Baaghi TV

Tag: آئی جی پولیس

  • آئی جی سندھ نے ڈیجٹل ٹریننگ سینٹر بلاک بی کا افتتاح کردیا

    آئی جی سندھ نے ڈیجٹل ٹریننگ سینٹر بلاک بی کا افتتاح کردیا

    کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 02 اکتوبر2024ء) آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے سینٹرل پولیس آفس کراچی میں قائم اسکول آف فائنانس/ٹریننگ اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی میں ڈیجٹل ٹریننگ سینٹر بلاک بی کا افتتاح کردیا ۔اس موقع پر ایڈیشنل آئی جی ٹریننگ،ایڈیشنل آئی جی آپریشنز سندھ،ڈی آئی جی ٹریننگ،سابقہ سینئر پولیس آفیسر سلیم واحدی و دیگر بھی موجود تھے۔
    ڈی آئی جی ٹریننگ سندھ نے ڈیجٹل ٹریننگ بلاک کے قیام اور اسکے اغراض مقاصد پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ فٹنس کے معیار پر پورا اترنے والے والوں کو ٹریننگ/کورسز کے مواقع دیئے جائیں گے۔نیو میڈیکل پالیسی پر عمل درآمد کرتے ہوئے مکمل طور فٹ افسران و اہلکاروں کو ٹریننگ کے لیئے منتخب کیا جائیگا۔محکمانہ کورسز میں کامیاب ہونیوالوں کا ڈیٹا نیو ٹریننگ بلاک میں محفوظ کیا جائیگا۔

    اے این ایف کا تعلیمی اداروں کے اطراف کریک ڈاؤن ، خاتون سمیت 6 ملزمان گرفتار

    اندرون و بیرون ملک اسپیشل کورسز پر جانیوالوں کا ریکارڈ بھی محفوظ کیا جائیگا۔ٹریننگ سینٹرز کے نصاب کو بھی جدید و ماڈرن خطوط پر استوار کیا جارہا ہے۔بعد ازاں آئی جی سندھ نے اسکول آف فائنانس/ٹریینگ میں قائم مختلف دفاتر کا دورہ کیا۔انہوںنے کہا کہ پولیس ٹریننگ کے معیار کو مذید تقویت دی جائے۔تمام ٹریننگ مراکز میں اچھی شہرت اور بہترین تجربے افسران کو تعینات کیا جائے۔

    جسمانی طور پر مکمل فٹ اور اچھی صحت کے حامل افسران و جوانوں کو کورسز کے لیئے منتخب کیا جائے۔کورسز کے لیئے انتخاب سے قبل افسران کے سروس ریکارڈ کا بھی احاطہ کیا جائے۔آئی جی سندھ نے کہا کہ تربیتی مراکز کے پرنسپل کی تعیناتی کے کے لیئے بھی اصول وضع کیئے جائیں۔بہترین اور معیاری تربیت کے اثرات فیلڈ پولیسنگ تک منتقل ہونگے۔نیو ڈیجیٹل ٹریننگ بلاک کے افتتاح پر ڈی آئی جی ٹریننگ اور انکی ٹیم لائق ستائش ہے۔

    کرپٹ اشرافیہ، سیاستدانوں، جرنیلوں ،افسرشاہی کا گٹھ جوڑ توڑنے کا وقت آگیا ، حافظ نعیم

  • سندھ پولیس نےجرائم  پر قابو پانے کیلئے  ‘ تلاش ‘ ایپ متعارف کروادی

    سندھ پولیس نےجرائم پر قابو پانے کیلئے ‘ تلاش ‘ ایپ متعارف کروادی

    سندھ پولیس نے جرائم پر قابو پانے کیلئے ‘ تلاش ‘ ایپ متعارف کروادی-

    باغی ٹی وی : سندھ کے انسپکٹر جنرل آف پولیس (آئی جی پی) غلام نبی میمن نے پیر کو سینٹرل پولیس آفس میں جدید آلات کی مدد سے کراچی اسٹریٹ کرائمز کے خلاف لڑنے اور پولیسنگ کو بہتر بنانے کے لیے انفارمیشن ٹیکنالوجی ڈیوائس تلاش (سرچ) ایپ کا آغاز کیا۔

