSP کے وفد میں شامل دیگرافسران بھی موجود تھا۔

  • ُپنجاب پولیس میں اہم تقرروتبادلے، تفصیل جاری

    ُپنجاب پولیس میں اہم تقرروتبادلے، تفصیل جاری

    آئی جی پنجاب نے 7 افسران کے تقرروتبادلوں کے احکامات جاری کر دیے ہیں- ان کی تفصیل درج ذیل ہیں:

    تعیناتی کے منتظر عبدلروف بابر کو ایس ایس پی انویسٹیگیشن گجرانوالہ تعینات کر دیا گیا-

    ایس ایس پی آر آئی بی فیصل آباد گلفام ناصر کو ایس پی پٹرولنگ فیصل آباد تعینات کر دیا گیا-

    ڈپٹی ڈائریکٹر مانیٹرنگ ایلیٹ فورس پنجاب محمد اکمل کو ایس پی انویسٹیگیشن ساہیوال تعینات کر دیا گیا –

    ایس پی انویسٹیگیشن ساہیوال شاہدہ نورین کو ایس پی انویسٹیگیشن پاکپتن تعینات کر دیا گیا –

    تعیناتی کے منتظر عمران احمد ملک کو ایڈیشنل ایس پی ہیڈکواٹر لاہور تعینات کر دیا گیا-

    اے آئی جی ٹریننگ تنویز احمد طاہر کو ایس پی پی ٹی ایس فاروق آباد تعینات کر دیا گیا –

    ایڈیشنل ایس پی راول ٹاون راولپنڈی کیپٹن ر مظہر اقبال کو سی ٹی او راولپنڈی تعینات کر دیا گیا –

  • کم عمر رکشہ ڈرائیور باعث خطرہ

    کم عمر رکشہ ڈرائیور باعث خطرہ

    قصور
    پتوکی میں کم عمر چنگ چی رکشہ موٹرسائیکل ڈرائیور انسانی جانوں کے لئے خطرہ بن گئے ہیں شہر میں چنگ چی رکشوں کی تعداد سینکڑوں میں ہے اور اس میں ہر گزرتے دن کے ساتھ اضافہ ہو رہا اور رہی کسر ریڑھی بانوں نے نکال دی ہے عوام کا کوئی پرسان حال نہیں انتظامیہ بالکل خاموش
    تفصیلات کے مطابق کم عمر چنگ چی رکشہ اور موٹر سائیکل ڈرائیور انسانی زندگیوں کے لیے خطرہ بن گئے پتوکی شہر اور گردونواح میں چنگ چی رکشوں کی تعداد سینکڑوں میں ہے۔ اور اس میں ہر گزرتے دن کے ساتھ ساتھ اضافہ ہو رہا ہے جن چی رکشہ چلانے والوں کی اکثریت ایسی ہے جو نوعمر اور ان کے پاس ڈرائیونگ لائسنس بھی نہیں ہے بلکہ ان کے ابھی شناختی کارڈ ہی نہیں بنے شہر بھر میں جگہ جگہ جس میں شاہر قائداعظم لاہور اڈا سے لے کر اسٹیشن چوک تک چنگ چی رکشہ سٹینڈ بن کر رہ گئے ہیں۔چنگ چی رکشہ ٹریفک کے بہاو میں بھی مشکلات پیدا کر رہے ہیں۔ مین شہراہوں میں گزرنا محال ہو چکا ہے۔ قانون سے نافذ کمسن ڈرائیور تیز رفتاری سے رکشہ چلاتے ہیں اور اکثر اوقات زیادہ سواریاں بٹھانے کے لالچ میں حادثات کا باعث بھی بنتے ہیں۔ جبکہ فروٹ کریانیوالوں کی ریڑھیاں سڑک کے دونوں اطراف میں کثرت پائی جاتی ہیں ۔فروٹ فروش اپنی مرضی سے جہاں چاہیں اپنی ریڑھیاں کھڑی کر دیتے ہیں متعددر ریڑھیاں تو دوکانوں کا روپ دھار چکی ہیں سڑکوں پر جبکہ مخصوس کر کے اڈے بنائے ہوئے ہیں

  • کشمیریوں سے اظہار ہمدردی ، آئی جی پنجاب کے فیصلے نے تو سب کو حیران ہی کردیا

    کشمیریوں سے اظہار ہمدردی ، آئی جی پنجاب کے فیصلے نے تو سب کو حیران ہی کردیا

    لاہور : دیگر ہم وطنوں کی طرح پنجاب پولیس نے بھی کشمیریوں سے بھرپور اظہار یکجہتی کے لیے ایسا فیصلہ کرلیا کہ سب داد دینے پر مجبور ہوگئے ، اطلاعات کے مطابق آئی جی پنجاب کا کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کا حکم، آئی جی پنجاب نے صوبہ بھر میں 12 بجے 5 منٹ ٹریفک سگنل بند کرنے کا حکم دے دیا۔

    ذرائع کے مطابق اس حوالے سے آئی جی پنجاب نے سی سی پی او لاہور سمیت تمام آرپی اوز اور ڈی پی اوز کو ہدایات جاری کردی ہیں کہ تمام افسران واہلکار کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے تقاریب میں شرکت کریں۔ شہر سمیت پنجاب کے تمام سگنلز دوپہر 12 بجے 5 منٹ کیلئے بند رکھنے اور ہر قسم کی ٹریفک روکنے کا حکم بھی دیا ہے۔

    اعلامیےکے مطابق آئی جی نے ہدایت کی ہے کہ پولیس افسران اور اہلکار کشمیریوں سے بھرپور اظہار یکجہتی کرنے کے لیے زیادہ سے زیادہ پاکستان اور آزاد جموں وکشمیر کے پرچم تقسیم کریں اور انتظامیہ کے ساتھ ملکر پروگرام تشکیل دیں۔