    سینٹرل پولیس آفس کراچی میں انفارمیشن ٹیکنالوجی ڈیپارٹمنٹ کے تحت "تلاش سپر ایپ” کی افتتاحی تقریب سےخطاب کرتے ہوئے آئی جی سندھ غلام نبی میمن کا کہنا تھاکہ اس ایپ کو بنانے اور متعارف کرانے پر انفارمیشن ٹیکنالوجی سی پی او کی پوری ٹیم مبارک باد کی مستحق ہے تلاش ایپ جرائم کے خلاف پولیس کا ایک مؤثر ہتھیار ثابت ہوگا۔

    آئی جی سندھ نےکہا کہ سندھ پولیس جرائم کی روک تھام کو ٹیکنالوجی کی مدد سے یقینی بنانے کے لیے استعداد میں اضافہ کررہی ہے، اس سافٹ ویئر کو بنانے کا مقصد تفتیش کو آسان بنانا، مجرمان کی مشکلات بڑھانا اور ان کے حوصلوں کو پست کرنا ہے ٹیکنالوجی کی مدد اور ماڈرن تکنیک کے استعمال سے پولیس تمام تر آپریشنل اور انویسٹی گیشن اقدامات کو بہتر سے بہتر بنانے میں کوشاں ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی دنیا کے لیے ایک ناسور بن چکا ہے اور ہمیں اپنے عوام کی جان و مال عزت و آبرو کے تحفظ کی خاطر اس ناسور کو جڑ سے نکال باہر کرنے کے لیے تمام تر انفرادی اور اجتماعی کوششوں کو صدق دل سے یقینی بنانا ہوگا۔

    آئی جی سندھ کا کہنا تھا کہ عالمی معیار کی ٹیکنالوجی کے حصول کے لیے وزیراعلیٰ سندھ نے فنڈز کا اجراء کردیا ہے جس کا مقصد جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے پولیس کے جملہ امور کو مذید بہترین اور مؤثر بنانا ہے۔

    زیراعظم کا یوسف رضا گیلانی کو ٹیلیفون، علی موسیٰ گیلانی کی جیت پر مبارکباد

    انہوں نے کہا کہ پہلے مرحلے میں اس ایپ کو کراچی متعارف کرایا جارہا ہے اور جلد ہی اس کے دائرے کو سندھ کے دیگر اضلاع تک وسعت دے دی جائےگی۔

    ڈی آئی جی آئی ٹی پرویز چانڈیو نے اپنے خطاب میں تلاش ایپ کی ذیل خصوصیات کا احاطہ کیا۔

    انہوں نے بتایا کہ تلاش ایپ بنانے کا مقصد اسٹریٹ کرائم سے نبردآزما ہونا ہے، ناکہ بندی کے وقت چیکنگ سے شناخت یقینی ہوسکےگی، یہ موو ایبل ڈیوائس ہے اور اسےکیری کرنا آسان ہے، بائیو میٹرک کے ذریعے اسے استعمال کیا جاسکےگا، نادرا سمیت دیگر ڈیٹا تک اس ڈیوائس سے مدد لی جاسکے گی۔

    ان کا کہنا تھا کہ کسی بھی ڈیوائس کی جی پی ایس سے ٹریک بھی کیا جاسکے گا، پورے سندھ کا ڈیٹا چل رہا ہوگا، پندرہ لاکھ جرائم پیشہ افراد کا ڈیٹا اس ایپ میں موجود ہوگا، اس میں موجود پولیس ملازمت کے ریکارڈ سے ممکنہ جعلی اہکار بھی گرفت میں آسکیں گے، لاش کی فنگر پرنٹس سے شناخت ہوسکے گی، مطلوب ملزمان کی تصدیق کی جاسکےگی، جعلی نمبر پلیٹس، جعلی لائسنس بھی بھی چیک کیے جاسکیں گے جب کہ ضمانت پر رہا ملزم کا بھی پتہ لگایا جاسکےگا۔

    عمران خان کا الیکشن کرانے کا مطالبہ حکومتی اتحاد نے مسترد کر دیا